2025-07-23@12:42:18 GMT
تلاش کی گنتی: 810
«فورسز کی کارروائی»:
(نئی خبر)
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گیارہ جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس بنیاد پر ملنے والی اطلاع کے بعد دوسالی کے علاقے میں آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن عام علاقے ایشام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر فوری پابندی لگانے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ اس درخواست میں وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ملک میں یوٹیوب چینلز بلیک میلنگ اور غیر اخلاقی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق، غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کر کے ویوز اور آمدنی کمائی جا رہی ہے، جبکہ ان پلیٹ فارمز پر کسی بھی قسم کی ویڈیو بغیر کسی لائسنس کے اپ لوڈ کی جا سکتی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز کا رجحان عام ہو چکا...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی نائب صدر حور النساء پلیجو، ستار رند اور مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ راحیل بھٹو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 6 نئے کینالوں کے منصوبے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، نئے کینالوں کا کام فوری طور پر روکا اور سندھ کو اس کے حصے کا پانی دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک دریائے سندھ کا تاریخی بہاؤ بحال نہیں کیا جاتا، عوامی تحریک اور سندھیانی تحریک کی جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کے پانی کے تحفظ کے لیے سانا کی جانب سے ہونے والی پانی کانفرنس میں عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند اور سندھیانی تحریک...
ڈی آئی خان:فورسز کی ایک کارروائی میں 5 خوارج ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آپریشن کی تفصیلات آئی ایس پی آر کے مطابق، 10 جنوری کو ہونے والے اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر حکمت عملی کے تحت نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد گروپ کا سرغنہ شفیع اللہ شفیع بھی شامل ہے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ یہ...

پولینڈ کی حکومت کا بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم کو گرفتار نہ کرنے کا اعلان
وارسا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) پولینڈ کی حکومت نےاسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو پولینڈ آنے پر گرفتار نہ کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق پولینڈ کی حکومت نےاعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوایو گیلانٹ کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کے نومبر میں جاری وارنٹ گرفتاری کے باوجود پولینڈ کی سرزمین پر کسی اسرائیلی عہدیدار کے لئے کوئی مشکل پیدا نہیں کی جائے گی نہ ہی ان کو گرفتارکیا جائے گا۔پولینڈ کے صدر ایندریزج ڈوڈا نے کہا ہے کہ ان کی حکومت یہ یقینی بنائے گی کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اگر چاہیں تو وہ تحفظ کے ساتھ...
ان کارروائیوں میں 3 شوٹنگ آپریشنز، ایک مسلح تصادم، 6 بارودی مواد کے ذریعے کی جانے والی کارروائیاں، صیہونی آبادکاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے تین آپریشن شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قابض صیہونی فوج کیخلاف 22 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق طوفان الاقصیٰ آپریشن کے تسلسل کے طور پر انجام دی جانے والی ان کارروائیوں میں 3 شوٹنگ آپریشنز، ایک مسلح تصادم، 6 بارودی مواد کے ذریعے کی جانے والی کارروائیاں، صیہونی آبادکاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے تین آپریشن شامل تھے۔ دوسری جانب صیہونی میڈیا نے غزہ کی پٹی میں...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)وزارت مذہبی امور کی جانب سے سرکاری کوٹے پر 5 ہزار خالی نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی جمعہ کے روز سے شروع کر دی گئی۔(جاری ہے) تمام نامزد بینک روزانہ کی بنیاد پر جمع درخواستوں کو پورٹل پر فوری اپ لوڈ کریں گے اور سرکاری کوٹہ مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی۔نئے درخواست گزار پہلی دو قسطوں کی مد میں 6 لاکھ روپے یکمشت جمع کرائیں گے، قربانی یا الگ کمرے کے اضافی اخراجات ہوں گے۔

ملٹری کورٹس اپیلوں کے دوران طیارہ سازش کیس کا تذکرہ ،جسٹس مسرت ہلالی اور خواجہ حارث کے درمیان مکالمہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملٹری کورٹس اپیلوں کے دوران 12اکتوبر1999کے طیارہ سازش کیس کا تذکرہ چھڑ گیا،طیارہ سازش کیس پر جسٹس مسرت ہلالی اور خواجہ حارث کے درمیان مکالمہ ہوا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی،سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی، جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ ایک آرمی چیف کے طیارے کو ایئرپورٹ کی لائٹس بجھا کر کہا گیا ملک چھوڑدو،اس واقعے میں تمام مسافروں کو خطرے میں ڈالا گیا، خواجہ حارث نے کہاکہ جو بندہ جہاز میں موجود نہیں تھا وہ ہائی جیک کیسے کر سکتا تھا؟جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ اس جہاز میں تھوڑا ساایندھن باقی...
اسلام آباد(آن لائن) وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کے تحت مزید 5ہزار نشستوں پر حج درخواستیں دوبارہ طلب کر لی ہیں۔حج درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ہوں گی،کوٹہ پورا ہونے پر درخوستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج درخواستیں جمع کرانے سے رہ جانے والے عازمین کے لیے خوشخبری آگئی ہے۔ آج 10 جنوری سے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر حج درخواستیں وصول کی جائیں گی اور سرکاری حج اسکیم کے تحت 5 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔وزارت مذہبی امورکے مطابق اب تک سرکاری حج اسکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور سرکاری حج اسکیم کے تحت...
میرپورخاص، ٹاسک فورس کی کامیاب کارروائی کے بعد ملزم شراب سمیت پولیس کی حراست میں میرپورخاص(نمائندہ جسارت) سیٹلائٹ ٹاؤن تھانہ کی حدود ڈی آئی جی ٹاسک فورس کی کارروائی جرواری شاخ کے قریب شراب سے بھری گاڑی پکڑ لی ایک شخص گرفتار 500 سے زائد شراب کی بوتلیں اور 100 سے زائد بیئر کے ٹین ضبط کرلیے ۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ڈی آئی جی محمد زبیر آحمد دریشک کی بنائی گئی ٹاسک فورس کی جرواری شاخ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے شراب سے بھری ہوئی ایک گاڑی کو اپنی تحویل میں لے جس میں بڑی مقدار میں شراب اور بیئر برآمد ہوئی جبکہ ایک ملزم پریم کمار رہائشی سلطان آباد ٹنڈوالٰہیار کو گرفتار کرلیا ٹیم کے مطابق شراب کی...