بھارتی فورسز کے 3 اہلکاروں نے خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
لکھنؤ:بھارت میں فورسز کے 3 اہل کاروں کے اپنے ہاتھوں اپنی جان لے لی۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی فورسز کے 3اہلکاروں نے خودکشی کرلی۔
خودکشی کا پہلا واقعہ لکھنؤ میں پیش آیا، جہاں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 36 سالہ اہلکار اوپیندرا کمار سنگھ نے خودکشی کی۔ اس کے بعد انڈو تبت بارڈر پولیس فورس کے ایک اور اہلکار سجن سنگھ نے بھی سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ وہ اگلے سال ریٹائر ہونے والے تھے۔
تیسرا واقعہ گریٹر نوئیڈا میں پیش آیا جہاں انڈین سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کے 23 سالہ کانسٹیبل ابھینندن نے ٹوائلٹ میں خود کو گولی مار لی۔ ابھینندن ریاست کیرالہ کا رہائشی تھا۔
اب تک ان خودکشیوں کی وجوہات کا پتا نہیں چل سکا ہے، تاہم تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ تینوں اہلکاروں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ان کے آبائی گاؤں روانہ کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پہلگام واقعے کا پاکستان پر الزام: بھارت کے اندر سے مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کا الزام پاکستان پر لگانے کے بعد بھارت کے اندر سے مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں۔
یہ بھی پڑھیں بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، سکھ رہنما گرپتونت سنگھ
سابق رکن پارلیمنٹ سمرنجیت سنگھ مان نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے پر پاکستان کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لیے کوئی شواہد نہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہندوستانی سیکیورٹی اور انٹیلیجنس ایجنسیاں حملے کا پتہ لگانے میں ناکام کیوں رہیں؟
سمرنجیت سنگھ مان نے کہاکہ بھارت اتنا معصوم نہیں ہے، اس نے بھی کینیڈا میں 3 سکھوں کو قتل کروایا ہے، جبکہ امریکا میں گرپتونت سنگھ پنوں کو مارنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہاکہ بارڈر بند کرنے سے بھارتی پنجاب کی زراعت و معیشت متاثر ہوگی، بھارتی صدر کو چاہیے کہ حکومت کو برطرف کرکے نئے انتخابات اور پہلگام حملے کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیں۔
یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: مقبوضہ کشمیر کے مسلمان پاکستان کی محبت سے سرشار
دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت سے اٹھنے والی آوازیں مودی کے جھوٹے الزامات کی واضح دلیل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارت سے آوازیں اٹھنے لگیں پاکستان بھارت کشیدگی پہلگام واقعہ سکھ رہنما سمرنجیت سنگھ مان مودی سرکار وی نیوز