2025-09-18@08:20:49 GMT
تلاش کی گنتی: 9207
«مصافحے کا تنازع»:
لاہور: ننکانہ صاحب میں بارش کے باعث چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹ اکبر گاؤں میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ جاں بحق...
راولپنڈی میں ڈینگی لاروا برآمد کرنے کی دھمکیاں دے کر شہریوں کو بلیک میل اور رشوت طلب کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے محکمہ ہیلتھ پنجاب کے سینٹری انسپکٹر عمران اصغر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ مجسٹریٹ سید علی جواد نقوی کی نگرانی میں کنٹونمنٹ بورڈ دفتر کے باہر چھاپہ...
جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کا دو رکنی جائزہ وفد لاہور پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفد پی سی بی حکام سے ملاقات کرنے کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقات کرے گا۔ جنوبی افریقی وفد کو لاہور سیف سٹی کا بھی دورہ کرایا جائے گا۔ ویمنز اور مینز کرکٹ...
لاہور (اسپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کا دو رکنی جائزہ وفد لاہور پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفد پی سی بی حکام کے ساتھ ملاقات کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقات کرے گا۔ جنوبی افریقی وفد کو لاہور سیف سٹی کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔ ...
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کے عمومی اجلاس میں کہا کہ اگست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ الاسکا سمٹ میں یوکرین کے بحران کے حل کے لیے کچھ ’سمجھوتے‘ طے پائے ہیں۔ پیوٹن نے چین کی جانب سے جاری جنگ کے حل...
لاہور: ملک کی تاریخ میں پہلی بار سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر مختلف شہروں میں تھرمل امیجنگ ڈرون سے دشوار گزار دور افتادہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے بعد کامیاب ریسکیو آپریشن کیا...
ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں تھرمل امیجنگ ڈرون کیمروں کے ذریعے سیلابی پانی میں محصور افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے جس میں ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی...
فلسطینی اتھارٹی نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے صحن کے نیچے غیرقانونی کھدائی کر رہا ہے جس کے نتیجے میں اسلامی آثار قدیمہ کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آثار قدیمہ مسلمانوں کے مسجد اقصیٰ پر جائز اور تاریخی حق کے ناقابلِ تردید ثبوت ہیں...
ساہیوال: دریائے راوی میں آئے ہوئے شدید سیلاب نے ساہیوال کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے نتیجے میں ضلع بھر کے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ سیلابی پانی کی تیزی نے متعدد گھروں اور علاقوں کو متاثر کیا ہے، اور ضلعی انتظامیہ کی جانب...
اسلام آباد: ریاستی مالکیتی ادارے میں مالی بے ضابطگی اور بدانتظامی کی نشاندہی سرکا ری افسر کا جرم بن گیا ، وزیرتجارت جام کمال نے بد انتظامی کی نشاندہی کرنیوالے افسر کو پی آر سی ایل کے بورڈ اجلاسوں میں شرکت کالعدم قرار دیدی، وزیراعظم شہبازشریف نے شکیل منگنیجو بورڈ میں شامل کرنے...
بھارت نے بغیر پیشگی اطلاع دیے دریائے چناب میں پانی چھوڑ کر ایک بار پھر آبی جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر شدید سیلاب کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ پنجاب کے تینوں دریاؤں میں بدترین سیلابی صورتحال برقرار ہے، جس کے سبب اب تک 20 لاکھ...
سندھ کےضلع ٹنڈو محمد خان میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر آبادی کے انخلاء کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومتِ سندھ کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ اب تک 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ مزید 4500 افراد کو منتقل کرنے کا عمل جاری...
اسرائیلی فورسز نے غزہ شہر کے نواحی علاقوں پر رات بھر فضائی اور زمینی حملے جاری رکھے جس کے نتیجے میں متعدد گھر تباہ اور مزید خاندان بے گھر ہوگئے۔ غزہ کی مقامی صحت حکام کے مطابق اتوار کو اسرائیلی فائرنگ اور بمباری میں کم از کم 18 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 13...
افغانستان کی عبوری حکومت نے قومی شناختی کارڈ پر خواتین کی تصاویر کو لازمی قرار دینے کے بجائے اختیاری بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ افغان خواتین کو بنیادی شناخت اور برابری کے حق سے محروم...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پشاور میں پاکستان سپر لیگ اور بین الاقوامی سطح کے میچز منعقد ہونے چاہییں۔ یہ بھی پڑھیں: فلڈ ریلیف چیریٹی میچ: پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لیجنڈز الیون کو شکست دیدی شاہد آفریدی نے پشاور پولیس لائن کا دورہ کیا...

ناشتہ نہ کرنے اور رات دیر سے کھانا کھانے کا ہڈیوں پر کیا اثر ہوتا ہے؟ محقیقین کا چونکا دینے والا انکشاف
جاپان کے محققین نے بتایا کہ جو لوگ ناشتہ نہیں کرتے اور رات دیر سے کھاتے ہیں، ان میں اوسٹیوپوروسس یعنی ہڈیوں کے ٹوٹنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کیا ناشتہ واقعی دن کا سب سے اہم کھانا ہے یا یہ صرف ایک گھسا پٹا مقولہ ہے؟ یہ عادتیں اکثر دیگر غیر صحت...
لاہور (نیوز ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے تین بڑے دریاؤں میں اس وقت تاریخ کا سب سے شدید سیلاب آیا ہوا ہے۔ اب تک 33 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 20 لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔ پی...
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تازہ فضائی حملے میں حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ حملہ غزہ کی ایک رہائشی عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر کیا گیا۔ تاہم اب تک اس کارروائی کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری...
کراچی: شہر قائد میں لانڈھی 36G کے علاقے میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی شخص کی شناخت شمیم کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور...
ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ نزلہ زکام کووڈ-19 سے کسی حد تک بچاؤ فراہم کر سکتا ہے۔ ‘جرنل آف انفیکشس ڈیزیزز’ میں 11 اگست کو شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق جن افراد کو پچھلے ایک ماہ کے دوران نزلہ زکام ہوا ان میں کورونا وائرس لاحق ہونے کا خطرہ اُن...
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل مایا علی نے محبت میں گرفتار ہونے اور دل ٹوٹنے کا اعتراف کرلیا۔ حال ہی میں اداکارہ مایا علی ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت نجی زندگی سے متعلق سوالات پر بھی کھل کر بات کی۔ شادی سے متعلق سوال کے جواب میں...
لاہور: پنجاب میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے حوالے سے حکام نے بریفنگ میں بتایا ہے کہ صوبے میں سوا 6 لاکھ افراد کا بروقت انخلا ممکن بنایا گیا اور لاکھوں افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بارش کے دوران پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس پہنچیں جہاں انہوں نے...
لاہور: بیدیاں روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے، اولڈ انارکلی میں چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مانا والا بیدیاں روڈ اسماعیل پورہ میں ایک گھر کی چھت گرگئی جس میں متعدد افراد ملبے میں دب گئے۔ اطلاع ملتے ہی...
ایران کی انقلابی گارڈز کا کہنا ہے کہ انہوں نے 8 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ حساس مقامات کی لوکیشنز اور اعلیٰ فوجی شخصیات کی تفصیلات اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو فراہم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انقلابی گارڈز نے الزام عائد کیا ہے کہ گرفتار افراد نے...
انسداد دہشت گری کراچی کی منتظم عدالت نے ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر کیخلاف سرکاری ملازمین پر تشدد اور دھمکانے کے مقدمے میں رہائی سے متعلق زیر دفعہ 497 رپورٹ پر نوٹس جاری کردیئے۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر کیخلاف سرکاری ملازمین...
افغانستان کے اسٹار آل راؤنڈر راشد خان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شینواری کا انتقال ہوگیا ہے۔ اس افسوسناک خبر پر افغانستان اور پاکستان کے کرکٹ کھلاڑیوں نے انہیں اور ان کے خاندان کو تعزیت پیش کی۔ Pakistan team offers condolences and prayers on the death of Rashid Khan's elder brother. #PakistanCricket #RashidKhan pic.twitter.com/gxwvXyYdnG...
مقبوضہ جموں و کشمیر کے اضلاع ریاسی اور رام بن میں شدید بارشوں کے باعث بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کم از کم 11 افراد جاں بحق اور متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔ Back to back disasters strike J&K. Cloudburst in Ramban leaves 3 dead, another in Reasi kills entire 7 family...
شارجہ (اسپورٹس ڈیسک) سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور افغانستان آمنے سامنے آئے تو افغان شائقین نے ایک بار پھر بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد افراد بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے اور شائقین کے لیے مختص مرکزی دروازہ بھی توڑ دیا۔ اسٹیڈیم انتظامیہ نے ماضی کے ناخوشگوار...
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹرائنگولر سیریز کے افتتاحی میچ میں افغانستان کے خلاف کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے شارجہ میں شاندار کھیل پیش کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ پوری قوم کو...
شارجہ(سپورٹس ڈیسک)تین ملکی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فاتحانہ آغاز کردیا۔ شارجہ کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے 3 ملکی ٹی 20 سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقامل آئیں۔ جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر...

پنجاب میں سیلابی صورتحال: پاکپتن میں اونچے درجے کا سیلاب; حفاظتی بند ٹوٹ گئے، دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ بلند
پنجاب کے تین بڑے دریاؤں چناب، راوی اور ستلج سے تباہی کی نئی داستانیں رقم ہوگئیں، سیلاب کے باعث 280 دیہات ڈوب گئے جبکہ مجموعی طور پر 15 لاکھ افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 2 لاکھ 48 ہزار افراد کے سائبان چھن گئے۔ پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق اب...
شارجہ میں سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور افغانستان مدمقابل آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کی طرح افغان شائقین پھر طوفان بدتمیزی مچاتے ہوئے نہ صرف بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہوئے بلکہ مرکزی گیٹ کے ساتھ شائقین کیلئے مختص دروازہ بھی توڑ دیا۔ شارجہ اسٹیڈیم کی انتظامیہ نے ماضی کے...
ملتان(نیوز ڈیسک)مشرقی دریاؤں میں پانی کی بلند سطح سے وسطی پنجاب میں سیلاب کے بعد آج ملتان کی حدود میں شام تک سیلاب کا بڑا ریلا داخل ہونے کا امکان ہے، 3 لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان میں بھی 2 ستمبر کو آبی ریلا داخل ہونے کا خدشہ...
پنجاب میں سیلابی صورت حال سنگین ہوتی جا رہی ہے جب کہ ملتان اور قصور میں پانی داخل ہونے کے خطرات کے باعث لاکھوں افراد کی نقل مکانی ہوئی ہے، اُدھر بلوچستان بھی سیلاب کے خطرے کی زد میں آ چکا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے بڑے دریاؤں میں غیر معمولی سیلاب نے...
ملتان کی حدود میں دریائے چناب کا خطرناک ریلا آج شام تک داخل ہونے کا امکان ہے۔ شہری آبادی کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا پر حفاظتی بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ Flood fury hits India too, visuals from Ravi River in Chamba, Himachal Pradesh. pic.twitter.com/y7zMdx5CSX — Mansoor Ahmed Qureshi...
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو سنہ 2010 سے سنہ 2022 تک ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد ملازمین کو مجموعی طور پر 23 ارب 69 کروڑ روپے کی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی چوہدری سالک حسین سے ملاقات، بینظیر ہنرمند پروگرام...
پشاور: صوبائی دارالحکومت اور ملحقہ قبائلی اضلاع میں افغان مہاجرین کی جانب سے 1978 کی پالیسی کا سہارا لے کر جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین پرانی تاریخوں میں بنائے گئے مینول شناختی کارڈز، ڈومیسائل، کرایہ نامے، ڈرائیونگ لائسنس...
پاکستان کے مقبول اداکار عفان وحید نے پہلی بار اپنی شخصیت کے ایک ایسے پہلو سے پردہ اٹھایا ہے جو اکثر ان کے مداحوں کی نظروں سے اوجھل رہا۔ نرم مزاج اور متوازن گفتگو کے لیے شہرت رکھنے والے عفان نے بتایا کہ وہ برسوں تک غصے کے مسائل کا شکار رہے اور اس...
شارجہ کے تاریخی میدان میں سہ فریقی ٹی 20 سیریز کا آغاز جمعے سے ہوگیا ہے جہاں افتتاحی میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سیریز میں پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ سیریز کا پہلا میچ دیکھنے کے لیے شائقین...
وفاقی حکومت نے لاپتا افراد کے اہل خانہ کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کا مقصد جبری گمشدگیوں کے کیسز میں متاثرہ خاندانوں کو درپیش قانونی مسائل کا حل نکالنا ہے۔ حکام کے مطابق یہ کمیٹی اُن خاندانوں کو قانونی سہولت فراہم کرے گی جن کے...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے افغانستان سے کہا یا تو ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں یا ہمارے حوالے کریں۔ اپنے غیرملکی دوروں سے متعلق اسلام آباد میں پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ 21 سے 28 جولائی تک امریکا کا دورہ...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں بشمول سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کا دورہ کرتے ہوئے عوام کی خدمت پر ریسکیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کی۔ آرمی چیف کو اس موقع پر موجودہ سیلابی صورتحال اور آئندہ بارشوں کے سلسلے میں تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ...
ناروے پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ایتھوپین نژاد سماجی کارکن کے قتل کے الزام میں گرفتار 18 سالہ نوجوان نے اوسلو کی ایک مسجد پر حملے کی منصوبہ بندی بھی کر رکھی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم کو ہفتہ کی رات اوسلو کے ایک ہوسٹل میں 34 سالہ سماجی کارکن...
روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں پر رات بھر شدید فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ یوکرینی حکام کے مطابق مرنے والوں میں 2، 14 اور 17 سال کی عمر کے بچے بھی شامل ہیں۔ حملے...
کراچی: سندھ حکومت نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر محکمہ زراعت کے تمام افسران و عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ ڈی جی زراعت کے دفتر حیدرآباد میں رین ایمرجنسی سیل قائم کر دیا گیا۔ وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال میں کسان مدد کے لیے رابطہ کر سکیں گے، 30...