2025-07-01@17:38:49 GMT
تلاش کی گنتی: 48

«لیویز لائن»:

    بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز لائن پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے دوران 16 سالہ نوجوان جاں بحق، سات افراد زخمی جبکہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں 2 حملہ آور ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق مستونگ بازار میں 20 سے زائد مسلح افراد نے لیویز لائن پر حملہ کیا، اس دوران مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ لیویز لائن میں موجود لیویز اہلکاروں اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، زخمی ہونے والے حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے تھے، حملہ آور آماچ پہاڑی سلسلے میں فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔مسلح افراد نے لیویز لائن کے احاطے میں کھڑی کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔واقعے...
    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسےفی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں 2.50 پیسے کاربن لیوی عائد کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول پر لیوی کم کرکے 75 روپے 52 پیسے فی لیٹر کردی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی متعین کرنے کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔یہ اہم فیصلہ ملک میں توانائی کے شعبے میں پالیسی سازی اور قیمتوں کے تعین کو مزید مؤثر اور تیز تر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں قومی سلامتی، خطے کی صورت حال اور آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم نکات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی کی حالیہ میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا گیا اور اراکین کو ان اقدامات پر...
    وفاقی کابینہ نے پٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، جس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔وزیر خزانہ نے فنانس بل میں مجوزہ ترامیم اور تجاویز پر کابینہ کو بریفنگ دی۔ وفاقی کابینہ نے وزارت توانائی کی جانب سے پیش کردہ ایجنڈا بھی منظور کر لیا، اجلاس میں پٹرولیم لیوی کے تعین کا اختیار پٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
    وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ختم ہوگیا جس میں پیٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری دے دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،  اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کشیدگی کے دوران اور بعد میں زبردست کردار پر قرارداد کی منظوری بھی دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کے حوالے سے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ ذرائع نے کہا کہ وزیر خزانہ...
    سرکاری اعلامیہ کے مطابق 10 جولائی تک متعلقہ اضلاع میں لیویز فورس تمام اثاثے پولیس کے حوالے کریگی، جبکہ 15 جولائی کو کمیٹی چیئرمین اعلیٰ حکام کو بریفنگ دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے 13 اضلاع کی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کیلئے اسپیشل سیکرٹری ہوم کی قیادت میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ جو 10 جولائی تک اپنی سفارشات صوبائی حکومت کو پیش کرے گی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے 13 اضلاع میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کیلئے اسپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ کی قیادت میں 5 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ ان اضلاع میں کوئٹہ، حب، لسبیلہ، گوادر، تربت، پنجگور، واشک، چاغی،...
    فنانس بل میں اعلان کیا گیا کہ ٹیکس کی مہر یا بار کوڈ کے بغیر اشیاء ضبط کی جائیں گی، ٹیکس قوانین پر عمل درآمد کےلیے صوبائی افسران کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فنانس بل کے مطابق پیٹرولیم لیوی آرڈیننس میں کاربن لیوی لفظ کا اضافہ کردیا جائے گا، یہ کاربن لیوی پیٹرولیم لیوی کے علاوہ ہوگی جو وفاقی حکومت نوٹیفائی کرتی رہےگی۔ جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس ڈیڑھ فیصد کم کرنے کی تجویزمالی سال 26-2025ء کے بجٹ میں جائیداد کی خریداری پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس ڈیڑھ فیصد کر نے کی تجویز دی گئی ہے۔ بل کے مطابق مالی سال 26-2025ء کےلیے موٹر اسپرٹ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈھائی روپے کاربن لیوی عائد کی جائے...
    وفاقی حکومت نے بجٹ میں پیٹرولیم مصنوعات پر ڈھائی روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 17 ہزار 573 ارب روپے کا بجٹ 26-2025 پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوسل فیول کے زیادہ استعمال کی حوصلہ شکنی اور موسمیاتی تبدیلی اور گرین انرجی پروگرام کے لیے مالی وسائل مہیا کرنے کے لیے یہ تجویز کیا جارہا ہے کہ مالی سال 26-2025 کے لیے پیٹرول، ڈیزل اور فرنس آئل پر 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کی شرح سے کاربن لیوی عائد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کاربن لیوی مالی سال 27-2026 میں بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کر دی جائے گی، اس کے علاوہ فرنس آئل پر پیٹرولیم...
    بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشتگردوں نے لیویز تھانے پر حملہ کرکے عمارت کو نذر آتش کردیا۔ یہ بھی پڑھیں فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں دہشتگرد حملے، مزید شواہد سامنے آگئے لیویز حکام نے بتایا کہ مسلح حملہ آوروں نے لیویز تھانہ ولی خان پر حملہ کرکے عمارت کو نذر آتش کردیا۔ حکام کے مطابق مسلح افراد نے تھانے کے ساتھ ساتھ ایک گاڑی، ریکارڈ اور دیگر املاک کو بھی نذرِ آتش کیا۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز علاقے کی طرف روانہ ہوئیں، تاہم دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسر 3 دہشتگرد ہلاک کردیے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہو گئے اور اپنا اسلحہ بھی چھوڑ گئے،...
    فائل فوٹو بلوچستان کے 18 اضلاع کے 62 لیویز اہلکار معطل کر دیے گئے۔ڈائریکٹرجنرل بلوچستان لیویز کا کہنا ہے کہ لیویز اہلکار بدعنوانی، چیک پوسٹوں پر رشوت لینےمیں ملوث پائے گئے۔ڈائریکٹر ایڈمن لیویز فورس میر وائس خان انکوائری افسر مقرر کردیے گئے، انکوائری افسر 15دن میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔
    اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی نے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کو اعلان جنگ تصور کرنے کی متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایازصادق کی صدارت میں ہوا جس کے آغاز پر اپوزیشن رکن اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کردی جس کی وجہ سے اجلاس میں پندرہ منٹ کیلئے ایوان کی کارروائی معطل کی گئی۔ وقفہ سوالات کے بعد ضمنی ایجنڈے میں وفاقی وزیر علی پرویزملک نے گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس پر لیوی عائد کرنے کا بل 2025 پیش کیا جس کو اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود منظور کرلیا گیا۔ گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس بل 2025میں نجی کیپٹو پاور پلانٹس پر پہلے مرحلے...
    ---فائل فوٹو  بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے افسوسناک واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صمند لیویز چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر معمور لیویز اہلکاروں پر پہاڑی علاقے سے مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔یاسر اقبال دشتی کے مطابق جوابی فائرنگ کافی دیر تک ہوتی رہی تاہم پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ملزمان فرار ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں چار لیویز اہلکار شہید ہو گئے، علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے جبکہ میتیں ٹیچنگ اسپتال منتقل کی جا چکی ہیں۔لیویز حکام کے مطابق واقعے...
    خضدار میں صمند لیویز چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے افسوسناک واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صمند لیویز چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر معمور لیویز اہلکاروں پر پہاڑی علاقے سے مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ جوابی فائرنگ کافی دیر تک ہوتی رہی تاہم پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ملزمان فرار ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 4  لیویز اہلکار شہید ہو گئے، علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی اور لاشیں ٹیچنگ ہسپتا ل منتقل کردی گئیں ۔ واقعہ کے فورا بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع...
    جمعہ کی شب بلوچستان کے ضلع خضدار کے نواحی علاقے نال میں نامعلوم افراد نے لیویز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے نال کے علاقے میں سی پیک روڈ پر واقع سمند لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں لیویز فورس کے 4 اہلکار شہید ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملہ آور تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار : بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت مقبول، خدا بخش، اعجاز احمد اور محمد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی...
    بلوچستان کے ضلع نوشکی سے ملنے والی 4 لاشوں کی شناخت ہو گئی۔لیویز حکام کے مطابق قتل کیے گئے افراد کا تعلق پنجاب کے علاقوں پاکپتن اور رحیم یار خان سے ہے۔ سانحہ نوشکی کے مزید 2 زخمی چل بسے، جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہوگئی نوشکینوشکی ٹرک تیل سانحہ کے دو اور زخمی کراچی میں... لیویز حکام نے بتایا ہے کہ قتل کیے گئے افراد گیس باؤزر کے ڈرائیور اور کلینر تھے، چاروں افراد کو چند روز قبل نوشکی میں احمدوال کے قریب سے اغواء کیا گیا تھا۔لیویز حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاروں لاشیں نوشکی کے علاقے گلنگور سے ملی تھیں۔
    گزشتہ شب عسکریت پسندوں کی جانب سے بلوچستان کے دو اضلاع میں حملے کیے گئے جس میں ایک لیویز اہلکار شہید جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔ لیویز حکام کے مطابق پہلا حملہ قلات کے تحصیل منگوچر کے علاقے کوٹ لانگو میں لیویز تھانہ پر حملہ کیا گیا۔ اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار شہید ہوا جبکہ اسی دوران دوسرا حملہ منگوچر بازار میں ہوا جہاں شرپسندوں نے سرکاری عمارتوں کو نذر آتش کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: جعفر ایکسپریس پر حملہ دہشتگردی، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود کردیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان آگ لگنے کے سبب جوڈیشل کمپلیکس، نادر آفس اور نیشنل بینک کا ریکارڈ جل گیا۔ لیویز حکام کے مطابق منگوچر کے علاقے...
    ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ کراچی ہائی وے کو بلاک کردیا، اور منگوچر بازار میں متعدد سرکاری عمارتوں کو آگ لگا دی۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد کے گروپ نے قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کیں، اور متعدد گاڑیوں کو روک لیا، انہوں نے مسافر بسوں اور نجی کاروں سمیت متعدد گاڑیوں کی تلاشی لی، جس سے راستے پر ہر قسم کی ٹریفک رک گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح گروہ منگوچر بازار میں داخل ہوا، نادرا، جوڈیشل کمپلیکس اور نیشنل بینک آف پاکستان کے دفاتر سمیت متعدد سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرکے انہیں آگ لگا دی، آگ کی وجہ سے عمارتوں کو کافی نقصان...
    حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 ،2 روپے کی کمی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزارت خزانہ سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 256 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ خیال رہے...
    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ  کے اجلاس میں ہزاروں جعلی پاسپورٹس بننے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر فیصل سلیم کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا، جس  میں خیبر پختونخوا میں سکیورٹی کی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ کے لیے وزیرداخلہ کو ہونا چاہیے تھا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہم نے  پختونخوا کے ہوم سیکرٹری اور آئی جی کو بلایا تھا، دونوں ہی نہیں آئے، جس پر اسپیشل ہوم سیکرٹری کے پی نے بتایا کہ آئی جی کے پی اور ہوم سیکرٹری کابینہ میٹنگ میں ہیں، اس لیے...
    — فائل فوٹو بلوچستان کے شمالی سرحدی علاقوں میں طوفانی گرد آلود ہوائیں چلنے سے معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق بلوچستان کے شمالی اور سرحدی علاقوں میں غیر معمولی موسمی صورتِ حال ہے۔ بلوچستان، شمالی بالائی سرحدی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری متوقعبلوچستان کے شمالی بالائی سرحدی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ تیز گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں سائن بورڈ، درخت اور دیواریں گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ لیویز فورس کو دور دراز علاقوں میں الرٹ رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔اس موسمی صورتِ حال میں کہیں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پولیس اور لیویز اہلکاروں کی جانب سے چیک پوسٹوں پر رشوت لینے اور سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی اطلاعات کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیک پوسٹوں پر کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔  تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈی آئی جیز کو  احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ شہریوں کی شکایات پر متعلقہ افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز...
    اسلا م آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم قیمتوں میں‌کمی نہیں کی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 258روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار ہیں۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کو پیٹرولیم لیوی بڑھا کر ایڈجسٹ کردیا گیا۔ پیٹرول پر لیوی 8 روپے 72 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔پیٹرول پرلیوی 70 روپے سے بڑھا کر 78روپے 72 پیسے کردی گئی ہے۔ڈیزل پر لیوی 7 روپےایک پیسےفی لیٹربڑھا دی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل پرلیوی 70 روپے سے بڑھا کر 77 روپے ایک پیسےفی لیٹرکر دی گئی ہے۔ پیٹرولیم لیوی میں اضافہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کیا...
    — فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچ میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مچ، نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے گیس پائپ لائن اڑادیبلوچستان کے علاقے مچ میں نامعلوم افراد نے دھماکا... لیویز حکام کے مطابق دھماکا لیویز فورس کی گاڑی گزرتے وقت ہوا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے بعد لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر مزید تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 20 مارچ 2025ء )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکی پشت پناہی سے غزہ میں جاری اسرائیلی سفاکیت کے خلاف جمعہ (کل) کو ملک گیر احتجاج ہوگا۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ اور چاروں صوبائی ہیڈکوارٹرز میں امریکی قونصل خانوں کی جانب مارچ بھی کیا جائے گا۔ نواز شریف، بلاول بھٹواور عمران خان امریکہ کی مذمت کریں۔ انتظامی مشینری پرامن مارچ کا راستہ نہ روکے، یہ عوام کا جمہوری آئینی حق ہے، وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کی اجازت، پاکستان میں امریکی غلام سفارت خانوں کے سامنے احتجاج روکنے کے لیے ایکشن میں آجاتے ہیں۔ سب پارٹیوں کو ٹرمپ کی خوشنودی کے حصول کے لالے...
    کوٖئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان عبدالغفار  مگسی نے صوبے میں دہشت گرد حملوں کے دوران غفلت یا بزدلی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا۔جیو نیوز کے مطابق ڈی جی لیویز فورس نےکہا ہےکہ یہ اعلان بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ ڈی جی لیویز فورس کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اہلکار دہشت گردوں کے سامنے بزدلی دکھاتا ہے یا اپنی ذمہ داری میں غفلت برتتا ہے اور ہتھیار دہشت گردوں کے حوالے کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائےگی اور ایسے اہلکاروں کی دوبارہ ملازمت کی درخواست کسی صورت منظور نہیں کی جائےگی۔ وزیر تعلیم کے مختلف امتحانی...
    لاہور منصورہ سے امیر جماعت اسلامی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک فارم 47 کے مطابق حکومتیں مسلط کی جاتی رہیں گی، ملک میں استحکام نہیں آسکتا، کراچی کے سیاسی حالات وہاں کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایم کیو ایم کو جعلی طریقے سے مسلط کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی جانب سے 70 روپے فی لیٹر پٹرول لیوی کے نفاذ کو مسترد کر دیا۔ لاہور منصورہ سے جاری اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے فوری طور پر پٹرول کی قیمتوں میں کمی اور بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ملک کے معاشی حالات...
    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی آئندہ 15روزہ قیمتوں میں استحکام اعلان کے اگلے ہی روز پیٹرول لیوی میں 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:بجلی اور پیٹرول کی قیمت میں حیرت انگیز کمی، شہباز شریف کے لیے خوشخبری وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر لیوی میں اضافےکا اطلاق آج (16 مارچ) سے ہوگا۔ یاد رہے کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافہ اس وقت ہوا ہے جب ایک روز قبل ہی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی آئندہ 15روزہ قیمتوں میں استحکام کا اعلان کیا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
    وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے اعلان کے بعد پٹرول اور ڈیزل پر عائد لیوی میں مزید 10 روپے کا اضافہ کر دیا۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پرلیوی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی اوکٹین پر 50 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔لیوی بڑھانے سے 16 دنوں میں 50 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے، لیوی بڑھانے سے حاصل ہونے والی اضافی رقم بجلی کے بلوں میں ریلیف پر خرچ ہو گی۔ لیوی میں اضافے کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ حکومت نے بجٹ میں پٹرولیم لیوی کو 60 روپے سے 80 روپے کرنے کا اعلان کیا تھا. حکومت...
    بلوچستان کے ضلع کچھی سے نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایک زیرإتعمیر ڈیم پر حملہ کرکے سات مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ   کچھی کے علاقے سنی شوران سے تقریباً چار کلومیٹر دُور مغرب کی جانب ایک پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔ علاقے کے لیویز انچارج رسالدار عبدالحئی نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’اغوا ہونے والے مزدور ایک زیرِتعمیر ڈیم پر کام کر رہے تھے۔ رات کو نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کیمپ پر حملہ کر دیا اور وہاں موجود ایک ڈمپر کو بھی آگ لگا دی جبکہ دیگر دو گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ لیویز رسالدار کے مطابق ’حملہ آور جاتے ہوئے سات مزدوروں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ مغویوں میں قریبی علاقوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سپرلیوی ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل میں سپر ٹیکس کے استعمال کی تفصیلات موجود نہ ہونے کا نکتہ اٹھایا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وکیل مخدوم علی خان نے مؤقف اپنایا سپر ٹیکس تباہ ہونے والے علاقوں کی بحالی کیلئے استعمال کیا جانا تھا ۔ دو ہزار پندرہ سے کسی بھی جگہ کوئی تفصیلات نہیں دی گئی کہ کتنا ٹیکس جمع ہوا اور کہاں خرچ کیا گیا ۔ اس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: علیمہ خان جے آئی ٹی میں دوبارہ طلب جسٹس جمال خان...
    اسلام آباد: حکومت دہری شہریت والے افراد کو کلیدی عہدوں پر فائز رہنے کی اجازت دینے اور کاربن اخراج کم کرنے کیلیے کاربن لیوی لگانے کے حوالے سے فیصلہ نہ کرسکی اور گزشتہ روز دو الگ الگ اجلاسوں کے دوران ان معاملات پر فیصلوں کو مؤخر کر دیا گیا۔ ایک اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف اور دوسرے کی نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مسلسل تیسری بار سٹیٹ بینک کے گورنر، ڈپٹی گورنرز اور ڈائریکٹرز کے عہدے پر دہری شہریت رکھنے والوں کو رہنے کی اجازت دینے کی سمری مؤخر کردی۔ کابینہ کے اجلاس سے چند گھنٹے قبل اسحاق ڈار نے کاربن لیوی سے متعلق غیر...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں 2 پیٹرولیم کمپنیوں سے لیوی اور جرمانے کی مد میں 68 ارب روپے وصول نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پی اے سی اجلاس کے دوران سیکرٹری پیٹرولیم نے کہا کہ ایک کمپنی بائیکو نے ڈیفالٹ ہونے کے بعد نام تبدیل کیا، بائیکو اب سنرجیکو کے نام سے کام کر رہی ہے، اب یہ کمپنی ایک ارب روپے سالانہ کے حساب سے ادا کرنے پر رضامند ہو گئی ہے۔ کمپنی دوسرے نام سے کیسے رجسٹر ہوئی، پی اے سی نے چیئرمین ایس ای سی پی سے جواب طلب کرلیا۔ آڈٹ حکام نے کہا کہ یہ معاملہ ایس آئی ایف سی کو بھجوا دیا گیا ہے، نوید...
    قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں 2 پیٹرولیم کمپنیوں سے لیوی اور جرمانے کی مد میں 68 ارب روپے وصول نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پیٹرولیم  نے کہا کہ ایک کمپنی بائیکو نے ڈیفالٹ ہونے کے بعد نام تبدیل کیا، بائیکو اب سنرجیکو کے نام سے کام کر رہی ہے، اب یہ کمپنی ایک ارب روپے سالانہ کے حساب سے ادا کرنے پر رضامند ہو گئی ہے۔ سیکرٹری پیٹرولیم  نے کہا کہ کمپنی دوسرے نام سے کیسے رجسٹر ہوئی، پی اے سی نے چیئرمین ایس ای سی پی سے جواب طلب کرلیا۔ آڈٹ حکام نے کہا کہ یہ معاملہ ایس آئی ایف سی کو بھجوا دیا گیا ہے، نوید قمر نے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ایگریکلچر میکانائزیشن صرف آغاز ہے، سپر سیڈرز سے بوائی پر 100 روپے فی ایکڑ مزدوری کی مد میں بچت ہوئی ہے، بیج کے استعمال میں 50 کلو سے 47 کلو فی ایکڑ کمی ہوئی ہے۔ زراعت میں مزید انقلابی اقدامات کریں گے۔ سپر سیڈرز سے زراعت میں جدت کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔ لیبر کاسٹ، وقت اور ایندھن کی بچت سے کسانوں کو بڑا ریلیف ملا ہے۔ ہمارا مشن کسانوں کی خوشحالی، زراعت میں جدت اور ترقی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے۔ پیداواری لاگت میں کمی اور زیادہ منافع ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے۔...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2025ء) حکومت کا پٹرول 1 روپیہ سستا کرنے کا اعلان، 16 فروری سے 28 فروری تک کی مدت کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے کمی کر دی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی 16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ اعدادو شمار پر مبنی ایک پورٹ میں کہا گیا کہ 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے کی کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 79 پیسے کمی کی امید ہے۔ بتایا...
    کوئٹہ: خیبر پختونخوا کے علاقے درابن جانے والی خانوزئی لیویز کی نجی گاڑی پر فائرنگ سے 4 لیویز اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسٹنٹ کمشنر کاریزات کے مطابق لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کے لیے جا رہے تھے کہ اس دوران ان پر فائرنگ کی گئی جس کے سبب گاڑی میں آگ بھی لگ گئی۔ اے سی کاریزات کا کہنا تھا کہ جاں بحق لیویز اہلکاروں کی میتیں درابند اسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ضلع پشین کے علاقے خانوزئی سے چوری کیا گیا ٹرک ڈیرہ اسماعیل خان سے برآمد ہوا تھا۔
    اپنے بیان میں بی این پی رہنماء اختر لانگو نے کہا کہ حکومت بلوچستان جو خطیر رقم امن و امان کیلئے ایف سی پر خرچ کرتی ہے اگر وہ رقم لیویز اور پولیس پر خرچ کریں تو صوبہ امن کا گہوارہ بن سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اختر حسین لانگو کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن کے لئے ایف سی کے بجائے پولیس اور لیویز اہلکاروں کو فنڈز مہیا کیا جائے۔ انہوں نے ایف سی حکام پر کرپشن اور دیگر الزامات عائد کئے۔ اپنے جاری بیان میں اختر حسین لانگو نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے میں امن و امان کے لئے سالانہ ایف سی بلوچستان کو 90 ارب روپے فراہم کرتی ہے،...
    اعلامیہ کے مطابق بلوچستان حکومت نے 3 اضلاع کوئٹہ، گوادر اور لسبیلہ کی لیویز فورس کو پولیس ضم کیا ہے۔ لیویز فورس کے 1 ہزار 116 اہلکاروں کو پولیس میں شامل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے 3 اضلاع کی لیویز فورس کو بلوچستان پولیس میں ضم کر دیا ہے۔ صوبائی حکومت نے لیویز فورس کے اختیارات پولیس کے حوالے کردیئے ہیں۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان حکومت نے 3 اضلاع کوئٹہ، گوادر اور لسبیلہ کی لیویز فورس کو پولیس ضم کیا ہے۔ لیویز فورس کے 1 ہزار 116 اہلکاروں کو پولیس میں شامل کیا گیا ہے۔ گوادر سے 381، کوئٹہ سے 346، حب سے 219 اور لسبیلہ سے...
    کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان میں کوئٹہ سمیت 3 اضلاع کی لیویز فورس پولیس میں ضم کردی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان کو مراسلہ ارسال کردیا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے 3 اضلاع کوئٹہ،گوادر اور لسبیلہ کی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر صوبے کے 3 اضلاع سے لیویز فورس کے 1 ہزار 116 اہلکاروں کو پولیس میں ضم کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضم ہونے والوں میں اسلحہ انسپکٹر، محرر، رسالدار، نائب رسالدار، دفعدار، خاصدار، جمعہ دار،حوالدار، سپاہی، وائرلس آپریٹر اور فٹ مین شامل ہیں۔
    لیویز فورس کے زیر استعمال اسلحہ بڑی تعداد میں غیر متعلقہ افراد کو دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ژوب کی مدعیت میں سٹی پولیس اسٹیشن میں 69 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بلوچستان میں 3 اضلاع کی لیویز فورس پولیس میں ضمبلوچستان حکومت نے 3 اضلاع کی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کردیا ہے۔ مقدمے میں نامزد کیے گئے ملزمان میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور قبائلی عمائدین شامل ہیں۔ایس ایس پی سید عبدالصبور نے کہا کہ پولیس کی کارروائی میں 26 کلاشنکوف اور ایک پستول برآمد کی گئی ہے، ایک شخص نے اپنے مرحوم والد کواسلحہ تحفے میں ملنے کا بتایا ہے۔ڈی جی لیویز کے مطابق کلاشنکوفوں سمیت 140 دیگر...
    بلوچستان حکومت نے 3 اضلاع کی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کردیا ہے۔صوبائی حکومت نے لیویز فورس کے اختیارات پولیس کے حوالے کردیے ہیں، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان حکومت نے 3 اضلاع کوئٹہ، گوادر اور لسبیلہ کی لیویز فورس کو پولیس ضم کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لیویز فورس کے 1 ہزار 116 اہلکاروں کو پولیس میں شامل کیا گیا ہے، گوادر سے 381، کوئٹہ سے 346، حب سے 219 اور لسبیلہ سے 220 اہلکار شامل ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق لیویز تھانوں، گاڑیوں، اسلحہ اور دیگر سرکاری سامان کی حوالگی اسسمنٹ کے بعد کی جائے گی۔
    کوئٹہ: بلوچستان میں کوئٹہ سمیت تین اضلاع کی لیویز فورس پولیس میں ضم کردی گئی ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان کو مراسلہ ارسال کردیا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا گی بلوچستان کے تین اضلاع کوئٹہ،گوادر اور لسبیلہ کی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ کوئٹہ لیویز کو کوئٹہ پولیس، گوادر لیویز کو گوادر پولیس، لسبیلہ لیویز کو لسبیلہ اور حب پولیس میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ۔
    — فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں گزشتہ شب مسلح افراد نے لیویز چوکی پر حملہ کر دیا۔ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے لیویز اہلکاروں سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور فون چھین لیے اور چوکی سے متصل سیمنٹ فیکٹری کی مشینری کو بھی آگ لگا دی۔ مستونگ، گرلز ہائی اسکول کے قریب پولیو ٹیم کی محافظ پولیس وین پر بم حملہ، 6 بچوں سمیت 9 جاں بحقمستونگ/کوئٹہ مستونگ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول... لیویز حکام کے مطابق مسلح افراد کوئٹہ] سبی اور سکھر شاہراہ پر گاڑیوں کی تلاشی بھی لیتے رہے۔واقعے کے بعد فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا ہے۔
۱