2025-11-18@23:13:33 GMT
تلاش کی گنتی: 884

«توانائی اور معدنی»:

    پاکستان اور ڈنمارک نے معاشی، ترقیاتی اور ماحولیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی مثبت رفتار کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور پاکستان میں نئی تعینات ہونے والی ڈنمارک کی سفیر ہز ایکسی لینسی ماجا مورٹینسن کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ہوا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں ڈنمارک کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں بعض غیر ملکی کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا رہا، تاہم اب پاکستان نے واجبات کی ادائیگیاں مکمل طور پر کلیئر کر دی ہیں اور مالیاتی و اقتصادی استحکام کی جانب مثبت پیش رفت...
    وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت مسابقتی ٹیرف نظام، توانائی کے شعبے کی پائیداری اور نجی شعبے کی زیادہ شمولیت کے لیے پرعزم ہے، ٹیکسیشن، توانائی کے شعبے کی تنظیمِ نو، سرکاری اداروں کی نجکاری، گورننس میں بہتری اور وفاقی اخراجات کومعقول بنانے پرتوجہ دی جاری ہے۔ وزیرخزانہ نے ان خیالات کا اظہار پیٹر تھیل اور آورِن ہافمین کی قائم کردہ عالمی لیڈر شپ پلیٹ فارم ڈائیلاگ کے اعلیٰ سطح کے وفد سے تفصیلی ملاقات میں کیا۔ وفد کی قیادت سفیر علی جہانگیر صدیقی نے کی ،وفد میں بین الاقوامی سطح کی ممتاز شخصیات شامل تھیں جن میں برطانوی دارلامرا کے رکن سائمن اسٹیونز ، آسٹرین پارلیمان کے رکن وائٹ ویلَنٹین ڈینگلر، جیگ سا گوگل کی سی ای...
    صدارتی استثنیٰ: اختیار اور جواب دہی کے درمیان نازک توازن WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبالمدتوں سے صدارتی استثنیٰ کا تصور دنیا بھر کے آئینی مباحث میں اہم مقام رکھتا آیا ہے۔ اگرچہ مختلف ممالک میں اس کی صورتیں مختلف ہیں، مگر اس کی بنیادی منطق ایک ہی رہی ہے؛ سربراہِ ریاست کو روزمرہ سیاسی مقدمات یا قانونی خوف سے آزاد ہو کر اپنے فرائض انجام دینے چاہئیں، لیکن کوئی بھی عہدہ دار ہمیشہ کے لیے احتساب سے مبرا نہیں ہو سکتا۔ اختیار اور جواب دہی کے درمیان یہی نازک توازن جدید آئینی نظامات کی روح ہے۔ اخلاقی سطح پر یہ اصول قرآن کی اس تعلیم سے ہم آہنگ ہے کہ تمام انسان، خواہ...
    روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 430 ڈرونز اور 18 میزائل داغ دیے، ہلاکتیں WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز ماسکو(آئی پی ایس )روس نے یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائل فائر داغے ہیں جس کے باعث 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے اس حملے میں شہری آبادی، رہائشی عمارتیں اور توانائی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں متعدد بلڈنگز کو نقصان پہنچا ہے۔ ان حملوں میں آذربائیجان کے سفارت خانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ ہے جس پر آذربائیجان نے روسی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مختلف رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان میں توانائی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق زیرِ سمندر تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کے لیے 23 بلاکس کی منظوری دے دی گئی ہے۔یہ فیصلہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیٹرولیم کنسیشنز کی جانب سے کیا گیا، جس کے بعد ملکی آف شور انرجی سسٹم میں ایک نئی پیش رفت کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی بلکہ بیرونی انحصار کم ہونے اور ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں بھی اہم کردار ادا ہوگا۔ماڑی انرجیز کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے باضابطہ مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کمپنی نے...
    روس میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے پہلے انسان نما روبوٹ کی افتتاحی تقریب اس وقت دلچسپ صورتِ حال اختیار کر گئی جب روبوٹ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور اسٹیج پر منہ کے بل گر پڑا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب روبوٹ نے حاضرین کی جانب ہاتھ ہلانے کے لیے اپنا دایاں بازو اٹھایا، مگر حرکت کے ساتھ ہی اس کے توازن کا نظام فیل ہوگیا اور روبوٹ نیچے جا گرا۔ واقعے کے فوراً بعد اسٹیج پر موجود دو افراد نے روبوٹ کو اٹھانے میں مدد کی۔ روسی میڈیا کے مطابق روبوٹ بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی کے سی ای او ولادیمیر ویتوخن نے کہا کہ وہ اس واقعے کو ایک قیمتی تجربہ سمجھتے ہیں اور مستقبل میں اس کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حالیہ سائنسی تحقیق میں ایک دلچسپ اور پرامید انکشاف سامنے آیا ہے کہ وٹامن ڈی کا باقاعدہ اور متوازن استعمال دل کے امراض خصوصاً ہارٹ اٹیک کے خطرات کو نمایاں حد تک کم کر سکتا ہے۔ماہرین صحت کے مطابق وٹامن ڈی کوئی عام غذائی جز نہیں بلکہ ایک ایسا قدرتی ہارمون ہے جو سورج کی روشنی کے ذریعے جلد میں بنتا ہے اور جسم میں سوزش کم کرنے، دورانِ خون بہتر بنانے اور دل کے عضلات کو مضبوط رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں وٹامن ڈی کی کمی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اسی کے ساتھ قلبی امراض، ہائی بلڈ پریشر، اور شریانوں کی بندش جیسے مسائل میں اضافہ دیکھا جارہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-08-8 بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے کلین نیوکلیئر انرجی کے حصول کی دوڑ میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ تقریباً 15 سال کی سخت محنت کے بعد چین نے بالآخر سالٹ ری ایکٹر کے ذریعے تھوریم کو یورینیم میں تبدیل کرکے تقریباً لامحدود جوہری توانائی تک رسائی حاصل کرنے کا راستہ نکال لیا ہے۔ 2 میگا واٹ مائع ایندھن سے چلنے والے تھوریم پر مبنی سالٹ ری ایکٹر کو چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے شنگھائی انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ فزکس نے صحرائے گوبی میں تیار کیا ہے جو کہ ایک تاریخی کارنامہ ہے۔ اس حوالے سے اکیڈمی نے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو بتایا کہ یہ تجربہ سالٹ ری ایکٹر سسٹم میں تھوریم کے وسائل کے استعمال کی...
    ممبئی: بالی وڈ کے سینئر اداکار جیتندر اس وقت معمولی حادثے کا شکار ہوگئے جب وہ اداکارہ زرین خان کی تعزیتی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیتندر جیسے ہی اپنی گاڑی سے اترے اور تقریب میں داخل ہونے لگے تو ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ سیڑھیوں پر پھسل کر گر گئے۔ وہاں موجود افراد نے فوری طور پر انہیں سہارا دیا اور اٹھنے میں مدد کی۔ عینی شاہدین کے مطابق اداکار جلد ہی سنبھل گئے اور انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔ تاہم واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد ان کے مداحوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار...
    اپنے جوہری پروگرام کا معائنہ کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بالآخر مغربی ممالک کے پاس، ایران کو پُرامن ایٹمی صنعت کے میدان میں، ایک سائنسی قطب کے طور پر قبول کرنے کے سواء کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے وزارت خارجہ کے مشیران و معاونین کے ہمراہ ایٹمی لیبارٹری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے  ایٹمی صنعت کے اعلیٰ منتظمین سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک ایران کو جوہری صلاحیتوں سے محروم رکھنا چاہتے ہیں تاکہ ہر چیز پر ان کی اجارہ داری قائم رہے۔ یہ ایک انتہائی پیچیدہ، جدید اور عالمی سطح پر تازہ ترین سائنسی علم...
    گھروں اور دفاتر میں موبائل یا لیپ ٹاپ کے چارجرز کو پلگ میں لگا چھوڑنے کی عادت عام ہے، اور تقریباً ہم سب یہ روزانہ کرتے ہیں۔ لیکن ماہرین کے مطابق یہ معمولی سا عمل روزانہ کی بنیاد پر بجلی کے ضیاع کا باعث بنتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بجلی کی بچت کے لیے نئی عمارت کی تعمیر، بنائے گئے قانون پر عملدرآمد کا فیصلہ جدید تحقیق بتاتی ہے کہ اگر چارجر سوئچ میں لگا ہو اور آن ہو، چاہے کوئی ڈیوائس منسلک نہ ہو، تب بھی وہ بجلی استعمال کرتا رہتا ہے۔ The easy household trick that could reduce your energy bill by 10% Leaving electronic devices plugged into sockets can account for a significant portion of household energy consumption...
    عالمی موسمیاتی گورننس میں چین کی سبز تبدیلی کا کلیدی اور رہنما کردار WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے “کاربن پیک اور کاربن نیوٹریلٹی کےلیے چین کے اقدامات” کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا۔ اس وائٹ پیپرمیں نہ صرف گزشتہ پانچ سالوں میں چین کے سبز تبدیلی کے عمل کا جائزہ لیا گیا، بلکہ دنیا کو ایک واضح پیغام بھی دیا گیا ہے کہ چین ایک بڑی طاقت کے طور پر اپنی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے “ڈبل کاربن” اہداف کو قومی ترقی میں ضم کر رہا ہے اور حقیقی اور ٹھوس نتائج کے ذریعے عالمی موسمیاتی گورننس کو زیادہ عملی اور منصفانہ تعاون کی راہ پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیف(مانیٹرنگ) روس نے یوکرین کے توانائی نظام اور رہائشی عمارتوں پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے جن کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق حملوں میں یوکرین کے مختلف شہروں کی توانائی تنصیبات اور رہائشی عمارتیں نشانہ بنیں۔ یوکرینی حکام نے بتایا کہ Dnipro شہر میں ایک رہائشی عمارت پر حملے میں 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے جبکہ Zaporizhzhia میں 3 شہری مارے گئے۔رپورٹ کے مطابق روس نے 25 مختلف مقامات پر حملے کیے جن میں دارالحکومت کیف بھی شامل ہے۔یوکرینی وزیراعظم کے مطابق خارکیف اور کیف کے علاقوں میں بڑی توانائی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث کئی علاقوں...
    کریملن کے ترجمان دمیتری پسکوف نے کہا ہے کہ روس بین الاقوامی معاہدوں کے تحت نیوکلیئر ٹیسٹ پر پابندی کی اپنی ذمہ داری کو نہیں توڑے گا، تاہم اگر دیگر ممالک پابندی توڑیں تو روس بھی ٹیسٹ دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیوکلیئر ٹیسٹ کے امریکی اعلان پر روس کا سخت ردِعمل، جوابی تیاریوں کا آغاز یہ بیان پسکوف نے اس تنازع کے بعد دیا جس کی بنیاد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر مبنی تھی کہ پینٹاگون نیوکلیئر ٹیسٹ دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کرے۔ ٹرمپ نے روس اور چین پر ’خفیہ‘ نیوکلیئر ٹیسٹ کرنے کا الزام عائد کیا، جسے دونوں ممالک مسترد کر چکے ہیں۔ صدر ولادیمیر پوتن نے بھی روس کی بین الاقوامی...
    ستائیسویں ترمیم ،آئینی توازن بگڑنے سے پورا نظام متاثر ہو سکتا ہے،پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد /صوابی(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ آئینی توازن بگڑنے سے پورا نظام متاثر ہو سکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر علی ظفر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ 1973کا آئین کسی ایک پارٹی یا فرد کا نہیں، بلکہ پوری قوم کا ہے، 27ویں ترمیم لانے سے پورا آئین متاثر اور آئینی توازن بگڑنے سے پورا نظام متاثر ہو سکتا ہے۔ سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک وفاقی ریاست ہے، صوبے خودمختار ہیں۔ پارلیمنٹ عوام کے ووٹ سے بنتی ہے، مگر آئین کی...
    روس کے یوکرین کے توانائی نظام اور رہائشی عمارتوں پر درجنوں میزائل اور ڈرون حملے، 6 افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز کیف:(آئی پی ایس) روس کی جانب سے یوکرین کے توانائی کے انفرااسٹرکچر اور رہائشی عمارتوں پر درجنوں میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یوکرینی حکام کے مطابق روس کی جانب سےDnipro شہر میں ایک رہائشی عمارت پر حملے میں 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے، جبکہZaporizhzhia میں 3 افراد جان سے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ روس کی جانب سے یوکرین بھر میں 25 مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں دارالحکومت کیف بھی شامل ہے۔ یوکرینی وزیراعظم نے بتایا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرین کے وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ روس کے ایک بڑے حملے نے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے، جس سے کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو نے حالیہ مہینوں میں یوکرین میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر اپنے حملوں میں اضافہ کردیا ہے، جس سے قدرتی گیس کی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ماہرین نے کہا ہے کہ یوکرین میں سردیوں کے مہینوں سے پہلے ہی ہیٹنگ کی بندش کا خطرہ ہے۔ یوکرین کے وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں روس یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر ایک بار پھر بڑے پیمانے پر حملہ کر رہا ہے۔ اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا نے ہنگری کو روسی تیل اور گیس کی خریداری پر عائد پابندیوں سے ایک سال کے لیے استثنیٰ دے دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہنگری کو یہ رعایت مخصوص شرائط کے تحت دی گئی ہے۔اہلکار کے مطابق ہنگری نے تقریباً 600 ملین ڈالر مالیت کی امریکی قدرتی گیس خریدنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس پیش رفت کو امریکا اور ہنگری کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعلقات مضبوط بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربن کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں توانائی...
    بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی 22 سالہ فاسٹ بالر کرنٹی گاؤد نے اپنے ملک کو پہلا آئی سی سی خواتین ون ڈے ورلڈ کپ جتوایا اور یہ کامیابی نہ صرف ملک بلکہ ایک خاندان کے لیے بھی تھی جس نے 13 سال تک انصاف اور پہچان کا انتظار کیا۔ جمعہ کو بھوپال میں ایک تقریب میں مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کرنٹی گاؤد کو شاندار کارکردگی پر اعزاز سے نوازا۔ وزیراعلیٰ نے کرنٹی کے والد کو بحال کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی اور کہا کہ ریاستی حکومت کے پاس اپیل کا حق موجود ہے۔ ہم موجودہ قوانین کے مطابق آپ کے والد کی بحالی پر کام کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ویمنز ورلڈ کپ: بھارت...
    اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے توانائی شعبے کے گردشی قرض کےلیے 659 اعشاریہ 6 ارب کی حکومتی گارنٹی کی منظوری دے دی۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں توانائی شعبے میں اصلاحات اور بقایاجات کے تصفیے کا فریم ورک منظور کیا گیا۔ای سی سی اجلاس میں پاور پلانٹس، بجلی گھروں، او جی ڈی سی ایل اور سوئی ناردرن کے واجبات کے تصفیے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں توانائی شعبے کی مالی پائیداری اور لاگت میں کمی کے اقدامات پر اتفاق کیا گیا جبکہ توانائی شعبے کے گردشی قرض کےلیے 659 اعشاریہ 6 ارب کی حکومتی گارنٹی کی منظوری دی۔ گارنٹی پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے قرضوں اور...
    پنجاب اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی رکنِ اسمبلی حنا پرویز بٹ نے قرارداد جمع کرائی، جس میں ترمیم کو ادارہ جاتی استحکام، شفافیت اور وفاقی توازن کو مضبوط بنانے کی سمت اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کی مکمل حمایت کرتا ہے، کیونکہ یہ ترمیم ملکی اداروں کے درمیان استحکام، شفافیت اور توازن کی ضامن ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کو آئینی تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ عوامی نمائندگی کے نظام کو مضبوط بنایا جا سکے اور کوئی بھی فریق یا ادارہ نظامِ حکومت پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس میں ڈیجیٹلائزیشن اور ساختی اصلاحات کے عمل کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرِ صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک اہم اجلاس میں پولیس-15 کی کارکردگی، اپ گریڈیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی سندھ نے اجلاس میں پولیس کے تمام ریسپانس یونٹس، سیف سٹی اور پولیس-15 کو سینٹرلائزڈ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کی ہدایت جاری کی تاکہ شہریوں کی پولیس تک فوری رسائی، تیز تر ریسپانس اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ آئی جی سندھ نے ڈی جی سیف سٹی، ڈی آئی جیز سیکورٹی و ایمرجنسی سروسز، آئی ٹی اور فائنانس پر مشتمل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم کو جدید ترین خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ، تاکہ پاکستان کے 100 ارب ڈالر کے ریونیو ہدف میں سے کم از کم نصف حاصل کرنے میں مدد ملے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بندرگاہ اب ایک اہم صنعتی اور تجارتی مرکز کے طور پر ابھر رہی ہے۔وزیر بحری امور جنید انور چوہدری نے پورٹ قاسم میں بطور مہمانِ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پورٹ قاسم کو عالمی سطح پر کنٹینر پورٹس میں کارکردگی کے لحاظ سے نویں سب سے زیادہ بہتر بندرگاہ تسلیم کیا گیا ہے، جو جاری اصلاحات اور جدیدیت کی کامیابی کا...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم میں صوبوں اور مرکز کے درمیان وسائل کی تقسیم میں توازن کی ضرورت ہے۔ رانا ثناء اللہ نےمزید کہا کہ آئین کسی بھی ملک کی مقدس دستاویز ہوتی ہے، تاہم یہ حرف آخر نہیں ہوتی اور آئین میں بہتری کے لیے ترامیم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین پاکستان میں اب تک 26 ترامیم ہو چکی ہیں، اور اگر پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت متفق ہو تو آئین میں ترمیم کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے بعد جو مسائل زیر بحث آ رہے ہیں، ان پر بات چیت جاری رہے گی۔ رانا ثناء اللہ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-08-22 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی سمت درست ہے، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف کیا ہے، ٹیکس نظام، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، وزیر توانائی اویس لغاری، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی استحکام آگیا ہے، ہم نے میکرو اکنامک استحکام سے متعلق اہم کام کیا ہے، ہمارا ہدف پائیدار معاشی استحکام یقینی بنانا ہے، پائیدار معاشی استحکام کے لیے بنیادی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں،توانائی کے شعبے کے تکنیکی مسائل کو حل کر کے اربوں روپے کی بچت کی۔گزشتہ 18 ماہ میں بجلی کی قیمت میں 10.5 فیصد تک کی کمی کی گئی ہے، جہاں موقع ملا عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی، اب حکومت بجلی نہیں خریدے گی۔ ایک سال میں گردشی قرضے میں 700 ارب روپے کی کمی لائے، ا?ٹومیٹک میٹرنگ میں صارفین کو پری پیڈ کی سہولت میسر ہوگی۔پیر کو یہاں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب،چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کے ساتھ پریس کانفرنس سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس کے وزیراعظم میخائل میشوستین نے کہا ہے کہ عالمی سیاست اور معیشت میں غیر یقینی حالات کے باوجود ماسکو اور بیجنگ کے درمیان تعاون مضبوط سے مضبوط تر ہورہا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق چینی شہر ہانگزو میں چین روس وزرائے اعظم کے 30ویں باقاعدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میشوستین نے کہا کہ دونوں ممالک نے حالیہ عرصے میں بڑے پیمانے پر مشترکہ منصوبوں کا آغاز کیا ہے، جن میں تیل و گیس کے ذخائر کی ترقی، ہائی ٹیک آلات کی تیاری، توانائی، جوہری توانائی اور خلا و چاند کی تحقیق کے منصوبے شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ روس اور چین ہوا بازی، گاڑیوں کی تیاری، ٹرانسپورٹ راہداریوں کی تعمیر اور آرکٹک کے شدید موسمی حالات میں...
    فرانس نے دنیا کی پہلی ایسی موٹروے متعارف کرادی ہے جو برقی گاڑیوں کو چلتی حالت میں چارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کار، وین، بس اور ہیوی ڈیوٹی ٹرک سمیت مختلف اقسام کی گاڑیاں سفر کے دوران بغیر رکے اور بغیر پلگ کے چارج ہوسکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چین الیکٹرک کار کے میدان میں ٹیسلا کو مات دینے کے نزدیک یہ منصوبہ الیکٹرون، وینسی کنسٹرکشن، گستاو ائیفل یونیورسٹی اور ہچنسن کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے جبکہ وینسی آٹورُوٹ نے پیرس کے قریب اے10 موٹروے کے 1.5 کلومیٹر حصے پر اس کا فعال تجربہ مکمل کیا ہے جہاں اب برقی گاڑیاں سفر کے دوران مسلسل توانائی حاصل کرسکتی ہیں۔ سڑک کے نیچے نصب...
    برطانیہ میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ انسانی دماغ کے انداز میں کام کرنے والا ایک سادہ سا عمل مصنوعی ذہانت کے نظاموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور توانائی کے استعمال کو نمایاں حد تک کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اصلی اور اے آئی جنریٹڈ ویڈیوز میں فرق کس طرح کیا جائے، جانیے اہم طریقے یہ تحقیق یونیورسٹی آف سرے کے سائنسدانوں نے کی ہے جس میں انہوں نے انسانی دماغ کے حیاتیاتی اعصابی نظام سے براہ راست متاثر ہو کر ایک نیا طریقہ کار تیار کیا ہے۔ نئی ٹیکنالوجی: ’ٹیپوگریفیکل اسپارس میپنگ‘ سائنسی جریدے نیورو کمپیوٹنگ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق سائنسدانوں نے ایک...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے۔ ملک میں  توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔ پیر کو ایکسپو سینٹر کراچی میں میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو میں تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان نے میری ٹائم کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں سمندری حیاتیات کے تحفظ...
    حکومتی معاشی ٹیم نے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کی معاشی کارکردگی پر پریزنٹیشن دی، اس موقع پر ٹیم کے ارکان نے اپنے اپنے اداروں کی کارکردگی اور اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیے: ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف وزیر خزانہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معیشت میں حکومت جو بنیادی اصلاحات کر رہی ہے اس پر بات کرنے کے لیے یہاں موجود ہیں، عالمی ایجنسیز نے ہماری رینکنگ میں اضافہ کیا ہے جو ہماری درست معاشی سمت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ استحکام آچکا ہے اور اب بات یہاں سے...
    وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔ اسلام آباد میں سینیٹر محمد اورنگزیب، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، وزیر توانائی اویس لغاری، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی استحکام آگیا ہے، ہم نے میکرو اکنامک استحکام سے متعلق اہم کام کیا ہے، ہمارا ہدف پائیدار معاشی استحکام یقینی بنانا ہے، پائیدار معاشی استحکام کے لیے ریفارمز ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، عالمی ریٹنگ ایجنسیز نے پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف کیا، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع بیان کے بعد ایٹمی تجربات کے معاملے پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے واضح طور پر کہا ہے کہ واشنگٹن اس وقت کسی بھی قسم کے  ایٹمی دھماکوں کی تیاری نہیں کر رہا۔ رائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے جن تجربات کا حکم دیا گیا ہے، وہ صرف سسٹم ٹیسٹ ہیں، جنہیں نان کریٹیکل یعنی غیر دھماکا خیز تجربات کہا جاتا ہے اور ان کا مقصد ایٹمی ہتھیاروں کے دیگر حصوں کی کارکردگی کو جانچنا ہے، نہ کہ کسی نئے ایٹمی دھماکے کا مظاہرہ کرنا۔عالمی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کرس رائٹ نے واضح...
    اپنے ایک انٹرویو میں امریکی وزیر توانائی اور ایٹمی دھماکوں کا اختیار رکھنے والے ادارے کے سربراہ کرس رائٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے تجربات دھماکوں پر مشتمل نہیں ہونگے، یہ تجربات سسٹم ٹیسٹ ہیں، جوہری دھماکے نہیں، انہیں ہم نان کریٹیکل دھماکے کہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا کہ امریکا فی الحال جوہری دھماکوں کے تجربات کی منصوبہ بندی نہیں کر رہا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر توانائی اور ایٹمی دھماکوں کا اختیار رکھنے والے ادارے کے سربراہ کرس رائٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے تجربات دھماکوں پر مشتمل نہیں ہوں گے، یہ تجربات سسٹم ٹیسٹ ہیں، جوہری دھماکے نہیں، انہیں ہم نان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کی اقتصادی تاریخ میں توانائی کا بحران ہمیشہ ایک بنیادی چیلنج رہا ہے۔ صنعتی ترقی، زرعی پیداوار، نقل و حمل، حتیٰ کہ روزمرہ زندگی کے معمولات تک، توانائی کی دستیابی پر منحصر ہیں۔ اس پس منظر میں یہ خبر کہ پاکستان کو دو دہائیوں بعد سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کے لیے کامیاب بولیاں موصول ہوئی ہیں، ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ پیش رفت نہ صرف ملکی معیشت کے لیے امید کی کرن ہے بلکہ یہ پاکستان کے توانائی خود کفالت کے خواب کی نئی تعبیر بھی ہے۔ پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کا آغاز 1950ء کی دہائی میں ہوا، جب سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں ابتدائی ذخائر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے لیے یہ خبر کسی تازہ ہوا کے جھونکے سے کم نہیں کہ دو دہائیوں بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے 23 آف شور بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوئی ہیں۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ان بلاکس کا مجموعی رقبہ 53 ہزار 510 مربع کلومیٹر پر محیط ہے، جب کہ پہلے مرحلے میں تقریباً 8 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، جو ڈرلنگ کے دوران ایک ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ پیش رفت انرجی سیکورٹی اور مقامی وسائل کی ترقی میں ایک بڑی کامیابی ہے، جو پاکستان کی توانائی خودکفالت کے سفر میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ امر خوش آئند ہے کہ...
    نارووال (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نےکہا ہے کہ جس جذبے سے ہماری افواج دہشت گردی کےخلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ دے رہی ہیں، ملکی معاشی بہتری کے لیے کردار ادا نہ کیا تویہ فورسز کی قربانیوں کے صلے میں ان سے زیادتی ہوگی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، ہمیں بھرپور جذبے سے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا ہے، حکومت کی کوشش ہےکہ ملک میں بجلی، گیس اور توانائی کے بحران پر قابو پائیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمیں حکومت ملی تھی تو اُس وقت معیشت سمیت تمام شعبہ جات تباہ حال تھے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی وفد نے اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے ملاقات کی تاکہ امریکی صنعت کے لیے محفوظ اور شفاف معدنی سپلائی چینز قائم کرنے کے امکانات پر بات کی جاسکے، کیونکہ واشنگٹن کی عالمی نایاب معدنیات پر چین کی بالادستی کے بارے میں تشویش بڑھ رہی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وفد کی سربراہی رابرٹ لوئس اسٹریئر دوم کر رہے تھے، جو امریکی حکومت کے تعاون سے قائم کردہ کریٹیکل منرلز فورم (سی ایم ایف) کے صدر ہیں۔سرکاری بیان کے مطابق ملاقات میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں تعاون کے امکانات، سپلائی چین کے تحفظ کو مضبوط بنانے اور پاکستان کے کریٹیکل منرلز کے شعبے میں ذمہ دار اور پائیدار سرمایہ کاری کے فروغ پر...
    ماہرِ امور خارجہ کا پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کہنا تھا کہ حالیہ ایران، اسرائیل جنگ کے بعد ایران اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، تاہم ایران سے توانائی کے منصوبے جیسے پاکستان ایران گیس پائپ لائن اور تاپی پائپ لائن عالمی پابندیوں کی وجہ سے مشکل کا شکار ہیں۔ ایران کیساتھ توانائی کے تعاون کے حوالے سے پاکستان کو واضح مشکلات کا سامنا ہے، مگر اس کے باوجود دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی امید ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہرخارجہ امور محمد مہدی نے کہا کہ مئی کے حالیہ واقعات نے جنوبی ایشیاء کی سلامتی کے تصورات کو ہلا کر رکھ دیا ہے، یہ تصور کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا...
    امریکا نے چین کی معدنی بالادستی کے توازن کیلئے پاکستان سے مدد طلب کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )امریکی وفد نے اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے ملاقات کی تاکہ امریکی صنعت کے لیے محفوظ اور شفاف معدنی سپلائی چینز قائم کرنے کے امکانات پر بات کی جاسکے، کیونکہ واشنگٹن کی عالمی نایاب معدنیات پر چین کی بالادستی کے بارے میں تشویش بڑھ رہی ہے۔ امریکی وفد کی سربراہی رابرٹ لوئس اسٹریئر دوم کر رہے تھے، جو امریکی حکومت کے تعاون سے قائم کردہ کریٹیکل منرلز فورم (سی ایم ایف) کے صدر ہیں۔ سرکاری بیان کے مطابق ملاقات میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں تعاون کے امکانات، سپلائی چین کے...
    ویب ڈیسک : پاکستان میں توانائی کے شعبے میں نئی سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے ہیں، آف شوربڈنگ راؤنڈ میں 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوگئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے انرجی سیکیورٹی وژن کے مطابق مقامی وسائل کی ترقی میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، پاکستان کو 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس oil and gas کے ذخائر کی تلاش کے سلسلے میں اہم حاصل ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق زیر سمندر تیل اورگیس کیلئے ڈرلنگ کے دوران سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ سندھ : گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا...
    ویب ڈیسک: وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) نے ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا آغاز کر دیا ہے۔  پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق، اسمارٹ میٹرز بجلی کے استعمال کا ریئل ٹائم ڈیٹا فراہم کریں گے، جس سے بلنگ کی غلطیوں میں کمی اور شفافیت میں بہتری آئے گی۔ یہ منصوبہ پاکستان کے ڈیجیٹل توانائی نظام کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پہلے ایک سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت تقریباً 20 ہزار روپے تھی جو اب کم ہو کر 15 ہزار روپے رہ گئی ہے۔ اندازے کے مطابق، اگر ہر سال 50 لاکھ پرانے میٹرز بدلے جائیں تو ملک کو تقریباً 25 ارب روپے سالانہ کی بچت...
    پاکستان نے تقریباً 2 دہائیوں بعد ہونے والے پہلے بولی کے عمل میں 23 آف شور تیل و گیس کی تلاش کے بلاکس 4 مختلف کنسورشیمز کو الاٹ کر دیے ہیں۔ مقامی توانائی کمپنیوں کی قیادت میں قائم کیے گئے ان کنسورشیمز میں سے بعض نےغیر ملکی اداروں، خصوصاً سرکاری ترک کمپنی ٹی پی اے او کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں آف شور تیل و گیس کی تلاش، معیشت کے لیے گیم چینجر قرار مجموعی طور پر 40 آف شور بلاکس میں سے 23 کے لیے کامیاب بولیاں موصول ہوئیں، جو تقریباً 53 ہزار 500 مربع کلومیٹر کے علاقے پر محیط ہیں۔ Pakistan awards first offshore oil exploration blocks for decades -First offshore bidding...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات فوری طور پر دوبارہ شروع کرے گا تاکہ وہ دیگر جوہری طاقتوں کے ساتھ برابر کی بنیاد پر کھڑا رہ سکے۔ یہ اعلان انہوں نے جنوبی کوریا کے شہر بوسان سے اپنے ایشیائی دورے کے اختتام پر وطن واپسی سے قبل کیا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر لکھا کہ محکمہ دفاع کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کی جانچ دیگر ممالک کی طرح فوری شروع کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکا کے پاس موجودہ وقت میں دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں، لیکن چین اگلے پانچ سالوں میں امریکا کے قریب پہنچ سکتا...
    اسلام آباد: ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی سولرائزیشن کے نتیجے میں دن کے اوقات میں بجلی کی کھپت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث طلب 6 ہزار میگاواٹ تک کم ہو گئی ہے۔ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر (این پی سی سی) کے حکام کے مطابق بعض اوقات سورج کی روشنی میں بجلی کی طلب 15 ہزار میگاواٹ سے بھی نیچے آ جاتی ہے، جب کہ رات کے اوقات میں یہی طلب بڑھ کر 21 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر جاتی ہے۔ حکام نے وضاحت کی کہ گھروں اور دفاتر میں سولر پینلز کے زیادہ استعمال کے باعث دن میں قومی گرڈ سے بجلی کی ضرورت کم پڑ گئی ہے، جبکہ رات کے وقت کھپت میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا (آن لائن) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے، بیس سال بعد مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس خوش آئند ہے۔ بنگلا دیش کے مختلف اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان اداراتی میکانزم کے اجلاسوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور توانائی، قدرتی وسائل، تجارت، ٹیکسٹائل، سیاحت اور سول ایوی ایشن کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے اور بیس سال...
    پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا سے خام تیل کی کھیپ آج (بدھ) بلوچستان کے ساحل کے قریب سینرجیکو پاکستان لمیٹڈ  کے آف شور ٹرمینل پر پہنچنے والی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام ملک کی توانائی درآمدات میں تنوع لانے اور اسلام آباد و واشنگٹن کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے کی سمت ایک تاریخی قدم ہے۔  10 لاکھ بیرل امریکی خام تیل امریکی بندرگاہ ہیوسٹن  سے 14 ستمبر کو روانہ ہونے والا ایم ٹی پیگاسس  نامی جہاز جو سُوئز میکس کلاس  ٹینکر ہے تقریباً 10 لاکھ بیرل  ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل لے کر آج پاکستان کے ساحلی پانیوں میں لنگر انداز ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان کا پہلی بار امریکی خام تیل درآمد کرنے کا معاہدہ، اکتوبر...
    ملکی توانائی کے شعبے کا تاریخ ساز دن؛ سب سے بڑے امریکی تیل بردار جہاز کی پاکستان آمد WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس)امریکی کروڈ آئل شپ کی پاکستان آمد سے ملکی توانائی کے شعبے میں تاریخ ساز دن قرار دیا جا رہا ہے۔ ملک میں پہلا امریکی خام تیل کا کارگو بحری جہاز ایم ٹی پیگاسس ،سنرجیکو (Cnergyico) کمپنی کے آئل ٹرمینل پر آج برتھ ہوگا۔ ایم ٹی پیگاسس پاکستانی بندرگاہوں پر پہنچنے والا سب سے بڑا امریکی تیل بردار بحری جہاز ہے۔ سنرجیکو نے پاکستان میں پہلی بار 10لاکھ بیرل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ آئل درآمد کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی پاک امریکا تجارتی معاہدے کے بعد خام تیل...
    اسلام آباد: ملک میں سولر نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی خریداری کی موجودہ قیمت 22 روپے فی یونٹ برقرار ہے، جب کہ حکومت نے اس نرخ میں ممکنہ کمی کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر غور تو کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے پالیسی سطح پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس وقت گھریلو اور کمرشل سطح پر سولر نیٹ میٹرنگ کے صارفین سے 22 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی خریدی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سولر نیٹ میٹرنگ نرخوں کے تعین سے متعلق حالیہ اجلاس میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، مگر کوئی...
    جموں و کشمیر میں ریزرویشن پالیسی اب ایک حساس سیاسی مسئلہ بن چکی ہے جہاں حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی ایک دوسرے پر علاقائی جانبداری کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی اپوزیشن جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران حکومت نے جموں صوبے کے دس اضلاع میں کشمیر وادی کے دس اضلاع کے مقابلے میں کہیں زیادہ ریزرویشن زمرے کے سرٹیفیکیٹس جاری کئے ہیں۔ پی ڈی پی کے رکن اسمبلی اور وحید الرحمن پرہ نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سماجی زمروں کے تحت جاری ہونے والے سرٹیفیکیٹس میں ایک نمایاں علاقائی فرق نظر آ رہا ہے۔ ان زمروں...
    سعودی عرب اور پاکستان نے تاریخی شراکت داری کے تسلسل میں اقتصادی تعاون کے ایک نئے فریم ورک کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔ یہ اعلان ریاض میں وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد ووزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق، دونوں ممالک نے تعلقات کو باہمی مفاد، تجارتی تبادلوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کی بنیاد پر مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ نئے فریم ورک کے تحت توانائی، معدنیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، خوراک، تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ دونوں ممالک متعدد منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، جن میں...
    ریاض(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود کے مابین ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ ولی عہد و وزیرِ اعظم سعودی عرب، عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات کے دوران سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان 27 اکتوبر 2025 کو ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق ہوا. یہ پیش رفت مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تقریباً آٹھ دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت کی مضبوطی اور دونوں ممالک کی قیادت کو متحد کرنے والے بھائی چارے و اسلامی یکجہتی کے مضبوط...
    ویب ڈیسک:  وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان سے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ پہلے ٹی ٹونٹی میں آج مدمقابل ملاقات میں دونوں ممالک کے وفود بھی موجود تھے، ملاقات ریاض میں ہونے والی فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ فیلڈ مارشل سید...
    2023 سے2025 تک پاکستان نے جنوبی ایشیا میں شاندار میکرو اکنامک تبدیلی کی مثال قائم کر دیاسلام آباد (طارق محمود سمیر  حکومت کی مؤثر معاشی پالیسیوں کا بھارتی ویب سائٹ ساؤتھ ا یشیا مانیٹر نے بھی اعتراف کر لیا بہترین داخلی اصلاحات اور آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکچ نے پاکستان کے ڈیفالٹ سے معاشی استحکام کی بنیاد رکھی بھارتی ویب سائٹ ساؤتھ ایشیا مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق؛ ایس آئی ایف سی فریم ورک کے ذریعے پاکستان کی عالمی سطح پر مؤثر اقتصادی سفارت کاری بحالی کی بنیاد ہے ایس آئی ایف سی نے کان کنی، توانائی آ ئی ٹی ،زراعت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ، ساؤتھ ایشیا مانیٹر رپورٹ...
    دبئی یا شارجہ کی سڑکوں پر جلد ہی الیکٹرک رکشے (برقی ٹک ٹک) دوڑتے نظر آ سکتے ہیں۔ چین کی ایک کمپنی کی تیار کردہ یہ جدید الیکٹرک ’ٹک ٹک‘ اس وقت روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے باضابطہ منظوری کے عمل سے گزر رہی ہے، جس کے بعد اسے متحدہ عرب امارات میں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: استعمال شدہ الیکٹرک گاڑی میں بیٹری کتنی کارگر ہوتی ہے؟ ’ٹک ٹک‘ جسے آٹو رکشہ بھی کہا جاتا ہے، تین پہیوں والی مخصوص سواری ہے جو مصر، تھائی لینڈ، بھارت سمیت ایشیا اور افریقہ کے کئی ممالک میں عام طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ گرین پاور جی سی سی نامی کمپنی امارات میں ’الیکٹرک ٹک ٹک‘ متعارف کرانے...
     اسٹیٹ بینک نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی پالیسیوں کے بدولت پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، توانائی کا شعبے میں سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ ستمبر 2025 میں توانائی کے شعبے میں 87 ملین ڈالرغیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ ہوئی۔ مالیاتی کاروبار اور شعبہ خوراک میں بالترتیب 66.58 اور 25.3 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ ستمبر 2025 میں پاکستان میں کل غیر ملکی سرمایہ کاری 185.62 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان...
    بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے لیے دریا پر بند باندھنے کا مرحلہ مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان میں چینی کمپنی کی جانب سے زیر تعمیر بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں 25 تاریخ کو دریا پر بند باندھنے کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا، جو ڈیم کے مرکزی تعمیراتی مرحلے کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔ پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں بالاکوٹ کے مقام پر دریائے کنہار پر واقع اس 300 میگاواٹ ہائیڈرو پاور منصوبے سے سالانہ اوسطاً 1.144 ارب کلو واٹ گھنٹے بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے، جو تقریباً 1.8 ملین افراد کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ خیبر پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور اس پروجیکٹ...
    اپنی گفتگو میں ایرانی جنرل نے کہا کہ نے کہا ٹرمپ مستقبل میں استکباری نظام بلکہ خود امریکہ کی تباہی اور زوال کا باعث بنے گا، وہ کم فہم ترین صدور میں سے ایک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق معاون کوارڈینیٹر جنرل محمد رضا نقدی نے ملکی دفاعی صلاحیتوں میں مسلسل پیشرفت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہمارے دفاعی آلات اور توانائیاں 12 جنگ روزہ کے زمانے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط اور پیشرفتہ ہیں، اور یہ ترقی تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دفاعی  ٹیکنالوجی مکمل طور پر مقامی اور خودانحصاریت کا نتیجہ ہے، اسی لیے اسے ہم مسلسل ترقی اور جدیدیّت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا...
    قیامِ پاکستان سے لے کر افغانستان کا ایک تاریخی کردار رہا ہے۔ہمارے اس ہمسایہ ملک نے کبھی پاکستان کو سکھ کا سانس نہیں لینے دیا۔اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی شمولیت کے موقع پر وہ واحد ووٹ جو پاکستان کی مخالفت میں پڑا،وہ افغانستان کا ہی تھا۔ مخالفت کے اس ووٹ سے پاکستان کے بارے میں افغان سوچ کا پتہ چلتا ہے۔ 1950میں پاکستان کی آئین ساز اسمبلی کے اسپیکر جناب مولوی تمیز الدین نے لندن میں برٹش پارلیمنٹ کے نئے اجلاس کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ افغان حکومت پاکستان کے قبائلی علاقوں میں شورش پھیلانے کی سرتوڑ کوشش کر رہی ہے۔ اس موقع پر انھوں نے قبائلی علاقوں کے سرداروں اور ملکوں کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے صنعتی شعبے کو 34 روپے اور ذراعت شعبے کو 38 روپے یونٹ ملنے والی بجلی کے اضافی یونٹس کی قیمت کم کرکے 22 روپے اور 98 پیسے کر دی گئی۔اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سات ہزار میگا واٹ اضافی بجلی موجود تھی، ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ بجلی صنعت اور ذراعت کو دی جائے گی، صنعت اور ذراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 34 روپے اور ذراعت شعبے کو 38 روپے یونٹ ملنے والی بجلی کے اضافی یونٹس کی قیمت کم کی، زراعت کیلئے اضافی یونٹس کی قیمت 38 سے کم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین کے سائنس دانوں نے توانائی ذخیرہ کرنے  کے میدان میں ایک حیران کن پیش رفت کرتے ہوئے ایسا بیٹری سسٹم تیار کر لیا ہے جو نو ہزار گھنٹوں سے زیادہ عرصے تک فعال رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ سسٹم نہ صرف روایتی لیتھیم بیٹریوں سے زیادہ دیرپا ہے بلکہ اس میں آگ لگنے، لیک ہونے یا کارکردگی متاثر ہونے جیسے خطرات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی مستقبل میں برقی گاڑیوں اور پاور گرڈز کے نظام کو نئی جہت دے سکتی ہے۔لیتھیم میٹل بیٹریوں کو طویل عرصے سے مستقبل کی توانائی کا ستون سمجھا جاتا ہے، لیکن ان میں موجود مائع الیکٹرولائٹس ہمیشہ سے ایک بڑا مسئلہ رہے ہیں۔...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقتصادی شعبے میں حاصل کامیابیوں کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرلیا ہے۔امریکی چینلCGTN کے ساتھ ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ کرنسی مستحکم ہے اور ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔ وزیر خزانہ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آچکی ہے اور پالیسی کی شرح نصف کر دی گئی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی ملک کی معاشی کارکردگی کی وجہ سے اس کی عالمی درجہ بندی کو بہتر کیاہے۔ چین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ایک سوال پر وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ دیرینہ...
    وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی ) کے چیئرمین کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صنعتی و روزمرہ استعمال کے لیے توانائی کے مؤثر ماڈلز اور پائیدار توانائی کے طریقوں پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ عمارتوں میں انسولیشن کے استعمال سے توانائی کی خاطر خواہ بچت ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسولیشن کے ذریعے عمارتوں کا درجہ حرارت مطلوبہ سطح پر برقرار رکھا جا سکتا ہے جس سے توانائی کی کھپت میں نمایاں کمی آتی ہے۔ چیئرمین کے مطابق اسی مقصد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: یورپی یونین نے روسی توانائی پر انحصار ختم کرنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے نئی قانون سازی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 2028 تک روسی قدرتی گیس کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی،  یہ اقدام یورپی بلاک کے ری پاور ای یو  (REPowerEU) منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد یورپ کو توانائی کے لحاظ سے خودمختار بنانا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی کونسل کے  ترجمان نے کہاکہ نئے ضوابط روس سے پائپ لائن گیس اور مائع قدرتی گیس (LNG) کی مرحلہ وار بندش کی راہ ہموار کریں گے۔ منصوبے کے تحت روسی گیس کی درآمدات پر یکم جنوری 2026 سے پابندی لگائی جائے گی، موجودہ معاہدوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈاکٹر محمد طیب خان سنگھانوی عالم ِ نو کی رفتار آج اتنی پیچیدہ اور متغیّر ہے کہ ایک نظر میں حالات بدل جاتے دکھائی دیتے ہیں۔ 2025 کے اکتوبر تک عالمی صورتِ حال چند واضح رجحانات اور نمایاں جھٹکوں کا مجموعہ ہے: (1) علاقائی جنگی تنائو اور بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگیاں، (2) معیشتی غیر یقینی اور مرحلہ وار سست روی، (3) موسمیاتی و ماحولیاتی دباؤ، اور (4) تکنیکی انقلاب خاص طور پر مصنوعی ذہانت کے نتیجے میں عالمی سیاست و معیشت میں نئے تقاضے۔ یہ چاروں محور ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کو متاثر کر رہے ہیں۔عسکری محاذ پر دو بڑی لہریں خاص توجہ طلب ہیں۔ ایک یورپ میں روس- یوکرین تنازع ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گرمی کے موسم میں جسم کو ٹھنڈک پہنچانے والی مشہور سبزی لوکی بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آ گئی ہے، جس کے باعث عوام کی دسترخوان سے یہ سبزی تیزی سے غائب ہو رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق شہر کے مختلف بازاروں میں لوکی کی فی کلو قیمت 180 سے 220 روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ چند ہفتے قبل یہی سبزی 80 سے 100 روپے فی کلو تک دستیاب تھی۔ سبزی فروشوں کے مطابق حالیہ دنوں میں بارشوں اور ٹرانسپورٹ اخراجات میں اضافے کی وجہ سے قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔تھوک منڈی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ پنجاب اور اندرونِ سندھ سے سبزیوں کی ترسیل کم ہونے کے باعث نہ صرف لوکی بلکہ دیگر سبزیاں بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے لیے ایک غیر معمولی موقع، لیکن کیا ہم اسے دانشمندی سے استعمال کر پائیں گے؟ قومیں مواقع ضائع کرنے سے نہیں بلکہ ان کے درست استعمال نہ کرنے سے زوال پذیر ہوتی ہیں۔ یہی نکتہ آج پاکستان اور چین کے مشترکہ منصوبے سی پیک پر صادق آتا ہے۔ یہ صرف ایک اکنامک کاریڈور نہیں بلکہ ایک معاشی وژن ہے، جو پاکستان کے روشن مستقبل اور ترقی کی راہیں متعین کر سکتا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہم اس موقع کو ترقی میں ڈھال پائیں گے یا یہ قرضوں کا جال بن جائے گا؟پاکستان کی جغرافیائی حیثیت اسے عالمی سیاست و معیشت میں نمایاں کرتی رہی ہے۔ مشرقِ وسطیٰ، وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خشک انجیر صدیوں سے انسانی خوراک کا حصہ رہی ہے، مگر جدید تحقیق نے اس پھل کے پوشیدہ جادوئی فوائد کو ایک نئی اہمیت دے دی ہے۔ماہرینِ غذائیت کا کہنا ہے کہ خشک انجیر میں پائے جانے والے قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور معدنیات نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ بڑھاپے کے اثرات کو بھی سست کرتے ہیں۔اس میں موجود پولی فینولز اور فلیونوئڈز جسم میں فری ریڈیکلز کو ختم کرتے ہیں، یہی وہ خطرناک ذرات ہیں جو جلد پر جھریاں، خلیوں کی کمزوری اور عمر رسیدگی کے اثرات کو بڑھاتے ہیں۔ اگر ان فری ریڈیکلز کو قابو میں رکھا جائے تو نہ صرف جلد تروتازہ رہتی ہے بلکہ جسم کی توانائی بھی برقرار رہتی...
    کراچی: معروف کمپنی ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ کامیابی ماڑی غزیج ایکسپلوریشن ویل سے حاصل ہوئی، جہاں ٹیسٹنگ کے دوران روزانہ تقریباً 305 بیرل خام تیل اور 3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی قدرتی گیس حاصل ہوئی۔ توانائی کے شعبے کے ماہرین اس دریافت کو پاکستان کے موجودہ معاشی اور توانائی بحران کے تناظر میں نہایت اہم قرار دے رہے ہیں۔ ماڑی انرجیز کے منیجنگ ڈائریکٹر فہیم حیدر کے مطابق یہ کامیابی کمپنی کے ماہر سائنسدانوں اور انجینئرز کی محنت کا نتیجہ ہے، جنہوں نے ملک میں کم ہوتی گیس کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے مسلسل تحقیق اور...
    امریکا میں ایک خاتون نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پروگرام چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہوئے ایک لاکھ ڈالر (2 کروڑ 81 لاکھ پاکستانی روپے) کا انعام جیت لیا۔ امریکی ریاست مشیگن کے شہر واینڈوٹ سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ ٹیمی کاروے نے مشیگن لاٹری آفیشلز کو بتایا کہ ستمبر میں جب جیک پاٹ زیادہ تھا تب انہوں نے پاور بال ٹکٹ آن لائن خریدنے کا فیصلہ کیا۔ ٹیمی کاروے کا کہنا تھا کہ وہ پاور بال صرف تب کھیلتے ہیں جب جیک پاٹ بہت زیادہ ہوتا ہے اور اس بار جیک پاٹ ایک ارب ڈالر سے زیادہ تھا لہٰذا انہوں نے ٹکٹ خرید لیا۔ انہوں نے چیٹ جی پی ٹی سے پاور بال نمبر کے سیٹ سے متعلق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت کی وزارتِ خارجہ نے وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان روسی تیل کی خریداری سے متعلق کسی بھی قسم کی گفتگو کی سختی سے تردید کردی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے توانائی کے حوالے سے دیا گیا بیان درست نہیں ہے، وزارتِ خارجہ اس معاملے پر پہلے ہی ایک وضاحتی بیان جاری کرچکی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ بھارت اپنی توانائی کی ضروریات کے مطابق آزادانہ فیصلے کرتا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ جہاں تک بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کسی ٹیلی فونک گفتگو کی بات ہے تو ان کی معلومات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت کی وزارتِ خارجہ نے وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان روسی تیل کی خریداری سے متعلق کسی بھی قسم کی گفتگو کی سختی سے تردید کردی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے توانائی کے حوالے سے دیا گیا بیان درست نہیں ہے، وزارتِ خارجہ اس معاملے پر پہلے ہی ایک وضاحتی بیان جاری کرچکی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ بھارت اپنی توانائی کی ضروریات کے مطابق آزادانہ فیصلے کرتا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ جہاں تک بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کسی ٹیلی فونک گفتگو کی بات ہے تو ان کی معلومات...