نادیہ حسین کو ایف آئی اے افسر بن کر کس نے کال کی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
کراچی: اداکارہ نادیہ حسین کو ایف آئی اے افسر بن کر کال کرنے والے جعل ساز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق نادیہ حسین کو کال کرنے والےکا نمبر وہاڑی کے رہائشی کے نام پر رجسٹرڈ ہے، ملزم نے اس نجی بینک کے ملازمین سے رابطہ کیا جہاں نادیہ حسین کے شوہر ملازم تھے۔
ذرائع کے مطابق اسی نمبر سے نجی بینک کے دیگر ملازمین سے بھی رقم کا تقاضہ کیا گیا جب کہ ملزم نے متعدد افراد کو کالز کے بعد اپنا نمبر بند کردیا۔
چند روز قبل نادیہ حسین نے سوشل میڈيا کے ذریعے الزام لگایا تھا کہ اُن سے ایف آئی اے حکام نے اُن کے شوہر کے کیس میں 50 لاکھ روپے رشوت طلب کی ہے۔
صورتحال کلیئر ہونے پر نجی ٹی وی سے گفتگو میں نادیہ حسین نے کہا تھا کہ کسی شخص نے ڈائریکٹر ایف آئی اے بن کر انہيں فون کیا اور 50 لاکھ روپے مانگے، انکار پر دھمکیاں دیں اور فون بند کردیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا انہوں نے اس فون کال کی ایف آئی آر درج نہيں کرائی لیکن ایف آئی اے میں شکایت ضرور درج کرائی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نادیہ حسین ایف آئی
پڑھیں:
میٹرک بورڈ کراچی میں خواتین افسران کو ہراساں کرنے کا انکشاف
شواہد کے طور پر وائس ریکارڈنگ اور فون کالز کی ریکارڈنگ، خاتون افسر کو دوستی اور تعلق کیلئے مجبور کرنے کے شواہد بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میٹرک بورڈ کراچی میں افسر کی جانب سے خواتین افسران کو ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بورڈ انتظامیہ کے مطابق سابق سیکریٹری میٹرک بورڈ ڈاکٹر نوید احمد کے خلاف ہراسانی کی شکایات درج کروائی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق متعدد خواتین ملازمین کی جانب سے چیئرمین کو تحریری طور پر شکایات جمع کروائی گئی۔ شکایت کنندگان نے سابق سیکریٹری ڈاکٹر نوید کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے خط کے متن کے مطابق چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی غلام حسین سوہو نے تحقیقات کیلئے خط جاری کر دیا۔ خط کے متن کے مطابق ہراسمنٹ ایٹ ورک پلیس ایکٹ کے تحت سابق سیکریٹری کےخلاف تحقیقات کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
خط کے متن کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ نے سابق سیکریٹری کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔ قائمقام ناظم امتحانات حمزہ خان تگڑ کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا ہے، مطابق ہائر سیکنڈری اسکول کی خاتون پرنسپل بھی انکوائری میں بطور رکن شامل ہیں۔ متن کے مطابق شواہد کے طور پر وائس ریکارڈنگ اور فون کالز کی ریکارڈنگ، خاتون افسر کو دوستی اور تعلق کیلئے مجبور کرنے کے شواہد بھی فراہم کیے گئے ہیں، نوید احمد نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے خواتین کو ہراساں کیا۔ بورڈ ذرائع کے مطابق سابق سیکریٹری میٹرک بورڈ کے خلاف انکوائری کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔