سانحے پر دل بہت دکھی ہے، تعمیراتی سائٹ پر انتہائی غفلت کا مظاہرہ کیا گیا، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
۔۔نااہلی چھپانے کے لیے مجرمانہ کہانیاں گھڑی گئیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
گٹر میں گر کر ماں بیٹی کی ہلاکت پر مریم نواز نے لاہور انتظامیہ کو ادھیڑ کر رکھ دیا۔ کہا کہ اس واقعے اور قتل میں کوئی فرق نہیں۔ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر، منیجر، سیفٹی انچارج اور کنسلٹنٹ کو فوری گرفتار کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
سانحہ بھاٹی پر بریفنگ کے دوران مریم نواز نے کہا کہ کمشنر لاہور، ڈی سی، اے سی، ڈی جی ایل ڈی اے اور ایم ڈی واسا بھی برابر کے ذمے دار ہیں، ان سب کو سزا ملنی چاہیے، خصوصاً اسسٹنٹ کمشنر کو سزا ملنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نااہلی چھپانے کے لیے مجرمانہ کہانیاں گھڑی گئیں۔ اداروں کی غفلت اور نااہلی سے 2 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ ساری باتیں بےمعنی ہیں، سوال یہ ہے کہ تعمیراتی جگہ کو سیکیور کیوں نہیں کیا گیا؟
مریم نواز نے کہا کہ خاتون نالے میں تین کلومیٹر دور چلی گئی، لاہور کی انتظامیہ کہتی رہی کہ کوئی گرا ہی نہیں، جو اسسٹنٹ کمشنر تعمیراتی جگہ کا دورہ ہی نہیں کرے وہ کس بات کا اسسٹنٹ کمشنر ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تعمیراتی کام کے دوران انتہائی غفلت کا مظاہرہ کیا گیا، سائٹ پر موجود تمام لوگ واقعے کے ذمہ دار ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے پوچھا کہ جس وقت یہ حادثہ ہوا کیا تعمیراتی کام جاری تھا؟ اگر وہاں روشنی ہوتی تو یہ حادثہ پیش نہ آتا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ خاتون کے گرتے وقت رش کی وجہ سے کوئی آواز نہیں سنی گئی، واقعے کی جگہ رکشا پارکنگ کے لیے ٹوکن دیا جاتا تھا، سپروائزر، کنسلٹنٹ اور انجینئرز واقعے کے ذمہ دار ہیں۔
یہ بھی پڑھیے لاہور میں ماں بیٹی کے سیوریج لائن میں گرنے کا مقدمہ درج ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے پر داتا دربار منصوبے کی پوری ٹیم معطل لاہور: سیوریج لائن میں ماں بیٹی کے گرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی لاہور: سیوریج لائن میں ماں کیساتھ گرنیوالی 10 ماہ کی بچی کی لاش بھی مل گئیبریفنگ کے مطابق واقعے کی جگہ پر ایمبولینس 4 منٹ بعد پہنچی تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا سانحے پر میرا دل انتہائی دکھی ہے، تعمیراتی سائٹ پر انتہائی غفلت کا مظاہرہ کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا اسسٹنٹ کمشنر نے آج تک سائٹ کا دورہ نہیں کیا، تعمیرات کی جگہ پر کسی قسم کی پارکنگ نہیں ہونی چاہیے تھی، پینا فلیکس لگا کر سائٹ بند کی گئی، روشنی کا کوئی انتظام نہیں تھا۔
انھوں نے کہا کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر سمیت تمام ادارے واقعے کے ذمہ دار ہیں۔ مریم نواز نے کہا ہر اجلاس میں واضح ہدایات دی جاتی ہیں کہ کوئی مین ہول کھلا نہ رہے، انتہائی مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا، غیر قانونی پارکنگ پر کسی نے توجہ نہیں دی۔
مریم نواز نے کہا کمشنر لاہور، ڈی سی لاہور، اے سی لاہور، وسا اور ایل ڈی اے کا اتنا ہی قصور ہے جتنا کسی اور کا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا وزیر اعلی ماں بیٹی دار ہیں کہا کہ
پڑھیں:
مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔