برطانوی شہریوں کے لیے چین میں 30روز تک ویزا فری داخلے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے برطانوی شہریوں کو بغیر ویزے کے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی۔ چینی صدر شی جن پنگ اور برطانی وزیرِا عطم کی ملاقات کے بعد چین نے برطانوی شہریوں کیلئے 30 دن تک ویزا فری سفر کی منظوری دے دی ہے۔چین اور برطانیہ نے اس حوالے سے ایم او یو پر دستخط کر دیے، ویزا فری سہولت برطانوی کمپنیوں کے لیے چین میں توسیع آسان بنائے گی، چین کی جانب سے ویزا فری اسکیم کا مقصد برطانیہ کی سروسز سیکٹر کو بڑھانے اور معیشت میں ترقی دینا ہے۔برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے دورہ چین کو برطانیہ کیلئے ترقی کا موقع قرار دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویزا فری
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔