کراچی:

آرام باغ پولیس نے سیف سٹی کے کیمروں کی نشاندہی پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی ٹویوٹا کرولا کار کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او آرام باغ شاہ فیصل نے بتایا کہ نشاندہی کے بعد ایمرجنسی رسپانس وہیکل (ای وی ایس) پولیس موبائل کے ذریعے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی کار کو پکڑ کر ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ریڈ زون میں سندھ اسمبلی کی عمارت کے قریب سے ٹویوٹا کرولا کار جس پر جعلی سرکاری نمبر جی ایس 0621 لگی ہوئی تھی جیسے ہی وہاں سے گزری وہاں موجود ای وی ایس پولیس موبائل میں تعینات عملے نے کار روک کر اس کے ڈرائیور محمد عباس کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا جبکہ مذکورہ سرکاری نمبر نسان کار کو الاٹ کیا گیا تھا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سرکاری نمبر

پڑھیں:

بدین ،جعلی چیک دینے کاجرم ثابت،کارڈیلرکو30 ماہ قیدکا حکم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بدین (نمائندہ جسارت )سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کی جانب سے جعلی چیک دینے کا جرم ثابت ہونے پر کار ڈیلر کو 30 ماہ قید اور جرمانے کی سزا کا حکم۔تفصیلات کے مطابق سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ بدین وقار احمد پنہور کی عدالت میں ماڈل تھانہ بدین کی ایف آئی آر نمبر 85/2025 کے مقدمے میں، سول اسپتال کے قریب وارڈ نمبر 4 کے رہائشی محمد اکبر ترک کی جانب سے کار کی خرید و فروخت کے دوران 20 لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے کے الزام میں بدین کے معروف کار ڈیلر کمال خاصخیلی ولد میر محمد کے خلاف کارروائی عمل میں آئی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کمال خاصخیلی کو 30 ماہ قید اور 45 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، جس کے بعد مجرم کو ڈسٹرکٹ جیل بدین منتقل کر دیا گیا۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی کوٹ ڈیجی سے برآمد
  • ٹریفک کیمروں کی نگرانی کے دوران وائرل تصویروں پر ڈی آئی جی ٹریفک کا بیان آگیا
  • راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی: آئی جی سندھ کا بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم
  • بدین ،جعلی چیک دینے کاجرم ثابت،کارڈیلرکو30 ماہ قیدکا حکم
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
  • آئی جی سندھ کی بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
  • کراچی میں رات گئے مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق
  • ڈیفنس میں سرکاری افسر کے گھر میں ڈکیتی، زیورات سمیت کروڑوں مالیت کا سامان لوٹ لیا گیا