پاکستان کو ایک اور اعزاز مل گیا ؛او آئی سی اسلامی کمیشن کا نائب چیئرمین منتخب
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
سٹی 42: پاکستان او آئی سی اسلامی کمیشن کا نائب چیئرمین منتخب ہوگیا ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کو اسلامی کمیشن برائے اقتصادی، ثقافتی و سماجی امور کا نائب چیئرمین منتخب کر لیا گیا، اسلامی کمیشن برائے اقتصادی، ثقافتی و سماجی امور کا 48 واں اجلاس گذشتہ دنوں جدہ، سعودی عرب میں منعقد ہوا۔
اجلاس کا انعقاد اسلامی تعاون تنظیم، وزرائے خارجہ کونسل کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے کیا گیا۔اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی پاکستان کے او آئی سی کے لئے مستقل مندوب سید فواد شیر نے کی۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان
اجلاس کے دوران مختلف شعبوں میں پاکستان کی ترجیحات اور خدمات کو اجاگر کیا گیا۔اسلامی تعاون تنظیم، وزرائے خارجہ کونسل کانفرنس کا انعقاد رواں برس عراق میں کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسلامی کمیشن
پڑھیں:
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
سٹی 42: سندھ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ انسانی حقوق کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کر دیا ہے، ان کی تعیناتی سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی۔
محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر کو پانچ سال کی مدت کے لیے کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق چیئرپرسن اقبال احمد ڈیتھو کو عہدے سے فارغ کیے جانے کے بعد سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن کا منصب خالی تھا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نئی تقرری سے کمیشن کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی اقدامات کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سابق نگران وزیر اعلی سندھ بھی رہے۔