2025-09-18@10:10:25 GMT
تلاش کی گنتی: 14189
«رحمت العالمین کانفرنس»:
پاکستان انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل وزیرستان وارئیرز نے اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوچ کے زیر اہتمام فٹبال ٹیلنٹ ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت نیشنل فٹ بال چیمپین شپ کا انقعاد ہوا۔ وزیرستان وارئیرز نے فائنل میں کراچی لائٹس کو 0-4 سے شکست دے دی۔ پاکستان انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ...
لاہور(ویب ڈیسک)دریائے راوی میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر شاہدرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب آگیا، پانی کا بہاؤ ایک لاکھ55ہزار کیوسک تک پہنچ گیا، پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے، نشیبی علاقوں میں سیلاب کا شدید خطرے کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ کمشنر لاہور...
ویسٹ انڈین آل راؤنڈر روماریو شیفرڈ نے کیریبین پریمیئر لیگ میں حیران کن کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک ہی قانونی گیند پر تین چھکے لگاکر 22 رنز بنا دیے۔ یہ منفرد لمحہ گیانا ایمیزون واریئرز اور سینٹ لوشیا کنگز کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا۔ میچ کا پندرہواں اوور کرنے والے بولر اوشانے تھامس نے...

پنجاب میں سیلاب سے صورتحال سنگین، ہیڈ قادرآباد پر بند ٹوٹنے کا خدشہ، متاثرہ علاقوں سے فوری انخلا کی ہدایات
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں شدید سیلاب کی صورتحال برقرار ہے، دریائے چناب میں ہیڈ قادرآباد کو بچانے لیے شگاف بھی ڈالا گیا تاہم اب بھی انتہائی خطرناک اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے راوی میں بھی سیلابی پانی کے بہاؤ میں...
وزیراعظم محمد شہباز شریف پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ روانگی سے قبل اور فضائی جائزے کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے ملک میں مجموعی سیلابی صورتحال پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں وزیراعظم کو دریاؤں میں طغیانی اور زیرِ آب علاقوں...
ذیابیطس کی تشخیص کے لیے خون کے پیچیدہ ٹیسٹوں کے بجائے اب صرف سانس کے ذریعے مرض کا پتا لگانا ممکن ہوسکتا ہے۔ امریکی ریاست پینسلوانیا کی پین اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے ایک تجرباتی سانس ٹیسٹ تیار کیا ہے جس نے ابتدائی آزمائش میں ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریضوں اور صحت مند افراد میں...
لاہور: دریائے راوی میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر کمشنر لاہور محمد آصف بلال لودھی کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے ہنگامی بنیادوں پر متحرک ہیں۔ رات گئے کمشنر لاہور نے راوی کنارے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کیمپس کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ان...
کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی رہنما پوپ لیو نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف اجتماعی سزا اور جبری بے دخلی کو روکے اور فوری و مستقل جنگ بندی کے لیے اقدامات کرے۔ ویٹیکن کے آڈیٹوریم میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں ہفتہ وار خطاب کے دوران پوپ لیو نے...
بین الاقوامی امور کے ممتاز ماہر ایلدار میمدوف نے پاک-امریکہ تعلقات پر اپنے حالیہ آرٹیکل میں لکھا ہے کہ پاکستان نے نہ صرف بھارت کے جنگی طیارے مار گرائے بلکہ سفارتی محاذ پر بھی بڑی کامیابی حاصل کی، اور واشنگٹن میں اپنی پوزیشن مضبوط بناتے ہوئے صدر ٹرمپ کی قربت حاصل کر لی۔ ...
:26اگست 1980 کو ، چین نے باضابطہ طور پر شینزین ، جوہائی ، شانتو اور شیامین میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے۔ یوں چین کی اصلاحات و کھلے پن نے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا قدم اٹھایا۔ گزشتہ 45 برسوں کے دوران خصوصی اقتصادی زونز چین کی اصلاحات و کھلے پن کی “ٹیسٹنگ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب کے باعث آج رات راوی میں شاہدرہ کے علاقے میں بہت خطرہ ہے، انتظامیہ لوگوں کا بروقت انخلا یقینی بنائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں سیلاب کی صورتحال پر کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تعلیمی نظام میں اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت سمر اور ونٹر زونز میں تعلیمی سال کو فال سمسٹر اور اسپرنگ سمسٹر میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ابتدائی طور پر اس سسٹم کا اطلاق نرسری سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز پر ہوگا۔ ایکسپریس...
سیالکوٹ میں حالیہ بارشوں کے باعث صورتحال نہایت تشویشناک ہوگئی ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ندی نالوں میں شدید طغیانی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ نالہ ڈیک اور نالہ ایک میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے جبکہ بارشی...
پشاور: خیبرپختونخوا میں 28 اگست تا 2 ستمبر مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جس پر پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کی روشنی میں 28 اگست سے 2 ستمبر تک خیبرپختونخوا کے مختلف...
لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) نے صوبے کے بالائی حصوں میں مون سون بارشوں کے 9 ویں اسپیل کا الرٹ جاری کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ شدید بارش کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 29 اگست سے 2 ستمبر تک پنجاب کے...
لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع قصور، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ الخدمت کے مطابق قصور اور سیالکوٹ سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ہیں ان تمام علاقوں میں الخدمت کی ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں اور متاثرین کو محفوظ مقامات تک...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ سیالکوٹ میں50 سال بعد ریکارڈ بارش ہوئی جب کہ نالوں پر تجاوزات کی وجہ سے حالات خراب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے بلدیاتی...
اقوامِ متحدہ کی جوہری نگرانی کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے معائنہ کار ایران واپس پہنچ گئے ہیں۔ یہ اقدام ایران اور اسرائیل کے درمیان جون میں ہونے والی 12 روزہ جنگ اور امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایران نے جون کی جنگ کے...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کرتارپور کا ہنگامی دورہ کیا اور بھارت کی آبی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے قدرتی آفت کو بھی سیاست کا ذریعہ بنا دیا ہے اور پاکستان کے ساتھ بروقت معلومات شیئر نہیں کیں، جو انتہائی افسوسناک اور غیر انسانی طرزِ عمل ہے۔ وفاقی...
امریکا میں 16 سالہ ایڈم رین کی خودکشی کے بعد اس کے والدین نے ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی نے نوعمر لڑکے کو خودکشی کے طریقے بتا کر غلط سمت میں دھکیل دیا۔ والدین نے مؤقف اختیار...
پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان صدام حسین کا یورپ کے مشہور فٹبال کلب سے معاہدہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق صدام حسین کا فن لینڈ کے کجانی ہاکا فٹبال کلب سے دو سال کا معاہدہ ہوا ہے۔ کراچی کے علاقے ملیر سے تعلق رکھنے والے صدام حسین 25 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جہیز کی رقم کی ریکوری سے متعلق کیس مزید سنوائی کے لیے لارجر بینچ کو بھجوادیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، عدالتی معاون حافظ عرافات نے دوران سماعت بتایا کہ نکاح نامے کا پیراگراف نمبر 16 متنازعہ ہے، پیرا نمبر 16 خاوند...
سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر نے ڈی آر ایس میں امپائرز کال ختم کیے جانے کا مطالبہ کردیا۔ سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ جب کھلاڑی امپائر کے فیصلے پر عدم اطمینان کی وجہ سے ریویو لیتے ہیں تو معاملہ مکمل طور پر ٹیکنالوجی کے حوالے ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ جیسے ٹینس...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی معیشت درمیانی مدت میں مستحکم نمو کا امکان رکھتی ہے، تاہم کئی میکرو اکنامک خطرات مالی استحکام کو متاثر کر سکتے ہیں۔آئی ایم ایف پروگرام کے تحت وزارت خزانہ کی جانب سے تیار کردہ مالی خطرات کی رپورٹ کے مطابق ان خطرات میں متوقع شرح نمو سے کم جی...
وزارتِ خارجہ پاکستان نے اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے جن میں غزہ کے شہر خان یونس کے ناصر اسپتال کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں کم از کم 21 افراد جاں بحق ہوئے جن میں چار صحافی اور ایک ریسکیو ورکر بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ کی صورتحال پر جدہ...
نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک) فیفا نے آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (AIFF) کے انتظامی معاملات پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے وارننگ نوٹس جاری کر دیا۔ فیفا نے خبردار کیا ہے کہ اگر فیڈریشن نے فوری اصلاحی اقدامات نہ کیے تو معطلی سمیت سخت پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ فیفا کے خط میں کہا گیا...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اس سال یا اس کے فوراً بعد چین کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان معاشی تعلقات بہتر ہوئے ہیں، تاہم اگر بیجنگ نے وعدے پورے نہ کیے تو وہ دوبارہ بھاری ٹیکس (ٹیرِف) لگانے...
اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر اب ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی سخت سزائیں لاگو ہوں گی۔ پی سی بی گورننگ بورڈ میٹنگ میں آئی سی سی کے گلوبل اینٹی کرپشن کوڈ کو اپنانے کی منظوری دی گئی۔ اہم نکات: میچ فکسنگ یا اسپاٹ فکسنگ پر پانچ سال سے تاحیات پابندی کرکٹ پر شرط...
اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر ڈومیسٹک کرکٹرز کے لیے بھی سخت سزاؤں کا شکنجہ تیار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کھیل کو کرپٹ عناصر سے بچانے کیلیے کوشاں ہے، اس حوالے سے سخت اقدامات کیے جاتے ہیں،کچھ عرصے قبل تمام ممبر بورڈز سے کہا گیا تھا کہ وہ گلوبل...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے دریائے چناب، ستلج اور راوی میں شدید سیلاب کے خدشے پر وفاقی وزراء کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔ انہوں نے وزراء کو کہا کہ وہ فوری طور پر پنجاب کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں اور امدادی کارروائیوں کی براہِ راست نگرانی کریں۔ سیلاب میں بہہ...

دریائے چناب میں تاریخی سیلابی ریلا، ہیڈ مرالہ اور خانکی کے نچلے علاقے خطرے میں، این ڈی ایم اے کا ہائی الرٹ
اسلام آباد(صغیر چوہدری )بھارت کی جانب سے سیلابی پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں دریاوں۔ڈیمز۔بیراجز اور ندی نالوں میں شدید سیلابی کیفیت پیدا ہوچکی ہے پنجاب کے مختلف شہروں میں اس،وقت سینکڑوں دیہات اور شہری علاقوں میں پانی داخل ہونے کی اطلاعات ہئں۔دریاے چناب میں گزشتہ 11 سال بعد تاریخی سیلابی ریلا گزرا ہے...
ملک کے مختلف حصوں میں آج موسلادھار بارش کا امکان ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: بھارت نے ڈیموں کے دروازے کھول دیے، پنجاب میں شدید سیلابی صورتحال، فوج طلب منگل کو پنجاب کے کئی اضلاع، جن میں گجرات، سیالکوٹ، جہلم اور نارووال شامل...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں قتل کے ملزمان کو سزائے موت دی جانی چاہیے۔ کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کسی کو قتل کرے تو سزا موت ہونی چاہیے۔ واشنگٹن میں 1957 کے بعد سے سزائے موت نافذ نہیں کی گئی، جبکہ 1981 میں...
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ضیاء الدین روڈ پر جاری سیوریج لائن کی تبدیلی کے کام کا اچانک دورہ، صورتحال کا جائزہ لیا اور عملے کو کام تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔ چیف انجینئر سیوریج آفتاب چانڈیو نے میئر کراچی کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ واٹر کارپوریشن کے مطابق...
لاہور: بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ حکومت پنجاب نے انسانی جانوں کے تحفظ اور بروقت امدادی کارروائیوں کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال اور اوکاڑہ...
پشاور: خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ پولیس نے مردان میں 6 ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک کو گرفتار بھی کر لیا۔ ڈی پی او مردان ظہور آفریدی کے مطابق ٹک ٹاکرز پر سوشل میڈیا پر فحش زبان، گالم گلوچ اور غیر اخلاقی گفتگو...
معروف فوٹو گرافر صحافی نے اسرائیلی حملوں میں صحافیوں کے جانی نقصان پر رائٹرز کو قصوروار قرار دیتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ کینیڈا سے تعلق رکھنے والی فوٹو جرنلسٹ ویلیری زنک نے عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے ساتھ آٹھ سال کام کرنے بعد اب استعفیٰ دے دیا۔ اس بات کا اعلان انھوں نے اپنی سوشل...
پہلی سہ روزہ بین الصوبائی انڈر 22 باکسنگ چیمپئن شپ میں 7 سیمی فائنل مقابلوں کا فیصلہ ہوگیا۔ کے پی ٹی اسپورٹس کمپلکس میں جاری چیمپئن شپ کے مینز ایونٹس میں خیبر پختون خوا کے امان اللہ نے آزاد جموں و کشمیر کے احتشام سلیم،خیبر پختون خوا ہی کے زبیرنے سندھ کے مجاہد اوربلوچستان کے رفیع اللہ نے...
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے راوی میں آئندہ 48 گھنٹوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے جس کے تحت وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے راوی میں پانی کا ریلہ 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک تک پہنچ...
لاہور: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق، پنجاب میں شدید بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے خطرے کے پیش نظر ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ریکارڈ بارشیں، برف پگھلنے کا عمل اور بڑے پیمانے...
اقوامِ متحدہ کے ڈاک کے عالمی ادارے یونیورسل پوسٹل یونین (UPU) نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کی نئی ٹیرف پالیسی کے باعث 25 ممالک نے امریکا کے لیے اپنی پارسل سروسز عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا کہ 29 اگست کے...
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں فاونڈیشن کے زیر اہتمام دوران ملازمت وفات پا جانے والے اور ریٹائرمنٹ پر ملازمین کو پلاٹ دینے کا بل منظور کرلیا گیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں متعدد بل منظور کیے گئے، جس میں دوران ملازمت وفات پاجانے والے ریٹائرمنٹ پر پلاٹ دینے کا بل منظور کرلیا گیا اور...
وفاقی حکومت نے رواں مالی سال2025-2026 کے دوران غیرملکی کمرشل بینکوں سے تین ارب دس کروڑ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت اقتصادی امور حکام کے مطابق پروجیکٹ فنانسنگ کی مد میں چھ ارب 40 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا جائے گا جبکہ گزشتہ ماہ جولائی کے دوران حکومت نے 70 کروڑ ڈالر قرض حاصل...
شاہی خاندان نے پرنس ہیری کی اہلیہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کے حالیہ انٹرویو کے بعد ایک جذباتی بیان جاری کیا ہے جس میں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ بادشاہ چارلس سوم کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے اس بیان میں شاہی خاندان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ...
دنیا میں بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر و ویڈیو کی تشہیر ’ایکس‘ پر دھڑلے سے کی جا رہی ہے اور اس گھناؤنے کاروبار کرنے والوں نے اس پلیٹ کو اپنے ’بزنس‘ کا ایک محفوظ ذریعہ بنا لیا ہے۔ اس حوالے سے بی بی سی نے ایک شاندار انویسٹیگیشن کی ہے جس سے ایسے افراد...
بلوچستان کے علاقے ژوب میں افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کے نتیجے مارے جانے والے فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کی لاشیں کئی روز گزر جانے کے باوجود بھی کوئی اٹھانے نہیں آیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 7 اور 9 اگست کو سیکورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی ایک بڑی تشکیل جو سمبازا،...
متحدہ عرب امارات نے عید میلاد النبی ؐکے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لئے پانچ ستمبر بروز جمعے کو چھٹی کا اعلان کردیا ۔ خلیج ٹائمز کے مطابق منگل کو متحدہ عرب امارات میں عید میلاد النبی ؐکے موقع پر پانچ ستمبر کو نجی شعبے کے ملازمین کے لئے عام تعطیل...
اپر دیر میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنۂ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ حساس اطلاعات کی بنیاد پر یہ آپریشن مختلف علاقوں میں تین روز تک جاری رہا۔ ایس ایس پی اپر دیر کے مطابق کارروائی ہل ٹاپ، دوبانڈو درا، مسالا بانڈا،...
لاہور: این ڈی ایم اے کے این ای او سی نے پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں متوقع شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران جہلم،...