فنانس ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ رقم مرحلہ وار ان قانونی ورثاء کو ادا کی جائے گی جن کا تعلق محکمہ صحت، محکمہ ہوم اینڈ پریزنز اور لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت کے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے مالی سال 2025-26ء کے دوران مرحوم سرکاری ملازمین کے قانونی ورثاء کو پلاٹ کے بدلے نقد رقم کی ادائیگی کے لیے 10 کروڑ 52 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے خصوصی اسسٹنٹ پیکیج کے تحت دی گئی ہے، جس کا مقصد دورانِ سروس انتقال کر جانے والے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو فوری اور مؤثر مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ رقم مرحلہ وار ان قانونی ورثاء کو ادا کی جائے گی جن کا تعلق محکمہ صحت، محکمہ ہوم اینڈ پریزنز اور لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ سے ہے۔ ادائیگی سے قبل تمام کیسز کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور صرف وہی ورثاء اس پیکیج سے مستفید ہوں گے جو مقررہ قانونی اور انتظامی تقاضے مکمل کریں گے۔ اس اقدام کا مقصد پلاٹ کی فراہمی میں درپیش تاخیر اور انتظامی پیچیدگیوں کے پیش نظر مرحوم ملازمین کے خاندانوں کو متبادل طور پر نقد رقم فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اپنی فوری ضروریات پوری کر سکیں اور مالی دباؤ میں کمی آئے۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ پالیسی سماجی تحفظ کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو تحفظ کا احساس دلانے کے لیے مرتب کی گئی ہے۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مستحق ورثاء کی فہرستیں بروقت مکمل کریں، کیسز کی شفاف جانچ یقینی بنائیں اور ادائیگی کے عمل میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کریں۔ اس سلسلے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کسی قسم کی کوتاہی یا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوامی و سرکاری حلقوں نے حکومت کے اس فیصلے کو فلاحی اور انسانی ہمدردی پر مبنی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے فیصلے مرحوم سرکاری ملازمین کے خاندانوں کے لیے بڑا سہارا ثابت ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نقد ادائیگی کا یہ طریقہ کار شفافیت اور سہولت کے حوالے سے ایک مثبت قدم ہے، جس سے مستحق افراد کو بروقت ریلیف مل سکے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جائے گی

پڑھیں:

سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن


فائل فوٹو 

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔

سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ  سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔

کراچی آپریشن میں ایسے دہشتگرد سامنے آئے جو کے ایم سی، واٹر بورڈ کے ملازم تھے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔

خالد مقبول، مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں،  ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ  کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن