2025-06-24@10:09:24 GMT
تلاش کی گنتی: 56798
«جنگ بندی کا ا غاز»:
پاکستان شوبز کی اداکارہ رمشا خان ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار ہوگئی ہیں۔ حال ہی میں فلم ’لو گرو‘ کے وائرل گانے سے شہرت سمیٹنے والی اداکارہ رمشا خان سوشل میڈیا پر ایک بار پھر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں تاہم اس مرتبہ فلم میں ان کی ڈانس پرفارمنس نہیں بلکہ سالگرہ بولڈ لباس میں منانے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔ 31 ویں سالگرہ دوستوں کے ساتھ مناتے ہوئے اداکارہ نے سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے نیلے رنگ کا آف شولڈر شرٹ اور ٹراؤزر پہن رکھا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ View this post on Instagram A post shared by Ramsha...
پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس اور بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن کے درمیان نارتھمپٹن شائر اور یارکشائر کے درمیان کھیلے گئے کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ کے دوران ایک خوشگوار لمحہ دیکھنے کو ملا، جسے دونوں ممالک کے شائقین نے بے حد سراہا۔ یہ منظر میچ کے دوسرے دن اس وقت دیکھنے کو ملا جب محمد عباس نے یارکشائر کے اوپنر ایڈم لائتھ کو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ کیا، بائیں ہاتھ کے بلے باز نے عباس کی گیند پر ایج دیا، جسے ایشان کشن نے وکٹوں کے پیچھے خوبصورتی سے کیچ کیا۔ Pakistani bowler Mohammad Abbas and Indian wicket-keeper batter Ishan Kishan were seen celebrating together, hugging and cheering during the English County Championship.#TheCurrent #EnglishCounty #sports...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے ساتھ جنگ بندی کے نفاذ کے بعد اسرائیل نے اپنی فضائی حدود بحال کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔اسرائیلی ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق ایران کی جانب سے حملوں کا سلسلہ رکنے کے بعد فضائی آپریشنز بحال کر دیے گئے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ بندی کا آغاز آج صبح سے ہو چکا ہے، تاہم فوجی دستے بدستور الرٹ ہیں، عوامی سطح پر حفاظتی پابندیوں میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کیونکہ خطرہ تاحال موجود ہے، اسرائیلی فضائیہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا فوری جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
ہنود و یہود کے گٹھ جوڑ نے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے، مودی حکومت اسرائیل کی پراکسی کے طور پر کام کرنے لگی ہے۔ ہنود و یہود کے گٹھ جوڑ سے نہ صرف بھارت کی خارجہ پالیسی بلکہ خطے کے توازن پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل خطے میں ایران کے اثر کو کم کرنے کے لیے کردوں کو سپورٹ کر رہا ہے اور یہی نیٹ ورک بی ایل اے جیسے گروپوں تک رسائی دیتا ہے۔ کالعدم تنظیم بی ایل اے اور کُرد ہنود و یہود کی پراکسیز کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ شواہد اور ثبوتوں سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ ’’بی ایل اے کے...
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو بیلسٹک میزائل فائر کیے، جنہیں اسرائیلی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ اس کے جواب میں اسرائیلی فوج کو تہران کے اہم سرکاری اہداف پر ’’شدید حملے‘‘ کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا "ٹائمز آف اسرائیل" کے مطابق، وزیر دفاع کاٹز نے کہا کہ ایران کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے، اور اسرائیل تہران میں موجود حکومت کے مراکز کو نشانہ بنائے گا۔ تاہم ایران نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے سیزفائر کے بعد کوئی میزائل حملہ نہیں کیا۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے IRIB اور...
قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے ناکافی سفری اخراجات کا حوالہ دیکر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے دیے گئے ظہرانے کی دعوت میں شرکت سے معذرت کرلی۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے اسلام آباد سفر کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان کو 5 ہزار 600 فراہم کیے تاہم کپتان نے اِن اخراجات کو ناکافی بتاتے ہوئے ظہرانے میں شرکت سے انکار کردیا۔ پی ایس بی کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے محض 6 کھلاڑیوں کو ظہرانے میں مدعو کیا گیا تھا، جس میں سفیان خان، رانا وحید، عبداللہ، منیب الرحمان اور حنان شاہد شامل تھے۔ مزید پڑھیں: پاکستان پُرو ہاکی لیگ کھیل سکتا ہے، مگر کیسے؟ اس ظہرانے میں دیگر کھیلوں سے...
ایران اسرائیل جنگ بندی سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف کا اہم بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ایران اسرائیل جنگ بندی سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف کا اہم بیان سامنے آگیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیز فائر ہونا خوش آئند بات ہے، ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، ایران نے نہایت جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی عوام اور ایرانی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مسلمانوں کو دو بار فتح نصیب ہوئی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو بھارت اور ایران کو اسرائیل سے فتح...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے خلیجی ممالک اور سعودی عرب کے لیے اپنا فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال کر دیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق تمام پروازیں اب شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی، اور مسافر اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے پی آئی اے انکوائری دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ جنگی کشیدگی کے باعث پی آئی اے نے گزشتہ دنوں بحرین، قطر، دبئی، ابو ظہبی، مدینہ اور جدہ سمیت متعدد خلیجی شہروں کے لیے فضائی آپریشن عارضی طور پر موخر کر دیا تھا۔ اب خطے میں صورتحال معمول پر آنے کے بعد فضائی سرگرمیوں کی تدریجی بحالی...
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیز فائر ہونا خوش آئند بات ہے، ایران نے نہایت جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا۔ ایران اسرائیل جنگ بندی سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف کا اہم بیان سامنے آ گیا۔سلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیز فائر ہونا خوش آئند بات ہے، ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، ایران نے نہایت جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی عوام اور ایرانی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مسلمانوں کو دو بار فتح نصیب ہوئی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو بھارت اور ایران کو اسرائیل سے فتح...
امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع امیگریشن پالیسی بحال کر دی ہے، جس کے تحت تارکین وطن کو ان کے آبائی ملک کے بجائے کسی تیسرے ملک میں بھیجا جا سکے گا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو اجازت دے دی ہے کہ وہ پناہ گزینوں کو ان کے اپنے ملک کے علاوہ کسی تیسرے ملک میں بھی بے دخل کر سکتی ہے، چاہے انہیں یہ موقع نہ دیا جائے کہ وہ وہاں درپیش خطرات کے بارے میں کچھ وضاحت پیش کر سکیں۔ یہ فیصلہ ٹرمپ کی بڑے پیمانے پر بے دخلی کی پالیسی کے حق میں ایک اور بڑی قانونی فتح تصور کیا جا رہا...

فلسطینی ریاست پر رضامند ہوئے بغیر سعودی عرب سے تعلقات معمول پر لانے میں کامیاب ہوجائیں گے. نیتن یاہو
تل ابیب/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جون ۔2025 )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہاہے کہ وہ فلسطینی ریاست پر رضامند ہوئے بغیر سعودی عرب سے تعلقات معمول پر لانے میں کامیاب ہوجائیں گے ”ٹائمز آف اسرائیل“ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل ایران کے خلاف اپنے 2 اہم اہداف کے بہت قریب پہنچ چکا ہے، جن میں پہلا ایرانی جوہری اور بیلسٹک میزائل خطرے کا خاتمہ ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ وہ مسلسل جائزہ لے رہے ہیں کہ کیا جنگ ختم کرنے کے لیے مناسب حالات موجود ہیں انہوں نے کہا کہ فردو کی جوہری تنصیب پر بہت سنجیدہ حملہ ہوا ہے اور ہم وہ سب مکمل کر رہے ہیں جو ہمیں مکمل کرنا...
کوئٹہ کی مغربی بائی پاس پر بس میں آگ لگنے سے قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کا یہ واقعہ کوئٹہ کی مغربی بائی پاس پر پیش آیا جہاں بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ لائٹ ہاؤس، آگ لگنے سے 20 سے زائد پتھارے خاکستر کراچی لائٹ ہائوس لنڈا بازار میں آگ لگنے سے 20 سے... ریسکیو حکام نے بتایا کہ بس میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا جس نے زخمیوں کو بس سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ...
— فائل فوٹو شہرِ قائد کراچی میں جمعہ سے اتوار کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں آئندہ 2 روز میں درجہ حرارت میں اضافے کا بھی امکان ہے، بدھ کو درجہ حرارت 37 اور جمعرات کو 38 ڈگری تک جاسکتا ہے۔ مون سون کا پہلا اسپیل کب سے کب تک؟ محکمہ موسمیات نے بتادیامحکمہ موسمیات نے 24 جون سے 2 جولائی تک مون سون کے پہلے اسپیل کا امکان جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں،...
—فائل فوٹو مانسہرہ میں کاغان کے قریب کار گہری کھائی میں جاگری جس سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق سیاحوں کی کار کاغان کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ اوکاڑہ: تیز رفتار کار بےقابو ہو کر نہر میں جاگری، 5 افراد زخمیاوکاڑہ میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جاگری حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کے عملے نے مقامی لوگوں کی مدد سے گہری کھائی سے میاں بیوی کی لاشیں اور محفوظ رہنے والے دو سالہ بچے کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق ہونے والے جوڑے کا تعلق حضرو اٹک سے تھا اور وہ ہانگ کانگ میں رہائش پذیر تھے۔
اسرائیل کا ایران پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، جوابی کارروائی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز تل ابیب، تہران(آئی پی ایس) اسرائیل نے جنگ بندی نفاذ کے چند گھنٹوں بعد ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے کا الزام لگا دیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے میزائل داغے جانے کے بعد عوام کو اگلے نوٹس تک محفوظ مقام پر جانے کی ہدایات کر دی گئی ہیں جبکہ دفاعی نظام خطرے سے نمٹنے کے لیے فعال ہے۔ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں سے 11 اسرائیلی ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے، ایرانی میزائل نے ایک عمارت کو نشانہ بنایا جو مکمل تباہ ہو گئی...
بھارت(نیوز ڈیسک)عالمی امن انڈیکس 2025 کی تازہ رپورٹ نے جنوبی ایشیا کے امن و استحکام پر شدید خدشات ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری عسکری جارحیت پورے خطے کو ایٹمی تصادم کی طرف دھکیل رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کشمیرکو جنوبی ایشیا کا سب سے خطرناک اور حساس تنازع قراردیا گیا ہے جو کسی بھی وقت ایک تباہ کن جنگ کا پیش خیمہ بن سکتا ہے بھارت نے 1989 سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر و تشدد کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس میں اب تک 40 ہزار سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔ بھارت نے وادی کشمیر کو دنیا کا سب سے زیادہ فوج زدہ علاقہ بنا دیا...
سعودی وزارت خارجہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے، اور فریقین کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے کی گئی سفارتی کوششوں کو سراہا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں فریقین جنگ سے گریز کرتے ہوئے، طاقت کے استعمال حتیٰ کہ اس کی دھمکی سے بھی اجتناب کریں گے، اور یہ معاہدہ خطے میں امن واستحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا۔ بیان میں سعودی عرب نے خطے میں کشیدگی کو روکنے، مکالمے اور سفارتی حل کی حمایت کے اپنے مستقل موقف کا اعادہ کرتے ہوئے زور دیا کہ تنازعات کا حل اقوام کی خودمختاری کے احترام،...
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی آئندہ سماعت 26 جون کو مقرر ہے، تاہم سنی اتحاد کونسل کے وکیل حامد خان نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست کے مطابق، سینئر وکیل حامد خان 23 جون سے 5 جولائی تک عمومی التوا پر ہیں، جس کے باعث وہ سماعت میں پیش نہیں ہو سکیں گے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت 5 جولائی تک مؤخر کی جائے۔ مزید پڑھیں: مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس، 2 ججز کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا یاد رہے کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ میں جاری نظرثانی درخواستوں میں حامد خان سنی اتحاد کونسل کی...
جنگ دراصل انسانیت کی ناکامی کا اندوہناک اظہار ہے— مکالمے سے اختلافات حل نہ کر سکنا، حدود و قیود کا احترام نہ کرنا، اور انصاف کے اصولوں کو پامال کرنا۔ جنگ معصوموں پر ہولناکیاں مسلط کرتی ہے اور تہذیبوں کو بے گناہوں کے خون سے داغدار کر دیتی ہے۔ مگر تاریخ میں کچھ لمحے ایسے بھی آتے ہیں جب جنگ کی لپکتی ہوئی چنگاریاں—اگرچہ ناقابلِ قبول —ایسی سچائیوں کو عیاں کر دیتی ہیں جو تکبر، دھوکے اور جارحیت کے پردوں میں مدتوں چھپی ہوتی ہیں۔ رواں سال مئی اور جون کے مہینے ایسے ہی لمحوں کے گواہ بنے—جب جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کی مظلوم سرزمینوں نے اپنے ظالموں کے چہرے سے نقاب ہٹتے دیکھے، اور دنیا برسوں سے رائج...
آج سے دو عشرے قبل سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے ’’امریکہ کا اخلاقی بحران‘‘ کے عنوان سے بدلتے ہوئے امریکہ کی اس وقت کی صورتحال کا نقشہ کھینچا تھا جس کا خلاصہ ہم نے ستمبر ۲۰۰۶ء کے دوران اپنے کالم میں قسط وار پیش کیا تھا، آج کے ماحول میں اس پر ایک بار پھر نظر ڈالنے کی محسوس ہو رہی ہے تاکہ امریکہ کے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ جس ڈرامائی سیاست کا منظر دنیا کو مسلسل دکھائے جا رہے ہیں اسے اس تاریخی پس منظر کی روشنی میں بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔ سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی ایک کتاب اس وقت میرے زیرمطالعہ ہے جس کا انگریزی نام America’s Moral Crisis ہے اور جناب محمد...
ایران کی جانب سے قطر میں واقع امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کے بعد خلیجی تعاون کونسل (GCC) کے وزرائے خارجہ کا ایک ہنگامی اجلاس آج منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طلب کیا گیا ہے۔ خلیجی تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وزارتی کونسل کا 49 واں غیر معمولی اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں تمام خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔ بیان کے مطابق اجلاس میں قطر پر ایرانی حملے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جاسم البدیوی نے کہا کہ “یہ اجلاس قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی اور اس امر کا اظہار ہے کہ...
تل ابیب/تہران ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2025ء ) ایران اور اسرائیل کے درمیان محض چند ہی گھنٹوں بعد جنگ بندی ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کا وقت شروع ہونے کے بعد ایران کی جانب سے میزائل داغے جانے کا الزام سامنے آیا ہے، ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایران سے ایک میزائل داغا گیا جس کے بعد شمالی علاقوں میں سائرن بج اٹھے اور فوج نے اسرائیلی عوام کو اگلے نوٹس تک محفوظ مقام پر جانے کی ہدایات کردی، ہمارا دفاعی نظام خطرے سے نمٹنے کے لیے فعال ہے، جنگ بندی آج صبح سے شروع ہو چکی ہے لیکن اسرائیلی فوج اب بھی الرٹ ہے کیوں...
نیتن یاہو نے ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کب سے کر رکھی تھی؟ امریکی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے کی منصوبہ بندی بائیڈن دور میں کرلی تھی۔امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیل نے بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایرانی جوہری سائنس دانوں نے تحقیق دوبارہ شروع کر دی ہے۔اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے ایرانی جوہری سائنس دانوں اور فوجی کمانڈروں پر مشتمل اہداف کی فہرستیں تیار کیں۔اسرائیلی فضائیہ نے لبنان، شام اور عراق میں ایرانی فضائی دفاعی نظاموں کو نشانہ بنایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنگ بندی نفاذ کے چند گھنٹوں بعد ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا ہے تاہم میزائل کو اسرائیلی دفاعی نظام نے مار گرایا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ ایران کی جانب سے میزائل داغے جانے کے بعد عوام کو اگلے نوٹس تک محفوظ مقام پرجانےکی ہدایات کردی گئی ہیں جب کہ دفاعی نظام خطرےسے نمٹنےکےلیئےفعال ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی ایران پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتےہوئے کہا کہ فوج کو ایران پر حملے کا حکم دے دیا گیا ہے۔دوسری جانب ایرانی خبر ایجنس کا کہنا ہے کہ ایران نے جنگ بندی خلاف ورزی کے اسرائیلی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جون 2025ء) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا یہ دعویٰ کہ مئی کے تنازعہ کے دوران انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان فائر بندی کے لیے ذاتی طور پر ثالثی کی تھی، اب نئی دہلی اور واشنگٹن کے درمیان نئے سفارتی تنازعے کا سبب بن گیا ہے۔ بھارتی خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے حال ہی میں کہا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کو ایک ٹیلی فون کال میں بتایا کہ فائر بندی بھارت اور پاکستان کی فوجوں کے درمیان بات چیت کے ذریعے حاصل کی گئی تھی نہ کہ امریکی ثالثی کے ذریعے۔ مصری نے کہا، "وزیر اعظم مودی نے صدر ٹرمپ سے واضح طور پر کہا کہ...
تل ابیب(نیوز ڈیسک)اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنگ بندی نفاذ کے چند گھنٹوں بعد ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا ہے تاہم میزائل کو اسرائیلی دفاعی نظام نے مار گرایا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ ایران کی جانب سے میزائل داغے جانے کے بعد عوام کو اگلے نوٹس تک محفوظ مقام پرجانےکی ہدایات کردی گئی ہیں جب کہ دفاعی نظام خطرےسے نمٹنےکےلیئےفعال ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی ایران پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتےہوئے کہا کہ فوج کو ایران پر حملے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی خبر ایجنس کا کہنا ہے کہ ایران نے جنگ بندی خلاف ورزی کے اسرائیلی دعوے کی تردید...
او آئی سی اعلامیے میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر 27 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 27 پیسے کی کمی کے بعد 283 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔
بنگلہ دیش(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش میں سابق چیف الیکشن کمشنر کے ایم نورالہدیٰ کو شیخ حسینہ کے حق میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، مشتعل عوام کے ہاتھوں تشدد کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کیا گیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی عدالت نے سابق چیف الیکشن کمشنر کو وزیرِاعظم شیخ حسینہ کے حق میں مبینہ انتخابی دھاندلی میں کردار ادا کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔ 77 سالہ کے ایم نورالہدیٰ کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا گیا ہے تاکہ اُن سے مزید تفتیش کی جاسکے۔ یہ کارروائی اس واقعے کے ایک دن بعد عمل میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جون 2025ء) بھارتی فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والے معروف ادارے فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نے معروف اداکار اور گلوکار دلجیت دوسانجھ پر نئی فلم 'سردار جی 3' میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ ادارے نے اس فلم کے پروڈیوسر گنبیر سنگھ سدھو، منمور سدھو اور ہدایت کار امر ہندل کی بھی اس بات کے لیے سخت مذمت کی کہ انہوں نے اس فلم کے لیے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو آخر کیوں منتخب کیا۔ ایف ڈبلیو آئی سی ای نے بھارتی فلم انڈسٹری سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ بطور سزا اس فلم...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینیئر اداکارہ، ماڈل و میزبان عفت عمر کا کہنا ہے کہ اولاد کی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ آپ کا خیال رکھے یا بڑھاپے میں آپ کا سہارا بنے۔ عفت عمر نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر اور خاص طور پر بیٹی کے ساتھ اپنے رشتے کے حوالے سے بات چیت کی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کو وہ زندگی دی ہے کہ وہ اپنے فیصلے خود کر سکے۔ میری بیٹی میرے لیے بہت اہم ہے۔ اگر وہ مجھ سے بات کرنا چاہتی ہے تو میں دنیا کے سب کام چھوڑ کر پہلے اس سے بات کروں گی۔ عفت عمرکا...
سعید احمد سعید:لاہورریلوے سٹیشن اورکینٹ ریلوے سٹیشن پرصفائی کامعاملہ، پاکستان ریلوے کا ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی 60لاکھ ماہانہ پہ ریلوے سٹیشن کو صاف ستھرا رکھے گی، ریلوے ہیڈکوارٹر میں ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی۔ سی ای اوریلوےعامرعلی بلوچ کا کہنا تھا کہ ریلوے سٹیشنزپر صفائی کانظام ہمیشہ چیلنج رہا ہے،ریلوے سٹیشنز کی صفائی کا نظام آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا۔ یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے پہلے مرحلے میں راولپنڈی چکلالہ ریلوے سٹیشن بعد میں ملتان، خانیوال کو آؤٹ سورس کیا، اب لاہور اور کینٹ ریلوے سٹیشن کو صفائی کیلئے آؤٹ سورس کرنے جا رہے ہیں۔...
اٹلس ہنڈا نے منگل کے روز رواں مالی سال کے دوران پاکستانی صارفین کے لیے ایک الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک باضابطہ نوٹس میں کمپنی نے حکومت کی جانب سے ’نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی‘ کے اعلان کے بعد اپنی ارادے کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار، ہارون اختر خان کے مطابق، نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی وزیراعظم کے صاف، پائیدار اور سستی ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے وژن سے ہم آہنگ ہے، اور اس کا مقصد مقامی صنعت کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ماحول کا تحفظ بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں الیکٹرک وہیکل پالیسی 30-2025 کا باضابطہ آغاز، ماحولیاتی تحفظ اور صنعتی خود...
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ علمائے کرام اپنے دروس و خطابات میں روا داری، تحمل اور برداشت کا سبق دیں تاکہ معاشرے میں امن و امان یقینی بنا کر فرقہ واریت سے محفوظ پنجاب کی تکشیل ممکن بنائی جا سکے۔ عوام منافرت پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کریں، کیونکہ صوبے بھر میں مذہبی ہم آہنگی ہم سب کا مشترکہ فرض ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اہلبیتؑ سے محبت و تکریم ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، حضرت امام حسین علیہ السلام اورا ن کے جانثار ساتھی حق کی راہ پر چلنے والوں کیلئے مینارہ نور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئیں مل کر حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت...
ایران کے ساتھ جنگ بندی کے بعد اب اسرائیلی اپوزیشن رہنماؤں نے غزہ میں بھی فوری طور پر جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ سینٹر-لیفٹ ڈیموکریٹس پارٹی کے سربراہ یائیر گولان نے کہا ہے کہ "اب وقت ہے کہ مشن مکمل کیا جائے: تمام یرغمالیوں کو واپس لایا جائے، غزہ کی جنگ ختم کی جائے، اور اسرائیل کو کمزور، تقسیم شدہ اور غیر محفوظ بنانے والی بغاوت کو روکا جائے۔" اپوزیشن لیڈر یائیر لاپڈ نے بھی اسی نوعیت کی اپیل کی۔ انہوں نے ٹائمز آف اسرائیل سے بات کرتے ہوئے کہا، "اور اب غزہ... اب وہاں بھی کام مکمل کرنا ہوگا۔ یرغمالیوں کو واپس لائیں، جنگ ختم کریں۔ اسرائیل کو دوبارہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔" یہ مطالبات...
پہلگام حملے کو جواز بنا کر جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پورے خطے کے امن کو خطرات سے دوچار کر دیا، سندھ طاس معاہدہ معطلی کے بعد اب بھارت نے بنگلا دیش سے گنگا معاہدے پر نظرثانی کا فیصلہ کر لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’1996 کا بھارت بنگلا دیش گنگا معاہدہ 30 سال مکمل ہونے پر 2026 میں ختم ہونے والا ہے۔ گنگا معاہدے کی شق نمبر 12 کے مطابق اس معاہدے کی تجدید دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے کی جائے گی۔‘‘ گنگا معاہدے کے مطابق خشک موسم خصوصاً فرکا بیراج کے اطراف میں پانی کی تقسیم کو منصفانہ بنانا تھا، بھارت نے بنگلا دیش کو آگاہ کیا ہے کہ ترقیاتی ضروریات کے لیے زیادہ پانی...
پہلگام فالس فلیگ کے حوالے سے مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے مودی سرکار کے بیانیے کو زمین بوس کر دیا۔ مودی سرکار نے جنہیں دہشتگرد کہا وہ پہلگام واقعے میں ملوث ہی نہیں تھے۔ مودی حکومت نے 4 نام نہاد دہشتگردوں کی تصاویر دکھا کر من گھڑت شناختوں کے ساتھ۔ بھارتی عوام کو گمراہ کیا۔ پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں مودی نے جھوٹے الزامات سے سیاست چمکائی۔ بھارتی پروفیسر اور ناقد اشوک سوین نے اس حوالے سے مودی پر کڑی تنقید کی۔ اشوک سوین کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے جھوٹ گھڑ کر قوم کو گمراہ کیا لیکن این آئی اے نے سچ سامنے رکھ دیا، جنہیں مودی حکومت...
ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پاسپورٹس بیگ لاک کے خاتمے سے لیکر ملک بھر میں 24/7 اور بروقت خدمات کی فراہمی جاری ہے، پاسپورٹ دفاتر کی پاکستان میں مجموعی تعداد 232 تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 17 سال میں 3.4 ملین سالانہ مجموعی 55 ملین پاسپورٹس کا اجراء کیا گیا، گزشتہ دو سال میں مانگ میں اضافے کی وجہ سے سالانہ 6.7 ملین مجموعی 13 ملین پاسپورٹس جاری کیے گئے۔ گزشتہ ایک سال میں 1 لاکھ 30 ہزار 318 اورسیز پاکستانیوں کو آن لائن پاسپورٹ کی سروسز فراہم کی گئیں، گزشتہ 16 سال میں محکمہ پاسپورٹس نے مجموعی طور پر 295.7 بلین روپے حکومتی خزانے میں جمع کروائے۔...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پرپیٹرول سے بھرے رکشے اور بس کے درمیان تصادم کے بعد بس میں آگ بھڑکنے سے 6 مسافر جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔ ڈان نیوز کے مطابق نواں کلی سے ہزارگنجی جانے والی بس اور رکشے میں مغربی بائی پاس کلی رئیسانی کے مقام پر ٹکراؤ ہوا۔ ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ جھلس کر زخمی ہونے والے مسافروں کو سول ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کی وجہ سے بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی ہے۔ غزہ میں امدادی مرکز پر اسرائیلی...
پاک بھارت کشیدگی کے باعث ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان موخر کردیا گیا۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے پروگرام کا اعلان ملتوی کردیا گیا ہے، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔ جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان ، بیلجیم، انگلینڈ، فرانس، جرمنی،آئرلینڈ، ہالینڈ، اسپین، آسٹریا، سوئٹزرلینڈ، ارجنٹائن،کینیڈا، چلی، چین، بنگلادیش، جاپان، ملائیشیا، تھائی لینڈ، بھارت،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، نمبیبیا اور مصرنے کوالیفائی کررکھا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان پُرو ہاکی لیگ کھیل سکتا ہے، مگر کیسے؟ جونیئر ہاکی ورلڈکپ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک چنائی اور مادورائے میں طے ہے۔
ایران اسرائیل سیز فائر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بلندیوں پر پہنچا دیا۔ رپورٹ کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں 5878 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہی کاروبار کو معطل کردیا گیا۔ اسٹاک ایکسچینج مینجمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انڈیکس میں 5فیصد سے زائد اضافے سے کاروبار ایک گھنٹے کیلئے معطل کر دیا گیا۔
جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا موجودہ نظام کو ’ہائبرڈ ماڈل‘ کہنا پاکستان میں ’دکھاوے کی جمہوریت‘ کی عکاسی کرتا ہے۔ ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، پنجاب حکومت کے سابق وزرا ڈاکٹر یاسمین رشید اور میاں محمود الرشید، سینیٹر اعجاز چوہدری اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کوٹ لکھپت جیل سے اپنے مشترکہ کھلے خط میں کہا ہے کہ خواجہ آصف کا ’ہائبرڈ نظام‘ کے بارے میں بیان جمہوریت کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ’ اس بیان کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تائیڈ حاصل تھی کیونکہ وہ (خواجہ...
جنگلی لومڑیوں اور نایاب جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم کی بانی اور مشہور یوٹیوبر مکائیلا رینز نے خودکشی کر لی۔ یہ اندوہناک خبر ان کے شوہر ایتھن رینز نے 23 جون 2025 کو Save A Fox کے یوٹیوب چینل پر جاری ایک دلگداز ویڈیو پیغام میں دی۔ مکائیلا رینز جنگلی لومڑیوں اور دیگر نایاب جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے دنیا بھر میں معروف تھیں۔ ان کا کام لاکھوں لوگوں کے لیے امید اور محبت کا پیغام تھا۔ تاہم اپنی نجی زندگی میں وہ شدید ذہنی دباؤ، ڈپریشن، آٹزم، اور بارڈر لائن پرسنالٹی ڈس آرڈر جیسے مسائل کا شکار تھیں۔ یہ بھی پڑھیے کپڑے دھونے والے صابن کی مدد سے جانور کو کیسے ریسکیو کیا...
پاکستان کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایرانی لیڈرشپ اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنگ بندی ثبوت ہے کہ فتح ایرانی عوام کے حوصلے کو ملی۔ایرانی لیڈرشپ نے بہت قربانیاں دی ہیں، اللہ تعالیٰ غزہ کے مسلمانوں کی بھی مدد کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران اسرائیل جنگ بندی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے خود سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، ایران نے نہایت جارحانہ ماحول میں اپنا دفاع کیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایرانی لیڈرشپ اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنگ بندی ثبوت ہے کہ فتح ایرانی عوام کے حوصلے کو ملی۔ وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی لیڈرشپ...
صوبائی وزراء کی ڈیوٹیاں ڈویژنل سطح پر لگائی گئی ہیں، وزراء محرم الحرام کے دوران ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں موجود رہیں گے اور انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ صوبائی وزیر صہیب احمد ملک کو راولپنڈی، ذیشان رفیق کو گوجرانوالہ ڈویژن، چودھری شافع حسین کو گجرات، بلال اکبر خان کو سرگودھا ڈویژن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے صوبائی وزراء کی محرم الحرام کے دوران ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ صوبائی وزراء کی ڈیوٹیاں ڈویژنل سطح پر لگائی گئی ہیں، وزراء محرم الحرام کے دوران ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں موجود رہیں گے اور انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ صوبائی وزیر صہیب احمد ملک کو راولپنڈی، ذیشان رفیق کو گوجرانوالہ ڈویژن، چودھری شافع حسین کو گجرات، بلال اکبر خان کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مشرق وسطیٰ میں کئی روز سے جاری کشیدگی کے بعد بالآخر ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جنگ بندی طے پا گئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کے بعد نہ صرف جنگی کارروائیاں روکنے پر اتفاق ہوا بلکہ اسرائیل نے بھی باضابطہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرتے ہیں۔ اگر اس معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو اسرائیل پوری قوت کے ساتھ ردعمل دے گا۔نیتن یاہو کا دعویٰ تھا کہ اسرائیل نے ایرانی جوہری پروگرام کو ’’مکمل طور پر تباہ‘‘ کر...
اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلخانہ کا غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز تل ابیب: ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو حکومت سے غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔یرغمالیوں کےاہل خانہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی حکومت یرغمالیوں کی واپسی کے لیے اقدامات کرے، جو ایران کےساتھ جنگ بندی کراسکتا ہے وہ غزہ جنگ بھی ختم کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ منگل کی علی الصبح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان...
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کا یہ واقعہ کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر پیش آیا ہے۔ جس میں پانچ افراد جان بحق، جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مسافر بس کو آگ لگنے سے کم از کم پانچ افراد جان بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کا یہ واقعہ کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر پیش آیا ہے۔ جس میں پانچ افراد جان بحق، جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ بس میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا، جس نے زخمیوں کو بس سے نکالا اور اسپتال منتقل...
معروف بھارتی صحافی روش کمار نے مودی کی سفارتی ناکامیوں اور گودی میڈیا کے پراپیگنڈے کا پول کھول دیا۔ روش کمار نے مودی کی ناقص خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کا اظہار کیا۔ مودی کے راج میں بھارت کی ناکامیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے روش کمار کا کہنا تھا کہ ’’بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ظاہری رکھ رکھاؤ اور مہنگے سوٹ پہننے تک محدود ہیں، اصل پالیسی میں کوئی جان نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ جے شنکر کی انگریزی تو شاندار ہے لیکن ایران اسرائیل کشیدگی پر وہ ایک لفظ نہ بول سکے، اسرائیل کے مظالم پر مودی سرکار یا گودی میڈیا کی خاموشی، بھارت کی جارحیت پسند پالیسیوں کی عکاسی کرتی ہے۔ ایران اسرائیل کشیدگی پر...
کراچی: ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے باضابطہ اعلان کے بعد خلیج فارس کی صورتحال بہتر ہونے پر پی آئی اے کا فضائی آپریشن بحال ہونا شروع ہوگیا۔ پی آئی اے نے پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن بحال کر دیا۔ پروازوں کے شیڈول کی منسوخی کا فیصلہ خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال کے باعث کیا گیا تھا تاہم حالات معمول پر آنے کے بعد پی آئی اے کی پروازیں دوبارہ شروع کر دی گئیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات پی آئی اے کال سینٹر سے حاصل کریں۔ پی آئی اے کے ریزرویشن محکمے نے مسافروں کی بکنگ کو دوسری...
کراچی: شہر قائد میں ہیوی ٹریفک کے حادثات میں عام شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ منگل کی صبح شرافی گوٹھ تھانے کے علاقے لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نمبر ٹی ایل ای 775 کی زد میں آکر موٹرسائیکل رجسٹریشن نمبر پر کے ای زیڈ 2146 پر سوار شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ خوفناک حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت 27 سالہ محمد فسیح ولد عبدالباسط کے نام سے کی گئی جو لانڈھی بھٹو نگر کا رہائشی تھا۔ ایس ایچ او شرافی گوٹھ راؤ خالد نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی اور فوری کارروائی کرتے...
وزیراعظم پاکستان سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی جس کے دوران شہباز شریف نےخادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطی کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کے برادر عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے خطے میں قیام امن کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے 12 جولائی کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں کی کازلسٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 12 رکنی آئینی بینچ جمعرات کو صبح ساڑھے نو بجے سماعت کرے گا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال کے باعث پیر کی سماعت کی کازلسٹ کینسل کی گئی تھی۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلہ کیخلاف نظرثانی درخواستیں کی کازلسٹ جاری کردی گئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ جمعرات کو صبح ساڑھے 9 بجے نظرثانی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال کے باعث کازلسٹ کینسل کی گئی تھی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
— فائل فوٹو پاکستان کے 3 بڑے ایئر پورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کے معاملے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ترجمان پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کے مطابق جرمن ماہرین نے پاکستان کے دورے کے دوران ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل کر دیا۔ترجمان پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئر پورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب کی جائے گی، 3 روزہ ورکشاپس میں جرمن ماہرین کی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ترجمان پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے مطابق ای گیٹس تنصیب کے بعد مسافر خودکار نظام سے برق رفتاری سے امیگریشن مکمل کرسکیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کے ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کی...
---فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قطر کے سفیر سے ملاقات میں امیرِ قطر سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے سفیر سے ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب کے حملوں کے بعد امیرِ قطر اور برادر عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں، اپنے قطری بھائیوں، بہنوں اور پورے خطے کے امن و سلامتی کے لیے دعاگو ہیں۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو واحد راستہ سمجھتے ہیں۔اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔وزیراعظم نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا۔ قطر...
سید نعمان شاہ: خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام کاغان میں گاڑی دریائے کنہار میں جاگری، میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا 5 سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں سے مرد کی شناخت جمشید کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقے خضرو سے بتایا گیا ہے، دونوں میاں بیوی کی لاشیں بی ایچ یو کاغان منتقل کر دی گئیں۔ یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے حکام کا کہنا ہے کہ 5 سالہ بچے کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے، اور وہ مکمل طور پر...
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر نے ٹوئٹ کیا کہ گجرات کے لوگ اب بی جے پی سے تنگ آچکے ہیں اور وہ عام آدمی پارٹی میں امید دیکھ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ لوگ گجرات میں بی جے پی سے تنگ آچکے ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ لوگوں نے ضمنی انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی دونوں کو مسترد کردیا تھا۔ گجرات میں دو حلقوں پر منعقد ضمنی انتخابات کے لئے کل ووٹوں کی گنتی کی گئی۔ عہدیداروں کے مطابق عام آدمی پارٹی کے لیڈر گوپال اٹالیہ نے ویساوادر سیٹ جیت لی، جبکہ بی جے پی کے راجیندر چاوڈا نے کڈی سیٹ پر فتح حاصل...
ویب ڈیسک: جرمن ماہرین کے دورہ پاکستان کے دوران ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل ہوگیا، جدت کے حامل منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب ہوگی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جرمن ماہرین کی نگرانی میں ای گیٹ منصوبہ بروقت اور بغیر تاخیر کے جاری ہے، 3 روزہ ورکشاپس میں سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔ ای گیٹس تنصیب کے بعد مسافر خودکار نظام کے تحت برق رفتاری سے امیگریشن مراحل طے کر سکیں گے، منصوبہ عصر حاضر کے صرف جدید سہولیات کی فراہمی کا عکاس ہے۔ یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے پاکستان کے ہوائی اڈوں کو بین...
پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس اور بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر ایشان کشن کی وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پاکستانی کرکٹر محمد عباس اور بھارتی کرکٹر ایشان کشن ان دنوں انگلینڈ کی کاؤنٹی ناٹنگھم شائر میں شامل ہیں۔ ???? The perfect start!#NOTvYOR https://t.co/bReiSrPNDj pic.twitter.com/n8jJSZRuao — Notts Outlaws (@TrentBridge) June 23, 2025 کھیل کے دوسرے روز محمد عباس نے ایڈم لیتھ کو پہلی اننگز کی پہلی گیند پر صفر پر آؤٹ کردیا، عباس کی گیند پر ایڈم کا کیچ بھارتی کرکٹر ایشان کشن نے لیا۔ آؤٹ کرنے کے بعد پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے ہاتھ ملایا اور ایک دوسرے کو گلےبھی لگایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ واضح...
غزہ(نیوز ڈیسک)غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے سے 24 شہید ہوگئے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کی صلاح الدین اسٹریٹ امدادی مرکز پر بمباری کرکے 24 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔ دوسری جانب حماس کے زیر حراست 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں مل گئی ہیں جس میں ایک فوجی اور 2 شہری شامل ہیں۔ اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی اور اسرائیل ڈیفنس فورسز کے مطابق کیدار، یوناتان سامرانو اور فوجی شائے لیوِنسن کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان
پاکستان کے تین بڑے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس کی تنصیب کے منصوبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق، جرمنی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے پاکستان کے حالیہ دورے کے دوران ای گیٹس کے بنیادی ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ترجمان پی اے اے نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ای گیٹس نصب کیے جائیں گے، جس سے مسافروں کو خودکار نظام کے تحت تیز رفتار امیگریشن کی سہولت حاصل ہوگی۔ ’اس نظام کے ذریعے نہ صرف مسافروں کا قیمتی وقت بچے گا بلکہ ایئرپورٹس پر امیگریشن کا عمل بھی مزید مؤثر اور شفاف ہو جائے گا۔‘ اس ضمن میں منعقدہ ایک...
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں ایران کی مسلح افواج کی کارروائیاں صبح 4 بجے تک آخری لمحے تک جاری رہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں عراقچی نے ایرانی فوج کے عزم اور دفاعی صلاحیت کو سراہتے ہوئے کہا: “میں تمام ایرانی عوام کے ساتھ مل کر اپنی بہادر مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو اپنے خون کے آخری قطرے تک وطن کے دفاع کے لیے تیار رہتی ہیں۔” انہوں نے کہا کہ ایران نے دشمن کے ہر حملے کا پوری قوت سے جواب دیا اور جنگ بندی کے اعلان سے قبل ہر ممکن مزاحمت کی گئی۔ The military operations of our...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوچکا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا: "جنگ بندی اب مؤثر ہو چکی ہے، براہِ کرم اسے توڑنے کی کوشش نہ کریں!" تاہم ایران اور اسرائیل کی جانب سے تاحال اس جنگ بندی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، جو ٹرمپ نے چند گھنٹے قبل یکطرفہ طور پر پیش کی تھی۔ صدر ٹرمپ کے مطابق یہ جنگ بندی 24 گھنٹوں پر مشتمل مرحلہ وار عمل کے تحت ہوگی، جس میں پہلے ایران منگل کی صبح 04:00 جی ایم ٹی پر اپنی کارروائیاں روک دے گا، جبکہ اسرائیل 12 گھنٹے بعد جواب میں ایسا...
وزیراعظم پاکستان سے قطر کے سفیر نے ملاقات کی جس کے دوران شہباز شریف نے قطر پر حملوں کے بعد امیر قطر اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز کے حملوں کے بعد بوزیراعظم نے امیر قطر اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ ہم قطری بہن، بھائیوں اور پورے خطے کی سلامتی اور تحفظ کے لیے دعا گو ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے پاکستان نے ہمیشہ بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا۔
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) مغربی بائی پاس پر بس میں آگ لگنے سے قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کا یہ واقعہ کوئٹہ کی مغربی بائی پاس پر پیش آیا جہاں بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ بس میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا جس نے زخمیوں کو بس سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔ Post Views: 2
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)امن کا نوبل پرائزحاصل کرنے والی پاکستانی ملالہ یوسف زئی اپنی 28ویں سالگرہ12جولائی کو منائیں گی۔ملالہ یوسف زئی12جولائی1997ء کو پاکستان کے سوبہ خیر پختونخواہ کے علاقہ مینگورہ میں پیدا ہوئیں ملالہ یوسفزئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ سے اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔(جاری ہے) ملالہ یوسفزئی انسانی حقوق،خواتین کی تعلیم کے سلسلے میں سرگرم عمل ہے وہ کسی بھی شعبے میںنوبل انعام حاصل کرنے والے دنیا کی سب سے کم عمر فرد ہیں10اکتوبر2014ء کو ملالہ یوسفزئی کو بچوں اور نوجوانوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے پر نوبل انعام برائے امن سے نوازا گیا۔سترہ برس کی عمر میں نوبل انعام حاصل کرنے والی وہ کم عمر ہونے کا اعزاز بھی رکھتی...
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست پر رضامند ہوئے بغیر سعودی عرب سے تعلقات معمول پر لانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نے ’چینل 14‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایران کے خلاف اپنے 2 اہم اہداف کے بہت قریب پہنچ چکا ہے، جن میں پہلا ایرانی جوہری اور بیلسٹک میزائل خطرے کا خاتمہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل جائزہ لے رہے ہیں کہ کیا جنگ ختم کرنے کے لیے مناسب حالات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فردو کی جوہری تنصیب پر بہت سنجیدہ حملہ ہوا ہے اور ہم وہ سب مکمل کر رہے ہیں جو ہمیں مکمل کرنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی سپریم لیڈر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک مضبوط اور واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کبھی بھی دباؤ یا جارحیت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی اور ملک کی خودمختاری و سالمیت کے دفاع کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ایرانی سپریم لیڈر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی عوام کی تاریخ اور مزاج سے واقف لوگ یہ جانتے ہیں کہ یہ وہ قوم ہے جو کسی بھی حال میں سرنڈر نہیں کرتی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران نے کبھی کسی ملک پر جارحیت نہیں کی، تاہم اگر دشمن نے حملہ کیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیر قطر اور قطرکے عوام کےساتھ اظہا ر یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں پائیدارامن کےلئےہمیشہ مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا ہے۔(جاری ہے) منگل کواپنے’’ ایکس ‘‘پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز کے حملوں کے بعد امیرقطر اور قطر کے برادر عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے قطرکے سفیر کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے، ہم قطر کے بہن بھائیوں اور پورے خطے کی سلامتی کےلئے دعا گو ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا راستہ صرف مذاکرات اورسفارتکار ی میں مضمر ہے، پاکستان نے ہمیشہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار...
امریکی درخواست پر قطر کی ثالثی: ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز تہران، واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے جنگ بندی پر راضی ہونے کے اعلان پر عملدرآمد کا آغاز ہو گیا، ایران کے سرکاری ٹی وی نے جنگ بندی کے آغاز کی خبر نشر کر دی ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نے بھی طویل خاموشی کے بعد باقاعدہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔اسرائیلی وزیراعظم کا باقاعدہ جنگ بندی کا اعلاناسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے طویل خاموشی کے بعد باقاعدہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا، جنگ بندی کا فیصلہ امریکی صدر ٹرمپ سے ہم آہنگی کے بعد کیا گیا۔اسرائیلی وزیراعظم کے...
محکمہ موسمیات پاکستان نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں، بشمول اسلام آباد اور راولپنڈی، میں 25 جون یعنی بروز بدھ سے مون سون بارشوں کا آغاز ہونے والا ہے، جو موجودہ شدید گرمی کی لہر سے عارضی ریلیف فراہم کرے گا۔ تاہم، محکمہ موسمیات نے ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد سمیت کئی بڑے شہروں میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں، جبکہ ایک مغربی ہوائی سلسلہ 25 جون کو بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جو اگلے دن مزید شدت اختیار کرے گا، جس سے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔...
سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں کی سماعت کیلئے نئی کازلسٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں کی سماعت کے لیے نئی کازلسٹ جاری کر دی ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں گیارہ رکنی آئینی بینچ جمعرات کو صبح 9 بج کر 30 منٹ پر کیس کی سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ قبل ازیں جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال کے باعث کازلسٹ منسوخ کر دی گئی تھی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسابق وزیراعظم...
عمان(نیوز ڈیسک)سلطنت عمان میں نئے ہجری سال 1447ھ کے آغاز کے موقع پر 29 جون 2025 کو سرکاری اور نجی شعبے کے تمام ملازمین کے لیے عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ یہ اعلان وزارت محنت کی جانب سے جاری کردہ ایک باضابطہ فیصلے کے ذریعے کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری و نجی اداروں پر یکساں طور پر ہوگا تاکہ عوام اس مقدس موقع پر دینی جذبے کے ساتھ یکجہتی اور روحانی سکون حاصل کر سکیں۔ وزارت نے یہ بھی واضح کیاکہ اگر کوئی ادارہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے تعطیل کے دن ملازمین کی خدمات لینا چاہے، تو یہ عمل صرف باہمی رضامندی اور مناسب مالی معاوضے کی فراہمی کی شرط پر...
سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) زرداری ہاؤس کراچی میں رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے ملاقات کی، ملاقات میں آزاد کشمیر اسمبلی کے رکن علی شان سونی اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے مشیر برائے جیل خانہ جات سردار احمد صغیر بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر سردار تنویر الیاس، علی شان سونی اور سردار احمد صغیر نے اپنے ساتھیوں اور حامیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ سردار تنویر الیاس نے کہا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جون 2025ء) جرمن وزیر خزانہ لارز کلنگبیل آج بروز منگل رواں برس کے بجٹ کا پہلا مسودہ پیش کرنے والے ہیں، جسے کابینہ کی منظوری کے بعد ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ منگل کے روز کابینہ کے اجلاس کے بعد بجٹ 2025 جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں بنڈسٹاگ میں پیش کیا جائے گا، البتہ اسے حتمی منظوری ستمبر میں دی جائے گی۔ آئندہ برس کے منصوبوں پر جولائی کے اواخر تک کابینہ کو اپنی طرف سے مکمل منظوری دینی ہے، جس کے بعد رواں برس کے آخر تک بنڈسٹیگ میں اس پر ووٹنگ ہو گی۔ امریکا جرمنی میں تعینات اپنی کچھ فوج پولینڈ منتقل کرے گا اس سال کا بجٹ...
ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کا آغاز معمول سے پہلے ہونے جارہا ہے، محکمہ موسمیات نے 25 جون سے شدید بارشوں، ممکنہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مون سون کا موسم پاکستان میں معمول سے ایک ہفتہ پہلے یعنی 25 جون سے شروع ہو جائے گا۔ عام طور پر مون سون کی بارشیں جولائی میں شروع ہو کر ستمبر کے وسط تک جاری رہتی ہیں، لیکن چیف میٹرولوجسٹ ظہیر بابر نے ڈان کو بتایا کہ گزشتہ چند برسوں میں مون سون کے نظام میں کچھ تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی...
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 26-2025 کے لیے پاور پرچیز پرائس کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے کے تحت آنیشنل اوسط پاور پرچیز پرائس میں ایک روپے دو پیسے فی یونٹ کی کمی کردی گئی ہے۔ فیصلے کے مطابق نیپرا نے 26-2025 کے لیے نیشنل اوسط پاور پرچیز پرائس 25 روپے 98 پیسے فی یونٹ مقرر کردی۔ کے الیکڑک کے سوا آئندہ مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس 26 روپے 34 پیسے فی یونٹ مقرر ہوگئی جب کہ رواں مالی سال کے الیکٹرک کے سوا پاور پر چیز پرائس 27 روپے 35 پیسے فی یونٹ مقرر ہے۔ نیپرا نے فیصلہ یکساں ٹیرف کی درخواست...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز ایک بار پھر خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا، جب سرمایہ کاروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا کہ ایران اور اسرائیل جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔ اس مثبت خبر کے بعد مارکیٹ کے بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس میں دن کے دوران 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کا شاندار اضافہ دیکھنے میں آیا، صبح 10 بج کر 40 منٹ پر کے ایس سی 100 انڈیکس 121,220.80 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو کہ 5,053.33 پوائنٹس یا 4.35 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ مارکیٹ میں تمام اہم شعبوں میں وسیع پیمانے پر خریداری دیکھی گئی، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل...
اداکارہ و میزبان عفت عمر نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو ہمیشہ خود مختار رکھا اور وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی بیٹی بڑھاپے میں ان کا سہارا بنے۔ عفت عمر نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ تعلق پر کھل کر بات کی۔ عفت عمر نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی پر کبھی کسی قسم کی روک ٹوک نہیں کی اور وہ اپنی زندگی کے تمام فیصلے خود کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹی جب چاہے، ان سے رائے لے سکتی ہے لیکن وہ خود کبھی بیٹی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ بیٹی...
ضلع خیرپور میں کاروکاری کے تنازع پر جاگیرانی برادری کے دو گروپوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت زبیر جاگیرانی، ثناء اللہ جاگیرانی، آفتاب اور سہیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان دو ماہ سے تنازع جاری تھا جو آج شدید تصادم کی صورت اختیار کر گیا۔ علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا، جس سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور معمولات زندگی معطل ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے حالات پر...
راولپنڈی: تھانہ صادق آباد کے علاقے میں فائرنگ سے جیولری شاپ کا مالک عقیل عباسی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ لین دین کا شاخسانہ ہے، رقم کم دینے پر جھگڑا ہوا جس دوران شاپ پر لڑکی کے ساتھ آئے نوجوان نے فائرنگ کی۔ فائرنگ اور جھگڑے کے دوران نوجوان خود بھی ہاتھ پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے تعاقب میں ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا، مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ Tagsپاکستان
لاہور: باغبانپورہ کے علاقے میں 16 سالہ لڑکی سمیت دو افراد کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس خاتون نے شوہر اور اپنی بھتیجی کو قتل کیا، مقتولین کی شناخت 16 سالہ شازیہ اور 50 سالہ شوکت کے نام سے ہوئی۔ دونوں کو مقتول شوکت کی بیوی زینب نے ساتھی کے ہمراہ قتل کیا۔ زینب کو شوہر اور بھتیجی کے مابین ناجائز تعلقات کا شبہ تھا جس پر قتل کیا گیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہچ گئیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔ ڈولفن ٹیم 15 کی کال پر موقع پر پہنچ گئی اور ملزمہ کی جانب سے دیگر اہل خانہ پر حملہ و خودکشی کی...
لاہور: ساندہ کے علاقے میں ادھار پیسے نہ دینے پر کزن نے کزن کو چھریوں کے پے در پے وار کرکے زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق ساندہ کے علاقے کیپٹن جمال روڈ پر واجد نامی شخص اپنی دکان پر تھا کہ اس کے کزن زمان عرف بھولا نے ادھار پیسے مانگے۔ واجد نے اھار پیسے دینے سے انکار کیا تو زمان عرف بھولا نے طیش میں آکر چھریوں کے وار کرکے واجد کو زخمی کر دیا۔ ملزم زمان عرف بھولا موقع سے فرار ہوگیا جبکہ زخمی واجد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے چھاپے مار کر ملزم زمان عرف بھولا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ ...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کے نفاذ سے چند لمحے قبل ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی، جس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور کم از کم 9 زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اسرائیلی ریسکیو سروس ’میگن ڈیوڈ ایڈم‘ (MDA) نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی اسرائیل کے شہر بیرشیبا میں ایرانی میزائل گرنے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ 6 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایک گھنٹے کے دوران 6 مرتبہ ایئر سائرن بجائے گئے، اور کئی رہائشی علاقوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارمل کیٹیگری میں شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلیے نادرا نے بڑی خوشخبری سنادی ہے، اب صارفین کی پہلے سے کہیں کم فیس بھرنا پڑے گی۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے نارمل کیٹیگری میں اپ گریڈ کیے گئے قومی شناختی کارڈ کی پروسیسنگ اور ڈیلیوری کے وقت میں کمی کردی ہے جس کے بعد صارفین کو اب جلد سے جلد ان کا کمپیوٹرائرڈ قومی شناختی کارڈ فراہم کرنے کا عمل ممکن بنایا جائے گا۔فیس بک پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر نادرا نے اس بات کا اعلان کیا کیوں کہ غیررجسٹرڈ شہریوں کو ترغیب دی جارہی ہے کہ وہ خود کو رجسٹر کرائیں اور اپنا شناختی کارڈ حاصل کریں۔اس کے علاوہ نادرا کی جانب سے بغیر...
رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے سامنے ایوان کے فلور پر ناک رگڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اگلی نشستوں پر بیٹھے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے پاس آئے ان سے کچھ گفتگو کی، اس کے بعد سامنے اسمبلی کے فلور پر بیٹھ گئے اور کئی بار زمین پر ناک سے لکیریں نکالیں۔ پھرہاتھ جوڑے اور کان بھی پکڑے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے کہا کہ جمشید دستی پی ٹی آئی قیادت کے سامنے...
خطرہ ختم: قطر اور متحدہ عرب امارات کا فلائٹ آپریشن بحال WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز دوحہ :ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد قطر اور متحدہ امارات نے فلائٹ آپریشن بحال کر دیئے۔ ایران کے قطر میں واقع امریکہ کے زیر استعمال ایک بیس پر میزائل مارنے کے بعد قطر، متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود ہر طرح کے طیاروں کے لئے بند کر دی تھیں اور اپنے تمام ائیرپورٹس بند کر دیئے تھے جو کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد اب کھول دیئے گئے ہیں اور کمرشل طیاروں کی آمدورفت بحال ہو گئی ہے۔ اس دوران کم از کم 26 تجارتی پروازوں کو ڈائیورٹ کرنا پڑا یہ پروازیں دبئی یا دوحہ جا...
شہر قائد میں ضلع وسطی کے علاقے شارع نور جہاں کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی بھی پولیس کی حراست میں آ گیا۔ ایس ایس پی ضلع وسطی کے مطابق، مقابلے کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت ناصر علی ولد سردار علی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ اس کے ساتھی کی شناخت صہیب عرف “میجر” ولد حنیف کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، متعدد موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن محمد مظفرسے اہلیانِ ناظم آباد کے معتبر نمائندوں کے وفد کی ملاقات۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ حسن، وائس چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن محمد نعمان صدیقی، منتخب بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران وفد نے چیئرمین سید محمد مظفر کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم ناظم آباد ٹاؤن کی منتخب اور عوامی حمایت یافتہ قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی غیر جمہوری دباؤ یا ہتھکنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ حسن نے کہا عوام کے تعاون...