بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کے حالیہ ایڈیشن میں فورتھ امپائر کا کردار بڑھادیا۔

نئی جاری کردہ گائیڈ لائن کے مطابق کپتانوں کی حالیہ میٹنگ میں زور دیا گیا کہ ٹیموں کی جانب سے فورتھ امپائر پر اثرانداز یا اسے متاثر نہیں کرنا چاہئے۔

 میدان سے باہر اس آفیشل کو ہمہ وقت بیٹ کا سائز چیک کرنے، ڈگ آؤٹ میں پلیئرز کی مانیٹرنگ اور کوٹے کے اوور پورے کرنے والے بولرز کے میدان چھوڑنے کے معاملے پر بھی نگرانی رکھنا ہوگی، پلیئرز کسی فیصلے کیخلاف ان سے اظہار مایوسی نہیں کرسکتے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اساتذہ کو عزت دیے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی،ایاز صادق

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قائم مقام صدرِ پاکستان سردار ایاز صادق نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اساتذہ معاشرے کی تعمیر و ترقی کے حقیقی معمار ہیں۔ انہوں نے اساتذہ کی لگن، محنت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ اور نوجوان نسل کی کردار سازی میں اساتذہ کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

قائم مقام صدر نے کہا کہ دینِ اسلام نے معلم کو عظیم درجہ عطا کیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود فرمایا کہ “مجھے معلم بنا کر مبعوث کیا گیا۔” اسلامی تعلیمات میں حصولِ علم اور اساتذہ کے احترام کو بنیادی اصول قرار دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلامی معاشرہ ہمیشہ اساتذہ کی عزت و تکریم کو اپنا شعار سمجھتا آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ ہی وہ روشن چراغ ہیں جو علم کی روشنی سے جہالت کے اندھیروں کو مٹا دیتے ہیں اور نوجوان نسل کو نہ صرف تعلیم دیتے ہیں بلکہ ان کی فکری، اخلاقی اور سماجی تربیت بھی کرتے ہیں۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ معاشرے کا فکری اور اخلاقی ڈھانچہ صرف اس وقت مضبوط ہو سکتا ہے جب اساتذہ کو عزت و مقام دیا جائے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ اساتذہ کو عزت و احترام دیے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی۔ تعلیم کو اولین ترجیح دینا ہی قومی ترقی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور معاشرتی ہم آہنگی کے قیام میں بھی اساتذہ کا کردار نہایت اہم ہے۔

اپنے پیغام میں قائم مقام صدر نے کہا کہ پارلیمان اور حکومت اساتذہ کے مسائل کے حل، ان کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ مہارت میں بہتری کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم جو کچھ بھی ہیں وہ اساتذہ کی محنت، رہنمائی اور دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اپنے اساتذہ کا احترام کریں، ان کی رہنمائی سے استفادہ حاصل کریں اور ان کی دعاؤں کو اپنی زندگی کا سرمایہ سمجھیں۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ اساتذہ کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنا دراصل انسانیت کے وقار کو سلام پیش کرنے کے مترادف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حالیہ جنگ بندی معاہدے سے متعلق تہران میں حماس کے نمائندے کا اہم انٹرویو
  • وزیراعظم نے ماہ نور چیمہ کو نوجوانوں کیلئے مشعلِ راہ قرار دیدیا
  • اساتذہ کو عزت دیے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی،ایاز صادق
  • کھلاڑی کا کیریئر تب ختم ہوتا ہے جب وہ توجہ یا محنت چھوڑ دے: وقار یونس
  • جاتی امرا میں بیٹھک، پیپلز پارٹی کے ساتھ سیز فائر پر اتفاق
  • وزیراعظم سے حافظ نعیم کا ٹیلی فونک رابطہ، مشتاق احمد خان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ
  • کردار اور امید!
  • نائٹ شفٹ ڈیوٹی گردوں میں پتھری کے خطرات کو کس طرح بڑھا دیتی ہے؟
  • ’آزاد کشمیر‘ سے ’پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر‘ تک، ‘بھارتی بورڈ نے کرک انفو کو بھی نہیں چھوڑا‘
  • بھارتی کپتان نے اپنے کھلاڑیوں کو ’اچھے بچے‘ قرار دے دیا