2025-09-26@03:58:02 GMT
تلاش کی گنتی: 9161
«مقامی پولیس»:
خیبرپختونخوا کے علاقے اپر دیر میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے 3 روزہ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ 2 شہری شہید ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد ہلاک ایس ایس پی اپر...
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر ریلوے کے درمیان ملاقات میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور پہنچے جہاں وزیر ریلوے حنیف عباسی کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں وزیر داخلہ نے شرکت کی۔ اجلاس...
لاہور: مصری شاہ میں دکان پر کھڑی 12 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکت اور ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مصری شاہ پولیس نے 15 کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ترجمان نیاز اللہ خان نیازی ایڈووکیٹ کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا جب کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کیجانب سے پولیس چھاپے پر اظہار مذمت کیا گیا۔ بار نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ پولیس کیجانب سے چھاپہ مارنے، اہلخانہ اور بچوں کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں،...
لاہور: پولیس نے میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ چوری کی واردات کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے اورنج ٹرین اسٹیشن پر طالبہ کے بیگ سے قیمتی اشیاء اور نقدی چوری کی۔ نواں کوٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے یاسین اور اسکی بیوی صائمہ کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کے...
انجینئر محمد علی مرزا کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا۔ ان کے خلاف مذہبی جماعتوں کی جانب سے گستاخی کے الزامات پر درخواستیں دی گئی تھیں اور مختلف علماء کرام کے وفود نے ضلعی انتظامیہ سے ملاقاتیں کرکے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع...
سلام کوٹ ہاتن درہ کو پولیس نے کامیاب کارروائی کے بعد دہشتگردوں سے پاک کردیا۔ دیربالا پولیس کے مطابق 3 دن تک جاری رہنے والے آپریشن میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ ہاتن درہ کی تمام اہم پہاڑی چوٹیوں پر پولیس نے اپنی پوسٹیں قائم کر دی ہیں تاکہ...
کراچی: ملیرکینٹ حاجی زکریہ گوٹھ میں مکان سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کرقتل کیا گیا ، جس کے الزام میں مقتولہ کے دیور کو گرفتارکرلیا گیا ہے، جس...
پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے علاقے محمودکوٹ میں انسانی درندگی کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے۔ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ 6 ملزمان نے اس کے 2 سالہ بیٹے کو گن پوائنٹ پر رکھ کر اسے اجتماعی ریپ کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ واقعے کی...
برطانیہ کے علاقے آئل آف وائٹ میں تربیتی پرواز ایک بڑے سانحے میں بدل گئی۔ چار افراد کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا۔ واقعے کے فوراً...
جہلم پولیس نے مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا۔ حکام کے مطابق گرفتاری مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) سیکشن 3 کے تحت عمل میں لائی گئی۔ اس اقدام کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنا بتایا جا رہا ہے۔ ضلعی...
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار کے گاؤں ہرسی میں 25 سالہ دلت نوجوان، جسے برادری سے باہر شادی کرنے کے بعد گاؤں چھوڑنا پڑا تھا، واپسی پر سسرالیوں سمیت دیگر افراد کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بن کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 19 اگست کو پیش آیا۔...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے کے قریب فقیرا گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے فقیرا گوٹھ کا محاصرہ کرتے...
لاہور: ہنجروال پولیس نے 15 کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ بچی کو ہراساں کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق 12 سالہ بچی اپنی خالہ کے ساتھ خریداری کے لیے اتوار بازار گئی تھی، دکاندار ملزم ثناء اللہ نے اریبہ کا ہاتھ پکڑ لیا...
راولپنڈی: مری روڈ پر رات گئے ون ویلنگ کے واقعے پر چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی فرحان اسلم نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مری روڈ پر رات 11 بجے کے بعد ون ویلنگ کی شکایت موصول ہوئی، واقعہ رات گئے...
لاہور: ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی پتنگ فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او ملت پارک نے پولیس ٹیم کے ہمراہ تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان شہروز، عامر اور فیصل کو ملت پارک کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا...
معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محمد علی مرزا کو جہلم کے تھانہ سٹی پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق محمد علی مرزا کو جہلم کی اکیڈمی سے گرفتار کرنے کے بعد جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع...
کراچی میں جاری ڈاکو راج کے دوران مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر تین افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 17 میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ عزیز بھٹی پولیس کا کہنا...
شہر قائد کے علاقے سائٹ سپرہائی پر واقع فقیرہ گوٹھ میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 1 کی حالت تشویشناک ہے۔ ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق فقیرہ گوٹھ میں قائم ہوٹل پر بیٹھے عثمان دارو اور بھتیجے سلام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی...
لاہور: رائیونڈ میں تشدد سے شہری واجد کو قتل جبکہ اس کے دوسرے بھائی راشد کو شدید زخمی کرنے والا درندہ صفت پھل فروش گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے پھل بیچنے کے دوران ریٹ کی معمولی تلخ کلامی پر ساتھیوں کے ہمراہ دونوں بھائیوں کو شدید تشدد...
ریسلنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور عالمی شہرت یافتہ ہلک ہوگن کی اچانک موت پر تحقیقات کے دوران نیا رخ سامنے آگیا۔ ابتدائی طور پر اطلاع دی گئی تھی کہ71 سالہ ہلک ہوگن 24 جولائی کو امریکی ریاست فلوریڈا میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے لیکن اب ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ موت طبی غلطی (Medical Malpractice)...
چین میں ایک ڈلیوری بوائے نے خون سے لکھا گیا ہنگامی نمبر دیکھ کر خاتون کو موت سے بچالیا۔ چین کے صوبے سچوان کے شہر لی شان میں ایک 19 سالہ یونیورسٹی طالب علم ژانگ کن، جو موسمِ گرما کی چھٹیوں میں بطور ڈلیوری بوائے کام کر رہا تھا، نے حاضر دماغی دکھاتے ہوئے ایک...
پشاور: تھانہ حدود جمرود علاقہ غنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہل کار شہید ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی پی او رائے مظہر اقبال نے بتایا کہ فائرنگ سے پولیس اہلکار خورشید کو شہید کیا گیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ ڈی پی او کے مطابق پولیس اہلکار خورشید چھٹی...
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں حالیہ مون سون بارش کے دوران ناتھا خان گوٹھ میں 2 بھائیوں کے کرنٹ لگنے سے ہلاکت سے متعلق پولیس نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی سمیت اعلیٰ افسران کیخلاف اطلاعی رپورٹ جمع کرادی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں حالیہ مون سون بارش کے دوران ناتھا...
اسلام آباد: عمران خان سے بہنوں کی ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی نے سی پی او کو درخواست جمع کرادی اور کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈاکٹروں اور بہنوں سے ملنے نہیں دیا جارہا، پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی...
برطانیہ میں پناہ گزینوں کو عارضی طور پر ٹھہرانے کے لیے استعمال ہونے والے ہوٹلوں کے باہر ملک گیر احتجاج کے بعد حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پناہ گزینوں کی درخواستوں پر فیصلے کی رفتار تیز کی جائے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ناکام درخواست گزاروں کی اپیلیں جلد نمٹانے کے لیے ایک...
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سرکاری اہلکار پر تشدد اور دھمکیاں دینے کے مقدمے میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی اور چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی ودیگر کا 28 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ پولیس نے سعید غنی کے بھائی فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان کو انسداد دہشتگردی...
لاہور: اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کو 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد و جنسی ذیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گھریلو ملازمہ سے ذیادتی کا مقدمہ تھانہ نواب ٹاؤن میں درج ہوا جس پر پولیس فوری حرکت میں آگئی اور اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کو پولیس نواب ٹاؤن نے ملازمہ کیساتھ تشدد و زیادتی...
کراچی: میٹھادر کے علاقے ایل پی آر کالونی گھر میں فائرنگ کرکے تندور پر کام کرنے والے مزدور کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح میٹھادر تھانے کے علاقے ایل پی آر کالونی مائی کلاچی روڈ ٹائر کمپنی اللہ والی مسجد کے گھر میں فائرنگ سے ایک...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور حنیف عباسی کی صدارت میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھر، خصوصاً بلوچستان میں ریلویز لائنز اور ٹرینوں کی سیکیورٹی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریلویز کی اراضی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نوجوان ٹک ٹاک اسٹار ثناء یوسف کے قتل کیس میں چالان کی اسکروٹنی مکمل ہونے کے بعد مقدمہ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سماعت کے دوران پراسکیوشن نے بتایا کہ چالان کی جانچ ایک ماہ سے زائد عرصہ جاری رہی۔ مقدمے میں 31 گواہان...
لاہور: گڑھی شاہو پولیس نے بچیوں کو ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق رکشہ ڈرائیور 8 سالہ حرا اور 7 سالہ آیت کے ساتھ محلے میں نازیبا حرکات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ملزم فرخ شہزاد روزانہ گلی میں آکر بچیوں کو گندے اشارے کرتا...
صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو طوڑہ وڑی میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کی پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید اور 17 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ایس پی آپریشنز اسد زبیر کے مطابق دوآبہ کے علاقے طورہ وڑی میں فیڈرل کانسٹیبلری قلعے پر حملہ کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کے حملے...
ہنگو(نیوز ڈیسک)ہنگو کے علاقے طورہ وڑی میں ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں دہشتگردوں نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے قلعے کو نشانہ بنایا۔ حملہ اس قدر اچانک اور شدید تھا کہ دو جوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 17 دیگر زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔...
اپردیر(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں اور حملے جاری ہیں۔ اپر دیر، ہنگو اور بنوں میں پیش آنے والے واقعات نے صوبے میں سیکیورٹی صورتحال کو مزید تشویشناک بنا دیا ہے۔ ضلع اپر دیر میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ تحصیل...
بلوچستان پولیس نے صوبے میں پیش آنے والے کئی واقعات میں اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ جہاں دیگر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ پولیس بھی کشیدہ حالات میں شورش زدہ علاقوں میں آگے بڑھ رہی ہے، وہیں پولیس کے جوانوں کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔ صوبے میں دہشتگردی کے واقعات معمول بن چکے ہیں...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر سلمان ٹیرس کے قریب کے رہائشی شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے ملیر 15 مندر سلمان ٹیرس کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع...
پشاور: افغانستان سے اپر دیر کی جانب فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران ناکام بنا دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جب کہ ایک شہری شہید اور 8 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔ پولیس...
کراچی: لیاری اور سہراب گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ کلری کے علاقے لیاری آگرہ تاج کالونی غازی مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی...
اسٹیل ملز سے قیمتی سامان چوری کرنے کے الزام میں گرفتار پولیس اہلکاروں کے بعد اب تین ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بن قاسم پولیس نے اسٹیل مل سے قیمتی سامان چوری کرنے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر کے مطابق...
بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کے جسم کے ٹکڑے کر کے اعضاء دریا میں پھینک دیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد کے قریب میڈی پلی کے علاقے میں ایک لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے، جہاں ایک شخص نے اپنی 5 ماہ کی حاملہ...
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ شالیمار کے علاقے میں ملزمان نے پولیس ریڈنگ ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ اسلام آباد پولیس کی ٹیم گرفتار ملزم عاصم جہانگیر کو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے جا رہی تھی کہ اچانک گرین ایریا میں چھپے ملزمان نے پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔...
اپر دیر: خیبرپختونخوا کے علاقے اپر دیر میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرف ہلاک ہوگئے جبکہ 5 پولیس اہلکار زخمی اور ایک شہری شہید ہوگیا۔ پولیس نے بتایا...
راولپنڈی میں شوہر نے بیٹے کے ساتھ ملکر بیوی کو گھریلو جھگڑے کے بعد تیزاب گردی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے راجہ اکرم کالونی میں خاوند نے بیٹے کے ساتھ مل کر اہلیہ اور چھوٹے بیٹے پر تیزاب پھینک دیا۔ واقعہ گھریلو جھگڑے پر پیش ایا...
کراچی میں منگل کی صبح سے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ بارشوں کے باعث شہر کے متعدد حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ سڑکیں زیرِ آب آنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اور ٹریفک پولیس نے...
—فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن ان کی تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمٰی خان اڈیالہ جیل راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئیں۔تینوں بہنوں کو پولیس نے گورکھپور ناکے پر روک دیا۔بشریٰ بی بی کے اہل خانہ بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے۔ بشریٰ بی بی کے فیملی ممبران میں مہر...
مصر میں ’ یاسمین ‘ کے نام سے مشہور ٹک ٹاکر درحقیقت 18 سالہ طالب علم نکلا۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر میں یاسمین نامی ٹک ٹاکر اپنی ویڈیوز کے سبب مشہور تھی تاہم حال ہی میں انکشاف ہوا کہ یاسمین نامی بظاہر ٹک ٹاک خاتون دراصل 18 سالہ مرد طالب علم ہے جو لڑکی...
سٹی42: آئی جی پنجاب کے ویژن کے تحت پولیس فورس کی فلاح اور افرادی قوت میں بہتری کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس میں 27 ہزار نئی بھرتیاں کی جائیں گی جبکہ 30 ہزار اہلکاروں و افسران کو ترقیاں دی جا چکی ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق نئی بھرتیاں سب...