واپڈا کی آبی ذخائرمیں پانی کی آمدو اخراج بارے رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ۔ پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد28 ہزار 900کیوسک اور اخراج20 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 27 ہزار 200کیوسک اور اخراج 27 ہزار200کیوسک،خیرآباد پل پر پانی کی آمد49 ہزار100 کیوسک اور اخراج49ہزار100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد27 ہزار200کیوسک اور اخراج17 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار600 کیوسک اور اخراج 6ہزار100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1415.92فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.185ملین ایکڑ فٹ ہے۔
(جاری ہے)
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1106.10 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.445 ملین ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.70 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.201 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔\932
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ریزروائر میں پانی کے مقام پر پانی کی کیوسک اور اخراج میں پانی کی
پڑھیں:
مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہے گا
کلیم اختر: مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں سےنقصانات کی رپورٹ جاری، شدید بارش میں مخدوش و بوسیدہ مکانات گرنے کے باعث نقصانات رپورٹ ہوئے۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کی رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے، مون سون بارشوں کے باعث 2 مخدوش و کچے مکانات متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات کر دی۔
نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں
پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا ، ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اہم پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہے گا۔