بالی ووڈ کی 80 کی دہائی کی مشہور خوبرو آنجہانی اداکارہ پروین بابی نے ماضی میں ایک انٹرویو میں امیتابھ بچن کو ایک بین الااقوامی گینگسٹرقرار دیا تھا اور ان کیخلاف پولیس میں شکایت بھی درج کروائی تھی۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی جانے والی اداکارہ پروین بابی نے 1989 میں ایک انٹرویو دیا جس نے تہلکہ مچا دیا تھا۔ انٹرویو میں پروین بابی نے اس وقت کے سپر اسٹار امیتابھ بچن پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ان کی جان کے پیچھے پڑے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’امیتابھ بچن ایک سپر انٹرنیشنل گینگسٹر ہیں۔ وہ میری زندگی کے پیچھے پڑا ہے۔ اس کے غنڈوں نے مجھے اغوا کیا اور مجھے ایک جزیرے پر رکھا گیا جہاں انہوں نے میری سرجری کی اور میرے کان کے اندر ایک ٹرانسمیٹر یا چِپ لگا دی‘۔

اس انٹرویو نے انڈسٹری میں کھلبلی مچا دی جس کے بعد پروین نے ساتھی اداکار کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی اور معاملہ عدالت میں چلا گیا، جس سے ایک اور دل دہلا دینے والا انکشاف ہوا کہ اداکارہ کو دماغی مرض، شیزوفرینیا کی تشخیص ہوئی ہے۔

دوسری جانب میزبان و اداکار شیکھر سمن نے انکشاف کیا کہ پروین بابی نے خود انہیں انٹرویو کے لئے کال کر کے گھر بلایا اور انٹرویو دیا تھا لوگ ان کی ذہنی حالت کے بارے میں جو بھی کہتے ہیں وہ جھوٹ اور غلط ہے۔ میزبان کا کہنا تھا کہ اداکارہ بلکل ٹھیک تھیں لیکن انٹرویو کے دوران پروین بابی نے وہ باتیں کیں جن پر وہ خود بھی حیران اور پریشان ہوگئے تھے۔

تاہم شیکھر سمن نے اداکارہ کے انٹرویو کے وہ کلپس کاٹ دیئے کیونکہ انڈسٹری کے جن لوگوں کے خلاف وہ باتیں بتا رہی تھیں اس کیلئے ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا۔ 

یاد رہے کہ پروین بابی اور امیتابھ بچن ماضی کی مشہور فلم ’دیوار اور ’امر اکبر انتھونی‘ سمیت کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے تھے۔ 

ماضی کی اس خوبرو اداکارہ نے زندگی کے آخری لمحات تنہا گزارے اور پڑوسیوں کی جانب سے ان کی لاش سڑنے کی وجہ سے بدبو پھیلنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی تھی جہاں بند اپارٹمنٹ میں اداکارہ 3 دن قبل دم توڑ چکی تھیں۔ 

اداکارہ کے اہل خانہ کی جانب سے ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے انکار کے بعد ان کے ایکس بوائے فرینڈز مہیش بھٹ، کبیر بیدی اور ڈینی نے ان کی آخری رسومات ادا کیں۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پروین بابی نے امیتابھ بچن

پڑھیں:

بشریٰ انصاری کی شادی 1 ہزار روپے میں کیسے ہوئی؟

پاکستان شوبز کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی صرف 1 ہزار روپے میں ہوئی تھی۔

بشریٰ انصاری نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے سادہ شادیوں کی اہمیت پر بات کی۔ اداکارہ نے اپنا ذاتی تجربہ بھی شیئر کیا کہ کس طرح ان کا اور اقبال انصاری کا نکاح سادگی سے انجام پایا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں آپ کو تقریباً 45 سال پرانی بات بتا رہی ہوں۔ 1978 کی بات ہے جب انصاری صاحب ٹی وی کے ملازم تھے اور سرکاری ملازمت میں 1200 روپے ماہانہ کماتے تھے۔ انہوں نے میرے والد سے کہا کہ وہ اپنی گاڑی بیچ کر سونے کے زیور خرید لیں گے اور ولیمے کے لیے قرض لیں گے۔ میرے والد نے انکار کر دیا اور کہا نہیں، گاڑی تمہارے کام آئے گی تم اس میں سفر کرو گے جبکہ زیور کسی کام کا نہیں ہوگا۔

 میرے والد نے کہا قرض لے کر فضول ولیمہ کرنے کی بھی ضرورت نہیں، لوگ کھانا کھا کر چلے جائیں گے اور تم قرض میں ڈوبے رہو گے۔ میں انتظام کرتا ہوں، نکاح ہو جائے گا۔ اداکارہ نے کہا کہ ہماری شادی صرف ایک ہزار روپے میں ہو گئی۔ نہ قرض لیا، نہ زیور خریدا، نہ فضول خرچ کیا اور ہمیں کبھی کسی قرض کی ادائیگی نہیں کرنی پڑی۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری ایک لیجنڈ پاکستانی اداکارہ ہیں جو میڈیا انڈسٹری سے ایک طویل عرصے سے وابستہ ہیں۔ انہیں بیک وقت گلوکاری، تحریر اور میزبانی جیسی متعدد صلاحیتوں کے لیے بھی سراہا جاتا ہے۔ حال ہی میں کامیاب ہٹ ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ان کی نیچرل اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا۔

پاکستان کی اداکارہ بشریٰ انصاری بے پناہ ٹیلنٹ کی مظہر ہیں۔ وہ گانا، اداکاری اور لائیو پرفارم کر سکتی ہیں۔ ہر عمر کے لوگ ان سے محبت کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی لازوال اداکاری کے ذریعے مداحوں کو گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

بشریٰ انصاری کے نام ان گنت ہٹ پروجیکٹس ہیں اور ان کے مداح ہمیشہ اس بات کے منتظر رہتے ہیں کہ وہ آگے کیا سائن کریں گی اور کس قسم کا کردار نبھائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بشریٰ انصاری بشریٰ انصاری تنقید بشریٰ انصاری شادی پاکستانی شادیاں

متعلقہ مضامین

  • بیرسٹر گوہر نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروائی، معلوم نہیں کیوں نہیں آئے: ایمل ولی
  • اسلام آباد میں تعینات سابق ایرانی سفیر ڈاکٹر ماشاءاللہ شاکری کے انٹرویو سے اقتباس (دوسری قسط)
  • اسلام آباد میں تعینات سابق ایرانی سفیر ڈاکٹر ماشاءاللہ شاکری کے انٹرویو سے اقتباس (پہلی قسط)
  • فلمسٹار شبنم نے زندگی کی 78 بہاریں دیکھ لیں
  • پنجاب حکومت کی اربعین حسینی پر کارروائیاں، علامہ احمد اقبال رضوی کا خصوصی انٹرویو
  • صنم سعید کا ’لڑکی کم لڑکا زیادہ‘ تبصرے پر پروین اکبر کو طنزیہ جواب
  • بشریٰ انصاری کی شادی 1 ہزار روپے میں کیسے ہوئی؟
  • وفاقی وزیر احسن اقبال کا چین کے سب سے بڑے اخبار ، پیپلز ڈیلی کے آن لائن ایڈیشن کو اہم انٹرویو
  • صنم سعید لڑکی کم، لڑکا زیادہ لگتی ہے: سینئر اداکارہ پروین اکبر
  • ابو کے لاڈلے کو 2 انٹرویو دینے پر ایوارڈ دے دیا گیا