WE News:
2026-07-23@23:31:15 GMT

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ ایک نئے اختیاری پریمیم سبسکرپشن پلان پر کام کررہا ہے، جس کے تحت صارفین کو خصوصی اور اضافی فیچرز تک رسائی دی جائے گی۔ اس سبسکرپشن کے ذریعے صارفین عام واٹس ایپ کے مقابلے میں مزید جدید سہولیات حاصل کرسکیں گے، تاہم یہ پلان مکمل طور پر اختیاری ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کی بچوں کے لیے سخت پرائیویسی کنٹرولڈ فیچر متعارف کروانے کی تیاری

واٹس ایپ بیٹا برائے اینڈرائیڈ 2.

26.4.8 کے مطابق اس سبسکرپشن پلان میں خصوصی اسٹیکرز، ایپ تھیمز، 3 سے زیادہ چیٹس پن کرنے کی سہولت، ایپ آئیکن کسٹمائزیشن اور نئے چیٹ رنگ ٹونز شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ابتدائی فیچرز ہیں اور صارفین کی رائے کی بنیاد پر مزید سہولیات شامل کی جاسکتی ہیں۔

میٹا اے آئی کے لیے نیا تھنکنگ موڈ

واٹس ایپ میٹا اے آئی کے لیے ایک نیا تھنکنگ موڈ بھی تیار کر رہا ہے، جو گہرے تجزیے اور پیچیدہ سوالات کے بہتر جوابات دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس موڈ میں اے آئی کو جواب تیار کرنے میں زیادہ وقت لگے گا، جبکہ فاسٹ موڈ تیز اور سادہ جوابات کے لیے دستیاب رہے گا۔ مستقبل میں صارفین اپنی ضرورت کے مطابق موڈ منتخب کر سکیں گے۔

چینلز کے لیے اسٹیٹس اپڈیٹس کا فیچر

اینڈرائیڈ پر واٹس ایپ چینل ایڈمنز کو اسٹیٹس اپڈیٹس شیئر کرنے کی سہولت دینے پر بھی کام کر رہا ہے۔ اس فیچر کے تحت ایڈمنز تصاویر، ویڈیوز اور وائس میسجز بطور اسٹیٹس چینل میں شیئر کر سکیں گے، جو 24 گھنٹے بعد خود بخود ختم ہو جائیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

واٹس ایپ چینل اپڈیٹس کے لیے پیڈ پارٹنرشپ فیچر بھی متعارف کرانے کی تیاری میں ہے، جس کے ذریعے چینل ایڈمنز اسپانسرڈ مواد کو واضح طور پر پیڈ پارٹنرشپ کے طور پر لیبل کر سکیں گے۔ ایک بار لیبل لگنے کے بعد اسے ہٹانے کے لیے اپڈیٹ ڈیلیٹ کرنا ضروری ہوگا۔

حالیہ چیٹ سرچز اور فارورڈ اسٹیٹسٹکس

واٹس ایپ اینڈرائیڈ پر حالیہ چیٹ سرچز دکھانے کا فیچر بھی متعارف کرا رہا ہے، جس سے صارفین اپنی حالیہ تلاشیں دوبارہ آسانی سے دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ چینل ایڈمنز کے لیے یہ سہولت بھی دی جا رہی ہے کہ وہ دیکھ سکیں کہ ان کی اپڈیٹس کتنی بار فارورڈ ہوئیں، تاہم یہ معلومات فالوورز کو نظر نہیں آئیں گی۔

 یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا سخت سیکیورٹی فیچر متعارف،سب سے زیادہ فائدہ کن لوگوں کو ہوگا؟

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے سخت اکاؤنٹ سیکیورٹی سیٹنگز بھی متعارف کرا دی ہیں، جنہیں ایک ہی ٹوگل کے ذریعے فعال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میڈیا فائلز کے تحفظ کے لیے رسٹ پروگرامنگ لینگویج کو بھی اپنایا جا رہا ہے۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ تمام فیچرز مختلف مراحل میں ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید اپڈیٹس متوقع ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اینڈرائیڈ اپڈیٹ ٹیک نیوز ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سوشل میڈیا وائرل ٹیک نیوز واٹس ایپ واٹس ایپ پریمیم واٹس ایپ سبسکرپشن واٹس ایپ نیا فیچر

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹیک نیوز ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سوشل میڈیا وائرل ٹیک نیوز واٹس ایپ واٹس ایپ پریمیم واٹس ایپ سبسکرپشن واٹس ایپ نیا فیچر کے مطابق واٹس ایپ سکیں گے رہا ہے کے لیے

پڑھیں:

پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز  ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان