نیپرا کو وزارت کے تابع کرنا عوام کے خلاف سازش ہے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (کامرس ڈیسک) معروف تاجر رہنما اور اسلام چیمبر آف کامرس کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ پاور ڈویژن کی جانب سے نیپرا کو کنٹرول کرنے کی کوشش عوام کے حقوق کی حفاظت اور بجلی کے شعبے کی نجکاری کے لیے خطرہ ہے۔ حکومت کی جانب سے ریگولیٹرکی خودمختاری ختم کرنے سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کو سبوتاژہو جائے گی اور صارفین کے مفادات کو شدید نقصان پہنچے گا جبکہ معیشت کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچانے والی آئی پی پیز کے مفادات کو مزید تقویت ملے گی۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ نیپرا ایکٹ انیس سو ستانوے اور الیکٹرکٹی ایکٹ انیس سو دس میں مجوزہ ترامیم کے نتیجے میں نیپرا براہ راست پاور ڈویژن کے کنٹرول میں آ جائے گا۔ عالمی مالیاتی اداروں اور نجی شعبے نے بھی ان ترامیم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مالی سال دو ہزار چوبیس دو ہزار پچیس کے دوران تقسیم کار کمپنیوں کی ناقص کارکردگی کے باعث گردشی قرضہ میں تقریباً تین سو ستانوے ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ ترسیل اور تقسیم کے نقصانات کی اوسط شرح سترہ اعشاریہ پچپن فیصد رہی جو مقررہ حد گیارہ اعشاریہ تینتالیس فیصد سے کہیں زیادہ ہے۔شاہد رشید بٹ نے کہا کہ نیپرا پہلے ہی کمزور ہے اور حکومت کی من مانیوں کے خلاف کھڑا نہیں ہو سکتا اور اسے مزید کمزور کر کے عضو معطل بنایا جا رہا ہے۔نیپرا کو کمزور کرنے سے ٹیرف کے اعلانات میں تاخیر ہوگی، مسابقتی بجلی منڈی کی ترقی رک جائے گی اور اہم اصلاحات متاثر ہوں گی۔ کمزور ریگولیٹر صارفین کے تحفظ اور بجلی کے شعبے میں استحکام یقینی نہیں بنا سکے گا۔انہوں نے پارلیمنٹ پر زور دیا کہ مجوزہ قانونی ترامیم کا شفاف طریقے سے جائزہ لیا جائے اور صارفین سمیت تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کی جائیورنہ معاملات بگڑ سکتے ہیں جس سیبجلی کی قیمت اور عوامی بد اعتمادی میں اضافہ ہو گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔