Express News:
2026-07-24@09:19:42 GMT

امریکا نے وینزویلا کی تیل صنعت پر پابندیاں نرم کر دیں

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT

امریکا نے وینزویلا کی تیل صنعت پر پابندیاں نرم کر دیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ وینزویلا کی تیل صنعت کے  لیے جنرل لائسنس جاری کیا، نئے لائسنس سے حکومت کو معمول کی تیل ٹرانزیکشنز کی اجازت مل گئی، تیل کی برآمد، فروخت، ترسیل اور ریفائننگ امریکی اداروں کیلئے ممکن ہو سکے گی۔

محکمہ خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ وینزویلا میں سرمایہ کاری بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔علاوہ ازیں چین نے کہاہے کہ امریکا تیل کی فراہمی میں خصوصی رعایت کیلیے  دبائوڈال کر وینزویلا کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ چین اس کی مذمت کرتا ہے، یہ بات امریکا میں چین کے سفارت خانے کے ترجمان لیو پینگ یو نے کہی ہے۔

مزید پڑھیں

ٹرمپ کی کیوبا کو تیل فروخت کرنے والے ممالک پر ٹیرف لگانے کی دھمکی

سینر جیکو کا 430 ملین ڈالرز کے خام تیل کی درآمد کا معاہدہ

ترجمان نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے ان بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، جن کے مطابق امریکا کا دعوی ہے کہ چین وینزویلا کا تیل مارکیٹ قیمتوں پر خریدے گا،وینزویلا ایک خودمختار ریاست ہے اور اپنے تمام قدرتی وسائل اور معاشی سرگرمیوں پر مستقل اور مکمل خودمختاری رکھتی ہے۔

ادھرکینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ ہمیں توقع ہے کہ امریکا کینیڈا کی خودمختاری کا احترام کرے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وینزویلا کی کی تیل

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی