MAHARASHTRA:

بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع میں ایک نایاب اور حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون کے پیٹ میں بچہ تھا اور اس بچے کے پیٹ میں بھی ایک اور بچہ ڈیولپ ہو رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس غیر معمولی حالت کو طبی اصطلاح میں ’’فیٹس ان فیٹو‘‘ کہا جاتا ہے، جو کہ ایک نایاب اور معجزاتی صورتحال ہے۔ یہ واقعہ کسی فلم کا حصہ نہیں، بلکہ ایک حقیقت ہے، جو 5 لاکھ حاملہ خواتین میں سے صرف ایک کے ساتھ پیش آتی ہے۔

یہ معاملہ ایک 32 سالہ خاتون کا ہے، جو پہلے سے دو بچوں کی ماں ہیں۔ جب وہ اپنی سونوگرافی کے لیے اسپتال پہنچیں، تو ڈاکٹروں نے جو کچھ دیکھا وہ حیران کن تھا۔ خاتون کے پیٹ میں ایک بچہ تھا اور اسی بچے کے پیٹ میں ایک اور بچہ برورش پا رہا تھا۔

طبی اصطلاح میں ’’جنین میں جنین‘‘ کے طور پر جانے جانے والے اس واقعہ میں ایک بچے کے رحم میں دوسرا بچہ نشوونما پاتا ہے، جو کہ پیدائش کے وقت کئی صحت کے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس بچے کی پیدائش کے بعد پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی تھیں۔

خاتون کی حالت دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے اسے مزید علاج کے لیے چھترپتی سمبھاجی نگر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

تاہم، خاتون کی زچگی بلڈھانہ کے سرکاری اسپتال میں ہوئی، جہاں ڈاکٹروں کی ایک ماہر ٹیم نے انتہائی احتیاط سے آپریشن کیا اور خاتون کے پیٹ سے بچے کو بحفاظت نکالا۔ آپریشن کے بعد بچے کو فوری طور پر علاج کے لیے امراوتی منتقل کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے پیٹ میں میں ایک بچے کے

پڑھیں:

مکی آرتھر ایشیا کپ میں بابر اعظم کی عدم شمولیت پر حیران

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر ایشیا کپ میں بابر اعظم کی عدم شمولیت پر حیران ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ اس ٹیم میں بابر اعظم کیوں شامل نہیں۔

واضح رہے کہ ٹی20 ایشیا کپ 2025ء کے 10ویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مراحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

اس ایونٹ میں قومی اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ شامل نہیں ہیں۔ گرین شرٹس کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ، شاہ چارلس کی یادداشت پر حیران رہ گئے، بہو کی بھی تعریف
  • ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے آئوٹ ،دوسرے رائونڈ میں باہرہوگئے
  • روس میں خاتون نے 3 لاکھ 41 ہزار روپے کے بدلے اپنی ’روح بیچ‘ ڈالی
  • پاکستان، سعودی عرب معاہدہ دوسرے اسلامی ممالک تک وسعت پا رہا ہے؟
  • مکی آرتھر ایشیا کپ میں بابر اعظم کی عدم شمولیت پر حیران
  • بھارت: اسپتال میں خواتین ڈاکٹرآپس میں گتھم گتھا ہوگئیں
  • چینی کے بحران پر قابو پانے کےلئے سرکاری قیمت 177 فی کلو مقرر
  • ٹرمپ اپنے دوسرے سرکاری دورے پر برطانیہ میں
  • کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی تیزی کا رجحان
  • ایمان مزاری کی غیر حاضری، کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا مسترد