سوشل میڈیا پر مادر پدر آزادی نہیں دی جاسکتی، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مادرپدر آزادی نہیں دی جاسکتی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں پر کیچڑ اچھالا جاتا ہے اور بے بنیاد الزامات لگائے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 12کروڑ لوگوں کے پاس ڈیوائسز ہیں وہ سوشل میڈیا استعمال کرسکتے ہیں، سوشل میڈیا پر مادرپدر آزادی نہیں دی جاسکتی۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ صحافی فرحان ملک کو بلاکر سوال پوچھے گئے تو اُن کے پاس جواب نہیں تھے۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ نواز شریف دہشت گردی کے خلاف سب کو ایک پیج پر لائے تھے، اب ہم ایک بیانیہ بنانے میں ناکام کیوں ہیں؟ 2018 کے بعد سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں ہوا؟
اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ 26 سو کلومیٹر بارڈر کی حفاظت دونوں ممالک کی ذمے داری ہے ، افغانستان کی طرف سے سرحد کی حفاظت نہیں کی جاتی۔
طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ بعض اوقات بڑی حساس معلومات صوبوں کی دی جاتی ہیں، سندھ اور پنجاب میں ان معلومات پر سی ٹی ڈی کارروائی کرتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: طلال چوہدری سوشل میڈیا
پڑھیں:
گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں صدرِ مملکت کی شرکت
’جیو نیوز‘ گریبصدر آصف علی زرداری گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گلگت پہنچ گئے۔
گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صدر آصف زرداری کا استقبال کیا۔
گورنر گلگت بلتستان نے صدر کو روایتی ٹوپی پہنائی۔ صدر آصف زرداری نے پریڈ کا معائنہ کیا۔