لاہور کے بھاٹی گیٹ واقعے کے بعد اسلام آباد میں گٹروں کے ڈھکن لگنا شروع
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
— فائل فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
لاہور کے بھاٹی گیٹ واقعے کے بعد اسلام آباد میں مین ہولز کے ڈھکن لگنا شروع ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے کھلے گٹروں کو بند کرنا شروع کردیا ہے۔
سی ڈی اے حکام کے مطابق سیوریج مین ہولز کے ڈھکن چوری ہونے سے بچانے کا کوئی میکنزم موجود نہیں ہے، ان ڈھکنوں کا چوری ہونا معمول بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خاتون کے والد نے بتایا کہ بیٹی کا اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، اس لیے پولیس بچی کے والد کو لے گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ لگایا گیا ڈھکن کچھ دن بعد غائب ہو جاتا ہے، سی ڈی اے کی حدود میں آنے والے مین ہولز کی تعداد 30 ہزار ہے جبکہ 600 سیوریج مین ہولز کے ڈھکن موجود نہیں ہیں۔
حکام کے مطابق ریٹ رننگ کنٹریکٹ کے لیے 1700سیوریج مین ہولز کو کور کرنے کا کہا ہے، اتنی تعداد کا مقصد مستقبل میں ڈھکن کے چوری ہونے یا ٹوٹ جانےکے لیے ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی
لاہور میں نجی کوریئر کمپنی کی وین کے ڈرائیور سے بدتمیزی کرنے پر ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا گیا۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس پی صدر کو انکوائری کا حکم دے دیا۔
ٹریفک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی ہوگی، شہریوں سے حسنِ سلوک پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
سی ٹی او لاہور نے ٹریفک پولیس میں نظم و ضبط اور عوامی احترام اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی، انکوائری مکمل ہونے پر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔
شہری کے مطابق ٹریفک وارڈن نے رکنے کا اشارہ کیا لیکن اشارہ نظر نہیں آیا، تاہم آگے جا کر رکا جس پر ٹریفک وارڈن نے گاڑی کے اندر سوار ہو کر تشدد کا نشانہ بنایا اور گالم گلوچ کی۔ موقع پر وارڈن نے آن لائن چالان بھی جمع کروایا۔