2025-05-09@01:30:36 GMT
تلاش کی گنتی: 1860
«چودھری منظور»:
LONDON: مائیکرو سوفٹ کے بانی اور دنیا کے امیرترین افراد میں شامل بل گیٹس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے بااثر عہدیدار ایلون مسک کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا امیر ترین آدمی امریکی بیرونی بجٹ میں کمی کرتے ہوئے دنیا کے غریب ترین بچوں کو قتل کر رہا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ ارب پتی بل گیٹس نے ان کا فلاحی ادارہ 2045 تک 200 ارب ڈالر خرچ کرے گا اور وہ اپنی تمام قیمتی مصنوعات فلاحی کاموں کی مد میں خرچ کرنے کے لیے تیزی لا رہے ہیں۔ بل گیٹس نے کہا کہ ان کا منصوبہ ہے کہ تمام جائیداد...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی 2025ء ) ترجمان پاک فوج کی بھارت پر حملہ کرنے کی تردید، کہا بھارت ڈرون حملوں صرف 1 ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکا، ڈرون حملوں میں کچھ آلات کو نقصان پہنچا، 3 افراد کی شہادتیں ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام کو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ امرتسر میں بھارتی فوج نے خود اپنی تنصیبات کو نشانہ بنایا، آدم پور سے پروجیکٹائل خود انہوں نے فائر کیے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بھارت کا 15 مقامات پر حملے کا الزام مضحکہ خیز ہے، بھارت کہتا ہے پاکستان نے اس...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ جب پاکستان حملہ کرے گا تو وہ نظر بھی آئے گا اور گونج بھی سنائے دے گی، بھارتی میڈیا نہیں بتائے گا لیکن پوری دنیا جان جائے گی۔وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر میڈیا کو بریفنگ دی۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ آدم پور سے 4 میزائل فائر ہوئے، ان میں سے ایک پروجیکٹائل (میزائل) انہوں نے خود امرتسر میں گرایا، باقی 2 بین الاقوامی سرحد عبور کرکے پاکستان میں داخل ہوئے، ان میں سے ایک کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کے نمائندے عبداللہ فاضل نے جمعرات کو وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، سینیٹر مصدق مسعود ملک سے ملاقات کی۔ملاقات میں بچوں کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ رکھنے اور اس حوالے سے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے بچوں کی ماحولیاتی کمزوریوں اور ان کے سماجی و معاشی حالات پر پڑنے والے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے شواہد پر مبنی پالیسی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔عبداللہ فاضل نے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان کے بچے، دنیا کے دیگر حصوں کی طرح، موسمیاتی تبدیلی کے...

کمسن بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کو شہید کر کے بھارت نے ننگی جارحیت کا ارتکاب کیا،خمیازہ بھگتنا ہوگا‘ مریم نواز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 12 مقامات پر بھارتی ڈرون بروقت گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیاہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سروسز اور پاک فضائیہ کے بروقت ریسپانس کو سراہا اورلاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور او ردیگر شہروں میں پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈرون حملو ں میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈرون حملوں کے دوران زخمی شہری او رافسران کے بہترین علاج کی...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ کمسن بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کو شہید کر کے بھارت نے ننگی جارحیت کا ارتکاب کیا، اسے حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی شدید مذمت کی اور بھارتی ڈرون بروقت گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سروسز اور پاک فضائیہ کے بروقت ریسپانس کو سراہا اور لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور او ردیگر شہروں میں پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈرون حملوں کے دوران زخمی شہری اور افسران کے بہترین علاج کی ہدایت کی، متعلقہ علاقوں میں انتظامی...
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ گمبہ سکردو، علامہ سید احمد الحسینی اور دیگر علماء کرام نے کہا ہم اس بزدلانہ جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ صرف ایک علاقائی حملہ نہیں، بلکہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی، جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف ایک گھناؤنا فعل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ گمبہ سکردو علامہ سید احمد الحسینی و دیگر علماء کی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی ریلی نکالی گئی اور بعد میں پریس کانفرنس کی گئی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ گمبہ سکردو، علامہ سید احمد الحسینی اور دیگر علماء کرام نے کہا کہ ہم پاکستان کے نمائندہ علماء، دینی قیادت اور باشعور عوام آج اس پریس...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری کرنے والے 5 مزدوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق پختون خوا کے ایک ہی علاقے سے ہے، پانچوں ملزمان نے ایک دوسرے پر چوری کا الزام لگایا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے سامان برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کراچی میں تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں نے ایک گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے تھے۔
تصویر بشکریہ اے پی پی بھارتی غرور خاک میں ملانے پر پاکستانی عوام نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو بزدلانہ حملے پر بھرپور جواب دیا ہے اگر بھارت نے جارحیت کی تو آئندہ بھی منہ توڑ جواب ملے گا۔بھارتی حملے میں شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے پشاور کے بچے بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے قلعہ بالا حصار کے سامنے شمعیں روشن کیں۔اس کے علاوہ پاک کے حق میں مختلف شہروں میں ریلیاں بھی نکالی گئیں، اسلام آباد میں پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کا ڈی چوک میں مظاہرہ اور فیصل آباد میں جماعت اسلامی کے تحت پاکستان زندہ باد ریلی کا اہتمام کیا گیا۔...
ویب ڈیسک :ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 7 اور 8 مئی کی رات بھارت نے دوبارہ جارحیت کی، بھارت نے لاہور، گوجرانوالہ، اٹک اور راولپنڈی میں ڈرونز بھیجے، لاہور کے قریب ڈرون حملے میں پاک فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے جبکہ میانو سندھ میں ایک شہری شہید ہوا۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ بھارت کے 12 ڈرونز...
کراچی: لیاری کےعلاقے آگرہ تاج میں نجی اسپتال کے قریب فائرنگ سے 3 بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے ۔ کلری تھانے کی حدود لیاری سلمان آزاد روڈ پر نجی اسپتال کے سامنے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بینچ پر بیٹھے شخص پر نامعلوم موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ مقتول کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 38 سالہ سلیم سومرو ولد رحیم سومرو کے نام سے کی گئی ۔ مقتول کو ماتھے پر...
بھارتی غرور خاک میں ملانے پرپاکستانی عوام نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو بزدلانہ حملے پر بھرپور جواب دیا ہے اگر بھارت نے جارحیت کی تو آئندہ بھی منہ توڑجواب ملےگا۔بھارتی حملے میں شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنےکے لیے پشاور کے بچے بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے قلعہ بالا حصارکے سامنے شمعیں روشن کیں۔اس کے علاوہ پاک فوج کے حق میں مختلف شہروں میں ریلیاں بھی نکالی گئیں، اسلام آباد میں پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کا ڈی چوک میں مظاہرہ اور فیصل آباد میں جماعت اسلامی کے تحت پاکستان زندہ باد ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ادھر سدھنوتی، ہٹیاں بالا اور آٹھ مقام پر بھی پاک...
غزہ(نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 107 فلسطینی شہید کردیے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں مسجد خالی کرنے کا حکم دے کر قریبی پناہ گزین اسکول پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 2صحافیوں سمیت 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں خواتین اور بچوں سمیت 107 فلسطینی شہید کردیے گئے۔ دوسری جانب لبنان پر حملہ کرکے حماس رہنما کو قتل کردیا جب کہ قحط زدہ غزہ کے بچے غذائی قلت سے نحیف ہوگئے۔ ورلڈ سینٹرل کچن نے امدادی سامان ختم ہونے پر غزہ میں کام روکنے کا اعلان کردیا جس کے بعد امریکی کانگریس کے 94 ڈیموکریٹ اراکین...
کراچی: ناظم آباد 4 نمبر میں گھر میں چوری کی بڑی واردات ہوئی، جس میں بدھ کے روز تعمیراتی کام کرنے والے مزدور ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کرفرار ہوگئے ۔ بعد ازاں پولیس نے چند گھنٹوں کی تحقیقات کے بعد چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا اور طلائی زیورات برآمد کر کے واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 5 مزدوروں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او ناظم آباد انسپکٹر امجد کیانی نے بتایا کہ ملزمان نے امداد اللہ نامی شخص کے مکان نمبر 4D/36 میں کام کے دوران مچان پر رکھے 45 تولہ کے طلائی زیورات چوری کیے اور شام 7 بجے اپنا کام مکمل کر کے فرار ہوگئے ۔ گھر...
گلگت بلتستان اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر نے بھارت کی طرف سے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف حالیہ جارحانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر قانونی اور بے بنیاد حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں، بلکہ خطے میں امن و استحکام کو تباہ کرنے کی ایک خطرناک کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر سعدیہ دانش نے بھارت کی طرف سے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف حالیہ جارحانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر قانونی اور بے بنیاد حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں، بلکہ خطے میں امن و استحکام کو تباہ...
میری گاڑی غزہ کے بچوں کے علاج میں استعمال کی جائے ، وصیت مسیحوں کے سابق روحانی پیشوا آنجہانی پوپ فرانسس کی آخری وصیت نے ایک انسانی ہمدردی پر مبنی پیغام دیا جو خاص طور پر غزہ کے بچوں سے متعلق تھا۔ عرب ٹی وی کے مطابق پوپ فرانسس نے اپنی وصیت میں کہا کہ "پوپ موبائل کے نام سے معروف وہ گاڑی جو انہوں نے 2014 میں بیت اللحم کے دورے کے دوران استعمال کی تھی اسے غزہ کے بچوں کے علاج کے لیے ایک موبائل میڈیکل کلینک میں تبدیل کیا جائے۔ اس منصوبے کے تحت گاڑی کو اس انداز میں دوبارہ تیار کیا جائے گا کہ وہ ایک چلتا پھرتا میڈیکل سینٹر بن جائے جہاں بچوں کے طبی...
جہانگیر ترین—فائل فوٹو سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ دشمن نے اپنے مورچوں پر سفید پرچم لہرا کر اپنی شکست تسلیم کی ہے۔لودھراں میں پاک فوج سے اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی اور انجمنِ تاجران نے ریلی نکالی۔لودھراں سے سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں ہماری مساجد اور نہتے لوگوں پر حملہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ بزدل دشمن نے معصوم بچوں اور خواتین پر حملہ کر کے اپنی بزدلی اور اخلاقی پستی کا ثبوت دیا۔جہانگیر ترین کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کے جارحانہ اقدام کا بر وقت اور مؤثر جواب دیا ہے۔انہوں نے مطالبہ...
لائن آف کنٹرول پر واقع چورا کمپلیکس کے مقام پر بھارتی فوج کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے عسکری ذرائع کے مطابق دشمن نے رات گئے اچانک اشتعال انگیزی اور جارحیت کا مظاہرہ کیا جس پر پاکستان آرمی نے نہایت مؤثر اور بھرپور انداز میں فوری جوابی کارروائی کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دشمن کے پانچ طیارے تباہ کیے گئے جبکہ بھارتی افواج کی متعدد پوسٹیں شدید نقصان کا شکار ہوئیں دشمن فوج کو نہ صرف پسپائی اختیار کرنا پڑی بلکہ انہوں نے چورا کمپلیکس کے مقام پر سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست کا کھلا اعتراف بھی کر لیا جو میدان جنگ میں ہتھیار ڈالنے کی علامت سمجھا جاتا ہے عسکری ذرائع کا کہنا ہے...
بھارتی افواج نے پاک افواج کے سامنے شکست تسلیم کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس کے بعد چکوٹھی سیکٹر میں بھی سفید جھنڈا لہرا دیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے پاک فوج کی جوابی کارروائی پر چکوٹھی سیکٹر میں سفید جھنڈا لہرایا۔ان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست تسلیم کرنا ہے۔ بھارتی فوج نے ایل او سی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا، شکست تسلیم کرلیبھارتی بزدلانہ حملے کے بعد بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج بھرپور انداز سے جواب دے رہی ہے۔واضح رہے کہ چکوٹھی...
جب ہم انسانی شخصیت کی بات کرتے ہیں تو اس میں جسمانی، ذہنی، اور روحانی پہلو شامل ہوتے ہیں۔ تاہم اکیسویں صدی کی ڈیجیٹل دنیا، خاص طور پر میٹاورس، نے اس تصور کو ایک نئی جہت دی ہے۔ اب شناخت صرف جسم یا زمین سے بندھی نہیں رہی، بلکہ ایک ورچوئل وجود بھی تشکیل پاچکا ہے جو ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ آخر شخصیت کی بنیاد کیا ہے؟ کیا انسان صرف وہی ہے جو جسمانی دنیا میں نظر آتا ہے، یا وہ بھی ہے جو ڈیجیٹل دنیا میں تشکیل پاتا ہے؟ میٹاورس ایک ورچوئل، مشترکہ، اور اکثر متعامل (interactive) دنیا ہے جو انٹرنیٹ، ورچوئل رئیلٹی، اور آگمینٹڈ رئیلٹی پر مبنی ہے۔ یہاں افراد اپنا ایک ڈیجیٹل اوتار...
بھارتی بزدلانہ حملے کے بعد بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔ سیکورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کر لی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے نتایا کہ پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ Post Views: 4
ویب ڈیسک: موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق موٹر وے ایم فائیو پر گڈو انٹرچینج کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار مسافر بس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی، حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث پیش آیا۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
اسلام آباد (نیٹ نیوز) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد آرمی چیف کا احسن اقدام۔ بھارت سے واپس بھیجے گئے دو بچوں کے علاج کا ذمہ لے لیا۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار نے غیر انسانی اقدام کرتے ہوئے زیر علاج مریضو ں کو بھی پاکستان واپس بھیج دیا۔ دل کے عارضے میں مبتلا دو بچوں کے والد شاہد احمد نے مودی کے غیر انسانی اقدام کی سخت مذمت کی۔ حیدر آباد، سند ھ کے رہائشی شاہد احمد نے کہا کہ "میرے دو بچے پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور میں ان کا علاج کروانے بھارت گیا "۔ 21 اپریل 2025 کو ہم اپنے بچوں کے علاج کی غرض سے بھارتی شہر فرید...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج نےچورا کمپلیکس پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا ۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کر لی، پاکستان فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ مزید :
وسیم عظمت: خاتونِ اول آصفہ بھتو زرداری نے پاکستان کی مساجد اور سویلین مقامات پر بھارت کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ آصفہ بھٹو نے ابھی چند لمحے پہلے اپنے بیان مین کہا، ہم پاکستان کے سویلینز پر بھارت کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ آصفہ بھٹو نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے عورتوں ور بچوں کو بزدلانہ حملے کا نشانہ بنایا۔ Waseem Azmet
صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں سے باہر بچوں سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 37 فیصد بچےتعلیم سے محروم ہیں جن کی تعداد 49 لاکھ 20 ہزار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں تقریباً 50 لاکھ بچوں کے اسکول نہ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں سے باہر بچوں سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 37 فیصد بچےتعلیم سے محروم ہیں جن کی تعداد 49 لاکھ 20 ہزار ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں 8 لاکھ سے زیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں جب کہ کولئی پالس کوہستان میں تناسب کے حساب سے سب سے زیادہ 80 ہزار 333 بچے اسکولوں سے...
پہلگام واقعہ کے بعد بھارت سے نکالے گئے افراد میں دل کے عارضے میں مبتلا 2 بچے بھی شامل تھے جو علاج کیلئے بھارت گئے ہوئے تھے۔ بھارتی حکومت کے فیصلے کے بعد دونوں بچوں کو علاج مکمل کیے بغیر بھارت چھوڑ کر واپس پاکستان آنا پڑا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے بھارت سے واپس بھیجے گئے دو بچوں کے علاج کی ذمہ داری لے لی۔ رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعہ کے بعد بھارت سے نکالے گئے افراد میں دل کے عارضے میں مبتلا 2 بچے بھی شامل تھے جو علاج کیلئے بھارت گئے ہوئے تھے۔ بھارتی حکومت کے فیصلے کے بعد دونوں بچوں کو علاج مکمل کیے بغیر بھارت چھوڑ کر واپس پاکستان...
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کا ذمہ لے لیا۔پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی حکومت نے زیرِ علاج مریضوں کو بھی پاکستان واپس بھیج دیا تھا۔دل کے عارضے میں مبتلا 2 بچوں کے والد شاہد احمد نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اس غیر انسانی اقدام کی مذمت کی تھی۔شاہد احمد کا کہنا تھا کہ میرے 2 بچے پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور میں ان کا علاج کروانے بھارت گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے بھارت سے واپس آنیوالے بچوں کا علاج پاکستان میں ممکن ہے، میڈیکل بورڈ بچوں کے دل کے علاج کیلئے بھارت جانے والی فیملی وطن واپس پہنچ...
کراچی: پاکستان میں پہلی بار بچوں میں ٹائپ ون ذیابیطس کے مفت علاج کے لیے کراچی سمیت ملک بھر میں 27 کلینکس قائم کردیے گئے، اس وقت پاکستان میں پیدائش سے لے کر بالغ عمر تک کے 24 ہزار سے زائد بچے ٹائپ ون ذیابیطس کا شکار ہیں۔ ٹائپ ون ذیابیطس کے بچوں کے علاج کے لیے مفت انسولین اور دیگر ضروری ادویات بھی ان کلینکس میں فراہم کی جارہی ہیں، ان بچوں کے مفت علاج کے لیے کراچی سمیت ملک بھر مجموعی طور پر 40 خصوصی کلینکس قائم کیے جائیں گے، یہ کلینکس چینجنگ ڈائبیٹیز ان چلڈرن پروگرام کا حصہ ہیں جو پاکستان سمیت دنیا بھر کے 32 ممالک میں جاری ہے۔ پاکستان میں اس پروگرام کے...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کا ذمہ لے لیا، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار نے غیر انسانی اقدام اٹھاتے ہوئے زیر علاج مریضوں کو بھی پاکستان واپس بھیج دیا تھا۔ دل کے عارضے میں مبتلا 2 بچوں کے والد شاہد احمد نے نریندر مودی کے غیر انسانی اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔حیدر آباد کے رہائشی شاہد احمد نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے 2 بچے پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا ہیں جن کا علاج کرانے وہ بھارت گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ 21 اپریل 2025 کو وہ اپنے بچوں کے علاج کی غرض سے بھارت کے شہر...
بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی نے حالیہ بیان میں بھارت کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے ”چور صنعت“ قرار دے دیا ہے۔ نوازالدین ان دنوں اپنی آنے والی فلم ”کوسٹاؤ“ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران اداکار نے بالی ووڈ میں تخلیقی بحران پر آواز بلند کی اور انکشاف کیا کہ فلم انڈسٹری میں اصلی کہانیوں کا شدید فقدان ہے۔ان کے مطابق، آج کل فلمیں پرانے فارمولوں پر بن رہی ہیں، جنوبی ہند کی فلموں اور گانوں کی نقل عام ہو چکی ہے۔ اداکار نے فلم انڈسٹری میں بڑھتے ہوئے سیکوئلز اور ری میکس کے رجحان کو ”تخلیقی دیوالیہ پن“ سے تعبیر کیا۔ ان کا کہنا تھا،”بالی ووڈ...
لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 مئی 2025ء ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے فلسطینی بچوں کیلئے فوری امداد اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں غزہ میں فلسطینی بچوں کے لیے فوری امداد اور ریلیف اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ’غزہ میں فلسطینی بچوں کو بھوک اور موت کی بدترین صورتحال کا سامنا ہے، بچوں کے بگڑتے حالات دیکھ کر دل دہل جاتا ہے‘۔ ملالہ یوسفزئی نے بچوں کی سلامتی اور صحت کے لیے دعا بھی کی اور لکھا کہ ’میں ان کے تحفظ اور مستقبل کے لیے دعا گو ہوں، میں فوری امداد اور امداد...
---فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے محکمۂ تعلیم کی جانب سے اسکولوں سے باہر بچوں سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے۔محکمۂ تعلیم کے دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا میں 37 فیصد بچے تعلیم سے محروم ہیں، کے پی میں اسکولوں سے باہر بچے و بچیوں کی تعداد 49 لاکھ 20 ہزار ہے۔پشاور میں 5 لاکھ سے زائد بچے اسکولز سے باہر ہیں جن میں 3 لاکھ 19 ہزار بچیاں شامل ہیں، آبادی کے تناسب سے کولئی پالس کوہستان میں سب سے زیادہ 80 ہزار 333 بچے اسکول سے باہر ہیں۔اسی طرح لوئر کوہستان اور اپر کوہستان میں 79 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں۔ اپرچترال میں سب سے کم 10 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ اس سے متعلق وزیرِ تعلیم فیصل...
راولپنڈی/ اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھارت سے واپس بھیجے گئے دو بچوں کے علاج کا ذمہ لے لیا۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار نے غیر انسانی اقدام اٹھاتے ہوئے زیر علاج مریضوں کو بھی پاکستان واپس بھیج دیا۔ دل کے عارضے میں مبتلا دو بچوں کے والد شاہد احمد نے مودی کے غیر انسانی اقدام کی سخت مذمت کی۔ حیدر آباد، سندھ کے رہائشی شاہد احمد نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے دو بچے پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور میں ان کا علاج کروانے بھارت گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 21 اپریل 2025 کو ہم اپنے بچوں کے علاج کے لیے بھارتی...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں نے ایک اور غیر انسانی رخ اختیار کیا جب دل کے عارضے میں مبتلا 2 معصوم پاکستانی بچوں کو علاج کے دوران ملک بدر کر دیا گیا۔ تاہم پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے فوری اقدام کرتے ہوئے بچوں کے مفت علاج کا بندوبست کرکے مثال قائم کردی۔ حیدر آباد (سندھ) کے رہائشی شاہد احمد اپنے 2 بچوں عبداللہ (9 سال) اور منسا (7 سال) کو دل کے پیدائشی عارضے کے علاج کے لیے 21 اپریل 2025 کو بھارتی شہر فرید آباد لے کر گئے تھے۔ شاہد احمد کہتے ہیں کہ22 اپریل کو بچوں کے ٹیسٹ ہوئے اور 23 اپریل کو سرجری کی...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی جانب سے نام نہاد ”پہلگام فالس فلیگ آپریشن“ کے بعد ایک اور غیر انسانی قدم اٹھایا گیا، جب دل کے عارضے میں مبتلا دو پاکستانی بچوں کو علاج کے دوران ہی زبردستی بھارت سے نکال دیا گیا۔ تاہم، پاکستان نے اس ظلم کا بھرپور اخلاقی اور انسانی جواب دیا۔ آرمی چیف نے ان بچوں کے علاج کی ذمہ داری سنبھال لی ہے اور راولپنڈی کے معروف اے ایف آئی سی ہسپتال میں ان کا مفت اور معیاری علاج جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سندھ کے شہر حیدرآباد رہائشی شاہد احمد نے بتایا کہ ’میرے دو بچے عبداللہ (9 سال) اور منسا (7 سال) پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں...
امریکا کے سابق نائب صدر مائیک پینس نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تمام ٹیرف پالیسیوں پر تنقید کی ہے۔ سابق نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ ممکنہ قلت اور مہنگائی امریکیوں کو وائٹ ہاؤس سے مختلف سوچنے پر مجبور کرے گی۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سابق نائب صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ملک میں بچوں کو کم کھلونوں سے کام چلانے کی سوچ سے بھی اتفاق نہیں کیا۔ حال ہی میں امریکی صدر نے تسلیم کیا تھا کہ چین کے ساتھ ٹیرف کی جنگ کھلونوں کی قلت اور مہنگائی کا باعث بن سکتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی بچوں کے پاس 30 گڑیوں کے بجائے 2 گڑیاں ہوسکتی ہیں تاہم اس...
بھارت سے واپس بھیجے گئے دل کے مریض بچوں کا آرمی چیف نے علاج کا ذمہ لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی حکومت کی انتہاپسند پالیسیوں نے انسانیت کی تمام حدیں پار کر دیں۔ دل کے عارضے میں مبتلا دو معصوم بچوں کو علاج کے دوران پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔ تاہم، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں بچوں کے علاج کی مکمل ذمہ داری اُٹھا لی ہے۔دل کے مریض بچوں عبداللہ (9 سال) اور منسا (7 سال) کے والد شاہد احمد، حیدرآباد سندھ کے رہائشی ہیں، جنہوں نے بتایا کہ وہ 21 اپریل 2025 کو علاج...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا نے انکشاف کیا کہ ان کی 16 سالہ سوتیلی بیٹی سمیرا روزانہ کئی کئی گھنٹے موبائل استعمال کرتی ہے اور ہم اس کی عادت سے بہت پریشان ہیں۔ دیا مرزا اپنی خوبصورتی، مہارت، اور ماحولیاتی مسائل پر کام کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے مقابلہ حسن جیت کر شوبز میں قدم رکھا، مگر اس کے باوجود انہوں نےہمیشہ چمکدار اور روایتی کرداروں کے بجائے پیچیدہ اور چیلنجنگ کردار ادا کرنا ترجیح دی، جس سے انہوں نے ناصرف اپنے مداحوں کو متاثر کیا بلکہ اپنی اداکاری کی مہارت کو بھی ثابت کیا۔ دو دہائیوں پر محیط اپنے کامیاب اداکاری کے کیریئر کے علاوہ، دیا مرزا ایک شاندار بیوی اور ماں بھی...

اعجاز چودھری پر سازش کا الزام ابھی ثابت نہیں ہوا، سپریم کورٹ نے ضمانت منظوری کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز احمد چودھری کیخلاف مجرمانہ سازش کا الزام استغاثہ کی جانب سے ٹرائل میں ثابت کیا جانا ابھی باقی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 2سال سے قید اعجاز چوہدری کی ضمانت منظوری کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ جسٹس نعیم افغان نے فیصلے میں قرار دیا کہ استغاثہ نے ابھی تک ایف آئی آر درج کرنے میں تین دن اورشکایت کنندہ کی طرف سے ضمنی بیان دینے میں تقریباً ایک ماہ کی تاخیر کی وضاحت نہیں کی۔ بھارت اور بنگلہ دیش نے ایک دوسرے پر...
یاسر عرفات: نارووال میں ٹک ٹاک کا جنون بچوں میں بھی خطرناک حد تک بڑھنے لگا، بدومہلی ریلوے اسٹیشن پر ایک 10 سالہ بچہ ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرین کے انجن سے بال بال بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ بدومہلی ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جہاں ایک کمسن بچہ ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا اس دوران پیچھے سے تیز رفتار ٹرین آتی دکھائی دی لیکن بچہ انجن کے بالکل قریب سے گزر کر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں بچے کی جان لیوا حرکت کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد...
ملالہ یوسفزئی : فوٹو فائل نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے غزہ کے بچوں کیلئے ایک مرتبہ پھر آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ غزہ کے بچوں کیلئے فوری امداد، ریلیف اور مستقل جنگ بندی کی اپیل کرتی ہوں۔ملالہ یوسفزئی نے غزہ میں بچوں کی بھوک اور اموات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر نیویارک ٹائمز کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے فلسطینی بچوں کی حالت کو "دل دہلا دینے والا" قرار دیا ہے۔ فوٹو انسٹاگرام ملالہ یوسفزئی انہوں نے کہا کہ بچوں کی حالت کو دلخراش قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینی بچے بدترین بھوک اور موت کے حالات کا سامنا کر رہے ہیں، میں ان کی...
لاہور: پہلگام واقعہ کے بعد بھارت انسانیت بھول گیا، واہگہ بارڈر پر پیر کے روز ایک ایسا منظر پیش آیا جس نے ہر حساس دل کو لرزا کر رکھ دیا۔ بھارتی حکام نے ایک بھارتی ماں ثناء بلال سے اس کے دو معصوم بچوں کو جدا کر کے پاکستان کے حوالے کر دیا جبکہ ماں بچوں کی جدائی پر تڑپتی رہی اور انسانی ہمدردی کی اپیل کرتی رہی۔ ثناء بلال، جو بھارتی شہر میرٹھ کی رہائشی اور بھارتی پاسپورٹ ہولڈر ہیں، نے چند سال قبل پاکستانی شہری بلال گجر سے شادی کی تھی اور وہ کراچی میں مقیم تھیں۔ وہ 45 دن کے ویزے پر اپنے والدین سے ملنے بھارت آئی تھیں، مگر ان کا یہ دورہ ایک...
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 مئی 2025ء)شارجہ چلڈرن ریڈنگ فیسٹیول 2025 اپنی 12 روزہ تقریبات کے بعد کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ "Dive Into Books" کے تھیم کے تحت ایکسپو سینٹر شارجہ میں منعقد ہونے والا یہ 16واں ایڈیشن ادب، علم، اور تخلیقی سرگرمیوں سے بھرپور رہا۔ فیسٹیول میں 167 ممالک سے 1,25,700 سے زائد افراد نے شرکت کی، جو شارجہ کی عالمی ادبی اہمیت کا مظہر ہے۔ اس فیسٹیول میں 22 ممالک کے 122 پبلشرز شریک ہوئے جبکہ 70 ممالک سے ماہرین نے 1,000 سے زائد پروگرامز میں حصہ لیا، جن میں ورکشاپس، تھیٹر شوز، کہانی سیشنز، اور سائنسی مظاہرے شامل تھے۔ "شرلاک ہومز ایگزیبیشن" اور "فیوچر میکرز میوزیم" جیسی نئی پیشکشوں نے بچوں میں سیکھنے اور سوچنے کی...
پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے بعد ان کی وصیت سامنے آئی ہے جس میں خاص طور پر غزہ کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس نے اپنی وصیت میں لکھوایا کہ میرے مرنے کے بعد میری گاڑی کو غزہ کے بچوں کے لیے کلینک بنادیا جائے۔ "دی ویٹی کن نیوز" کے مطابق پوپ فرانسس کی وصیت پر عمل درآمد کے لیے ان کی گاڑی کو اس انداز میں دوبارہ تیار کیا جائے گا کہ وہ ایک چلتا پھرتا کلینک بن جائے۔ اس موبائل کلینک میں غزہ کے بچوں کے طبی معائنے، علاج معالجے، ویکسینیشن، مرہم پٹی اور فوری ٹیسٹ کی سہولت موجود ہو گی۔ اس موبائل کلینک کو غزہ کے اُں علاقوں میں استعمال کیا جائے گا جہاں طبی سہولیات میسر نہیں...
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے استفسار کیا ہے کہ چوروں اور ڈاکوؤں کو سپورٹ کرنا کہاں کا انصاف ہے؟اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک میں انتخابات کے بعد لوگوں سے ان کا اصل مینڈیٹ چھین لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل میں ہے، چوروں اور ڈاکوؤں کو سپورٹ کرنا کہاں کا انصاف ہے؟اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے مزید کہا کہ یہ وقت قومی اتحاد کا ہے، ورنہ ملکی حالات مزید خراب ہوں گے۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے بالی ووڈ کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے چور قرار دے دیا۔ نواز الدین صدیقی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں مختلف موضوعات پر بات کی اور خاص طور پر بالی ووڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری انڈسٹری میں ایک ہی چیز کو 5 سال تک دہرایا جاتا ہے پھر جب لوگ اس سے بور ہو جاتے ہیں تو اسے چھوڑ دیا جاتا ہے‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’دراصل عدم تحفظ بہت بڑھ گیا ہے اور بالی ووڈ کو لگتا ہے کہ اگر کوئی فارمولا چل رہا ہے تو اسے ہی چلاتے رہو، اسے رگڑتے رہو۔ اور اس...
گڈانی میں ساحل سمندر پر سیر و تفریح کےلیے فیملی کے ساتھ جانے والا شخص بیٹے کو بچاتے ہوئے خود بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔کراچی کے علاقے بنارس کٹی پہاڑی کے رہائشی کریم شاہ کا 12 سال کا بیٹا عبید سمندر میں نہاتے ہوئے تیز موجوں کا شکار ہوگیا، اور اسے بچانے کی کوشش میں باپ بھی موت کے منہ میں چلا گیا۔ لاہور، 3 بچے دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحقپولیس کے مطابق تینوں بچوں کی لاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا ہے، ڈاکٹر نے بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔ میونسپل کمیٹی گڈانی لائف گارڈز نے کشتی کے ذریعے لاشیں نکال لی اور لاشوں کو آر ایچ سی شیخ آباد...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پاک بھارت صورتحال پر سیاسی رہنماوں کو بریفنگ دیتے ہوئے دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک بھارت صورتحال پر سیاسی رہنماوں کو بریفنگ دی۔اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی،ایم کیو ایم ، جے یوآئی،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ، بلوچستان عوامی پارٹی سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔البتہ تحریک انصاف نے پاک بھارت صورتحال پر حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق ان کیمرا سیشن میں...

پہلی مرتبہ 11لاکھ آئوٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ : تعلیم کیلئے بہت ساکام کرنا چاہتی ہوں : مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر مدت میں 11لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈقائم کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سکول ایجوکیشن کے موجود اور مجوزہ پراجیکٹس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفننگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 11ہزار سے زائد سکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل ہوگئی ہے۔ بچوں کی انرولمنٹ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وزیر تعلیم اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ٹیم کو 11لاکھ بچوں کی انرولمنٹ پر شاباش دی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے سکول مینجمنٹ کونسل کو 10ارب روپے سے 90دن کے اندر ضروری سہولتوں...
حسن علی:وفاقی وزیرمملکت عون چودھری سےایم پی اےشعیب صدیقی نےملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کےدرمیان اہم امورپرتبادلہ خیال کیاگیا،سیاسی وتنظیمی امورپرگفتگو، پاک بھارت کشیدگی پرپارٹی مؤقف بارے تبادلہ خیال کیا گیا،رہنماؤں کاپاک فوج سےمکمل اظہاریکجہتی اورقومی سلامتی اداروں کی بھرپورحمایت پرمکمل اتفاق کیا۔ رہنماؤں نےحکومت کوجنگ کےماحول میں بھی برداشت کادامن نہ چھوڑنےپرخراج تحسین پیش کیا۔ پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا
غزہ میں امداد کی بندش کے باعث غذائی بحران مزید شدید ہوگیا، فاقہ کشی سے 3 لاکھ کے قریب بچے موت کے دہانے پر پہنچ گئے۔ غزہ میں بے بی فارمولا دودھ اور دیگر غذائیت نہ ملنے سے ساڑھے 3 ہزار سے زائد شیر خوار بچوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ گئیں۔ اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کے دوران 2 مارچ کو غزہ میں ہر طرح کی امداد کے داخلے پر پابندی عائد کی تھی جو تاحال برقرار ہے۔ اسرائیلی اقدام پر اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی پر غزہ میں غذائی امداد کی نگرانی کرنے والی تنظیم اوکسفیم نے غزہ کے بچوں کی حالت زار کا ذمہ دار پوری دنیا کو قرار دے دیا۔ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی...
مفی منیب الرحمٰن—فائل فوٹو اہلسنت و جماعت کے زیرِ اہتمام فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے کراچی میں مارچ کیا گیا۔مفتی منیب الرحمٰن کی قیادت میں مارچ نمائش سے تبت سینٹر پہنچا۔ ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ اس دوران عام پبلک کو جمشید روڈ، تین ہٹی سے نمائش جانے کی اجازت نہیں تھی۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو گرومندر سے سولجر بازار، جمشید روڈ سے جیل چورنگی کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو شارع قائدین، سوسائٹی چورنگی سے نمائش جانے کی اجازت نہیں تھی، شہریوں کو سوسائٹی چورنگی سے کشمیر روڈ کا راستہ اختیار کرنے کا کہا گیاٹریفک پولیس کے مطابق ریلی کے دوران سوسائٹی چورنگی سے آنے والے ٹریفک کو پیپلز...
ٹرینیڈاڈ(نیوز ڈیسک)ایمازون کے جنگلات میں چھوٹے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی جس میں مسافر افراد بچے سمیت 5 افراد دلدلی جھیل میں مگرمچھوں کے درمیان پھنس گئے۔ رپورٹ کے مطابق بولیویا کی ریسکیو ٹیموں نے 36 گھنٹوں بعد متاثرین کو بحفاظت نکال لیا۔ طیارے کے پائلٹ اینڈریس ویلارڈے نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ دورانِ پرواز انجن میں خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث انھیں شمالی بولیویا کے شہر باوریس سے ٹرینیڈاڈ جاتے ہوئے ایتانومس دریا کے قریب ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ویلارڈے کے مطابق طیارہ اچانک نیچے آنے لگا اور مجھے اسے ایک دلدلی علاقے میں اتارنا پڑا، جو ایک جھیل کے قریب تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پانچوں افراد طیارے کے اوپر کھڑے تھے اور ہمارے...
عجب کرپشن کی غضب کہانی ، پی اے آر سی کو 2کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کا چونا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ارمان یوسف)پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی)میں عجب کرپشن کی غضب کہانی سامنے گئی، زرعی تحقیق کے ادارے میں صرف گزشتہ پانچ ماہ میں قومی خزانے کو 2 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کا چونا لگا دیا گیا،چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی نے اختیارات کے غلط استعمال سے بعض منظور نظر اور من پسند لوگوں کو ان کی سالانہ تنخواہ سے بھی زیادہ کیش ایوارڈ سے نواز دیا ،کیش ایوارڈ کی بورڈ آف گورنرز سے بھی منظوری نہیں لی گئی۔ سب نیوز کو...
موچکو یارمحمد گوٹھ گھرمیں فائرنگ سے6 بچوں کی ماں جاں بحق ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں خاتون کی شناخت 35 سالہ شہناز ولد کامران کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف نے بتایا کہ خاتون کے شوہر کامران نے 2 شادیاں کی ہوئی تھی، جاں بحق خاتون پہلی بیوی تھی اوراس سے 6 بچے ہیں جبکہ شوہرنے دوسری شادی تین سال قبل کی تھی اور دوسری بیوی سے بھی اس کا ایک بچہ ہے۔ انھوں نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کا شوہراسٹیٹ ایجنٹ ہے، رات گئے میاں بیوی میں کسی بات پر لڑائی جھگڑا ہوا اورصبح خاتون نے شوہرکے پستول سے مبینہ طور پرخود...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اقدامات کے باعث پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر مدت میں 11 لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ قائم ہوگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سکول ایجوکیشن کے موجودہ اور مجوزہ پراجیکٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پنجاب میں 11 ہزار سے زائد سکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں بچوں کی انرولمنٹ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔مریم نوازشریف نے وزیر تعلیم کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت 11 لاکھ بچوں کی انرولمنٹ پر شاباش دی اور سکول مینجمنٹ کونسل کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے چند مخیر انسانوں کے ایک گروپ نے، جس میں بل گیٹس کی قائم کردہ فاؤنڈیشن بھی شامل ہے، باہمی تعاون سے ایک ایسا نیا امدادی فنڈ قائم کیا ہے، جس کی مالیت تقریباﹰ 500 ملین ڈالر ہے۔ اس فنڈ کے قیام کا مقصد براعظم افریقہ میں زیریں صحارا کے علاقے میں زچگی سے گزرنے والی ماؤں اور ان کے نوزائیدہ بچوںکی زندگیاں بچانے میں مدد کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ زیریں صحارا کا افریقی خطہ ''گلوبل ویلتھ فنڈنگ‘‘ سے بڑی حد تک محروم اور اس اعتبار سے تاریک نظر آنے والا خطہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سکول ایجوکیشن کے موجود اور مجوزہ پراجیکٹس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز کا آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے طلبا کو بھی اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس دینے کا اعلان مریم نواز کو آگاہ کیا گیا کہ پنجاب میں 11 ہزار سے زائد اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل ہوگئی ہے جب کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت 11لاکھ بچوں کی انرولمنٹ بھی کیا جا چکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 11 لاکھ بچوں کی انرولمنٹ پر شاباش دیتے ہوئے اسکول مینجمنٹ کونسل کو 10 ارب روپے سے 90 دن کے اندر ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت...
—فائل فوٹو کراچی میں آج مذہبی سیاسی جماعتوں کی جانب سے ملین مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔یہ مارچ مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی اور بھارت کی جارحیت کے خلاف کیا جا رہا ہے، مارچ بعد نمازِ ظہر مزارِ قائد نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک کیا جائے گا۔ٹریفک پولیس کے مطابق باغ جناح نزد نمائش چورنگی میں مارچ شرکاء گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔ٹریفک پولیس نے بتایا کہ گرومندر، جمشید روڈ اور تین ہٹی سے نمائش تک عام عوام کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، شہری گرومندر سے بہادر روڈ، جمشید روڈ سے جیل چورنگی جبکہ سوسائٹی چورنگی سے کشمیر روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔ غزہ ملین مارچ سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن کی زیرِ صدارت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پہلگام میں ہونیوالی دہشتگردی میں ہلاک ہونیوالے 26 لوگوں کی ہلاکت کے بعد اُٹھائے گئے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے اقدامات نے کئی خاندانوں کے افراد کے لیے ناقابل فراموش المیوں کو جنم دیا ہے۔ پہلگام میں ہونیوالی دہشتگردی میں ہلاک ہونیوالے 26 لوگوں کی ہلاکت نے جہاں ان کے خاندانوں اور گھرانوں کے افراد کیلئے ناقابل فراموش المیوں کو جنم دیا وہیں اس تناظر میں مودی حکومت کے بہت سے اقدامات نے بے گناہ اور معصوم لوگوں جن کا اس سارے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ان کی زندگی کو بھی سماجی المیوں میں بدل دیا ہے ان میں مودی حکومت کی جانب سے بھارت میں مقیم پاکستانیوں کو واپس بھیجے جانے کے احکامات بھی...
ایک طالب علم کی تعلیم،تربیت اور شخصیت سازی کا عمل کسی سیاسی تنہائی میں ممکن نہیں ہوتا۔یہ عمل کسی ایک فرد واحد کی ذمے داری بھی نہیں ہے بلکہ اس عمل میں مختلف فریقین سمیت بنیادی ذمے داری کے زمرے میں والدین اور اساتذہ بھی شامل ہوتے ہیں۔بنیادی طور پراساتذہ اور والدین یا تعلیمی ادارے کا مقصد ایک ایسا سازگار ماحول پیدا کرنا ہوتا چاہیے جہاں طالب علم اپنی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کی مدد سے خود کو بہتر طالب علم اور شہری کے طور پر پیش کر سکیں۔ کیونکہ طالب علم نے جہاں خود کو بدلنا ہوتا ہے وہیں اپنی تعلیم اور تربیت کی بنیاد پر وہ سماج کو بدلنے میں بھی اپنا کردار ادا کرتا ہے۔اگر سماج...
لاہور کے علاقے بادامی باغ کی جوزف کالونی چوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں ریکارڈ یافتہ شہباز عرف لونا، یوسف اور احمد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے اور گلی محلوں، رش والے مقامات پر موقع پا کر بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چرا کر فرار ہو جاتے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کو ویران جھاڑیوں میں چھپے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 4 موٹر سائیکلیں، 3 موبائل فون، نقدی رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج...
اسلام آباد:گاڑیاں چوری کرنے کا الزام لگانے پر شہری اسلام آباد کلب کے سامنے موبائل فون ٹاور پر چڑھ گیا۔ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ٹاور پر چڑھنے والے شخص کے ساتھ مذاکرات کیے اور اسے نیچے اتارا۔ ریسکیو حکام کے مطابق موبائل ٹاور پر چڑھنے والے شخص کا نام محسن ہے۔ موبائل ٹاور پر چڑھنے والے شخص نے ابتدائی بیان میں کہا کہ میں گاڑیاں دھونے کا کام کرتا ہوں، جبکہ مجھ پر گاڑیاں اور موٹرسائیکل چوری کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے شہری کو موبائل ٹاور سے نیچے اترنے کے بعد حراست میں لے لیا، اور اپنے ساتھ لی گئی ہے۔ Post Views: 1
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) کشمیری رہنما مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک ہی خاندان کے افراد کو ایک دوسرے سے جدا کیا جارہا ہے، دنیا میں کوئی قانون ایسا نہیں جو میاں بیوی اور خاندان کو جدا کرنے کی اجازت دیتا ہو ، بھارت ماؤں کو بچوں سے جدا کررہا ہے۔پاکستان شملہ معائدہ کرے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کشمیر کے مسئلے کا حل نہیں چاہتی اس لیے پاکستان کی طرف سے تمام سفارتی کوششیں ناکام ہوئی ہیں، آر ایس ایس کی سرکار پر پابندی لگنی چاہیے کیوں کہ یہ ایک دہشتگرد تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف بل کے...
لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور میں قصور کی رہائشی لڑکی پسند کی شادی نہ کروانے پر اپنے ہی گھر میں چوری کر کے فرار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں لڑکی نے پسند کی شادی نہ کروانے پر اپنے ہی گھر کو لوٹ لیا جسے اب پولیس نے سامان سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ چوکی چلڈرن اسپتال پولیس نے لڑکی کو سامان سمیت گرفتار کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ قصور کی رہائشی لڑکی سے زیورات، نقدی و دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔ مزیدپڑھیں:پنجاب یونیورسٹی : 12 اساتذہ کروڑوں کی اسکالرشپ لےکر فرار
لاہور(شوبز ڈیسک)معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کا لندن میں پاسپورٹ چوری ہوگیا جس کے بعد وہ عارضی سفری دستاویزات پر پاکستان واپسی کے لیے روانہ ہونے والے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رجب بٹ نے اپنی گاڑی ایک پارکنگ ایریا میں کھڑی کی اور بیگ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر واضح طور پر رکھا ہوا تھا۔ چوروں نے مبینہ طور پر گاڑی کا شیشہ توڑ کر بیگ چوری کرلیا جس میں پاسپورٹ سمیت دیگر قیمتی اشیاء موجود تھیں۔ پاسپورٹ چوری ہونے کے بعد رجب بٹ نے پاکستان ہائی کمیشن لندن سے عارضی سفری دستاویز (Temporary Travel Document) کے لیے درخواست دی جو صرف ایک مرتبہ استعمال کی جا سکتی ہے۔ انہیں یہ دستاویز جاری...
سندھ کے ضلع کشمور میں ملزمان 8 سالہ بچے کو گھر سے اغوا کر کے لے گئے۔پولیس کے مطابق کشمور میں گزشتہ رات ذوالفقار شاہ محلہ میں 12 سے زائد ڈاکوؤں نے ایک گھر پر دھاوا بولا اور 8 سالہ احد چھجن کو اغوا کر لیا۔پولیس کے مطابق مزاحمت کرنے پر ملزمان نے اہل خانہ پر تشدد کر کے تین افراد کو زخمی بھی کیا۔ بچوں کے اغوا کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ، پولیس ناکامکراچی شہر میں بچوں کے اغوا کے واقعات میں تشویشناک... پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مقامی پولیس کے مطابق بچے کی بازیابی کے لیے علاقے کی ناکا بندی کر کے تلاش شروع کردی گئی ہے۔
پسند کی شادی نہ کروانے پر لڑکی اپنے ہی گھر میں چوری کر کے فرار ہوگئی جسے گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق چوکی چلڈرن اسپتال پولیس نے کارروائی کرکے لڑکی کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کیا، چوکی پولیس نے اسٹاپ پر بیٹھی لڑکی کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا، لڑکی نے پولیس سے غلط بیانی کی ناکام کوشش کی۔ لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، والدین منع کرتے تھے، لڑکی قصور کی رہائشی ہے، طلائی زیورات، نقدی و دیگر چوری شدہ سامان برآمد کرلیا گیا۔ چوکی پولیس نے لڑکی کی گرفتاری کے متعلق متعلقہ پولیس کو مطلع کر دیا، ایس پی اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ مشکوک افراد و سامان کے بارے میں 15 کال پر فوری پولیس کو اطلاع دیں۔
بچوں کے کینسر سے آگاہی کے دن کے موقع پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ اس اہم تقریب کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں، میچ آفیسرز اور کمنٹیٹرز اس بیماری کیخلاف آگاہی فراہم کریں گے۔ آگاہی مہم کے تحت میچ کے آفیسرز اور کمنٹیٹرز سنہرے ربن پہنیں گے، جو بچوں کے کینسر کی علامت ہے، جبکہ کھلاڑی میدان میں خصوصی سنہری ٹوپیاں اور ربنز پہنیں گے۔ میچ میں استعمال ہونے والے اسٹمپ بھی سنہرے رنگ کے ہوں گے۔ کینسر سے متاثرہ اسٹیڈیم میں خصوصی طور پر مدعو کیے جائیں گے، اور دونوں ٹیموں...

یانگو (Yango) پاکستان کی خواتین، بچوں اور دیگر مسافروں کی حفاظت کے معیار کو بلند کرنے کے لیے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ شراکت داری
لاہور( نیوز ڈیسک) یانگو (Yango) پاکستان جو کہ ایک عالمی ٹیک کمپنی یانگو (Yango) گروپ کا حصہ ہے، نے مسافروں کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے ایک جرات مندانہ قدم میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی (PSCA) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ مضبوط حفاظتی اقدامات کو نافذ کرنے کے مشتر کہ عزم کی عکاسی کرتا ہے جن کا مقصد سروس استعمال کرنے والی خواتین، بچوں اور دیگر مسافروں کی حفاظت کرنا ہے۔ یہ تزویراتی تعاون رائیڈ ہیلنگ کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے کیونکہ دونوں فریقین پاکستان میں نقل و حرکت کو محفوظ ، بہتر اور زیادہ جامع بنانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔ شراکت داری...
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹر کے وکیل نے بتایا کہ اعجاز چودھری 11 مئی 2023ء سے گرفتار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت منظور کر لی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی، جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بنچ کا حصہ تھے۔ اپنے مؤقف میں سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ اعجاز چودھری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔ جسٹس نعیم...
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت منظور کر لی۔سپریم کورٹ میں جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بنچ کا حصہ تھے۔اپنے موقف میں سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ اعجاز چودھری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے کہ اعجاز چودھری کے خلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے، ویسے بھی تو 600 لوگ فوجی عدالتوں میں لے کر گئے ہیں،...
قومی ادارہ برائے امراض قلب کراچی (این آئی سی وی ڈی) نے بھارت سے واپس آنے والے 2 بچوں کے لیے دل کی مفت سرجری کی پیشکش کی ہے۔ این آئی سی وی ڈی نے کہا کہ 9 اور 7 سال کے دونوں بچے پیدائشی طور پر دل کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ ترجمان این آئی سی وی ڈی کے مطابق میڈیکل بورڈ نے دونوں بچوں کے کیس کا جائزہ لیا۔ ماہرین نے سرجری کو محفوظ قرار دیا اور کہا کہ بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں، بچوں کے والد نے این آئی سی وی ڈی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند ہونے کے بعد پاکستان آنے والے شہری سرحد پر پھنس گئے، خواتین نے بھارتی رویے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کس قانون کے تحت بچوں کو ماؤں سے الگ کیا جارہا ہے۔پاک بھارت سرحد پر شہریوں کی بھیڑ لگی ہے، گاڑیوں کی قطاریں ہیں، پاکستان واپس آنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ بھارتی حکام نے بھارتی پاسپورٹ رکھنے والی خواتین کو بھی سرحد پر روک لیا، اور انہیں پاکستان جانے سے روک دیا۔ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنسآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگ مسلط... خواتین کا کہنا ہے کہ کس قانون کے...
کراچی: قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) نے انسان دوست اقدام کے تحت بھارت سے بغیر علاج کروائے واپس آنے والے دو بچوں کے مفت علاج کی ذمہ داری اٹھا لی،نو سالہ عبداللہ اور 7 سالہ منسا دونوں ہی پیدائشی دل کے مرض میں مبتلا ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدر آباد سے تعلق رکھنے والا یہ خاندان علاج کے لیے بھارت گیا تھا لیکن پاک بھارت کشیدگی کے سبب انہیں اچانک بغیر علاج کروائے ہی پاکستان واپس بھیج دیا گیا، واپسی کے بعد این آئی سی وی ڈی نے فوری طور پر ایک اعلیٰ سطح میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جس میں بچوں کے دل کے ماہر، بیہوشی کے ماہر اور سی ٹی اسکین...
صوبہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نے نایاب نسل کے بھیڑیے کے 6 بچوں کو بازیاب کرا لیا۔ جبکہ کارروائی پاک افغان سرحدی علاقے قمرالدین کاریز میں کی گئی۔ کارروائی کے لیے لیویز کی معاونت بھی حاصل کی گئی۔ بھیڑیے کے یہ بچے پہاڑی غار سے مقامی چرواہوں نے پکڑے تھے، ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔ چرواہے بھیڑیے کے بچوں کو اپنے مال مویشیوں کے تحفظ کی غرض سے مارنا چاہتے تھے۔ بچوں کی عمریں ایک ماہ سے کم ہیں اور وہ خود سے زندہ رہنے کے قابل نہیں ہیں۔ محکمہ جنگلی حیات کے ذرائع کے مطابق 3 سے 4 ماہ تک بھیڑیے کے بچوں کو خصوصی دیکھ بھال میں رکھا جائے گا۔ واضح...
تمباکو سیکٹر میں غیر قانونی تجارت سے 300ارب کا نقصان ، چائے کی اسمگلنگ جاری ایران سے 2 ارب 80 کروڑ لیٹر پیٹرل اسمگل ہونے سے 270 ارب کا ریونیو نقصان ملک کے بڑے کاروباری شعبوں میں ساڑھے 700 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔نجی تھنک ٹینک پرائم نے پاکستان میں غیرقانونی تجارت پررپورٹ جاری کردی جس میں تمباکو، دوا سازی، ٹائر، آئل، پیٹرول، ڈیزل اور چائے کی اسمگلنگ کی نشاندہی کی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق تمباکو سیکٹر میں غیر قانونی تجارت کا حصہ 65 فیصد ہے جس سے قومی خزانے کو سالانہ 300 ارب روپے ریونیو کا نقصان ہو رہا ہے۔ایران سے سالانہ 2 ارب 80 کروڑ لیٹر پیٹرول و ڈیزل اسمگل کیا جاتا...
نئی دہلی (ویب ڈیسک) پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بھارت میں موجود پاکستانی خاتون سیما حیدر کے شوہر غلام حیدر کا ایک اور جذباتی ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے۔ بیان میں انہوں نے حکومت پاکستان، وزیر اعظم اور آرمی چیف سے اپنے بچوں کی حفاظت اور فوری واپسی کے لیے اپیل کی ہے۔غلام حیدر نے بتایا کہ انہوں نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وہاں موجود عملے کو ان کے بچوں کی واپسی سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں۔ غلام حیدر نے کہا میرے چار بچے غیر قانونی طور پر بھارت میں موجود ہیں۔ ان کی زندگی،...
لاہور: شاد باغ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مرد و زن پر مشتمل چار رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان گلی محلوں اور بازاروں میں کھڑی موٹر سائیکل کو ماسٹر چابیوں سے کھول کر فرار ہو جاتے۔ پولیس چیکنگ سے بچنے کے لیے ملزمہ موٹر سائیکل پر ساتھ سوار ہو جاتی اور وارادت کے بعد ملزمان خاتون ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل فروخت کر دیتے۔ ملزمان نے چند روز قبل سی سی ٹی وی کیمروں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کی تھی۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 5 موٹر سائیکل، 6...
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا بھارت سے علاج کے بغیر وطن واپس آنے والے دو بچوں سے متعلق قومی ادارہ برائے امراض قلب کے میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ کا بچوں کا علاج پاکستان میں ممکن ہے۔ اسپتال کے حکام کے مطابق قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں دونوں بچوں کا معائنہ کیا گیا، بچوں کی صحت سے متعلق بنائے گئے میڈیکل بورڈ کی مشاورت مکمل ہوگئی۔متاثرہ بچوں کے والد شاہد علی کی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ میڈیکل بورڈ میں یہ کہا گیا ہے کہ بچوں کا علاج پاکستان میں ممکن ہے، قومی ادارہ امراض قلب میں بھی سرجری کرانے کا ڈاکٹرز نے مشورہ دیا۔ وزیر صحت کی بھارت سے بغیر علاج واپس آنیوالی...
— فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت میں ادھورا علاج چھوڑ کر آنے والے بچے کا علاج کروانے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے گورنر سندھ نے علاج چھوڑ کر آنے والے بچے کا علاج پاکستان میں ؤکروانے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں ادھورا علاج چھوڑ کر واپس آنے والے معذور بچے کا علاج اب پاکستان میں مکمل ہوگا، اخراجات کی فکر نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اگر انسان دشمنی پر اتر آیا ہے تو میں علاج کرواؤں گا۔ پاکستانی غیور قوم ہیں، جو اپنوں کا دکھ درد بانٹنا جانتے ہیں۔ واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں...
امریکی ریاست آئیووا کے ایک میوزیم کے مالک نے دعویٰ کیا ہے اس کے پاس 38,162 چمچ ہیں جو کہ نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرنے کیلئے کافی ہے۔ ڈیوین پورٹ میں مسیسیپی سپون گیلری کی مالک کیمی پوہل نے تقریباً دو درجن رضاکاروں کو جمع کیا اور 5 گھنٹے سے زیادہ وقت گزار کر اپنے چمچوں کی پوری انوینٹری کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کو ثبوت کے طور پر پیش کیا۔ چمچوں کے سب سے بڑے ذخیرے کا موجودہ ریکارڈ آسٹریلوی شخص ڈیس وارن کے پاس ہے، جس کے 30,000 چائے کے چمچوں کا مجموعہ 1990 میں قائم کیا گیا تھا۔ کیمی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ ریکارڈ جلد ہی ان کا ہو جائے گا،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت منظور کر لی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت منظور کرلی اور اعجاز چودھری کو ٹرائل کورٹ میں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ مزید :
اسلام آباد: ملک کے بڑے کاروباری شعبوں میں 750 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی تھنک ٹینک پرائم نے پاکستان میں غیرقانونی تجارت پر رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق غیر قانونی تجارت میں تمباکو، دوا سازی، ٹائر، آئل، پیٹرول، ڈیزل اور چائے شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق تمباکو سیکٹر میں غیر قانونی تجارت کا حصہ 65 فیصد ہے، جس سے قومی خزانے کو سالانہ 300 ارب روپے ریونیو کا نقصان ہو رہا ہے۔ ایران سے سالانہ دو ارب 80 کروڑ لیٹر پیٹرول و ڈیزل اسمگل کیا جاتا ہے، جس کے باعث 270 ارب کے ریونیو کا نقصان ہوتا ہے، فارماسیوٹیکل میں 40 فیصد دوائیں جعلی یا غیر معیاری ہوتی ہیں...
اسلام آباد: بھارت سے واپس آئے دل کے عارضے میں مبتلا بچوں کے علاج کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر بیمار بچوں کا علاج ممکن بنایا گیا۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر بھارت سے واپس آئے بچوں کے علاج کے انتظامات مکمل ہو گئے اور حکومتِ پاکستان بچوں کے علاج کا مکمل خرچ اٹھائے گی۔ مزید پڑھیں: وفاقی وزیر صحت کا سامانِ شفا، فاؤنڈیشن کا دورہ بھارت نے پاکستان سے گئے اس خاندان کاویزہ کینسل ہونے کے بعد انہیں واپس بھیج دیا تھا،ان بچوں کی سرجری ہونا ابھی باقی تھی لیکن علاج مکمل نہ ہو سکا۔ ڈی جی ہیلتھ نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج...
لوئر کوہستان میں ایک المناک حادثے کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کی جانب سفر کرنے والی ایک گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ لوئر کوہستان میں قراقرم ہائی وے پر مٹہ بانڈہ کے مقام پر پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق راولپنڈی سے بتایا گیا ہے، جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر وقوع پر پہنچیں اور مقامی افراد کی مدد...
اسلام آباد: بھارت سے واپس آئے دل کے عارضے میں مبتلا بچوں کے علاج کے انتظامات مکمل کر لئے گئے، دونوں بچے کل اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت مصطفی کمال کی ہدایت پر بھارت سے واپس آئے بچوں کے علاج کے انتظامات مکمل ہو گئے اور حکومتِ پاکستان بچوں کے علاج کا مکمل خرچ اٹھائے گی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان سے گئے اس خاندان کاویزہ کینسل ہونے کے بعد انھیں واپس بھیج دیا تھا۔ ان بچوں کی سرجری ہونا ابھی باقی تھی اور علاج مکمل نہ ہو سکا۔ ڈی جی ہیلتھ نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔بچوں کے علاج...
ایف بی آر کی کارروائیاں، مشہور فیشن برانڈ کی ٹیکس چوری پکڑ لی، 4آوٹ لیٹس سیل WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے ماتحت ریجنل ٹیکس آفس ٹو نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے معروف فیشن برانڈ کی 10کروڑ سے زائد مالیت کی مبینہ ٹیکس چوری پکڑلی اور 4 آوٹ لیٹس سیل کردیا۔ایف بی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فیشن برانڈ 10کروڑ روپے سے زائد ٹیکس چوری میں ملوث پایا گیا اور ایف بی آر ٹیم نے مختلف کارروائیوں میں برانڈ کے 4 آوٹ لیٹس سیل کردیے ہیں۔ایف بی آر نے دعوی کیا کہ فیشن برانڈ Sowears ٹیکس چوری، آمدنی چھپانے اور بیرون ملک خفیہ کاروباری سرگرمیوں میں ملوث...
کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت ریجنل ٹیکس آفس ٹو نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے معروف فیشن برانڈ کی 10کروڑ سے زائد مالیت کی مبینہ ٹیکس چوری پکڑلی اور 4 آؤٹ لیٹس سیل کردیا۔ ایف بی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فیشن برانڈ 10کروڑ روپے سے زائد ٹیکس چوری میں ملوث پایا گیا اور ایف بی آر ٹیم نے مختلف کارروائیوں میں برانڈ کے 4 آؤٹ لیٹس سیل کردیے ہیں۔ ایف بی آر نے دعویٰ کیا کہ فیشن برانڈ Sowears ٹیکس چوری، آمدنی چھپانے اور بیرون ملک خفیہ کاروباری سرگرمیوں میں ملوث بھی پایا گیا ہے اور 2018 سے پوائنٹ آف سیل کو جان بوجھ کر ایف بی آر سے...
پڑھو پڑھاؤ مہم کی اختتامی تقریب سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ رائیویٹ تعلیمی ادارے سرکاری اداروں کے نہ ہونے کی وجہ سے آباد ہیں، حکمرانوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ اگر آج بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم دی جائے گی تو یہی بچے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی علاقہ دستگیر کے تحت پڑھو پڑھاؤ تحریک کے سلسلے میں باغ رضوان فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت 17 سال سے کراچی سمیت سندھ پر قابض ہے، سندھ میں 5 سے 16 سال کی عمر کے 78 لاکھ بچوں...
فائل فوٹو۔ لاہور میں اپنے ہی گھر سے چوری کے الزام میں خاتون اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میانوالی میں واردات کر کے لاہور پہنچے تو بابو صابو ناکے پر پکڑے گئے۔ پولیس کے مطابق خاتون پر الزام ہے کہ اس نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر گھر میں چوری کی۔ خاتون اور اس کے دوست سے 3 تولے زیورات اور 6 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار خاتون اور اس کے دوست پر میانوالی میں مقدمہ درج ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری، پرعزم اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں، ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف جمعرات کو ٹِلہ فیلڈ فائرنگ رینجزکے دورے کے موقعے پر فوجیوں سے خطاب کے دوران جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم ہے تاہم قومی مفادات کے تحفظ کے لیے بھی ہماری تیاری اور عزم قطعی ہے۔ آرمی چیف نے ہر قیمت پر ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی...
شاہراہ قراقرم پر لوئر کوہستان میں مٹہ بانڈہ کے قریب گاڑی کھائی میں گرگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 3 خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی شکار گاڑی راولپنڈی سےگلگت جا رہی تھی۔