2025-06-09@13:58:02 GMT
تلاش کی گنتی: 44

«پوپ کا انتخاب»:

    ویٹی کن سٹی : کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ "غزہ کے والدین کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔" سینٹ پیٹرز اسکوائر پر ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ غزہ کے والدین اپنے معصوم بچوں کی لاشیں سینے سے لگا کر بیٹھے ہیں، اور ان کی بے بسی پکار بن کر فضا کو چیر رہی ہے۔ انہوں نے اسرائیل اور حماس دونوں سے اپیل کی کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کا مکمل احترام کریں اور لڑائی کو فوری طور پر بند کریں تاکہ مزید انسانی جانیں ضائع نہ ہوں۔ دوسری جانب غزہ...
    پوپ لیو کی حلف برداری، وزیراعظم شہباز شریف کوشرکت کا دعوت نامہ وصول WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پوپ لیو چہار دہم کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر مملکت برائے مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی کھئیل داس کوہستانی اور وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑا کو حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے نامزد کردیا۔کھئیل داس کوہستانی اور رمیش سنگھ اروڑا ویٹی کن سٹی میں پوپ لیو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔کھئیل داس کوہستانی اور رمیش سنگھ اروڑا تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔وزیر مملکت کھئیل...
    ان کی ساری ہمدردیاں دنیا بھر کے غریب عوام کے ساتھ تھیں۔ پوپ فرانسس نے مظلوموں کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے کبھی مذہب، نسل، ذات اور قومیت کو اہمیت نہیں دی۔ پوپ نے فلسطین،غزہ، یوکرین، ایران، شام، افغانستان، پاکستان، ایران، بھارت اور نیوزی لینڈ جہاں بھی، جب بھی کسی فرد یا کمیونٹی کو نسلی یا مذہبی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا تو پوپ فرانسس نے ان مظلوموں کے لیے دنیا کی رائے عامہ کو ہموار کرنے کی کوشش کی۔ پوپ فرانسس فلسطینی عوام کی جدوجہد کے سب سے بڑے حامی تھے۔ وہ سمجھتے تھے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کررہا ہے، وہ اس بات کا اظہار کرتے تھے کہ فلسطینیوں کو آزاد ریاست قائم کرنے کا...
    کیتھولک مسیحی برادری کے نئے پیشوا پوپ لیو نے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔ کیتھولک مسیحی برادری کے نئے پیشوا پوپ لیو نےویٹی کن سٹی میں اپنے پیروکاروں سے پہلا خطاب کیا، انہوں نےپاکستان اور بھارت کےدرمیان جنگ بندی کےاعلان کاخیرمقدم کیا اورکہا کہ امید کرتا ہوں مذاکرات کےذریعے دیرپا امن قائم ہوگا۔ انہوں نےمزید کہا کہ دنیا تیسری جنگ عظیم کے دہانے پر ہے،پوری دنیا سے اپیل کرتا ہوں،مزید جنگ نہ ہوں، یوکرین،روس اور غزہ میں بھی اب امن ہونا چاہیے۔ خیال رہے کہ کیتھولک چرچ کی 2000 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ایک امریکی کو پوپ کے منصب کے لیے چنا گیا،جہاں ویٹی کن سٹی میں آج انکا اپنے پیروکاروں سے پہلا...
    نئے پوپ لیو کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم، غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز ویٹی کن سٹی (سب نیوز)کیتھولک مسیحی برادری کے نئے پیشوا پوپ لیو نے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتا ہوں مذاکرات کے ذریعے دیرپا امن قائم ہوگا، دنیا تیسری جنگ عظیم کے دہانے پر ہے،پوری دنیا سے اپیل کرتا ہوں،مزید جنگ نہ ہوں، یوکرین،روس اور غزہ میں بھی اب امن ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے نئے روحانی پیشوا پوپ لیو نے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔کیتھولک عیسائیوں کے روحانی...
    نئے منتخب ہونے والے پوپ لیو XIV رابرٹ پری ووسٹ نے پہلے اجتماع سے خطاب کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اپنے پہلے خطاب میں پوپ رابرٹ پری ووسٹ نے کہا ہے کہ پورے کیتھولک چرچ کےلیے ایک دیانت دار منتظم بننے کی امید رکھتا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ میرا انتخاب کیتھولک چرچ کو دنیا کی تاریک راتوں میں روشنی لانے میں مدد دے سکے گا نو منتخب پوپ لیو نے مزید کہا ہے کہ چرچ کو اپنی شناخت اپنے ارکان کے تقدس سے کرنی چاہیے نہ کہ اس کی عمارتوں کی عظمت سے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ان علاقوں تک پہنچنا چاہیے جہاں ایمان کی کمی ہے اور جہاں...
    نئے پوپ کی بالکونی میں آمد کے لیے ہزاروں افراد باہر منتظر ہیں نئے پوپ کے انتخاب کے لیے دنیا بھر سے 133 کارڈینلز کا انکلیو میں اجلاس دو دن جاری رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز کی چمنی سے سفید دھواں اٹھنے لگا جس کا مطلب ہے کہ کارڈینلز انکلیو میں نئے پوپ کے نام پر متفق ہوگئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سینٹ پیٹرز اسکوائر کے باہر موجود ہزاروں افراد میں اُس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب چمنی سے سفید دھواں اُٹھا۔ سفید دھوئیں کو اُڑتا دیکھ کر وہاں موجود ہزاروں افراد نے نعرے لگائے اور جشن منایا۔ جن میں نن اور عام افراد بھی شامل ہیں۔ کیتھولک چرچ کے نئے پوپ روبرٹ...
    فلسطینی صدر محمود عباس، غزہ کے عیسائی برادری اور حماس قیادت نے پوپ لیو چہاردہم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے پیش رو پوپ فرانسس کے امن اقدامات کو جاری رکھیں۔ ویٹی کن کی جانب سے پوپ لیو چہاردہم کے انتخاب کے اعلان کے بعد محمود عباس نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ نئے پوپ کو نیک خواہشات پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پوپ فرانسس کی وراثت کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے ویٹی کن کے اخلاقی، مذہبی اور سیاسی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے حقِ آزادی اور خودمختاری کا دفاع ان ترجیحات میں سرفہرست ہونا چاہیے۔ پوپ لیو چہاردہم جن کا اصل نام کارڈینل رابرٹ پیریوسٹ ہے، کا تعلق...
    ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز کی چمنی سے سفید دھواں اٹھنے لگا جس کا مطلب ہے کہ کارڈینلز انکلیو میں نئے پوپ کے نام پر متفق ہوگئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سینٹ پیٹرز اسکوائر کے باہر موجود ہزاروں افراد میں اُس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب چمنی سے سفید دھواں اُٹھا۔ سفید دھوئیں کو اُڑتا دیکھ کر وہاں موجود ہزاروں افراد نے نعرے لگائے اور جشن منایا۔ جن میں نن اور عام افراد بھی شامل ہیں۔ کیتھولک چرچ کے نئے پوپ روبرٹ پریوسٹ ہیں جو جلد ہی وہ سینٹ پیٹرز بیسلکا کی بالکونی پر عوام کے سامنے آئیں گے۔ سیٹ پیٹرز کے باہر موجود ہزاروں افراد اس تاریخی لمحے کے شدت کے ساتھ منتظر ہیں جب نئے پوپ بالکونی...
    روبرٹ پری ووسٹ نئے پوپ منتخب ہو گئے ، چمنی سے سفید دھوئیں کا اخراج WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز ویٹی کن سٹی (سب نیوز)ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز کی چمنی سے سفید دھواں اٹھنے لگا جس کا مطلب ہے کہ کارڈینلز انکلیو میں نئے پوپ کے نام پر متفق ہوگئے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سینٹ پیٹرز اسکوائر کے باہر موجود ہزاروں افراد میں اس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب چمنی سے سفید دھواں اٹھا۔سفید دھوئیں کو اڑتا دیکھ کر وہاں موجود ہزاروں افراد نے نعرے لگائے اور جشن منایا، جن میں نن اور عام افراد بھی شامل ہیں۔کیتھولک چرچ کے نئے پوپ روبرٹ پروسٹ ہیں جو جلد ہی وہ سینٹ پیٹرز بیسلکا...
    رومن کیتھولک چرچ کے 133 کارڈینلز نئے پوپ کے انتخاب کے لیے روایتی کونکلیو میں داخل ہو گئے جہاں وہ دنیا سے کٹ کر اس وقت تک رہیں گے جب تک نیا روحانی پیشوا منتخب نہیں کر لیتے۔ کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کے گزشتہ ماہ انتقال کے بعد نئے پوپ کے انتخاب کے لیے تاریخی عمل شروع ہو گیا۔ کارڈینلز نے ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں ایک دعائیہ اجتماع کے بعد سسٹین چیپل میں داخل ہو کر خفیہ ووٹنگ کا آغاز کیا۔ پہلے دن صرف ایک ووٹ ڈالا جائے گا اس کے بعد روزانہ زیادہ سے زیادہ چار بار ووٹنگ ہو سکتی ہے۔ ووٹنگ کے بعد جلائے گئے بیلٹ کا دھواں چیپل کی چھت سے باہر آئے گا۔ سیاہ دھواں کا مطلب ہو گا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مئی 2025ء) کیتھولک چرچ کے کالج آف کارڈینلز روم، اٹلی کے ویٹیکن میں، جمع ہیں، جہاں بدھ کے روز سے پوپ فرانسس کی جگہ ایک نئے پوپ کے انتخاب کا عمل شروع ہو رہا ہے۔ پوپ فرانسس، چرچ کے 266 ویں پوپ کی حیثیت سے 12 سال تک چرچ کی قیادت کرنے کے بعد ایسٹر کے موقع پر 21 اپریل کو انتقال کر گئے تھے۔ نئے پوپ کے انتخاب کے لیے پوپل کنکلیو کے دوران ووٹنگ کا عمل سسٹین چیپل میں ہوتا ہے اور یہ انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ کیتھولک چرچ کی قیادت کے لیے ممکنہ امیدوار شخصیات بدھ کے روز 133 کارڈینلز سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ذاتی سوشل پلیٹ فارم ’ٹروتھ‘  پر اپنی ایک ایسی تصویر شیئر کردی جس سے نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ہی صحافیوں سے مذاق میں کہا تھا کہ وہ اگلا پوپ بننا چاہیں گے جس کے بعد اب یہ تصویر شیئر کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جو تصویر شیئر کی ہے اُس میں وہ پوپ کا روایتی لباس پہنے ہوئے ہیں۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ کے لیے مخصوص لمبی ٹوپی بھی پہنی ہوئی ہے اور دائیں ہاتھ کی انگلی فضا میں اُٹھائے ہوئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گلے میں صلیب کا طلائی لاکٹ بھی لٹک رہا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مئی 2025ء) پوپ فرانسس کی رحلت اور تدفین کے بعد اب دنیا بھر میں موجود 1.4 بلین کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا یعنی پوپ کے انتخاب کا مرحلہ دریش ہے۔ اس مقصد کے لیے کارڈینلز سات مئی کو ویٹیکن کے سسٹین چیپل میں جمع ہوں گے۔ ایک نظر اُن کیتھولک مذہبی رہنماؤں پر، جو پوپ منتخب کیے جانے ممکنہ امیدوار ہیں۔ کارڈینل پیاٹو پارولین تاریخ پیدائش: 17 جنوری 1955ء قومیت: اطالوی پوزیشن: پوپ فرانسس کے تحت ویٹیکن کے وزیر خارجہ تجربہ: 70 سالہ پیاٹو پارولین ویٹی کن کے تجربہ کار سفارت کار ہیں۔ انہوں نے چین کے ساتھ بشپس کی نامزدگی کے ایک متنازعہ معاہدے کی نگرانی کی۔ وہ نائجیریا، میکسیکو...
    مجھے پوپ بنایا جائے ، ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ازراہ مذاق کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پوپ فرانسس کی جگہ انہیں کیتھولک مسیحیوں کا روحانی پیشوا بنا دیا جائے۔امریکی صدر سے پوچھا گیا تھا کہ وہ کسے پوپ دیکھنا چاہتے ہیں جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں ہی پوپ بنایا جائے یہ انکی اولین ترجیح ہو گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے بعد میں کہا کہ انکی کوئی ترجیح تو نہیں تاہم ایک کارڈینل نیویارک میں بھی ہیں جو بہت اچھے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔واضح رہے پوپ کے انتخاب کے لیے 135 کارڈینلز اگلے ماہ...
    267 ویں پوپ کے انتخاب کے لیے کنکلیو (کارڈینلز کا اجلاس) کا آغاز 7 مئی کو ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں: پوپ فرانسس چل بسے، ویٹیکن کا باضابطہ اعلان ویٹیکن کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق روم میں موجود کارڈینلز نے 7 مئی 2025 کو کنکلیو شروع کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ پوپ فرانسس طویل علالت کے بعد 21 اپریل کو 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ وہ پہلے لاطینی امریکی پوپ تھے۔ بطور پوپ ان کا دور 12 برس پر محیط تھا۔ یہ تاریخ پیر کی صبح تقریباً 180 کارڈینلز نے ویٹیکن میں پانچویں عام اجتماع کے لیے جمع ہونے کے موقعے پر کی تھی۔ یہ کانفرنس ویٹیکن کے سسٹین چیپل میں منعقد ہوگی جو...
    پوپ کا غزہ پر موقف، کوئی اعلی اسرائیلی عہدیدار آخری رسومات میں شریک نہیں ہو گا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز روم (سب نیوز )پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں اسرائیل کا کوئی اعلی عہدیدار شریک نہیں ہو گا بلکہ آخری رسومات میں اسرائیل کی نمائندگی ویٹیکن میں اس کے سفیر یارون سیدمان کریں گے۔غزہ پر اسرائیل جارحیت کے خلاف پوپ کے بیانات کے سبب اسرائیل اور وٹیکن میں دوریاں رہی ہیں۔بدھ کی شام تک وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے پوپ فرانسس کی وفات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی وزارت خارجہ نے کوئی بیان جاری کیا۔ دنیا کے بیشتر اہم ممالک پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں اپنے سربراہان مملکت، وزرائے اعظم...
    ْروم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر ایک درجن سے زیادہ ممالک نے قومی سطح پر سوگ کا اعلان کیا ہے ۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق ان ممالک میں ارجنٹائن، برازیل، چلی، کیوبا، وینزویلا، گوئٹے مالا ، کوسٹاریکا اور پاناما شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک سپین ، ہنگری، بھارت اور مشرقی تیمور میں بھی پوپ کی موت پر سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اٹلی کی طرف سے بھی سوگ کے اعلان کی توقع ہے۔ پوپ فرانسس کے آبائی ملک ارجنٹائن میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
     کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں چل بسے۔ پوپ فرانسس کا اصل نام جارج ماریو برگوگلیو تھا اور انھیں 13 مارچ 2013 کو پوپ منتخب کیا گیا تھا۔ پوپ فرانسس بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا، وہ اپنی پوری زندگی مختلف مذاہب کے درمیان مکالمے، رواداری اور امن کے قیام پر زور دیتے رہے۔ پوپ فرانسس نے اپنے متعدد غیر ملکی دوروں میں بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا،کیونکہ انھوں نے تارکین وطن کا ساتھ دیتے ہوئے بین المذاہب مکالمے اور امن کو فروغ دیا تھا۔ موت سے قبل فرانسس غزہ میں اسرائیل کی فوجی مہم پر تنقید کرتے رہے، اور جنوری میں فلسطینی علاقے...
    پاکستان کے کارڈینل جوزف کاٹس بھی نئے پوپ کے انتخاب میں حصہ لیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز) پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد نئے پوپ کے انتخاب میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے کارڈینل جوزف کاٹس بھی حصہ لیں گے۔رومن کیتھولک چرچ کے کارڈینل جوزف کاٹس کا تعلق کراچی سے ہے جو کارڈینل کے منصب پر فائز ہونے سے پہلے آرچ بشپ آف کراچی تھے۔کارڈینل جوزف کاٹس سمیت دنیا بھر سے 135 کارڈینلز ویٹیکن سٹی میں نئے پوپ کا انتخاب کریں گے۔کارڈینل جوزف نے کہا ہے کہ پوپ فرانس کی تدفین کے بعد نئے پوپ کے انتخاب کا عمل شروع ہوگا، پوپ فرانسس کا پھیپھڑوں کا مرض بہت پرانا تھا مگر وہ چلتے...
    ویٹیکن نے پوپ فرانسس کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی آخری رسومات ہفتے کے روز سینٹ پیٹرز اسکوائر میں صبح 10 بجے (مقامی وقت) ادا کی جائیں گی۔ 88 سالہ پوپ فرانسس دماغی فالج اور دل کے ناکامی کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ ویٹیکن کی جانب سے جاری تصاویر میں پوپ فرانسس کی میت کو کھلے تابوت میں دکھایا گیا ہے، جہاں وہ سرخ لباس، پاپائی تاج اور ہاتھ میں تسبیح تھامے نظر آتے ہیں۔ ان کے انتقال پر کیتھولک برادری میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد ویٹیکن حکام نے ان کی رہائش گاہ کے دروازے سیل کر دیے ہیں، جبکہ نئے...
    گزشتہ روز 88 برس کی عمر میں انتقال کرجانیوالے پوپ فرانسس کی آخری رسومات کی منصوبہ بندی کے لیے دنیا بھر کے کارڈینلز آج ویٹیکن میں جمع ہوں گے۔ ویٹیکن کے مطابق پوپ فرانسس کی موت فالج اور دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، ان کے انتقال سے 1.4 ارب نفوس پر مشتمل رومن کیتھولک چرچ کے لیے سوگ اور منتقلی کا دور کے آغاز ہوچکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پوپ فرانسس چل بسے، ویٹیکن کا باضابطہ اعلان وہ حال ہی میں ڈبل نمونیا سے صحت یاب ہوئے تھے اور سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ایسٹر سنڈے کے خطاب کے دوران اچھی صحت میں آخری مرتبہ نظر آئے تھے۔ روایت کے مطابق جنازے اور اجتماع کی تیاریاں فوراً شروع ہو گئی...
    اجلاس میں مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس  کی بین المذاہب خدمات اور دنیا بھر کے مظلوموں کیلئے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوپ فرانسس نے ہمیشہ ظلم کیخلاف آواز بلند کی، انکی وفات سے بین المذاہب رواداری کیلئے ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریگل چوک چرچ میں عالمی کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر بین المذاہب تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مسلم، مسیحی، ہندو اور سکھ رہنماوں نے شرکت کی۔ رہنماوں نے پوپ فرانسس کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ اجلاس میں چیئرمین کُل مسالک علماء بورڈ مولانا عاصم مخدوم،...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 38 منٹ تاخیر سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ سپیکر ملک محمد احمد خان کی ہدایت پر پوپ فرانسس کے انتقال پر ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ گذشتہ روز بھی اپوزیشن ارکان ایوان میں نعرے بازی کرتے ہوئے داخل ہوئے۔ اپوزیشن ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر لے کر نعرے بازی کرتے رہے۔ نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے حکومتی رکن عون جہانگیر نے حافظ آباد میں سات سو ایکڑ زمین پر گندم جلنے پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے بھی کسانوں کو ریلیف دینے کی بات کی...
    صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پوپ فرانسس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے آنجہانی پوپ کی بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔صدر زرداری نے کہا کہ پوپ فرانسس امن اور انصاف کی ایک توانا آواز تھے۔ کیتھولک میسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں چل بسےکیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس خورجے ماریو برگولیو 88 سال کی عمر میں چل بسے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوپ فرانسس کا طرزِ عمل تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لیے مشعلِ راہ رہا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس کے انتقال سے دنیا ایک مخلص...
    نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر بیان میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ پوپ فرانسس کے انتقال پر پاکستان اور دنیا بھر میں مسیحی برادری سے اظہار افسوس کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے پوپ فرانسس کی ہمدردی اور مستحق افراد کی ضروریات کے لیے دنیا کی توجہ مبذول کرانے کی ان کی کوششیں ہماری مشعل راہ رہیں گی۔ کیتھولک میسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں چل بسےکیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس خورجے ماریو برگولیو 88 سال کی عمر میں چل بسے۔ واضح رہے کہ ویٹیکن کی جانب سے پوپ فرانسس کے انتقال کا باضابطہ...
    صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پوپ ایک اچھے انسان تھے، انہوں نے سخت محنت کی اور وہ دنیا سے بیحد پیار کرتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا اس مرتبہ پوپ ایشیا سے ہوسکتے ہیں، مضبوط امیدوار کون؟ یاد رہے کہ رومن کیتھولک چرچ کے 266 ویں پوپ پوپ فرانسس پیر کی صبح روم میں 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ پوپ کو دونوں پھیپھڑوں میں نمونیا کی پیچیدگیوں کا سامنا بھی تھا۔ دریں اثنا کارڈینل کیون فیرل، اپوسٹولک چیمبر کے کیمرلینگو، ٹرمپ نے کہا کہ فرانسس خدا کے ہاں لوٹ گئے اور ان کی پوری زندگی رب اور اس کے چرچ کی خدمت کے لیے وقف تھی۔ مزید پڑھیے: نئے پوپ کا انتخاب کیسےکیا جاتا ہے؟ انہوں نے...
    پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد اب ایک ارب 39 کروڑ کیتھولک افراد کی توجہ اس بات پر مرکوز ہیں کہ ان کے اگلے پوپ کون اور کہاں سے ہوسکتے ہیں۔ اگلے پوپ کا انتخاب سینیئر کیتھولک پادریوں پر مشتمل کالج آف کارڈینلز کرے گا۔ اہل ہونے کے لیے امیدوار کا مرد رومن کیتھولک ہونا ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پوپ فرانسس چل بسے، ویٹیکن کا باضابطہ اعلان ووٹ ڈالنے کے اہل 138 کارڈینلز میں سے پوپ فرانسس کے ہاتھوں مجموعی طور پر 110 کارڈینلز مقرر کیے گئے تھے۔ یہ گروپ پچھلے انتخابی حلقوں کے مقابلے میں خاص طور پر زیادہ متنوع ہے جس میں ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکا کی نمائندگی ہے۔ ان میں سب سے کم عمر کارڈینل صرف...
    پوپ فرانسس کا پیر کی صبح 88 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا جس کے بعد اب ان کے جانشین کی تقرری کا معاملہ درپیش ہے۔ یہ بھی پڑھں: وہ 12 سال پوپ کے منصب پر فائز رہے جس کے بعد ان کا انتقال ہوا اور اب اس بارے میں نئے سوالات پیدا ہوگئے ہیں کہ ایک ارب 39 کروڑ پیروکاروں کے کیتھولک چرچ کے رہنما کی حیثیت سے ان کی جگہ کوئی دوسری شخصیت کب لے گی۔ اگلے پوپ کا انتخاب سینیئر کیتھولک پادریوں پر مشتمل کالج آف کارڈینلز کرے گا۔ اہل ہونے کے لیے امیدوار کا مرد رومن کیتھولک ہونا ضروری ہے۔ دنیا بھر میں 240 سے زیادہ کارڈینلز موجود ہیں جن کا عہدہ تاحیات ہوتا ہے۔ نئے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 اپریل 2025ء) ویٹیکن کی جانب سے 88 سالہ پوپ فرانسس کی وفات کے اعلان کے بعد دنیا بھر سے صدور، وزرائے اعظم اور عام شہریوں کی طرف سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ وہ کیتھولک چرچ کے 266 ویں پوپ اور یہ عہدہ سنبھالنے والے پہلے لاطینی امریکی کلیسائی رہنما تھے۔ پوپ فرانسس طویل علالت کے بعد اور سانس کی بیماری کے باعث پیر 21 اپریل کی صبح انتقال کر گئے تھے۔ 'پناہ گزینوں کے وکیل‘ فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ''بیونس آئرس سے روم تک، پوپ فرانسس نے چاہا کہ چرچ غریبوں کے لیے خوشی اور امید کا ذریعہ بنے۔...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رومن کیتھولک چرچ کے پیشواپوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے آنجہانی پوپ کے بین المذاہب ہم آہنگی، ہمدردی اور پرامن بقائے باہمی کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے انتقال پر حکومت ِپاکستان اور عوام کی جانب سے ویٹیکن اور پوری کیتھولک کمیونٹی سے تعزیت کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ پوپ فرانسس امن اور انصاف کی ایک توانا آواز تھے، پوپ فرانسس کو دنیا بھر میں امن، سماجی انصاف، بین المذاہب مکالمے اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کاوشوں کے لیے یاد رکھا جائے...
    ویب ڈیسک : صدر آصف زرداری اور  وزیر اعظم شہباز شریف نے پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے آنجہانی پوپ کی بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس امن اور انصاف کی ایک توانا آواز تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوپ فرانسس کا طرزِ عمل تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لیے مشعلِ راہ رہا۔  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہا کہ پوپ فرانسس کے انتقال سے دنیا ایک مخلص اور امن کے داعی سے محروم ہوگئی ، فلسطین ایشو پر پوپ فرانسس کے اصولی مؤقف کو اقوام عالم میں سراہا گیا۔ ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی خیال...
    پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد ویٹیکن میں کیا کچھ ہوگا اور نئے پوپ کا انتخاب کیسے کیا جائے گا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز ویٹی کن سٹی(سب نیوز )کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس آج صبح 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے اور طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کراسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔امریکی اخبار کے مطابق ان کی وفات کے ساتھ ہی کیتھولک چرچ میں سوگ، رسمی کارروائیوں اور نئے پوپ کے انتخاب کا صدیوں پرانا اور منظم عمل شروع ہو گیا ہے۔ ویٹی...
    پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد دنیا بھر کے 1.39 ارب کیتھولک افراد کی نگاہیں اب اس بات پر مرکوز ہیں کہ ان کا جانشین کون ہوگا۔ پوپ کے انتقال یا استعفیٰ کے بعد ویٹی کن میں ’’سیڈے ویکانتے" (یعنی پوپ کی نشست خالی) کا دور شروع ہوتا ہے۔ اس دوران، ویٹی کن کے مالیاتی اور انتظامی معاملات کی نگرانی کیمرلینگو نامی سینئر کارڈینل کرتے ہیں، تاہم وہ عقائد یا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کر سکتے۔ نئے پوپ کا انتخاب کون کرے گا؟ نیا پوپ منتخب کرنے کے لیے تمام وہ 138 کارڈینلز جن کی عمر 80 سال سے کم ہے اور جنھیں نئے پوپ کے انتخاب کے لیے ووٹ دینے کا حق حاصل ہے جلد ویٹی کن میں جمع ہوں گے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 اپریل 2025ء) کیتھولک چرچ کے سربراہ بننے کے تقریباً 12 سال بعد، پوپ فرانسس آج بروز پیر 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ اس عہدے پر رہنے والے تاریخ کے دوسرے معمر ترین پوپ تھے۔ وہ لاطینی امریکہ سے تعلق رکھنے والے پہلے پوپ اور کیتھولک چرچ کے سربراہ بننے والے پہلے یسوعی (جیسوٹ) تھے۔ ان سے پہلے کبھی کسی چرچ کے رہنما نے اپنے لیے فرانسیس کا نام منتخب نہیں کیا تھا۔ انہوں نے یہ نام اطالوی شہر آسیزی کے سینٹ فرانسس کو یاد کرتے ہوئے رکھا، جنہیں ماحولیات اور جانوروں کے سرپرست سینٹ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ ان کے نام کا انتخاب واضح...
    پوپ فرانسس کا غزہ پر اسرائیلی حملے فوری روکنے کا مطالبہ Pope Francis Spiritual leaders of Christians WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز ویٹی کن سٹی (سب نیوز)رومن کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ پر اسرائیلی حملے فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔پوپ فرانسس نے اتوار کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے فوری طور پر روک دینے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات کی بحالی اور فیصلہ کن جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔پوپ فرانسس نے اپنی اینجلس دعا میں لکھا کہ میں غزہ کی پٹی پر شدید اسرائیلی بمباری کے دوبارہ شروع ہونے پر غمگین ہوں، جس میں بہت سی اموات ہوئی ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ...
    اپنے ایک جاری بیان میں عیسائیوں کے روحانی پیشواء کا کہنا تھا کہ میں غزہ پر دوبارہ سے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہونے والی قتل و غارتگری پر پریشان ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشواء پوپ فرانسس روم کے ایک ہسپتال میں 5 ہفتوں سے زیر علاج ہیں۔ آج اپنے معالجے کے دوران پوپ فرانسس کھڑکی پر آئے اور اپنے مداحوں کی محبتوں کا شکریہ کا ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے دیدار کو آئے ہوئے لوگوں کی جانب کھڑکی سے ہاتھ ہلایا اور انہیں سلام کیا۔ پوپ فرانسس ایک عرصے سے سانس میں مشکل کی وجہ سے اٹلی کے حِملی ہسپتال میں داخل ہیں جہاں ڈاکٹرز نے انہیں دو ماہ کے بیڈ ریسٹ کے...
    ویٹیکن سٹی: کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کی طبیعت بدستور تشویشناک ہے، جس کے بعد دنیا بھر میں ان کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ 88 سالہ پوپ فرانسس کو 14 فروری کو برونکائٹس کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، تاہم ان کی حالت مزید بگڑ گئی ہے۔  ویٹیکن حکام کے مطابق، ہفتے کے روز سانس لینے میں شدید دشواری کی وجہ سے انہیں ہائی فلو آکسیجن دی گئی اور خون کی کمی کے باعث خون کی منتقلی (بلڈ ٹرانسفیوژن) بھی کرنا پڑی۔ اتوار کی صبح ویٹیکن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ "رات پرسکون گزری، پوپ نے آرام کیا"، جو ایک مثبت علامت سمجھی جا رہی ہے۔ تاہم وہ...
    پوپ فرانسس کی صحت مزید بگڑ گئی، نئے پوپ کا نام سامنے آگیا؟ Pope Francis Spiritual leaders of Christians WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز روم: 88 سالہ پوپ فرانسس اس وقت روم کے جیمیلی اسپتال میں سانس کی بیماری کے باعث زیر علاج ہیں۔ انہیں بائی لیٹرل نمونیا (دونوں پھیپھڑوں میں انفیکشن) کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ کورٹیسون اور اینٹی بائیوٹکس کے ذریعے علاج حاصل کر رہے ہیں۔ ویٹیکن کے ذرائع کے مطابق پوپ فرانسس نے اپنے قریبی ساتھیوں کو بتایا کہ وہ اس بیماری سے شاید نہ بچ سکیں۔ ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں خبردار کیا کہ ان کی بیماری جان لیوا ثابت...
    کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معاہدے میں شامل تمام ثالث کاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، امید ہے تمام فریقین غزہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد تمام یرغمالی واپس اپنے گھروں کو اپنے پیاروں کے پاس پہنچیں گے، غزہ میں اشد ضروری انسانی امداد بہت جلد پہنچنے کی بھی امید ہے۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ امید کرتے ہیں اسرائیل اور فلسطین سیاسی حکام دو ریاستی حل تک بھی پہنچیں گے، دعا ہے سب بات چیت، مفاہمت اور امن کے لیے راضی رہیں۔ واضح...
    اپنے ایک بیان میں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ اسرائیل اور فلسطین سیاسی حکام دو ریاستی حل تک بھی پہنچیں گے، دعا ہے کہ سب بات چیت، مفاہمت اور امن کیلئے راضی رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاہدے میں شامل تمام ثالث کاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، امید ہے کہ تمام فریقین غزہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد تمام قیدی واپس اپنے گھروں کو اپنے پیاروں کے پاس پہنچیں گے، غزہ میں اشد...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) معروف کارپوریٹ ایگزیکٹو و تجزیہ کار سید نیرالدین نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے پوپ فرانسس کو لکھے گئے اپنے ایک مکتوب میں رحم کی اپیل کر دی ہے۔11 جنوری 2025 ء کو لکھے گئے اپنے مکتوب میں انہوں نے پوپ فرانسس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں یہ خط ایک بوجھل دل کے ساتھ لکھ رہا ہوں، لیکن آپ کے بے پایاں رحم، انصاف، اور انسانیت کی حمایت پر مکمل یقین رکھتے ہوئے۔ ہماری اس مشکل دنیا میں آپ کی اخلاقی قیادت روشنی کا مینار ہے اور آپ کی آواز سب سے بڑے چیلنجز کے فیصلوں کو متاثر کرنے کی بے حد طاقت رکھتی ہے۔ آپ اپنااثر و رسوخ استعمال...
    VATICAN CITY: غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے ایک بار پھر اسرائیل پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے غزہ میں انسانی بحران کی صورتحال کو انتہائی سنگین اور شرمناک قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ویٹیکن سٹی میں سفارت کاروں کے سالانہ خطاب کے دوران پوپ فرانسس نے کہا کہ شہریوں پر بمباری کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔ انہوں نے غزہ میں جاری انسانی بحران کی شدت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شدید سردی سے بچوں کی اموات ناقابل برداشت ہیں، اسپتالوں اور توانائی کے نظام کی تباہی سے بے گناہ لوگوں کی ہلاکتیں کسی صورت میں جائز نہیں ہیں۔ پوپ...
۱