حج ویزا کیلئے بائیو میٹرک لازم ورنہ ویزا جاری نہیں ہوگا، حکام
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو سعودی ویزا بائیو ایپ سےبائیو میٹرک فوری مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ خبردار بھی کردیا کہ حج ویزا کے لیے بائیو میٹرک کروانا لازمی ورنہ ویزا جاری نہیں ہوگا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج ویزا کیلئے فعال ای میل لازمی، پاسپورٹ کی اسکین کاپی اپ لوڈ کرنا ہوگی،پاسپورٹ کی مدت معیاد 26 نومبر 2026 تک لازمی ہونی چاہیے، ویزاجاری کرنےوالا سفارتخانہ اسلام آباد منتخب کیا جائے ، چہرے اور انگلیوں کی اسکینگ ہوگی۔
بیان کے مطابق اوورسیز پاکستانیز سعودی ایپ میں رجسٹریشن کیلئے لوکیشن پاکستان منتخب کریں، یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ بائیومیٹرک کے بعد تصدیقی ای میل کا پرنٹ عازمین اپنے پاس ضرور محفوظ رکھیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔