2025-07-30@14:00:58 GMT
تلاش کی گنتی: 46113

«اور استحکام»:

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، خصوصاً ضم شدہ اضلاع میں سکیورٹی چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات، کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ خصوصی دعوت پر باجوڑ، خیبر اور شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے: دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پرعزم ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر اجلاس میں متعلقہ اداروں نے سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور دہشتگردی کے حالیہ چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی وغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈائون جاری ،کوئٹہ اور گوادر میں مختلف کارروائیوں میں5ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف ملک گیرکریک ڈاون جاری ہے۔(جاری ہے) اس سلسلے میں ایف آئی اے بلوچستان زون نے کوئٹہ اور گوادر میں مختلف کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان میں وسیم احمد، طارق احمد، عبدالخلیق، احمد اور مقصود شامل ہیں ۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 75...
    اسلام آباد:این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسز آپریشن سینٹر نے 3 اگست تک موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات پر الرٹ جاری کر دیا۔ملک کے مختلف علاقوں میں شہری سیلاب، ندی نالوں میں ظغیانی سمیت گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے علاقوں کے لیے گلیشائی جھیلوں کے سیلاب کا خطرہ ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، خوشاب اور نارووال میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔ بین، بسنتَر اور ڈِیگ نالوں کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے باعث شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا کے علاقوں میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشیں متوقع ہیں.جس کے سبب نشیبی علاقوں میں اچانک سیلاب جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔چترال، دیر،...
    راولپنڈی میں انسانیت کو شرما دینے والاواقعہ، سرکاری ملازم مبینہ طور پر نوجوان بیٹی سے زیادتی کرتا رہا،مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز) انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ رپورٹ ہوا جس کے مطابق سرکاری ملازم مبینہ طور پر اپنی نوجوان بیٹی سے زیادتی کرتا رہا۔رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازم پر بیٹی سے تین سال تک جنسی زیادتی کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ 19 سالہ مسماہ ح نے اپنے والد رکن زمان کے خلاف تھانہ واہ کینٹ میں درج کرایا۔مقدمے کے متن کے مطابق میرا والد گزشتہ تین سالوں سے میرے ساتھ زیادتی کر رہا ہے، گھر میں کسی کو بتانے پر والد جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا،...
    اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن منتخب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن منتخب کرلیا۔یہ بات گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کراچی میں شرح سود برقرار رکھنے کی پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتائی۔گورنر نے بتایا کہ نئے کرنسی نوٹ لانے کا عمل جاری ہے جس کے لیے ڈیزائن کا انتخاب کرلیا گیا ہے، ایک بین الاقوامی ماہر کا ڈیزائن منتخب کیا گیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مزید بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد نئے ڈیزائن کے نوٹوں پر کام شروع کردیں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو...
    حکومت نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، اور اس حوالے سے تجاویز پر مبنی ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے جو آئندہ ہفتے وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔وزارت صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق، مجوزہ پالیسی میں چینی کی قیمتوں اور پیداوار سے متعلق ریاستی مداخلت کو کم سے کم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت صرف 5 لاکھ ٹن چینی کا بفر اسٹاک ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) کے ذریعے رکھے گی، جو ایک ماہ کی ملکی کھپت کے برابر ہوگا، جبکہ باقی تمام معاملات نجی شعبے کے سپرد کیے جائیں گے۔اگر ڈی ریگولیشن کے باوجود چینی کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو حکومت بے نظیر...
    —فائل فوٹو نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 3 اگست تک موسمی صورتِ حال اور ممکنہ خطرات پر الرٹ جاری کر دیا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے علاقوں کےلیے گلیشیائی جھیلوں کے سیلاب کا خطرہ ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، خوشاب اور نارووال میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے بروقت حفاظتی اقدامات کریں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے علاقوں میں...
    کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے کراچی میں انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کے دوران ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کر کے چار خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان 18 مئی 2025 کو بدین میں عبدالرحمان نامی شخص کے قتل میں ملوث ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد سجاد عرف شاوو، عبید علی عرف عبیدی، محمد عمیر اصغر اور شکیل احمد شامل ہیں۔
    اسٹیٹ بینک کا شرح سود کو برقرار رکھنے کا اعلان مایوس کن اور حکومت کی معیشت کے حوالے سے بدترین پالیسیوں کا آئینہ دارہے، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوھدری WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوہدری نے کہاہے کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے 30 جولائی کو اپنی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود کو برقرار رکھنے کا انتہائی غیر منصفانہ اور ملکی معیشت کے لئے نقصان دہ فیصلہ کیا ھے جس پر پوری بزنس کمیونٹی میں شدید اضطراب اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ھے۔زاھد اقبال چوھدری نے کہا اعداد و شمار کے حکومتی...
    نیویارک میں سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں ہونے والی اقوام متحدہ کی دو ریاستی حل کانفرنس میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے 15 ماہ کا وقت طے کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے تحت دو ریاستی حل کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ دنیا بھر کے 125 سے زائد ممالک نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے اور دو ریاستی حل کی طرف پیش قدمی کرے۔ سات صفحات پر مشتمل اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شرکاء نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کو دو ریاستی حل کی بنیاد پر ختم کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ مسودے میں دو ریاستی حل کے قیام پر زور دیتے ہوئے...
    نیشنل پریس کلب اور سی ڈی اے کی ملکر سرسبز اسلام آباد مہم کے تحت ون ملین درخت لگانے کی مہم کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نیشنل پریس کلب اور سی ڈی اے نے ملکر سرسبز اسلام آباد مہم کے تحت ون ملین درخت لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے،چیئرمین سی ڈی اے نے این پی سی کے لان میں پودا لگا کر اس شجر کاری مہم کا افتتاح کیا، اس مہم کا مقصددنیا کیدوسرے سب سے زیادہ خوبصورت دارالحکومت اسلام آبادکو گلوبل وارمنگ کی تباہی سے بچانیاورموسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کے مقابلہ کرنا ہے،سرسبز اسلام آباد مہم کے تحت ایک ملین درخت لگانے کے حوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام...
    سٹی 42: وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں  حج پالیسی 2026کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےایجنڈےپرموجود بہت سےدوسرے امورکی بھی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے حج کیلئے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کردیا، 2026 میں سرکاری حج ساڑھے گیارہ لاکھ سے ساڑھے بارہ لاکھ تک ہوگا۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے سرکاری کوٹہ 40 فیصد اور پرائیوٹ 60 فیصد کی سمری بھیجی تھی لیکن وزیر اعظم نے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کیا ہے۔
    وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حج پالیسی 2026کی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ نےایجنڈےپرموجود بہت سےدوسرے امورکی بھی منظوری دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے حج کیلئے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کردیا، 2026 میں سرکاری حج ساڑھے گیارہ لاکھ سے ساڑھے بارہ لاکھ تک ہوگا۔ وزارت مذہبی امور نے سرکاری کوٹہ 40 فیصد اور پرائیوٹ 60 فیصد کی سمری بھیجی تھی لیکن وزیر اعظم نے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کیا ہے۔ Post Views: 5
    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا جب کہ روس سے مسلسل فوجی ساز و سامان اور تیل کی خریداری پر بھارت پر جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔ امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل پر اپنے اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں بھارت پر یکم اگست سے 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ اپنی پوسٹ میں امریکی صدر نےکہا کہ اگرچہ بھارت ہمارا دوست ہے، لیکن ہم نے برسوں میں اس کے ساتھ بہت کم تجارتی لین دین کیا، کیونکہ اس کے ٹیرف (محصولات) بہت زیادہ ، سب سے زیادہ ہیں۔ امریکی صدر نے کہا بھارت ہمیشہ سے اپنے فوجی ساز و سامان کی بڑی مقدار روس سے...
    پاکستان اور امریکا کی بحریہ نے شمالی بحر ہند میں مشترکہ مشق کی ہے، مشق کا مقصد باہمی روابط اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا بندرگاہوں پر خطرات سے نمٹنے کے لیے 2 روزہ مشقوں کا انعقاد ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز ’پی این ایس شمشیر‘ نے امریکی بحریہ کے جہاز ’یو ایس ایس فٹزجیرالڈ‘ کے ساتھ شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا۔ اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ روابط کو فروغ دینا اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ امڈیا پر سختیاں اور پاکستان کے ساتھ مشقیں۔۔ امریکہ کتنا بدل گیا ہے۔۔ پاک بحریہ کے جہاز شمشیر کی...
    پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی، بھتیجے پاکستان نہیں آرہے،عظمی بخاری کا علیمہ خان پر طنز WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے علیمہ خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہیکہ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی اور بھتیجے پاکستان نہیں آرہے۔ایک بیان میں عظمی بخاری نے تحریک انصاف کے احتجاج کو فلاپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان نے 5 اگست کے احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی ہے، پی ٹی آئی کا 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا ہے۔انہوں نے علیمہ خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی اور بھتیجے پاکستان نہیں آرہے، پی ٹی آئی...
    سندھ حکومت کا یوم آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہترین سجاوٹ پر انعام دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز) سندھ حکومت نے یوم آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 5اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے خلاف ایونٹ ہوگا جب کہ خصوصی افراد کیلئے بھی ایک بڑا ایونٹ کریں گے، ہم چاہتے ہیں کراچی، حیدرآباد اور سکھر کے کانسرٹس میں لوگ زیادہ شرکت کریں۔انہوں نے کہاکہ کراچی جشن آزادی کی تقریبات میں سب سے آگے ہوگا، جشن آزادی کے حوالے سے مشاعرہ ہوگا، رکشہ ریلی کا بھی پروگرام ہے،...
    گزشتہ 3ماہ کے دوران ایران سے تقریبا 18لاکھ مہاجرین کو بے دخل کیا گیا، افغان حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز کابل (سب نیوز)افغانستان میں طالبان حکومت نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایران سے تقریبا 18لاکھ مہاجرین کو زبردستی بے دخل کیا گیا۔افغان وزارت برائے امور مہاجرین نے میڈیا کے سامنے سالانہ کارکردگی پیش کی۔ وزارت کے حکام کا کہنا تھاکہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ایران سے تقریبا 18لاکھ مہاجرین کو زبردستی بے دخل کیا گیا۔ حکام کے مطابق رواں سال پاکستان سے ایک لاکھ 84 ہزار 459 اور ترکی سے 5134 مہاجرین کو بے دخل کیا گیا۔وزارت برائے امور مہاجرین کے حکام نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران افغان...
    چین نے اس بات پر زود دیا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا واحد اور پائیدار حل 2 ریاستی فارمولے پر عمل درآمد ہے، اس مقصد کے لیے چین فلسطینی عوام کی آزاد ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیراعظم نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان کردیا بدھ کے روز بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے کہا کہ چین غزہ میں جاری صورتحال پر گہری تشویش رکھتا ہے اور اسرائیل کی جانب سے فوجی کارروائیوں میں اضافے کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کرتے ہیں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخآری کی زیر صدارت داتا دربار عرس انتظامات کے سلسلے میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈمنسٹریٹر داتا دربار نے عرس کی تقریبات اور انتظامات کے بارے تفصیلی بریفننگ دی۔ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 15،14،13 اگست کو منعقد ہوگا عرس کا افتتاح 13اگست کو ڈپٹی پرائم منسٹر سینیٹر محمد اسحاق ڈار کریں گے۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ عرس میں دنیا بھر سے 15 لاکھ سے زائد زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے۔ زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔سیکیورٹی ،لنگر،ہیلتھ،صفائی سمیت دیگر سہولیات کی...
    سٹی 42 : ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی پارلیمنٹ میں "آپریشن سندور" سے متعلق بھارتی راہنماؤں کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز دعوؤں کو مکمل مسترد کرتا ہے۔ یہ بیانات حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور جارحیت کو جواز فراہم کرنے کی خطرناک کوشیش کے عکاس ہیں۔  ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی پارلیمنٹ میں "آپریشن سندور" پر ہونے والی بحث سے متعلق میڈیا سوالات پر جواب دیا، کہا کہ یہ بیانات عوامی مقبولیت حاصل کرنے کی خطرناک روش کی عکاسی کرتے ہیں۔ دنیا جانتی ہے کہ بھارت نے بلاتصدیق شواہد یا قابلِ اعتبار تحقیقات کے پاکستان پر حملہ کیا۔ شفقت علی خان نے بتایا کہ 6 اور 7 مئی کی...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے، اسی لیے اس سال جشنِ آزادی کا تھیم معرکہ حق ہوگا اور تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی،وفاقی حکومت اور صوبے مل کر14 دن سلیربیٹ کریں گے، جشن آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا۔کراچی میں سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، اس بار 14 اگست صرف ایک دن تک محدود نہیں رہے گی، بلکہ یکم سے 14 اگست...
    سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)جنوبی کوریا کی کمپنی ایل جی انرجی سلوشن(ایل جی ای ایس)نے امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے ساتھ 4.3 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ایل جی انرجی سلوشن ٹیسلا کو انرجی سٹوریج سسٹم کے لیے بیٹریاں فراہم کرے گی۔برطانوی ٹی وی نے ایل جی انرجی سلوشن کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ اقدام امریکی کمپنی کی جانب سے چینی درآمدات پر انحصار کم کرنے کے تحت اٹھایا گیا ہے۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق لیتھیم آئرن فاسفیٹ (ایل ایف پی)بیٹریاں ایل جی ای ایس کی امریکی ریاست مشی گن میں واقع فیکٹری سے فراہم کی جائیں گی۔ کمپنی نے بدھ کے روز اعلان...
    وفاقی کابینہ نے پاکستان کا پہلا گرین بلڈنگ کوڈ منظور کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی کابینہ نے پاکستان کا پہلا گرین بلڈنگ کوڈ منظور کر لیا۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے کہا کہ وزیرِاعظم کا ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کی بچت کا وژن عملی شکل اختیار کرنے لگا گرین بلڈنگ کوڈ وزیرِاعظم کے پائیدار ترقی کے وژن کا عکاس ہے، چار یا زائد منزلہ نئی عمارتوں پر گرین بلڈنگ کوڈ لاگو ہوگا،بارش کے پانی کے ذخیرے کے لیے نئے تعمیراتی ضوابط نافذ، توانائی کی بچت، شمسی ڈیزائن اور گرین چھتیں اب لازمی، ماحولیاتی تحفظ کے لیے عمارتوں میں قابلِ تجدید توانائی کی شمولیت،اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف کی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم اگست سے بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کو اسی تاریخ سے ایک اور غیر متعین ‘سزا’ کا بھی سامنا کرنا پڑے گا تاہم انہوں نے اس سزا کی نوعیت یا مقدار کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ بھارت ہمارا دوست ہے لیکن ہم نے برسوں میں ان سے بہت کم تجارت کی ہے کیونکہ اُن کے ٹیرف دنیا میں سب سے زیادہ ہیں اور اُن کی غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں بھی انتہائی سخت اور ناقابل قبول ہیں۔...
    لاہور، جماعت اسلامی اور پنجاب حکومت کے حق دو بلوچستان مارچ پر مذاکرات کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد حق دو بلوچستان مارچ پر معاملات طے پاگئے، لانگ مارچ کے شرکا منصورہ سے لاہور پریس کلب جائیں گے جبکہ جماعت اسلامی کے رہنماوں پر مشتمل وفد مطالبات پر مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہو گا۔پنجاب حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان حق دو بلوچستان مارچ کے حوالے سے دوسرے روز بھی مذاکرات میں پنجاب حکومت کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر قانون صہیب بھرتھ اور خواجہ سلمان رفیق نے شرکت کی جبکہ لیاقت بلوچ، امیر العظیم اور ہدایت الرحمن بلوچ نے جماعت اسلامی...
    لیجنڈ لیگ، بھارت کا راہِ فرار، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے بھی انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز برمنگھم (سب نیوز)بھارت نے پاکستان کے خلاف ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈ کا سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کر دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق کل برمنگھم میں پاکستانی چیمپئنز کا بھارتی ٹیم سے ٹاکرا طے تھا۔بھارت نے ایک بار پھر کھیل کو سیاست کی نذر کرتے ہوئے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف میدان میں اترنے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے یہ قدم دو طرفہ تعلقات میں کشیدگی اور حالیہ ایشیا کپ شیڈول پر بھارت میں ہونے والے سیاسی شور و غل کے بعد اٹھایا...
    یہ فلم امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، جرمنی اور سنگاپور سمیت 38 ممالک میں بھی دستیاب ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے اپنی فلم ستارے زمین پر کا پریمیئر او ٹی ٹی کے بجائے یوٹیوب پر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اداکار عامر خان کی فلم 2007 کی تارے زمین پر کا سیکوئل ہے اور فلم 20 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنی تاہم اب اداکار نے فلم کی او ٹی ٹی ریلیز کے لیے یوٹیوب کا انتخاب کرنے کی تصدیق کی ہے۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ ستارے زمین پر یکم اگست سے خصوصی طور پر یوٹیوب موویز آن ڈیمانڈ پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ یہ فلم امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا،...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہدایت جاری کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کرفیو اور دفعہ 144 کا نفاذ نہ کرے ۔۔۔۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور نے بیورو کریسی کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے بیوروکریسی سے دفعہ 144 کے نفاذ اور کرفیو نافذ کرنے کے اختیارات واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہدایت جاری کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کرفیو اور دفعہ 144 کا نفاذ نہ کرے، دفعہ 144 اور کرفیو کانفاذ صوبائی محکمہ داخلہ کی اجازت سے مشروط ہوگا۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ایکشن اینڈ ایڈ آف سول پاور قانون بھی اسمبلی میں پیش کریں گے۔ واضح رہے...
    ٹرمپ کا مودی کو زبردست جھٹکا، بھارت پر 25فیصد درآمدی ٹیرف لگانے کی دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو تجارتی محاذ پر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدہ نہ ہوا تو وہ بھارت پر 20 سے 25 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کر سکتے ہیں۔اسکاٹ لینڈ سے واشنگٹن واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ابھی تک بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے نہیں پایا، اگر معاہدہ نہ ہوا تو ہمیں بھارت پر بھاری ٹیکس لگانا پڑے گا۔اسی دوران انہوں نے ایک بار پھر دعوی کیا کہ وہ پاکستان اور...
    غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند وزن برقرار رکھنے اور بے وقت کی بھوک پر قابو پانے کے لیے کچھ غذائیں بطور ’سپرفوڈز‘ مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ یہ غذائیں نہ صرف جسم کو ضروری غذائیت فراہم کرتی ہیں بلکہ میٹابولزم کو بہتر بنا کر چربی گھٹانے میں بھی معاون ہوتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 5 غذائیں جو گردوں کو خرابی سے محفوظ رکھتی ہیں سپرفوڈز ایسی غذائیں ہیں جو قدرتی طور پر فائبر، وٹامنز، اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر مفید اجزا سے بھرپور ہوتی ہیں اور مستقل بنیاد پر استعمال کرنے سے موٹاپے اور دیگر دائمی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق درج ذیل سپرفوڈز وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ بیریز اسٹرابیری، راسپبیری اور بلیوبیری...
    پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی نے مالی سال دوہزار انیس۔۔بیس اور دوہزار بیس۔اکیس کےلئے ایک سو پچاسی ارب روپے کا بجٹ وفاقی حکومت سے منظور کرائے بغیر خرچ کیا۔یہ عمل قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس کنوینئر معین عامر پیرزادہ کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت میری ٹائم افیئرز سے متعلق سنگین آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری میری ٹائم افیئرز نے کہا کہ اب قواعد میں ترمیم ہو چکی ہے اور بجٹ وفاقی حکومت سے منظور کیا جاتا ہے، اب تمام بجٹ ضوابط کے مطابق منظور ہو رہے ہیں اور تنظیم کی کارکردگی بھی تسلی بخش ہے۔ تاہم کمیٹی کے کنوینئر معین...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یومِ آزادی شایان شان طریقے سے منانے کا پلان بتاتے ہوئے گاڑی، دکان یا عمارت کی بہترین سجاوٹ پر انعام دینے کا اعلان کردیا۔کہا  اس سال یوم آزادی کو شایانِ شان انداز میں  منانے کے لیے 14 روزہ تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات یکم اگست سے شروع ہوں گی اور 14 اگست تک جاری رہیں گی، جنہیں وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔یہ جشن صرف 14 اگست تک محدود نہیں ہوگا بلکہ مئی میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو بھی یادگار انداز میں منایاجائےگا۔ جیا بچن نے آپریشن سندور کے حوالے...
    این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 3 اگست تک موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات پر الرٹ جاری کر دیا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں شہری سیلاب، ندی نالوں میں ظغیانی سمیت گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے علاقوں کے لئے گلیشائی جھیلوں کے سیلاب کا خطرہ ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، خوشاب اور نارووال میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔ بین، بسنتَر اور ڈِیگ نالوں کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے باعث شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشیں متوقع ہیں جس کے سبب نشیبی علاقوں میں اچانک سیلاب جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا...
    مالٹا کا بھی ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان،فن لینڈ نے بھی تسلیم کرنے کا اشارہ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز مالٹا(سب نیوز) وزیرِ اعظم رابرٹ ابیلا نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ستمبر کے دوران فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔ترکیہ کے خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق رابرٹ ابیلا نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ہمارے ملک کا مقف مشرقِ وسطی میں پائیدار امن کے حق میں حل تلاش کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ابیلا کا یہ اعلان برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کے اسی نوعیت کے اعلان کے چند گھنٹے بعد اور فرانس کے اپنے منصوبے...
    شبلی فراز کا چیف جسٹس کو خط، 9مئی کے مقدمات میں عدالتی کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھ کر 9 مئی کے مقدمات میں عدالتی کارروائیوں اور پراسیکیوشن کے کردار پر تحفظات کا اظہار کردیا۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے چیف جسٹس کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ قانون کی بالادستی کے بغیر انصاف ممکن نہیں، آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔شبلی فراز نے کہا ہے کہ منصفانہ ٹرائل کا حق بنیادی انسانی حق ہے، عدلیہ آئین کی محافظ ہے، سیاسی دبا کو...
    ویب ڈیسک : حکومتِ پنجاب کی جانب سے گاڑی اور موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کا نیا نظام متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کے تحت نمبر پلیٹس اب گاڑی کے بجائے گاڑی کے مالک کے نام پر جاری کی جائیں گی۔  محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حکام کے مطابق اگست 2025 کے پہلے ہفتے سے پنجاب میں رجسٹرڈ تمام گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں مالکان کے قومی شناختی کارڈ سے منسلک کی جائیں گی۔ نئی پالیسی کے تحت جب کوئی گاڑی فروخت کی جائے گی تو اس پر لگی نمبر پلیٹ نئے خریدار کو منتقل نہیں کی جائے گی، بلکہ وہ نمبر پلیٹ پرانے مالک کے پاس ہی رہے گی اور گاڑی خریدنے والے افراد کو نئی نمبر پلیٹ جاری کی...
    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دینے والے افسران کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس بی سی اے کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں تعینات 11 افسران اور اہلکاروں پر مبینہ غفلت اور غیر قانونی عمارتوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ان افسران پر لیاری کے علاقے میں بغیر نقشہ منظوری کے 28 عمارتوں کی تعمیر کو نظر انداز کرنے کا الزام ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سانحہ لیاری: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 14 افسران کو قصور وار قرار دے دیا گیا انکوائری افسر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 15 روز کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرائے۔ ایس...
    کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران 4 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی 29 جولائی 2025 کو کی گئی جب ملزمان کراچی سے ٹرین کے ذریعے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، گرفتار ملزم سمیت 3 دہشتگرد ہلاک گرفتار ملزمان میں محمد سجاد عرف شاوو، عبید علی عرف عبیدی، محمد عمیر اصغر اور شکیل احمد شامل ہیں۔ یہ تمام افراد 18 مئی 2025 کو ضلع بدین میں ہونے والے قتل کی واردات میں ملوث پائے گئے جس کا مقدمہ تھانہ بدین میں نمبر 117/2025 کے تحت درج ہے۔ حکام کے مطابق واردات...
    — فائل فوٹو  سینیٹر شیری رحمٰن نے فلسطین سے متعلق فرانس اور برطانیہ کے مؤقف پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔شیری رحمٰن نے اپنے ردعمل میں کہا کہ فرانس اور برطانیہ کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ظلم کی انتہا کے بعد بالآخر دنیا کو غزہ کا درد محسوس ہونے لگا ہے، بھوک سے بلکتے فلسطینی بچوں کی آہوں نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا۔شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور فرانس کا فیصلہ انصاف، انسانی ہمدردی اور عالمی امن کی سمت قدم ہے۔ فرانس کے بعد ایک اور یورپی ملک کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلانفرانس کے بعد ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم...
    — فائل فوٹو  قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔ شبلی فراز نے خط میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو آگاہ کیا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں عدالتی کارروائیوں پر سنگین تحفظات ہیں، 9 مئی کے مقدمات میں بنیادی انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں۔اُنہوں نے خط میں لکھا کہ پولیس اور پراسیکیوشن کا کردار جانبدار اور دباؤ پر مبنی ہے، مقدمات کا انتخابی اندراج، شواہد میں چھیڑ چھاڑ تشویشناک ہے، عدالتوں کے غیر معمولی اوقات پر بھی تحفظات ہیں۔ شبلی فراز نے خط میں لکھا کہ رات 3 سے 4 بجے تک مقدمات چلانا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے، وکلاء کے بغیر فیصلے، زبردستی سرکاری...
    فائل فوٹو سپریم کورٹ نے طلاق یافتہ بیٹی کو والد کی پینشن شادی کی حیثیت سے نہیں بلکہ حق کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ جاری کردیا۔سپریم کورٹ نے طلاق یافتہ بیٹی کو والد کی پینشن دینے سے متعلق فیصلہ جاری کرتے ہوئے سندھ حکومت کا امتیازی سرکلر کالعدم قرار دے دیا۔جسٹس عائشہ ملک کے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ پینشن خیرات یا بخشش نہیں بلکہ ایک آئینی و قانونی حق ہے جو سرکاری ملازم کے اہل خانہ کو منتقل ہوتا ہے اور اس میں تاخیر جرم کے زمرے میں آتی ہے۔ سپریم کورٹ نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کیلئے اہل قرار دے دیا سپریم کورٹ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد...
    ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2025ء) چیئرمین خصوصی کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت (ایف پی سی سی آئی) و چیئرمین جنوبی پنجاب(پی بی ایف) ملک سہیل طلعت نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کاٹن سیکٹر کے لیے ایک اہم پالیسی پیش رفت میں مقامی کپاس کے لیے برابری کے میدان کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قانونی ضابطہ کار ترمیمی آرڈیننس(1)1359 حکومت پاکستان نے جاری کیا ہے جس کے مطابق درآمدی کپاس،دھاگہ اور کپڑا پر 18فیصدڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے جو کہ پہلے صفر تھی  یہ کامیابی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سرپرست اعلیٰ جناب ایس ایم تنویر کی قیادت میں ایک سال کی انتھک محنت کا...
    خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں کے میٹرک نتائج مایوس کن، کئی اسکولوں میں تمام طلبہ فیل ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا میں تمام تر حکومتی اصلاحات، تعلیمی منصوبوں اور دعوں کے باوجود سرکاری اسکولوں کے میٹرک کے نتائج انتہائی مایوس کن رہے۔ متعدد اسکولوں میں پوری کی پوری کلاس فیل ہو گئی، اور کہیں صرف ایک یا دو طلبہ ہی کامیاب ہو سکے۔ اس صورتحال نے صوبے کے سرکاری تعلیمی نظام پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔دستاویزات کے مطابق پشاور بورڈ کے تحت رجسٹرڈ صرف 29 اسکولوں کے 739 طلبہ میں سے صرف 151 ہی امتحان میں کامیاب ہو سکے۔ یعنی 80 فیصد سے زائد طلبہ فیل ہوگئے۔چترال کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری...
    ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جشن آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا۔ کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی عمارت پر جھنڈے لگائے جائیں گے، ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں تقریبات ہوں گی، پرچم کشائی ہو گی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں بھی رانی باغ میں کلچرل تقریب اور کنسرٹ ہو گا جبکہ سکھر میں بھی معرکہ حق کے سلسلے میں ثقافتی تقریب ہو گی۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں سی ویو پر جشن آزادی کی بڑی تقریب ہو گی، جشن آزادی کی تقریبات...
    ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت نے پاکستان کے خلاف  کے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کردیا ہے، جس سے پاکستان کی براہ راست فائنل میں جانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی ٹیم نے روایتی حریف کے خلاف میدان میں اترنے سے صاف انکار کرتے ہوئے بدھ کو فیصلہ سنا دیا۔ بھارت چیمپیئنز کی ٹیم نے جمعرات کو شیڈول سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نہ صرف کھلاڑی بلکہ ٹورنامنٹ کے ایک بڑے اسپانسر ’ایز مائی ٹرپ نے بھی اس میچ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ سابق کھلاڑیوں کی مخالفت اور اسپانسر کی علیحدگی بھارتی ٹیم کے اس...
    نوجوانوں کو جمہوری نظام میں فعال کردار دینے اور ان کی قیادت کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے درمیان باہمی اشتراک پر مبنی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پلڈاٹ نے وفاقی وزرا کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی، کون سب سے آگے رہا؟ یہ معاہدہ وزیراعظم آفس میں چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت اجلاس میں طے پایا، جس میں دونوں اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ معاہدے کے تحت نوجوانوں کو باشعور، بااختیار اور جمہوری اقدار سے ہم آہنگ شہری بنانے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ یوتھ پارلیمنٹ اور ڈیموکریسی ٹاکس جیسے پروگرامز کا...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں 3 اگست تک جاری موسمی صورتحال کے پیش نظر ممکنہ خطرات کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شدید بارشوں اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے پیدا ہونے والے سیلاب کے امکانات کے پیش نظر مختلف علاقوں میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، خوشاب اور نارووال جیسے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ (شہری سیلاب) کا خدشہ ہے۔ شمال مشرقی پنجاب میں بین، بسنتَر اور ڈِیگ نالوں کے بہاؤ میں اضافے کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ مزید...
    کراچی: اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی ریٹ 11 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رہے گی، گزشتہ مالی سال اوسط افراط زر 4.5 فیصد رہا جبکہ سال شرح سود اسٹیٹ بینک اور حکومت کی توقع پانچ سے سات فیصد سے کم رہا۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ انفلیشن اور کور انفلیشن میں گزشتہ مالی سال نمایاں کمی آئی، کور انفلیشن 7.2 فیصد پر رہا اور جون میں افراط زر 3.2 فیصد رہا۔ اپریل میں افراط زر 0.3 فیصد پر آکر مئی اور جون میں اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے...
    چین کی معیشت اور ترقی کے رجحان پر دنیا کا اعتماد ، سی جی ٹی این کا سروے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :2026 سے شروع ہونے والے چین کے’’15 ویں پانچ سالہ منصوبے‘‘ کے لئے چین کی اقتصادی بنیاد مستحکم ہے، یہ بہت سے فوائد، مضبوط لچک اور عظیم صلاحیت کی حامل ہے، اور طویل مدتی مثبت حمایت کے حالات اور بنیادی رجحانات تبدیل نہیں ہوئے ہیں. اگلے پانچ سالوں میں چین کی معاشی صورتحال پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے تازہ ترین بیان سے بین الاقوامی برادری میں بڑی دلچسپی پیدا ہوئی ہے ، اور چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این کی طرف سے 2023 سے 2025...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی 2025ء ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد آئندہ 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد رہی جو کہ حکومت اور سٹیٹ بینک کے مقرر کردہ ہدف سے معمولی کم تھی، گزشتہ سال خوردنی اشیا کی مہنگائی میں بڑی کمی آئی، اس کے ساتھ ساتھ بنیادی مہنگائی کی مجموعی شرح میں بھی آہستہ آہستہ کمی آئی۔ گورنر سٹیت بینک کہتے ہیں کہ گزشتہ ماہ جون میں مہنگائی...
    پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ ’بلوچستان حق دو تحریک‘ کے حوالے سے حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو چکے ہیں۔ اب جماعت اسلامی کے رہنماؤں پر مشتمل وفد اسلام آباد روانہ ہو گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’ہم جماعت اسلامی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ایک پرامن، تعمیری اور مثبت کردار ادا کیا۔ مذاکرات نتیجہ خیز رہے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے پا گیا ہے۔‘ وزیر موصوفہ نے مزید کہا کہ بلوچستان حق دو مارچ کے شرکاء اب لاہور پریس کلب کی جانب روانہ ہوں گے، جہاں وہ پرامن طریقے سے اپنے مؤقف کو اجاگر کریں گے۔ ہم نے...
    بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی کو چھپانے کی ناکام کوشش کی اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ حقائق کو یکسر مسترد کرتے ہوئے جھوٹے دعووں کا سہارا لیا۔ مودی کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی بھی رہنما نے بھارت سے آپریشن روکنے کا مطالبہ نہیں کیا، جبکہ امریکی نائب صدر نے 9 مئی کی رات انہیں بار بار خبردار کیا کہ پاکستان کی جانب سے بڑا حملہ ہو سکتا ہے۔ مودی نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے اس خطرے کے پیشِ نظر پاکستان کی طاقت تباہ کر دی اور آئندہ بھی بھارت کا جواب غیر متوقع ہوگا۔ مزید پڑھیں: ’جن طیاروں کی پوجا لیموں اور مرچ سے کی گئی...
    ’جیو نیوز‘ گریب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جشن آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا۔کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی عمارت پر جھنڈے لگائے جائیں گے، ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں تقریبات ہوں گی، پرچم کشائی ہو گی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں بھی رانی باغ میں کلچرل تقریب اور کنسرٹ ہو گا جبکہ سکھر میں بھی معرکہ حق کے سلسلے میں ثقافتی تقریب ہو گی۔ سندھ حکومت کا تعلیم میں عالمی معیار لانے کا پختہ عزم ہے، مراد علی شاہمراد علی شاہ نے کہا کہ ٹیچنگ لائسنس کا اجرا ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ...
    اوٹاوا: فرانس اور برطانیہ کے بعد اب کینیڈا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ کینیڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ اعظم مارک کارنی مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر کابینہ کا ورچوئل اجلاس بلائیں گے جس میں فلسطین کی ممکنہ ریاستی حیثیت پر غور کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر سے مارک کارنی کی حالیہ گفتگو کے بعد اس حوالے سے سنجیدگی بڑھی ہے۔ کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے پیر کے روز دو ریاستی حل کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا حق خود ارادیت اور اسرائیل کی سلامتی دونوں کو یقینی...
    تائیوان کی علیحدگی پر مبنی نصابی کتابوں کو آبنائے کے دونوں اطراف کے چینیوں کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کا دفتر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :  چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام نے ستمبر کے نئے سمسٹر سے “چین کے خطرے کو سمجھنا’’ کے عنوان سے 13 ضمنی نصابی کتب متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تائیوان کے علاقے  کی رائے عامہ نے اس اقدام کو  ’’تائیوان کی علیحدگی‘‘ کی ایک منظم برین واشنگ مہم کے طور پر تنقید...
    ہمیں استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی حاصل کرنے  کی بنیاد  پر عمل کرنا ہوگا ، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی نے بیجنگ   میں غیر جماعتی شخصیات کا ایک سمپوزیم منعقد کیا جس میں جمہوری جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس اور غیر جماعتی افراد کے نمائندوں کی جانب سے موجودہ معاشی صورتحال اور سال کی دوسری ششماہی میں معاشی کاموں پر رائے اور تجاویز سنی گئیں۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ  نے سمپوزیم کی صدارت کی اور ایک اہم تقریر کی ، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سال کی...
    چین-کمبوڈیا-تھائی لینڈ سہ فریقی غیر رسمی اجلاس کا  شنگھائی میں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :: چین-کمبوڈیا-تھائی لینڈ سہ فریقی غیر رسمی اجلاس شنگھائی میں منعقد ہوا۔چین کے  نائب وزیر خارجہ سن وئی ڈونگ نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی۔کمبوڈیا اور تھائی لینڈ نے چین کے ساتھ جنگ بندی کے اتفاق رائے کی پاسداری کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور صورتحال کی کشیدگی کو  کم کرنے میں چین کے مثبت کردار کو سراہا۔ یہ اجلاس پرخلوص، دوستانہ اور ہم آہنگی کے ماحول میں ہوا۔چین کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے سرحدی تنازع کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے تعمیری کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اور...
    تائیوان انتظامیہ کی “علیحدگی ” پر مبنی اشتعال انگیزی کبھی کامیاب نہیں ہوگی، چینی  وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون سے   یومیہ  پریس کانفرنس میں ایک سوال پوچھا گیا کہ   چونکہ لائی چھنگ ڈے کے دورہ لاطینی امریکہ کے لئے  امریکہ نے نیویارک سے “ٹرانزٹ” کرنے کے منصوبےکو  مسترد کر دیا ہے، اس لئے لائی چھنگ ڈے  نے لاطینی امریکہ میں تائیوان کے ساتھ نام نہاد “سفارتی تعلقات والے ممالک” کے دورے کا  اپنا منصوبہ ملتوی کر دیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کیا تبصرہ ہے؟ ترجمان نے کہا کہ وہ  ایک بار پھر اس بات پر زور دینا چاہتے ہیں  کہ ایک چین...
     چین امید کرتا ہے کہ امریکہ تجارتی معاملات کے حل کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز  بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے  یومیہ پریس کانفرنس  میں چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ چین کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان   ٹیلی فونک  بات چیت  کے دوران طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے مطابق چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر ادا کرے گا، اتفاق رائے میں اضافہ کرے گا، غلط فہمیوں کو کم کرے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کے وفد کی قیادت سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کی،وزیر قانون صہیب بھرتھ اور خواجہ سلمان رفیق حکومتی ٹیم میں شامل تھے جبکہ جماعت اسلامی کےلیاقت بلوچ، امیر العظیم اور ہدایت الرحمان نے مذاکرات کئے۔ حکومت سے مذاکرات کے بعد جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کل سے لانگ مارچ کے شرکا منصورہ میں رکے ہوئے ہیں،بلوچستان سے قافلہ چلا راستے میں مختلف جگہوں پر رکنا پڑا، بلوچستان سے روانہ ہونے والا کارواں سیاسی، جمہوری، پرامن جدوجہد کا استعارہ ہے، راستے میں کارواں کو روکا گیا لیکن پھر بھی...
    چین نے پاکستان کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے خاص طور پر بیجوں کی ترقی، سمارٹ آبپاشی کے نظام اور زرعی پروسیسنگ میں۔اس دلچسپی کا اظہار زرعی سائنسدانوں اور نجی شعبے کے نمائندوں پر مشتمل چینی وفد نے منگل کو اسلام آباد میں وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین سے ملاقات میں کیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے اور پاکستان کے زرعی شعبے کو جدید بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ وفد نے زراعت میں چین کی تکنیکی ترقی پر روشنی ڈالی اور ادارہ جاتی شراکت داری کے ذریعے پاکستان کو مہارت منتقل کرنے...
    بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا کہ سیارا کی کامیابی اس بات کی علامت ہے کہ فلم بین اب صرف بڑے ناموں سے نہیں بلکہ منفرد کہانیوں اور نئے چہروں سے متاثر ہوتے ہیں۔ ممبئی میں اپنی نئی فلم ‘ستارے زمین پر’ کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو میں اداکار نے کہا کہ ہر دور کا اپنا ایک ذوق ہوتا ہے اور آج کی نسل ایسے مواد کی تلاش میں ہے جو ان کے جذبات سے ہم آہنگ ہو۔ اداکار عامر خان نے ‘سیارا’ کو ایک بڑی ہٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی ہر عمر اور طبقے کے لیے مختلف موضوعات پر کام کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ فنی آزادی انہیں تخلیقی طور پر بھرپور محسوس...
    پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ عینی خالد نے بیٹی کی زندگی کی جنگ کی داستان بیان کردی۔  عینی خالد نے اپنی سات سالہ بیٹی عائشہ کی صحت سے متعلق دل دہلا دینے والی تفصیلات انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی 7 سالہ بیٹی عائشہ، جو مکمل طور پر صحت مند تھی، 23 جنوری 2024 کو 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں دو کارڈیک اریسٹ کا شکار ہو گئی۔ عینی نے لکھا کہ عائشہ کے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو گئی تھی اور آکسیجن کی شدید کمی کے باعث اس کے اعضا کام کرنا چھوڑنے لگے۔ 45 منٹ تک آکسیجن کی کمی نے اس...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس سال جشنِ آزادی کا آغاز یکم اگست سے کیا جائے گا، جس کی تھیم ’معرکہ حق‘ سے ہم آہنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار یومِ آزادی کو صرف قومی دن کے طور پر نہیں بلکہ معرکہ حق کی فتح کے طور پر منایا جائے گا تاکہ عوام کو آزادی کی اصل قیمت اور غلامی کا احساس دلایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ’اڑان پاکستان‘ جیسے معاشی بہتری کے پروگرام کو بھی جشنِ آزادی تقریبات کا حصہ بنانے کا اعلان کیا اور بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران سندھ نے معاشی میدان میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔ جشنِ آزادی کی...
    کراچی کے علاقے چائنا پورٹ سے میاں بیوی کی لاشیں ملنے کے ہولناک واقعے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ کراچی پولیس کی خصوصی ٹیم تفتیش کے سلسلے میں گوجرانوالہ پہنچ چکی ہے، جہاں سے 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق گرفتار افراد میں مقتولہ ثنا آصف کا بھائی وقاص اور دیگر شامل ہیں۔ مقتول ساجد کے والد، عارف مسیح، کراچی پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے پولیس کو اپنا تفصیلی بیان بھی ریکارڈ کرا دیا ہے۔ عارف مسیح نے بتایا کہ ان کے بیٹے ساجد کے دوست احتشام اور ثنا کے بھائی سمیت 5 افراد پر انہیں شک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساجد 14 جولائی کو گھر سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جولائی 2025ء) اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں شریک ممالک کے نمائندوں نے منگل کے روز مشرق وسطیٰ کے دیرینہ تنازعے کے خاتمے کے لیے ’نیویارک اعلامیہ‘ جاری کیا، جس میں دو ریاستی حل کی ’’غیر متزلزل حمایت‘‘ کی گئی ہے اور اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پرعزم ہو۔ اس سے دنیا کے طویل ترین تنازعات میں سے ایک کو ختم کرنے کے عالمی عزائم کا اشارہ ملتا ہے۔ ’نیویارک اعلامیہ‘ ایک مرحلہ وار منصوبہ پیش کرتا ہے، جس کا مقصد تقریباً 80 سال پرانے اسرائیل-فلسطین تنازعے اور غزہ کی موجودہ جنگ کا خاتمہ ہے۔ اس منصوبے کے تحت ایک آزاد، غیر...
    —فائل فوٹو شکارپور میں انڈس ہائی وے پارکو کے مقام پر پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی اور ایک کو اغواء کر لیا گیا۔ ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے کہا کہ کچے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، آپریشن میں پولیس کی جانب سے ڈرون کی مدد لی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے میں ایک ڈاکو ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو شہید پولیس اہلکار اور ایم پی اے غالب ڈومکی پر حملے میں بھی مطلوب تھا۔پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی۔
    فائل فوٹو پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے بھر میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں لاہور، قصور، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں شدید بارش متوقع ہیں۔پی ڈی ایم اے حکام نے بتایا کہ بارشوں کے باعث لاہور، راولپنڈی اور گجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ صوبے میں مون سون بارشوں کا سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہ سکتا ہے۔ پنجاب میں آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاریترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 16جون کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارشوں کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب، جہلم، راوی...
    اٹاوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جولائی ۔2025 )کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کررہے ہیں‘ فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ مشروط ہونا چاہیے یا نہیں یہ معاملہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے برطانوی نشریاتی ادارے نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن وزیر اعظم مارک کارنی آج مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت کے لیے کابینہ کے اہم ورچوئل اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں اس معاملے پر غور کیا جائے گا.(جاری ہے) واضح رہے کہ یہ رپورٹ اس کے فوراً بعد سامنے آئیں جب کارنی نے اپنے برطانوی ہم منصب کیئر اسٹارمر سے محصور غزہ کی صورت...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: منصوبوں کو جاری رکھنے اور مستقبل میں بڑھنے کےلیے مستحکم سامان کے ساتھ اپنے زوال پذیر ارادوں کو دوبارہ تعمیر کریں۔ اپنے پاس موجود وسائل کے بارے میں منتخب ہونا، جبکہ موجودہ رکاوٹوں سے آگے بڑھنے کی کوشش کرنا شاید سب سے دانشمندانہ انتخاب نہ ہو۔ اس کے بجائے، اپنے اختیارات کو بہتر بنائیں، اپنی صلاحیتوں کو بڑھائیں، شاید یہاں تک کہ اپنے ذاتی سفر پر اپنے خیالات شیئر کرنے کےلیے رہنماؤں اور ایک جیسے لوگوں کی تلاش کریں، شاید یہ وقت کی ضرورت ہے۔ اپنے فیصلے کرنے سے پہلے چیزوں کے بارے میں سوچیں، اس پر غور کریں کہ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں، اور ہاں، دنیا کے ساتھ اپنے جنگی جہازوں...
    روس کے مشرقی ساحل پر زلزلے کے بعد سونامی کی تنبیہ روس کے مشرقی ساحل پر زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ: جاپان، ہوائی اور امریکی مغربی ساحل سے اںخلا کے احکامات بدھ کی صبح روس کے مشرق بعید میں جزیرہ نما کامچٹکا کے ساحل پر 8.8 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا، جس سے جاپان اور امریکی جزیرے ہوائی میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ روسی حکام کے مطابق اس کی وجہ سے کئی افراد کو معمولی زخم آئے ہیں اور بڑے پیمانے پر سیلاب کا سبب بنا۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کا کہنا ہے کہ 8.8 شدت کا یہ زلزلہ 19.3 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے اپنی تازہ...
    وا شنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر 25 ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے ایئر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے جا رہے ہیں؟جس پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں ایسا ہونے والا ہے. امریکی صدر نے کہا کہ بھارت میرا دوست ہے انہوں نے میری درخواست پر پاکستان کے ساتھ جنگ بھی ختم کی مگر بھارت کے ساتھ معاہدہ طے نہیں پایا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ بھارت ایک اچھا دوست رہا ہے لیکن کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں بھارت نے کہیں زیادہ...
    ماسکو/ٹوکیو/بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جولائی ۔2025 )روس کے مشرقی ساحلی علاقے کامچٹکا کے نزدیک سمندر میں آنے والے 8اعشاریہ8شدت کے زلزلے کے بعد ٹوکیو سے لے کر ہوائی تک اور کیلیفورنیا سے نیوزی لینڈ تک سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہیں زلزلے کا مرکز کامچٹکا سے 126 کلو میٹر دور اور گہرائی 18 کلو میٹر تھی مقامی حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کامچٹکا میں تین سے چار میٹر اونچی سونامی کی لہریں پیدا ہوئی کامچٹکا کے گورنر ولادیمیر سولوڈوف نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر جاری ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ یہ زلزلہ کئی دہائیوں میں آنے والا سب سے طاقتور زلزلہ تھا.(جاری ہے) عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی اکیڈمی برائے سائنسز کی...
    ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) روس کے انتہائی مشرقی جزیرہ نما کامچٹکا میں بدھ کی دوپہر آنے والے 8.8 درجے شدت کے زلزلے سے روس کے ساتھ ساتھ جاپان، امریکا ، ایکواڈور،میکسیکو ،پیرو ، کوسٹا ریکا، فرانسیسی پولینیشیا، گوام، چلی،سولومن جزائر ، آسٹریلیا، کولمبیا ،نیوزی لینڈ، ٹونگا اور تائیوان سمیت دیگر مقامات پر سونامی الرٹ جاری کئےگئے ہیں ۔ اس زلزلے کو 1952 کے بعد سے اس خطے کا شدید ترین زلزلہ قرار دیا گیا ہے، جس سے نہ صرف عمارتوں کو نقصان پہنچا بلکہ 4 میٹر بلند سونامی لہریں پیدا ہوئیں ، زلزلے کا مرکز علاقائی دارالحکومت سے 149 کلومیٹر جنوب مشرق میں 17 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا ۔ زلزلے کے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کی سمگلنگ کا خاتمہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ درحقیقت غلامی کی ہی ایک جدید شکل ہے، جس کا خاتمہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دن کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ اس مکروہ دھندے کی سنگینی کو سمجھ سکیں، غیر قانونی ذرائع سے یورپ جاتے ہوئے کشتی ڈوبنے سے درجنوں افراد کا جاں بحق ہونا بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔مریم نواز شریف نے انسانی سمگلروں...
    ’جیو نیوز‘ گریب مستونگ میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو سات سال بعد قتل کردیا گیا۔ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقتولہ کے 5 بھائیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ مقتولین کے 6 اور 3 سال کے 2 بچے بھی تھے اور قتل کے وقت اس کی بھابھی حاملہ تھی۔ کراچی میں جوڑے کا قتل، لڑکے کے والد نے لڑکی کے بھائی پر شک ظاہر کردیاکراچی کے علاقے کلفٹن میں قتل کیے گئے ساجد کے والد عارف نے بیٹے کے دوست اور بہو کے بھائی سمیت پانچ افراد پر شک ظاہر کردیا۔ لیویز حکام کے مطابق مقتولین کی عمریں 27 سے 28 سال کے درمیان تھیں، پنجگور...
    ---فائل فوٹو ٹک ٹاک اور این ڈی ایم اے کے اشتراک سے پاکستان میں سیلاب سے متعلق مستند معلومات کی فراہمی کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا گیا۔مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پاکستان میں جاری مون سون سیزن کے دوران سیلاب سے متعلق مصدقہ معلومات اور معاونت فراہم کرنے کے لیے ایک نیا سرچ گائیڈ فیچر متعارف کروا دیا ہے، جس کا مقصد جھوٹی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنا اور عوام کو بروقت، مستند اطلاعات فراہم کرنا ہے۔ٹک ٹاک نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیچر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) جیسے قابلِ اعتماد اداروں سے صارفین کو جوڑنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ٹک ٹاک پر جب صارفین سیلاب یا بارش سے...
    موزمبیق میں زیر حراست بحری جہاز کو رہائی مل گئی جب کہ اس کا عملہ بدستور محصور ہے۔  رپورٹ کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ اور شپنگ آفس کی سپورٹ سے عدالتی بیلف نے جہاز کا معائنہ کیا، معائنے کے بعد جہاز سے کارگو ڈسچارج کرنے کی اجازت مل گئی۔ سائوتھ افریقہ میں پاکستانی سفارتخانہ نے عملے کی مشکلات میں کمی کے لیے کردار ادا کیا، کارگو ڈسچارج کرنے کے بعد جہاز کو اینکریج پر بھیج دیا گیا، کارگو کی فروخت سے 11 لاکھ ڈالر حاصل ہوں گے جس سے واجبات ادا کیے جائیں گے۔ کپتان محمد اسلم  نے کہا کہ موزمبیق کی میرین اتھارٹی سے کارگو کی فروخت کے اجازت نامے کے منتظر ہیں، پاکستانی سفارتخانہ اور شپنگ آفس کی مداخلت پر جہاز...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بیورو کریسی کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے بیوروکریسی سے دفعہ 144 کے نفاذ اور کرفیو نافذ کرنے کے اختیارات واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کرفیو اور دفعہ 144 کا نفاذ نہ کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دفعہ 144 اور کرفیو کا نفاذ صوبائی محکمہ داخلہ کی اجازت سے مشروط ہو گا ،ایکشن اینڈ ایڈ آف سول پاور قانون بھی اسمبلی میں پیش کریں گے۔ مزید :
    کراچی میں شاہراہِ فیصل پر واقع منہدم نسلہ ٹاور کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے پلاٹ کی نیلامی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے آفیشل اسائنی نے نیلامی کا اشتہار شائع کردیا ہے، جس میں پلاٹ خریدنے کے خواہشمند افراد سے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ نسلہ ٹاور کو نومبر 2021 میں سپریم کورٹ کے حکم پر مسمار کیا گیا تھا، اور عدالت عظمیٰ نے زمین فروخت کرکے متاثرہ الاٹیوں کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیلامی کے لیے پیش کیا گیا پلاٹ 780 گز پر مشتمل ہے، جس کی ریزرو پرائس 81 کروڑ 12 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے متاثرین کو رقم...
    کراچی: شہر قائد میں آج بھی دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تین روز کے دوران بوندا باندی اور ہلکی بارش کے امکانات کے ساتھ مطلع زیادہ تر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔ صوبے کے وسطی اور بالائی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تھرپارکر، جامشورو اضلاع میں چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث گڈو بیراج میں درمیانے...
     سپریم کورٹ نے طلاق یافتہ بیٹی کو پنشن دینے کے حوالے سے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ  بیٹی کی پنشن شادی کی حیثیت پر نہیں، حق کی بنیاد پر دی جائے گی۔ جسٹس عائشہ ملک نے تحریری کردہ 10 صفحات کا فیصلہ جاری کردیا، سپریم کورٹ   نے کہا کہ پنشن سرکاری ملازم کا قانونی حق ہے، خیرات نہیں، خواتین کی پنشن کا انحصار صرف مالی ضرورت پر ہونا چاہیے، نہ کہ شادی کی حیثیت پر۔ سپریم کورٹ نے والد کی وفات کے بعد طلاق یافتہ بیٹی کو پنشن نہ دینے والے سرکلر کو کالعدم قرار دے دیا، سپریم کورٹ  نے کہا کہ سندھ حکومت کا 2022 کا امتیازی سلوک والا سرکلر غیر قانونی اور آئین کے خلاف ہے، پاکستان کا بین الاقوامی...
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے لئے پہلی خاتون ڈرائیور کی تعیناتی پر اظہار مسرت کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اوررنج لائن کی پہلی خاتون ڈرائیور ندا صالح کو مبارکباد دی اور  ندا صالح کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ مریم نواز شریف  نے کہا کہ بیٹیاں کسی سے کم نہیں، مساوی مواقع فراہم کرتے رہیں گے، ندا صالح جیسی بیٹیاں ہم سب کا فخر ہیں۔  
    لندن: بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی بدتمیزی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی، اوول گراؤنڈ کے دورے کے دوران وہ میزبان پچ کیوریٹر لی فورٹس سے الجھ پڑے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ سے قبل بھارتی کوچنگ اسٹاف نے گراؤنڈ کا معائنہ کیا۔ ابتدا میں گفت و شنید خوشگوار انداز میں جاری رہی، مگر جلد ہی گمبھیر کا لہجہ تلخ ہو گیا اور وہ بار بار کیوریٹر کی طرف انگلی اٹھا کر دھمکانے لگے۔ گمبھیر نے برہمی سے کہا "آپ ہمیں مت بتائیں کہ کیا کرنا ہے" جبکہ رپورٹس کے مطابق وہ آخری میچ سے دو روز قبل گراؤنڈ کی سہولیات سے ناخوش تھے۔ صورتحال کو...
    پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔   اداکارہ علیزے شاہ ان دنوں انڈسٹری میں اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی اور سازشوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ اس تناظر میں سوشل میڈیا پر سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں روبینہ نے علیزے شاہ کی اداکاری پر شدید تنقید کی تھی۔ اس وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبینہ اشرف نے عید اسپیشل ٹیلی فلم "چاند رات اور چاندنی" پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "علیزے شاہ میرے لیے ہر ڈرامے میں صفر ہیں، نہ وہ میک اپ سے نکلتی ہیں، نہ لپ اسٹک...
    ’بلوچستان حق دو مارچ‘ کے شرکاء اور پولیس کے درمیان منصورہ کے باہر اس وقت تصادم کی کیفیت پیدا ہو گئی جب مظاہرین نے اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی، جس پر صورتحال کشیدہ ہو گئی، تاہم قائدین کی مداخلت پر وقتی طور پر تصادم رک گیا ہے۔ مارچ کے قائدین نے شرکاء کو اگلے لائحہ عمل تک پیچھے ہٹنے کی ہدایت کی ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری تاحال منصورہ کے اطراف تعینات ہے۔ مذاکراتی عمل جاری دوسری طرف پنجاب حکومت کی مذاکراتی ٹیم مسلسل دوسرے روز بھی منصورہ پہنچی، جہاں مظاہرین سے بات چیت جاری ہے۔ مذاکراتی ٹیم کی قیادت سینئر وزیر مریم اورنگزیب کر رہی...
    ریڑھی مافیا کے خلاف آہنی ہاتھ! تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کا مسلسل ایکشن، فتح جنگ کی سڑکیں مافیا سے پاک WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز فتح جنگ() وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن، ڈپٹی کمشنر اٹک عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ محترمہ سورتھ کی ہدایات کی روشنی میں تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی قیادت میں تجاوزات مافیا کے خلاف تاریخی مہم بھرپور انداز سے جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں کامیاب آپریشن کے بعد اب روزانہ کی بنیاد پر 4 سے 5 مرتبہ کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ مغرب کے بعد شروع ہونے والے نئے راؤنڈ میں چوہدری شفقت محمود نے ذاتی نگرانی میں وہ چند ایک ریڑھی بان بھی ہٹا دیے جو آپریشن...