پنجاب میں متعدد اعلیٰ افسروں کے تقرر و تبادلے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت نے متعدد تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد شعیب اکبر تبدیل کردیا گیا ہے۔ انہیں وفاق میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اینڈ نارکوٹکس کنٹرول تعینات کردیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر گریڈ 20 کے افسر اقبال حسین کو سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال جاوید اختر محمود تبدیل کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن (پنجمن) سائرہ عمرکو سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال تعینات کردیا گیا۔ ڈی جی وائلڈ لائف اینڈ پارکس مبین الہی کو تبدیل کرکے ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن(پنجمن ) تعینات کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم تبدیل کرکے ڈی جی وائلڈ لائف اینڈ پارکس تعینات جبکہ حسین احمد رضا چوہدری ڈپٹی کمشنر سرگودھا تعینات کردیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: تعینات کردیا گیا گیا ہے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ