شاہد آفریدی کا دبئی میں پرتکلف عشائیہ،
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی 2025ء) سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی جانب سے دبئی کے مشہور پاکستانی ریسٹورنٹ لالہ دربار میں ایک شاندار عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں معروف کرکٹرز، اداکار اور میڈیا شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں سابق اسٹار کرکٹر سہیل تنویر، جادوئی اسپنر سعید اجمل، مشہور اداکار عمران عباس، اور صحافی حضرات عمران یوسف زئی، راجہ اسد خالد، اعجاز احمد گوندل اور محمد ارشد انجم شریک ہوئے۔
محفل خوشگوار ماحول، باہمی محبت اور احترام کا خوبصورت مظہر تھی، لیکن توجہ کا مرکز لالہ دربار کے روایتی اور مزیدار پاکستانی کھانے بنے۔ سہیل تنویر نے کہا: “دیارِ غیر میں ایسے اصلی پاکستانی ذائقے ملنا کسی نعمت سے کم نہیں۔(جاری ہے)
” سعید اجمل بولے: “لالہ دربار کے کھانوں میں وطن کی خوشبو ہے، یہ ذائقہ ہمیں اپنے بچپن کی یاد دلاتا ہے۔” اداکار عمران عباس نے کہا: “یہاں کا ماحول، مہمان نوازی اور کھانوں کا ذائقہ واقعی دل کو چھو لینے والا ہے، میں ہر پاکستانی کو یہاں آنے کی دعوت دیتا ہوں۔
” تقریب کے اختتام پر شاہد آفریدی اور ریسٹورنٹ کے پارٹنر سلیم کارساز نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور لالہ دربار کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا: “لالہ دربار نہ صرف پاکستانی ذائقوں کا محافظ ہے، بلکہ ہماری ثقافت کا عالمی سفیر بھی ہے۔ میں دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ جب بھی دبئی آئیں، لالہ دربار ضرور تشریف لائیں اور اصل وطن کے ذائقوں سے لطف اندوز ہوں۔” تقریب کا اختتام خوشگوار یادوں اور باہمی محبت سے بھرپور لمحات کے ساتھ ہوا، اور شرکاء نے اس عشائیے کو ایک یادگار موقع قرار دیتے ہوئے شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لالہ دربار
پڑھیں:
دبئی ایئرشو میں بھارتی اہلکاروں کی جے ایف 17 کے ساتھ تصاویر، پاکستانی پائلٹس کی چائے کی پیش کش
دبئی میں جاری ایئرشو کے دوران پاکستانی پویلین کے چرچے ہیں جہاں دنیا بھر کے لوگ اور فوجی آکر یہاں موجود دفاعی ساز و سامان دیکھ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاک فضائیہ کا دستہ اپنے سربراہ کی قیادت میں جاری ایئرشو میں موجود ہے جہاں پاکستانی ساختہ جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے ہورہے ہیں۔
رواں سال مئی میں بھارت کو دھول چٹانے اور رافیل جیسے جدید طیاروں کو گرانے میں پاکستان کی مدد کرنے والے طیارے کو دیکھنے کیلیے دنیا بھر کے دفاعی و عسکری مبصرین نے پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔
Indian Navy personnel taking a lot of pictures of the Pakistan Air Force's JF-17 Thunder at its static display at the Dubai Air Show 2025: pic.twitter.com/L4sTPjt4JI
— The STRATCOM Bureau (@OSPSF) November 20, 2025حیران کن بات یہ ہے کہ بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی جے ایف 17 تھنڈر کے فین نکلے اور انہوں نے اس شاندار شاہکار کو دیکھنے کیلیے پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔
بھارتی افسران و اہلکاروں کے پہنچنے پر پاکستانی پائلٹس نے انہیں چائے کی پیش کش کی، اس دوران دونوں ممالک کے فضائی اہلکاروں کی غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی۔
بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں نے بالخصوص جے ایف 17 تھنڈر اور دیگر پاکستان کی فضائی دفاعی تنصیبات کے ساتھ تصاویر بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
ایک عینی شاہد نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ پاکستانی اہلکاروں نے بھارتی پائلٹس سے ملاقات کے بعد انہیں چائے کی پیش کش کی تاہم انہوں نے انکار کیا اور پانی پر اکتفا کیا۔
پاکستانی حکام نے مؤقف اپنایا کہ اگر کوئی بھی مہمان ہمارے پاس آئے تو اُس کا خیر مقدم اور استقبال کرتے ہیں۔