data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوٹری(جسارت نیوز)سندھ انٹیگریٹیڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز حیدرآباد ریجن کے 8اضلاع میں مفت ایمبولینس سروس مہیا کررہا ہے۔ غریب ونادر طبقہ کو ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد کے ساتھ ہسپتال سے گھر پہنچانے کی سہولت بھی دی جارہی ہے جوکہ سندھ حکومت کی فری سروس ہے جس کے تحت ہزاروں افراد فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ریجنل منیجر سندھ انٹیگریٹیڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز حیدرآباد ریجن فرید احمد خاصخیلی نے صحافیوں کے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔کوٹری جامشورو اور حیدرآباد کے صحافیوں کے ایک وفد نے ریجنل آفس حیدرآباد کا دورہ کیا اور ادارے کے افسران اور عملہ کی ماہرانہ تربیت سے تعلق آگاہی حاصل کی۔صحافیوں کے وفد میں ڈسٹرکٹ پریس کلب جامشورو ایٹ کوٹری کے صدر جہانگیر سرور سہڑو۔جنرل سیکریٹری ارمان احمد عباسی سینئر نائب صدر اسماعیل رند۔نائب صدر جلیل زرین بنگش خازن اعجاز مغل اطلاعات سیکریٹری نوید پہنور ممبران مجلس عاملہ محسن خان اور گل ملاح سمیت صحافی شوکت میمن اور جاوید لاشاری نے شرکت کی۔اس موقع پر ایچ آر سینئر منیجر یاسر رضا میمن۔ایڈمن اسسٹنٹ منیجر یاسین سومرو میڈیا آفیسرز راشد لاکھیر اور رسول بخش سومرو بھی موجود تھے۔فرید احمد خاصخیلی نے بتایا کہ ادارے کا قیام کراچی میں نجی این جی اوز امن نے شروع کیا تھا جوکہ مالی بحران کے سبب ایمبولینس سروس کو کسی دوسرے ادارے کو سونپ دینا چاہتا تھا جسے سندھ حکومت نے اپنی دسترس میں لیکر اسے سندھ بھر تک پھیلا دیا ہے۔سندھ بھر میں 627ایمبولینس ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کررہی ہیں جبکہ ایمبولینس کے ساتھ طبی تربیت یافتہ عملہ بھی موجود ہوتا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے یہ سروس عوام کو مفت فراہم کی جارہی ہے جس کیلئے کوئی رقم نہیں لی جاتی ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ہماری ایمبولینس سروس گھر سے مریض کو لیکر ہسپتال میں داخل ہونے تک مانٹرنگ میں ہوتی ہے ایمبولینس کے ساتھ تربیت یافتہ عملہ سی پی آر دینے۔انجیکشن لگانے اور مرہم پٹی کرنے کے علاوہ دیگر طبی امداد دیتا ہے۔قبل ازیں انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب جامشورو ایٹ کوٹری کے نومنتخب عہدیداران کو لونگی اجرک کا تحفہ پیش کیا اور کامیابی پر مبارکباد دی۔بعد ازاں صحافیوں کے وفد نے ادارے کے مختلف شبعوں اور طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایمبولینس سروس صحافیوں کے

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔

I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…

— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

واضح  رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔ 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن