شہید پولیس افسر کی نمازِ جنازہ پولیس لائن لکی مروت میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، جس میں آر پی او بنوں ریجن سجاد خان، ڈی پی او لکی مروت نزیر خان، ڈپٹی کمشنر حمید اللہ خان اور پولیس افسران و جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں اشتہاری مجرموں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے ایس ایچ او تھانہ تجوڑی جمیل خان دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ شہید پولیس افسر کی نمازِ جنازہ پولیس لائن لکی مروت میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، جس میں آر پی او بنوں ریجن سجاد خان، ڈی پی او لکی مروت نزیر خان، ڈپٹی کمشنر حمید اللہ خان اور پولیس افسران و جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ اعلیٰ افسران نے شہید کے تابوت پر پھول چڑھائے۔ آر پی او سجاد خان نے کہا کہ شہید جمیل خان نڈر، فرض شناس اور پیشہ ور افسر تھے، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور ملوث عناصر کو جلد قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: لکی مروت

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا