ڈپٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ڈی جی آر ای کے تعاون سے ملک بھر میں سینکڑوں مدرسین کی پیشہ وارانہ تربیت کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے علاوہ مدارس کے الحاق کا نظام بھی مکمل ڈیجیٹل بنا دیا گیا ہے۔ امتحانی نظام کو شفاف بنانے کیلئے ویڈیو لنک کے ذریعے آن لائن مانیٹرنگ کا نظام متعارف کروایا گیا ہے، جو مدارس دینیہ کی تاریخ میں پاکستان میں اپنی نوعیت کا ایک پہلا کامیاب تجربہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نظام المدارس پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کا سالانہ اجلاس ڈپٹی چیئرمین خرم نواز گنڈاپور کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر آصف اکبر نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دینیہ میں زیر تعلیم طلباء کو قومی، تعلیمی و ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کیلئے طلبہ کو نیوٹک کے ذریعے سے ٹیکنیکل کورسز کروائے گئے ہیں تاکہ یہاں سے فارغ التحصیل طلباء دین اور پاکستان کی خدمت کرنے کیساتھ ساتھ باعزت روزگار بھی حاصل کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی جی آر ای کے تعاون سے ملک بھر میں سینکڑوں مدرسین کی پیشہ وارانہ تربیت کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے علاوہ مدارس کے الحاق کا نظام بھی مکمل ڈیجیٹل بنا دیا گیا ہے۔ امتحانی نظام کو شفاف بنانے کیلئے ویڈیو لنک کے ذریعے آن لائن مانیٹرنگ کا نظام متعارف کروایا گیا ہے، جو مدارس دینیہ کی تاریخ میں پاکستان میں اپنی نوعیت کا ایک پہلا کامیاب تجربہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدارس دینیہ کے طلباء کو قومی دھارے میں شامل رکھنے کیلئے تدریسی و تکنیکی تعلیم کیساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دی جا رہی ہے اور زیرتعلیم طلباء کو شجر کاری مہمات، جشن آزادی تقریبات، سیرت النبیؐ کانفرنسز، تقریری مقابلہ جات اور سپورٹس سرگرمیوں میں شامل کیا گیا ہے اور ملک گیر امن کانفرنسز منعقد کر کے طلباء میں امن کی ضرورت و اہمیت کا شعور اجاگر کیا گیا۔ سالانہ امتحان میں پوزیشن ہولڈرز طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں کیش پرائز، میڈلز اور اسناد بھی دی گئیں۔ انہوں نے بورڈ کو بتایا کہ نظام المدارس کے ذمہ دارانہ تدریسی و انتظامی کردار کے اعتراف میں ڈی جی آر ای کے تحت 20ہزار رجسٹرڈ مدارس جن میں 7 انسٹی ٹیوٹس بھی شامل ہیں کا ایک مشترکہ فورم متحدہ مدارس کونسل پاکستان تشکیل دیا گیا ہے، قومی سطح پر جس کی متفقہ ترجمانی نظام المدارس پاکستان کو دی گئی ہے۔ 2500 سے زائد مدارس دینیہ نے الحاق کیا ہے اور رواں سال ایک لاکھ 17ہزار 255 طلباء نے مختلف مدارج کے امتحانات میں حصہ لیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نظام المدارس پاکستان پہلا دینی وفاق ہے جو گزشتہ 5 برسوں سے درس نظامی، تجوید و قرأت اور حفظِ قرآن کے اساتذہ کی مرکزی، زونل اور ڈویژنل سطح پر ٹریننگز کا اہتمام کر رہا ہے۔ نظام المدارس نے قلیل مدت میں مکمل انتظامی امور سنٹرل مینجمنٹ سسٹم پر منتقل کرکے پیپر لیس دفتری نظام قائم کیا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین خرم نواز گنڈاپور نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ مدارس دینیہ کے طلباء کو قومی، تعلیمی دھارے میں شامل کرنے کے حوالے سے نظام المدارس پاکستان کی خدمات قابل تحسین ہیں اور مختصر عرصہ میں مدارس دینیہ کے اندر انقلابی تدریسی اصلاحات متعارف کروائی گئیں جس پر جملہ منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نظام المدارس پاکستان مدارس دینیہ مدارس کے طلباء کو انہوں نے کا نظام کیا گیا گیا ہے

پڑھیں:

مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔

متعلقہ مضامین

  • باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم