بسنت پر دھاتی تار کا استعمال سسٹم کیلئے نقصان دہ؛ چیئرمین لیسکو
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک : چیئرمین لیسکو عامر ضیا نے کہا ہے کہ بسنت تفریح کا موقع ہے اس موقع پر قانون کے اندر رہتے ہوئے فیسٹول منائیں ،دھاتی تار کا استعمال لیسکو سسٹم کے لیے نقصان دہ ہو گا۔
لیسکو کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں چیئرمین لیسکو عامر ضیاء نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بسنت کی صورت عوام کو تفریح کا موقع دیا ہے عوام اسے اچھائی کی طرف لے کر جائیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ میری کوشش ہے کہ بسنت پر کہیں بھی بجلی بند نہ ہو، انتظامات مکمل ہیں تاکہ لوگ انجوائے کریں۔ لیکن اگر دھاتی تار کا استعمال کیا گیا تو وہ سسٹم کے لیے نقصان دہ ہے جس سے بجلی کا تعطل بھی ہوسکتا ہے اور شہریوں کے لیے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں ۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔