ہنزہ میں مودی سرکار کیخلاف مظاہرہ، پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
مظاہرے میں مرد، خواتین اور بچے شریک ہوئے اور اس موقع پر مودی کی انتہا پسند حکومت کیخلاف نعرے لگائے۔ شرکاء نے پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارتی جارحیت کیخلاف ہنزہ کے عوام سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ہنزہ میں مودی سرکار کیخلاف عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ہنزہ میں آغا جان ٹاور سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب پر احتجاج مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں مرد، خواتین اور بچے شریک ہوئے اور اس موقع پر مودی کی انتہا پسند حکومت کیخلاف نعرے لگائے۔ شرکاء نے پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارتی جارحیت کیخلاف ہنزہ کے عوام سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
آپریشن سندور میں مودی سرکار کے عسکری غرور کی شکست پر لوک سبھا میں سوالات
آپریشن سندور میں مودی سرکار کے عسکری غرور کی شکست پر لوک سبھا میں سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
گودی میڈیا پر آپریشن سندور کی کامیابی کا شور مچانے والی مودی سرکار لوک سبھا میں مکمل خاموش ہے، آپریشن سندور کی تفصیلات نہ ملنے پر بھارتی لوک سبھا اراکین نے مودی سرکار کا پیچھا نہ چھوڑا۔
ایم پی اکھلیش یادو نے طنزیہ سوال کیا کہ جن کی پوجا لیموں اور مرچ لگا کر کی گئی تھی وہ کتنے طیارے اڑے ، بس یہ پوچھنا چاہتے ہیں جو ہمارے بہترین طیارے تھے آپریشن سندور میں کتنے اڑے۔
آپریشن سندور کے دوران نقصانات پر پردہ پوشی نے نااہل مودی سرکار کو کہیں کا نہ چھوڑا، آپریشن سندور میں پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے 6بھارتی طیارے زمین بوس کیے۔
بھارتی لوک سبھا میں آپریشن سندور کے نقصانات پر سوالات پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔