محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جنوری سے 2 فروری کے دوران گلگت بلتستان کے تمام اضلاع بشمول دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، اور گلگت میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برف باری کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں سردی کی شدید لہر کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، 30 جنوری سے 2 فروری تک موسلا دھار بارش اور شدید برف باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں اور مقامی آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے، شاہراہِ قراقرم سمیت اہم راستوں پر سفر میں احتیاط کا مشورہ دیا  گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جنوری سے 2 فروری کے دوران گلگت بلتستان کے تمام اضلاع بشمول دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، اور گلگت میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برف باری کا امکان ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ شدید برف باری کے باعث پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔ اس صورتحال میں شاہراہِ قراقرم ، جے ایس آر (شاہراہ بلتستان) اور جی ایس آر جیسے اہم زمینی راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے اور مسافروں کے پھنس جانے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سیاح اور مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر پر نکلنے سے پہلے سڑکوں کی تازہ ترین صورتحال معلوم کریں۔ ایسے مقامات پر رہنے والے لوگ جو برفانی تودوں کی زد میں آ سکتے ہیں، وہ الرٹ رہیں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔ انتظامیہ ریسکیو 1122، ٹورسٹ پولیس اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ حکام نے این ایچ اے اور ایف ڈبلیو او کو بھی ہدایت کی ہے کہ سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے مشینری کو تیار رکھا جائے تاکہ رابطہ سڑکوں کی جلد بحالی ممکن ہو سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان گیا ہے

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات