اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قائم مقام صدرِ پاکستان سردار ایاز صادق نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اساتذہ معاشرے کی تعمیر و ترقی کے حقیقی معمار ہیں۔ انہوں نے اساتذہ کی لگن، محنت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ اور نوجوان نسل کی کردار سازی میں اساتذہ کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

قائم مقام صدر نے کہا کہ دینِ اسلام نے معلم کو عظیم درجہ عطا کیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود فرمایا کہ “مجھے معلم بنا کر مبعوث کیا گیا۔” اسلامی تعلیمات میں حصولِ علم اور اساتذہ کے احترام کو بنیادی اصول قرار دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلامی معاشرہ ہمیشہ اساتذہ کی عزت و تکریم کو اپنا شعار سمجھتا آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ ہی وہ روشن چراغ ہیں جو علم کی روشنی سے جہالت کے اندھیروں کو مٹا دیتے ہیں اور نوجوان نسل کو نہ صرف تعلیم دیتے ہیں بلکہ ان کی فکری، اخلاقی اور سماجی تربیت بھی کرتے ہیں۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ معاشرے کا فکری اور اخلاقی ڈھانچہ صرف اس وقت مضبوط ہو سکتا ہے جب اساتذہ کو عزت و مقام دیا جائے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ اساتذہ کو عزت و احترام دیے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی۔ تعلیم کو اولین ترجیح دینا ہی قومی ترقی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور معاشرتی ہم آہنگی کے قیام میں بھی اساتذہ کا کردار نہایت اہم ہے۔

اپنے پیغام میں قائم مقام صدر نے کہا کہ پارلیمان اور حکومت اساتذہ کے مسائل کے حل، ان کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ مہارت میں بہتری کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم جو کچھ بھی ہیں وہ اساتذہ کی محنت، رہنمائی اور دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اپنے اساتذہ کا احترام کریں، ان کی رہنمائی سے استفادہ حاصل کریں اور ان کی دعاؤں کو اپنی زندگی کا سرمایہ سمجھیں۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ اساتذہ کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنا دراصل انسانیت کے وقار کو سلام پیش کرنے کے مترادف ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: قائم مقام صدر نے کہا کہ کہ اساتذہ اساتذہ کے انہوں نے

پڑھیں:

پی ٹی آئی نے 2014ء میں بھی استعفے دیے تھے‘ اسپیکر قومی اسمبلی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251003-08-11
اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 2014ء میں بھی استعفے دیے تھے وہ بھی منظور نہیں کیے تھے۔ اسلام آباد میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلے بھی پارلیمنٹ میں واپس آگئے تھے، امید ہے اب بھی قائمہ کمیٹیوں میں آجائیں گے، ہماری کوشش ہے یہ پارلیمنٹ کا پوری طرح حصہ رہیں۔ ایاز صادق نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کی ریکوزیشنز آرہی ہیں انہیں ہم نہیں روک سکتے، قائمہ کمیٹیوں کو کسی صورت غیر فعال نہیں کیا جاسکتا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کو تسلیم کر رہے ہیں نہ جنگ کا راستہ اپنانے کا ارادہ: ایاز صادق 
  • پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا، ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے، ایاز صادق
  • پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کیا اور نہ ہی ایسی کوئی بات ہے، ایاز صادق
  • قائم مقام صدر سردار ایاز صادق نے — خضدار میں 14 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
  • سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
  • اسرائیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا، پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے: گیلانی
  • اسرائیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا نہ کرنے جا رہے ہیں‘ قائم مقام صدر مملکت
  • پی ٹی آئی نے 2014ء میں بھی استعفے دیے تھے‘ اسپیکر قومی اسمبلی