گلگت میں جدید ون ونڈو سروس سینٹر قائم کرنے کی تجویز زیر غور ہے، غلام عباس
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
نگران وزیر اطلاعات گلگت بلتستان نے کہا کہ اسلام آباد کا آسان خدمت مرکز جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت مختلف سرکاری خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کر رہا ہے، اور وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ یہی ماڈل گلگت بلتستان میں بھی نافذ کیا جائے تاکہ عوام کو سرکاری خدمات تک آسان رسائی مل سکے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اطلاعات، نشریات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی غلام عباس نے کہا ہے کہ گلگت میں جدید ون ونڈو عوامی خدمات مرکز قائم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں قائم آسان خدمت مرکز کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ نگران وزیر نے بتایا کہ اسلام آباد کا آسان خدمت مرکز جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت مختلف سرکاری خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کر رہا ہے، اور وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ یہی ماڈل گلگت بلتستان میں بھی نافذ کیا جائے تاکہ عوام کو سرکاری خدمات تک آسان رسائی مل سکے۔ غلام عباس نے کہا کہ مجوزہ آسان خدمت مرکز گلگت میں ون ونڈو نظام کے تحت صوبائی اور وفاقی اداروں کی خدمات ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی۔ شہری مخصوص کاؤنٹرز کے ذریعے مختلف محکموں سے متعلق امور نمٹا سکیں گے، جبکہ اس مقصد کے لیے محفوظ آئی ٹی نظام فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت کیو مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ مربوط مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم بھی متعارف کرایا جائے گا، جس کے ذریعے درخواستوں کی تعداد، سروس کی فراہمی کا وقت، مصروف اوقات اور کاؤنٹرز کی کارکردگی پر نظر رکھی جا سکے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ نظام حکام کو نگرانی اور مستقبل کی منصوبہ بندی میں مدد دے گا۔ نگران وزیر کے مطابق گلگت بلتستان کے وہ محکمے جو پہلے ہی آن لائن خدمات فراہم کر رہے ہیں، ان کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا تاکہ انہیں مجوزہ مرکز میں شامل کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ نادرا، نیشنل بینک آف پاکستان اور پاسپورٹ و امیگریشن جیسے وفاقی اداروں کو بھی اپنے کاؤنٹرز قائم کرنے کی پیشکش کی جائے گی۔ غلام عباس نے کہا کہ منصوبے کے تحت نظام کی تنصیب، مختلف محکموں کے نظام کا انضمام، عملے کی تربیت اور تکنیکی معاونت کی ذمہ داری گلگت بلتستان آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو دی جائے گی، جبکہ انفراسٹرکچر کو اس طرح ڈیزائن کیا جا رہا ہے کہ مستقبل میں اس دائرہ کار کو مزید بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت میں آسان خدمت مرکز کے قیام سے متعلق حتمی فیصلہ مزید غور و خوض کے بعد کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان سرکاری خدمات غلام عباس نے کہا کہ کیا جائے گلگت میں جائے گا کے تحت کیا جا
پڑھیں:
جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
جد ہ (خالد نواز چیمہ )قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کے عہدے پر اہم انتظامی تبدیلی عمل میں آ گئی ہے۔ وزارتِ خارجہ پاکستان کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کو ڈپٹی قونصل جنرل، جدہ تعینات کیا گیا ہے، جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہیں۔
محترمہ فرینہ ارشد ایک سینئر اور تجربہ کار کیریئر سفارت کار ہیں، جنہیں سفارتی خدمات کا پندرہ سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران وہ مختلف اہم سفارتی اور انتظامی ذمہ داریوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کے باعث وزارتِ خارجہ کے ممتاز افسران میں شمار ہوتی ہیں۔
قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا گیا ہے۔ قونصل خانے نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی قونصلر خدمات کو مزید مثر، تیز رفتار اور عوام دوست بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔
دوسری جانب، سابق ڈپٹی قونصل جنرل محترمہ سعدیہ وقار النسا کو فوری طور پر پاکستان واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی خدمت، قونصلر امور اور عوامی مسائل کے حل کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں، جنہیں کمیونٹی کی جانب سے سراہا گیا۔
واضح رہے کہ قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کا منصب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس عہدے پر تعینات افسر سعودی عرب کے مغربی ریجن میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو قونصلر خدمات کی فراہمی، کمیونٹی ویلفیئر، عوامی رابطوں اور پاکستان و سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرمقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ اگلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم