2025-05-27@18:35:22 GMT
تلاش کی گنتی: 37

«پاکستان کے مالیاتی شعبے»:

    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے موجودہ صنعتوں کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کو تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اقتصادی سرگرمیوں اور پیشہ وارانہ تربیت کے درمیان قریبی ربط کی تجویز دی ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کویہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کردہ ''سوشل امپیکٹ فنانس کمیٹی'' کی سفارشات اور نتائج پر مبنی مالیاتی اقدامات کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کے مالیاتی شعبے کے سینئر نمائندگان، کمرشل بینکوں، ڈی ایف آئیز، ریگولیٹرز اور سرمایہ کاری کے ماہرین نے شرکت کی جو وزارتِ خزانہ کی قیادت میں قائم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مئی 2025ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر اگلے مالی سال میں ملک میں مہنگائی کی شرح پانچ سے سات فیصد تک رکھنے پر زور دیا ہے۔ اس مالیاتی ادارے کی جانب سے جمعے کی رات جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام کے ساتھ مالی سال 2026 کے بجٹ اور وسیع تر اقتصادی پالیسی و اصلاحاتی ایجنڈے پر تعمیری بات چیت کی، جس میں حکام نے استحکام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا جبکہ سماجی اور ترجیحی اخراجات کا تحفظ کرتے ہوئے مالی سال 2026 میں ملک کی مجموعی اقتصادی پیداوار یا جی ڈی پی کے 1.6 فیصد کے...
    سٹی 42 : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے وفد کی ملاقات ہوئی۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آئی ایم ایف کے مشرق وسطیٰ و وسط ایشیا کے شعبے کے ڈائریکٹر جہاد ازعور کی قیادت میں وفد نے نائب وزیر اعظم  اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔  معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ، اور ایف بی آر اور وزارت خارجہ کے افسر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔  اسحاق ڈار نے توسیعی فنڈ سہولت  کے تحت پہلا جائزہ کامیابی سے مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون پر آئی ایم ایف سے اظہار تشکر کیا ۔  اسحاق ڈار  نے کہا کہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی  کے تحت معاونت...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی جہاد اظہور (Jihad Azour) کی قیادت میں ملاقات. ملاقات میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال،چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. ملاقات میں پاکستان میں جاری آئی ایم ایف کے پروگرام پر گفتگو ہوئی. ملاقات میں حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے معاشی اصلاحات اور مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا گیا. اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے. وزیرِاعظم حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ میکرو اکنامک سطح پر اصلاحات کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات میں بھی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہورہے ہیں۔ عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی خطرات سے متاثرہ ٹاپ 15 ممالک میں شامل ہے، پاکستان کو آئندہ مالی سال کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت 41 کروڑ ڈالر ملیں گے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے دوبارہ شروع ہو رہے ہیں، عالمی مالیاتی ادارے نے ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے اہداف مقرر کردیئے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی خطرات سے متاثرہ ٹاپ 15 ممالک میں شامل ہے، پاکستان کو آئندہ مالی سال کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت 41 کروڑ...
    صف اول کے عالمی مالیاتی جریدے نے اقتصادی میدان میں پاکستان کی کارکردگی کو ’معاشی کرشمہ‘ قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق معروف اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی سسٹر آرگنائزیشن بیرن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی طرف توجہ نہ دی تو شاید سرمایہ کار بعد میں پھچتائیں، 25 کروڑ 50 لاکھ آبادی والا یہ ملک گزشتہ دو سال میں معاشی کرشمہ کر چکا ہے۔ بیرن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سالانہ 40 فیصد مہنگائی، اب تقریباً صفر ہو چکی ہے، 2031 میں میچور ہونے والے پاکستانی یوروبانڈز کی قیمت 40 سینٹ فی ڈالر سے بڑھ کر 80 سینٹ ہو گئی ہے، کراچی اسٹاک ایکسچینج انڈیکس تین گنا ہو چکا ہے۔ بیرن نے اپنی رپورٹ میں...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت سے کشیدگی کی وجہ سے کسی بڑے مالیاتی اثر کی توقع نہیں۔برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کشیدگی کے باعث کسی نئے معاشی جائزے کی رپورٹ کی ضرورت نہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر بات چیت 14 سے 23 مئی تک جاری رہے گی۔ امریکا کے ساتھ تجارتی مسائل جلد حل ہونے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہدف امریکا سے کپاس، سویابین اور ہائیڈرو کاربنز کی درآمدات میں اضافہ ہے۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ...
    حکومت نے پہلے گرین سکوک بونڈ کے اجرا کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد سرمایہ کاروں کو راغب کرنا، مالیاتی مارکیٹ کو مضبوط کرنا اور ملک کی سبز اور پائیدار معیشت کی طرف منتقلی کو تیز کرنا ہے۔ گرین سکوک ملک کی مالیاتی مارکیٹ کو گرین فائنانسنگ کے عالمی بہترین طریقوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس کے تحت 20 سے 30 ارب روپے کے درمیان مالیت کے سکوک بانڈز کا افتتاحی اجرا نیلامی کے عمل کے ذریعے کیا جائے گا۔ گرین سکوک بانڈز سرمایہ کاروں کو اقتصادی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے ماحول دوست منصوبوں کی حمایت کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاروں کے لیے...
    پاکستان کے ہاتھوں اپنے جہاز گروانے کے بعد بھارت کی معیشت بھی نوز ڈائیو پر آگئی ہے۔ بدھ کی صبح بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں گراوٹ کا شکار ہو گیا۔ خبر رساں ایجنسی ”روئٹرز“ کے مطابق ممبئی کے ایک بڑے بینک کے کرنسی ٹریڈر نے کہا کہ مارکیٹ میں ”احتیاط اور خوف“ کی فضا ہے اور اگر صورتحال مزید بگڑتی ہے تو بھارتی معیشت پر دباؤ میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ’صورتحال کے پیش نظر سب کی نظریں خبروں پر مرکوز ہیں۔‘ اس حوالے سے بھارتی ریزرو بینک (RBI) کے ممکنہ اقدامات کی بھی توقع کی جا رہی ہے تاکہ کسی بڑی مالیاتی بدنظمی سے بچا جا سکے۔ تاہم ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ...
    بھارتی جارحیت اور اس کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال نے مالیاتی منڈیوں کو شدید متاثر کیا ہے پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آ گئی ہے اور سرمایہ کاروں میں بے چینی اور غیر یقینی صورتحال بڑھتی جا رہی ہے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز جب اسٹاک مارکیٹ کا آغاز ہوا تو شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہنڈرڈ انڈیکس میں چھ ہزار سے زائد پوائنٹس کی بڑی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ سات ہزار سات پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آ گیا جو کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بڑی کمی کی نشاندہی کرتا ہے گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس پانچ سو تینتیس پوائنٹس کی کمی کے ساتھ...
    انفرا ضامن پاکستان نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد اور پرائیویٹ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ گروپ (پی آئی ڈی جی) کے اشتراک سے ”گرین فنانسنگ بذریعہ ڈیٹ کیپیٹل مارکیٹس” کے عنوان سے بڑے سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں ملکی و غیر ملکی ماہرین، مالیاتی اداروں، اور ریگولیٹری شعبے سے وابستہ سینئر افراد نے شرکت کی اور پاکستان میں پائیدار ترقی کے لیے ڈیٹ کیپیٹل مارکیٹس کو فعال بنانے میں کریڈٹ بڑھانے کے اہم کردار پر اظہار خیال کیا۔ تقریب کے دوران ایس ای سی پی کے چیئرمین عاکف سعید، برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کی ڈیولپمنٹ ڈائریکٹر جو موئر، انفرا ضامن پاکستان کی سی ای او ماہین رحمان، انفرا...
    وزیر خزانہ کی دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس 2025 سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے ’’فاصلوں میں کمی اور مستقبل کی تعمیر: پاکستان میں شمولیتی ترقی اور حکمرانی کا راستہ‘‘ کے عنوان سے پاکستانی معیشت میں بہتری کو اجاگر کیا۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنے خطاب میں پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی کی راہ کا خاکہ پیش کیا، وزیر خزانہ نے ماحولیاتی تبدیلی اور مالیاتی شعبے میں جراتمندانہ اصلاحات کا عزم ظاہر...
    پاکستان اور دو غیر ملکی کمرشل بینکوں کے درمیان ایک ارب ڈالر کے قرض کے حصول کے لیے اہم مالیاتی سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قرض سات اعشاریہ چھ فیصد شرح سود پر حاصل کیا جائے گا اور اس کی حتمی وصولی ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کی پچاس کروڑ ڈالر کی گارنٹی سے مشروط ہوگی۔ معاہدے کے تحت یہ پہلا غیر ملکی تجارتی قرض ہوگا جس پر پانچ سال کے لیے دستخط کیے جائیں گے۔  ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے گارنٹی کی منظوری منیلا میں 28 مئی کو متوقع ہے، جس کے بعد قرضے کے اجرا کا باضابطہ عمل شروع کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق بینکوں کے ساتھ بات چیت...
    شہباز شریف — فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کے حل کے لیے بین الاقومی مالیاتی اداروں کی معاونت درکار ہے۔وزیر اعظم سے انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کے سیکریٹری جنرل لوک ٹرائینگل نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیرِ اعظم نے انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفڈریشن کی عالمی سطح پر افرادی قوت کے حقوق کے لیے کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ساتھ مزدوروں اور کارکنوں کے حقوق کے لیے کام کر رہا ہے۔ پاکستان کے بڑے شہروں کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات لاحق، رپورٹ اسلام آباد واٹرایڈ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں... ان کا کہنا ہے کہ حکومت ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ اور ورکر ویلفیئر فنڈ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل ۔2025 )موڈیز کی جانب سے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کے نقطہ نظر کی توثیق مثبت کے طور پر بہتر مالی استحکام، مہنگائی میں کمی اور جی ڈی پی کی نمو کے امکانات کی عکاسی کرتی ہے حالانکہ مالیاتی رکاوٹیں اور رسک ایکسپوژر کلیدی چیلنجز بنے ہوئے ہیں ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا بینکنگ سیکٹر مسلسل مضبوط ہو رہا ہے کیونکہ موڈیز نے حال ہی میں بہتر میکرو اکنامک استحکام کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے آﺅٹ لک کو مثبت کی طرف بڑھایا ہے.(جاری ہے) مرکزی بنک نے پالیسی کی شرح 12فیصد برقرار ہے، افراط زر کے کنٹرول اور ترقی کو متوازن کرتی ہے جبکہ آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ...
    ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر قرض کے لیے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی۔ آئی ایم ایف حکام نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پہلے جائزے کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا ہے۔ آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ای ایف ایف کے تحت ایک ارب ڈالر تک رسائی حاصل ہوگئی ہے، پاکستان نے چیلنجز کے باوجود میکرو اکنامک استحکام کی بحالی میں پیش رفت کی۔ آئی ایم ایف کے مطابق ایک ارب ڈالر رقم ملنے کے بعد آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مجموعی قرض...
    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب، سٹاف لیول معاہدہ طے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 2 ارب ڈالر قرض کا سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پہلے جائزے کیلئے سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی، معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا بورڈ دے گا۔ اعلامیہ کے مطابق منظوری کی صورت میں پاکستان کو توسیعی فنڈ فیسیلیٹی...
    اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان  اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہےآئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ای ایف ایف کے تحت ایک ارب ڈالر تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔ 18 ماہ کے دوران پاکستان نے چیلنجز کے باوجود میکرو اکنامک استحکام کی بحالی میں پیش رفت کی ہے آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں افراط زر 2015 کے بعد سے کم ترین سطح پر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )پاکستان کو مہنگائی، مالیاتی خسارہ اور بڑھتے ہوئے قرضوں کے بوجھ سمیت اہم اقتصادی چیلنجوں کا سامنا ہے ان اہم مسائل کے درمیان ماہرین نے وسائل کے پائیدار استعمال کو آگے بڑھانے کے لیے وسائل کے موثر استعمال کی اہم ضرورت پر مسلسل زور دیا ہے ویلتھ پاک کے ساتھ بات کرتے ہوئے سینٹر آف ایکسیلنس سی پی ای سی کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس میں مالیاتی پالیسی سیکشن کے سربراہ محمود خالد نے کہا کہ ایک اہم تشویش عوامی فنڈز کی غیر موثر مختص کرنا ہے جس کے نتیجے میں فضول خرچی اور کم سے کم طویل مدتی فوائد حاصل ہوتے ہیں .(جاری ہے) ...
    لاہور میں تقریب سے خطاب میں سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ سیاسیت اور عدلیہ میں آئی ایم ایف کا براہ راست اثر بڑھتا جا رہا ہے، قومی فیصلے یرونی مالیاتی ادارے کر رہے ہیں، اصل بحران دیوالیہ پن نہیں، بلکہ خودمختاری کا خاتمہ ہے،گزشتہ سال آئی ایم ایف کا وفد نہ صرف پاکستانی جیلوں میں قیدی سیاستدانوں سے ملا، بلکہ حالیہ دنوں میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے بھی ملاقات کی۔ یہ محض رسمی ملاقاتیں نہیں، بلکہ ایک پیغام ہے کہ پاکستان کی عدالتیں بھی مالیاتی اداروں کے مفادات کیخلاف فیصلے نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا تھا کہ اس وقت پاکستان کے...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے  کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ نجی شعبے کو پالیسیاں فراہم کرے تاکہ کاروباری سرگرمیاں زیادہ موثر طریقے سے چلائی جا سکیں ، نجکاری کا عمل اور مالیاتی نظام کی بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی پاکستان بینکنگ سمٹ 2025 کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، بینکوں کے صدور اور غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ ایمرجنگ مارکیٹس نے گزشتہ 25 سال میں شاندار ترقی کی ہے اور یہ وقت ہے کہ پاکستان بھی اپنے دستیاب وسائل پر بھرپور توجہ دے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر وزرائے خزانہ کی توجہ پیداواری نمو...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 )اسٹیٹ بینک کی محتاط پالیسی شرح میں کمی کا مقصد مہنگائی کا انتظام کرتے ہوئے معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنا ہے لیکن ماہرین قیمتوں میں ممکنہ اضافے سرمائے کی ذخیرہ اندوزی، اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی جیسے خطرات کو اجاگر کرتے ہیںجس سے مستحکم اور طویل مدتی مانیٹری اپروچ کی ضرورت ہوتی ہے. ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک نے مالیاتی ریلیف کو بڑھانے کے لیے ایک ناپے ہوئے انداز کا انتخاب کیا ہے جو اقتصادی ترقی کی حمایت کرتے ہوئے افراط زر کے دباو کو سنبھالنے کے چیلنجوں کی عکاسی کرتا ہے حالیہ پالیسی ریٹ میں 13 سے 12فیصدکی کٹوتی اس محتاط موقف کی نشاندہی کرتی ہے.(جاری...
    فائل فوٹو سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے وفاقی حکومت سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) تکنیکی مشن کے ویزے منسوخ کرکے اسے واپس بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ کوئی خود مختار ملک غیر ملکی کو اپنے عدالتی نظام کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیر خزانہ کو ایسی شرائط پر دستخط کرنے پر مستعفی ہو جانا چاہیے، واضح ہو چکا ہے آئی ایم ایف معاہدہ پارلیمنٹ اور عوام سے کیوں چھپایا گیا تھا۔ آئی ایم ایف 6 کلیدی شعبوں میں کرپشن کا جائزہ لے گا، وزارت خزانہ وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا مشن ریاست...
    عالمی مالیاتی ادارے پاکستانی معیشت میں استحکام کے معترف ہیں، عطا اللہ تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے بھی مان رہے پاکستانی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، حلقے کے عوام کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کررہے ہیں، عوام سے کیے وعدے پورے کررہے ہیں، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف کو جاتا ہے، اس معاملے میں سپہ سالار نے بھی بھرپور کردار ادا کیا، شہدا کی قربانیوں کی بدولت پاکستان کی معیشت ٹھیک ہوئی، جو فوج کے خلاف باتیں کرتے ہیں، ان کی خود 190ملین پاونڈز کی چوری نکل آئی ہے۔ اپنے حلقے...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے بھی مان رہے پاکستانی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ حلقے کے عوام کےلیے بڑھ چڑھ کر کام کررہے ہیں، عوام سے کیے وعدے پورے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام کارکن عوامی خدمت میں حصہ لے رہے ہیں، ملک بھر میں آج یوم تعمیر و ترقی منایا جارہا ہے۔ واضح ہوگیا 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی تھا، عطا تارڑوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی ملزمان کی سزاؤں سے واضح ہوگیا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی تھا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (فچ)نے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر آئی ایم ایف کے جائزے تاخیر کا شکار ہوتے ہیں تو ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی آسکتی ہے۔فچ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے معاشی استحکام کی بحالی، افراطِ زر میں نمایاں کمی، اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے حوالے سے پیش رفت کی ہے۔جنوری 2025 میں پالیسی ریٹ 12 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ اور مہنگائی کی شرح 2 فیصد تک آنا ان مثبت پہلوں میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ، مضبوط ترسیلاتِ زر، زرعی برآمدات میں اضافے، اور سخت مالیاتی پالیسیوں کی...
    کراچی:پاکستان ایگریکلچرل کولیشن (PAC) ورلڈ بینک گروپ کے تعاون سے 12 اور 13 فروری کو کراچی ایکسپو سینٹر میں ایگری کنیکشنز 2025 کی میزبانی کرے گا۔  یہ دو روزہ کانفرنس زرعی ماہرین، پالیسی سازوں، مالیاتی اداروں اور زرعی کاروبار کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گی تاکہ پاکستان کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع اور جدید حل تلاش کیے جا سکیں۔ تقریب سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ایگریکلچرل کولیشن کے سی ای او کاظم سعید نے ایگری کنیکشنز 2025 کی پاکستان کی زرعی معیشت کے لیے اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا، “پاکستان کا زرعی شعبہ عالمی سطح پر ایک نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے، لیکن اس کے لیے اسٹریٹجک...
    اسلام آباد:پاکستان میں گوگل پے، جو کہ ایک عالمی ڈیجیٹل ادائیگی کا پلیٹ فارم ہے، مارچ 2025 کے وسط تک باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔ سہولت کی تفصیلات ذرائع کے مطابق، نومبر 2024 میں گوگل کی جانب سے اس پلیٹ فارم کی تصدیق کی گئی تھی۔ گوگل پے کو ویزا، ماسٹر کارڈ اور اہم مقامی بینکوں کے تعاون سے فراہم کیا جائے گا، جو پاکستانی صارفین کو اپنے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کو گوگل والیٹ ایپ کے ذریعے گوگل پے سے لنک کرنے کی سہولت دے گا۔ اس کے ذریعے صارفین بغیر کسی جسمانی رابطے کے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا استعمال کر سکیں گے۔   صرف بنیادی کانٹیکٹ لیس ادائیگیاں فعال ہوں گی۔ دیگر خصوصیات جیسے لائلٹی کارڈز اور...
    گوگل پے پاکستان میں لانچنگ کے لئے تیار ہے، جس کی تاریخ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ’گوگل پے‘ پاکستان میں رواں برس مارچ 2025 کے وسط تک شروع ہونے کی توقع ہے، جس کا مقصد ملک کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگی کے ماحولیاتی نظام کو بڑھانا ہے۔ نئی سروس پاکستانی صارفین کو بینک سے جاری کردہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کو ’گوگل پے‘ سے لنک کرنے کی اجازت دے گی، جو کہ محفوظ اور فوری کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرے گی۔ رول آؤٹ کو ویزا، ماسٹرکارڈ، مختلف مقامی بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے سپورٹ کیا جائے گا۔ صارفین اپنے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کو گوگل والیٹ ایپلیکیشن کے ذریعے جوڑ سکیں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )پاکستان کو موسمیاتی مالیات کو راغب کرنے کے لئے قابل بینک سیکٹرل حکمت عملیوں کو تیار کرنے کی ضرورت ہے یہ بات وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے میڈیا ترجمان محمد سلیم نے ویلتھ پاک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.(جاری ہے) انہوں نے کہا سب سے زیادہ موسمیاتی خطرات سے دوچار ممالک میں شمار ہونے والے پاکستان کو زراعت، پانی، توانائی، صحت اور تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے والی موثر موسمیاتی حکمت عملیوں کو نافذ کرنے کے لیے فوری طور پر خاطر خواہ مالی وسائل کی ضرورت ہے تخفیف سے متعلق، موسمیاتی فنانس میں گرین ہاﺅس گیس کے اخراج کو کم کرنے کے لیے فنڈنگ کے اقدامات شامل ہیں...
۱