اسرائیل کا ایران پر حملہ؛ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے حوالےسے کمیٹی تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کی مانیٹرنگ کے لیے 16 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
وفاقی وزارت توانائی کی جانب سے وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں اچانک بڑھ گئی ہیں اور پاکستانی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل سے ہونے والے اثرات اور حکمت عملی وضع کرنے کی خاطر نگرانی کے لیے وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دی ہے۔
کمیٹی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی نگرانی کرے گی اور خطے میں حالیہ تنازع کی روشمی میں سپلائی چین کی پیش گوئی کرے گی۔
اسی طرح کمیٹی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اتار چڑھاؤ سے پڑنے والے اثرات کا تعین کرے گی اور ضرورت پڑنے پر سپلائی میں کسی قسم کا خلل نہ پڑنے کے لیے اقدامات کرگے ۔
وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی مذکورہ کمیٹی مالی اثرات کا تفصیلی تجزیہ کرے گی اور اگر کمیٹی کو مزید کسی رکن کی ضرورت پڑے تو مقرر کرسکتی ہے۔
کمیٹی اپنی سفارشار ہفتہ وار بنیاد پر وزیر اعظم کو پیش کرے گی اور پیٹرولیم ڈویژن اس کمیٹی کو سیکریٹریٹ تعاون فراہم کرے گا۔
وزیرخزانہ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی میں وزیر پیٹرولیم، وزیر توانائی، وزیر مملکت خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک شامل ہیں۔
کمیٹی کے دیگر اراکین میں سیکریٹری پیٹرولیم، سیکریٹری توانائی، سیکریٹری خزانہ، چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، وزیراعظم کے خصوصی سیکریٹری، آئی ایم ایس ریسرچ کے سربراہ رضا جعفری، چئیرمین اوگرا، ایم ڈی پارکو ، پی ایس او کے چیف اسٹریٹجی افسر محسن منگی، سابق ایم ڈی شیل پاکستان کے ہارون رشید، سی ای او حبکو کامران کمال شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پیٹرولیم مصنوعات کی کرے گی اور
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، غزہ بحران پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں انسانی بحران، فلسطینی عوام کی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان ایران اعلیٰ سطح کے دورے کے تبادلے پر بھی بات چیت کی۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غزہ کے لیے فوری اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ امید ہے آج نیویارک میں فلسطین متعلق کانفرنس مثبت نتائج کی حامل ہوگی۔
قبل ازیں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات کی۔
اپنے بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ پر ویزا چھوٹ پر اتفاق کیا گیا ہے۔