اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری اور سزا کے بعد عدالتی ریمارکس پر شدید ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاری میں بار کے ملوث ہونے سے متعلق ریمارکس میں کوئی صداقت نہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری منظور ججہ نے بیان میں کہا کہ ماضی میں ہائیکورٹ بار کے صدر رہنے والے معزز جج کی جانب سے بار سے متعلق ایسے ریمارکس افسوسناک ہیں اور انہیں اس نوعیت کے تبصرے نہیں کرنے چاہئیں۔

منظور ججہ کا کہنا تھا کہ بار کے معاملات ہائیکورٹ بار خود احسن انداز میں چلاتی ہے اور ججز کو بار سے متعلق ریمارکس دینے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس مقصد کے لیے بار کونسلز موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء کے پاس قلم اور دلیل ہوتی ہے، گن نہیں ہوتی کہ وہ طاقت کے ذریعے بات کریں۔ بار قانون کے مطابق چلتی ہے اور اپنے وکلاء کے ساتھ کھڑی رہتی ہے۔

سیکرٹری ہائیکورٹ بار نے بتایا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے کیس کو چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ترجیحی بنیادوں پر مقرر کیا اور جو کیسز سامنے آئے وہ چیف جسٹس نے ہی فکس کیے۔



ایمان مزاری، ہادی علی کی گرفتاری میں تعاون کا الزام؛ صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا موقف سامنے آگیا



ایمان مزاری اور شوہر کی سزا، تحریک تحفظ آئین پاکستان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا عندیہ



آپ ایمان مزاری اور ہادی علی کو وکیل سمجھتے ہیں؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا وکیل سے استفسار

منظور ججہ کے مطابق دونوں وکلاء دو روز تک اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے آفس میں موجود رہے، جبکہ بار کی استدعا پر جسٹس اعظم خان نے انہیں عبوری ضمانت دی اور سیشن کورٹ میں جاری کارروائی پر بھی ریلیف فراہم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعد ازاں ایک پرانے مقدمے میں بھی عبوری ضمانت دی گئی، تاہم عدالتی وقت ختم ہونے اور چیف جسٹس کے جانے کے بعد ایک نامعلوم مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کا کیس مقرر نہ ہو سکا۔

بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے دو روز تک ان کی گرفتاری کو روکے رکھا اور گرفتاری کے بعد نہ صرف ہڑتال کی بلکہ سخت مزاحمت بھی کی۔

منظور ججہ نے بتایا کہ ہائیکورٹ بار کی اپیل پر ڈسٹرکٹ بار اور اسلام آباد بار کونسل بھی شانہ بشانہ کھڑی رہیں، پولیس کا کچہری میں داخلہ بند کیا گیا اور ریلی بھی نکالی گئی۔

واضح رہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری میں اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے ملوث ہونے سے متعلق ریمارکس دیے تھے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل ایمان مزاری اور ہادی علی اسلام آباد ہائیکورٹ بار ہائیکورٹ بار کے گرفتاری میں کی گرفتاری چیف جسٹس

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار