اسلام آباد میں شہریوں کی جان کے تحفظ کیلئے تمام کھلے گٹروں پر معیاری ڈھکن لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد: چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی خصوصی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت میں شہریوں بالخصوص بچوں کی جان و مال کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع اور فوری عملی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس خصوصی مہم کے تحت اسلام آباد کے تمام شہری اور دیہی علاقوں میں موجود کھلے گٹروں اور مین ہولز کو معیاری، مضبوط اور محفوظ ڈھکنوں سے ڈھانپا جائے گا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے کے تمام متعلقہ شعبہ جات، میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) اور آئی سی ٹی انتظامیہ کو واضح احکامات جاری کیے ہیں کہ دارالحکومت کی حدود میں واقع ہر مین ہول، چاہے وہ سی ڈی اے، پی ٹی سی ایل، واپڈا، ایس این جی پی ایل یا

کسی اور ادارے کے زیرِ انتظام ہو، کو ہر صورت محفوظ اور معیاری کور فراہم کیا جائے۔
محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اسلام آباد میں موجود تمام کھلے اور غیر محفوظ مین ہولز کو کور نہیں کر دیا جاتا اور اس عمل میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر گزشتہ روز سے سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی متعلقہ ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور مختلف علاقوں میں مین ہولز کور کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مقام پر کھلا یا غیر محفوظ مین ہول یا گٹر دیکھیں تو فوری طور پر متعلقہ انتظامیہ کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

علاوہ ازیں، چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر دارالحکومت کی سڑکوں، گذرگاہوں اور مراکز میں موجود فٹ پاتھوں کی بحالی اور خراب و ٹوٹے ہوئے کرب سٹونز کو تبدیل کرنے کا کام بھی بیک وقت شروع کر دیا گیا ہے۔ پرانے سیکٹرز اور اہم مراکز میں فٹ پاتھوں کی مرمت اور بہتری کا عمل تیزی سے جاری ہے

تاکہ شہریوں کو محفوظ اور بہتر آمدورفت کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد نے ہدایت کی ہے کہ سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی تمام متعلقہ ٹیمیں فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور شہریوں کو بہترین ممکنہ خدمات فراہم کریں۔
انتظامیہ کے مطابق ان اقدامات سے نہ صرف شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے گا بلکہ اسلام آباد کے خوبصورت، منظم اور خوشنما ماحول کو بھی برقرار رکھا جا سکے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی امریکا کے معروف تھنک ٹینک ممبران سے ملاقات سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی امریکا کے معروف تھنک ٹینک ممبران سے ملاقات فیصل آباد: جاپان کے تعاون سے واٹر فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح، 400 سے زائد گھرانے مستفید چین پاکستان دوستی 75 سال مکمل، یادگاری بیج ڈیزائن مقابلے کی تقریب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران حسین کی وفد کے ہمراہ ملاقات اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے نئے کنونشن سنٹر کی تعمیر کا فیصلہ تحصیلدار چوہدری شفقت کو سکھ برادری کا خصوصی تحفہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد میں شہریوں کی

پڑھیں:

روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن

روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مثبت پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور میدانِ جنگ میں صورتحال حوصلہ افزا ہے۔

کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان رابطے برقرار ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تنازع کے حل کی کوششوں میں کوئی نمایاں پیش رفت یا تیزی آئی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ موجودہ ورکنگ چینلز کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔

جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اصول پر قائم ہے، تاہم ہر ملک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہے، جبکہ ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور اس حق کی ضمانت دی جانی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش