Nawaiwaqt:
2026-07-24@10:25:45 GMT

لاہور ہائیکورٹ : 11ججز کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری 

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT

لاہور ہائیکورٹ : 11ججز کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج مقرر کرنے کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے آئین پاکستان کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کی خدمات کو مستقل حیثیت دینے کی منظوری دی۔ اسی طرح صدر مملکت نے لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس طارق محمود باجوہ کی مدت ملازمت میں چھ ماہ کی توسیع کی بھی منظوری دے دی ہے۔ وزارت قانون و انصاف نے اس حوالے سے الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلے مجاز اتھارٹی کی منظوری سے نافذ العمل ہوں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: لاہور ہائیکورٹ

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا
  • باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری