گیس شعبے میں مزید اصلاحات سے گردشی قرضے کے حجم کو ختم کیا جائے؛ وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی شعبے کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے.
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت کے حوالے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیرِ اعظم کو ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت پر طویل مدتی جامع منصوبہ پیش کیا گیا ۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ گیس شعبے میں مزید اصلاحات سے گردشی قرضے کے حجم کو بتدریج کم کرکے ختم کیا جائے.
خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی
وزیرِ اعظم نے مقامی گیس کی پیداوار بڑھانے اور نئے ذخائر دریافت کرنے کیلئے مختلف بلاکس کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
وزیرِ اعظم کو گیس سیکٹر کے مالی استحکام، طویل مدتی منصوبہ بندی اور گورننس کے نظام کی بہتری پر بھی بریفنگ دی گئی.
اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، سردار اویس خان لغاری، مشیر وزیرِ اعظم محمد علی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.
لاہور میں تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر آج کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کریں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کریں گے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کو خضدار میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کی جانب سے سکول کی بچیوں اور اساتذہ پر حملے کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت بھی کریں گے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں آج شام ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب کو خضدار میں اندوہناک حملے کی وجہ سے انہی کی درخواست پر موخر کر دیا گیا تھا۔
موبائل سمز بند ہونے پر کتنے شہریوں نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
مزید :