پی آئی ٹی بی وِزکڈز سمر کیمپ کیلئے رجسڑیشنز کا آغاز، آخری تاریخ 3 جولائی
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ انکیوبیشن ونگ کی جانب سے ارفع ٹاور میں 8 سے17 سال کی عمر کے بچوں کیلئے وِزکڈز سمر کیمپ 2025 کیلئے رجسٹریشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد بچوں میں تخلیقی صلاحیتوں، ڈیجیٹل مہارتوں اور کاروباری سوچ کو فروغ دینا ہے۔
(جاری ہے)
کیمپ میں کوڈنگ، گرافک ڈیزائننگ، ایپ ڈویلپمنٹ، اینٹرپرینورشپ اور مارکیٹنگ سے متعلقہ ورکشاپ کروائی جائیں گی جس سے بچوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے، ہم عمر بچوں کے ساتھ مل کر کام کرنے اور نئی مہارتیں سیکھنے کے تجربے سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔
اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ وِزکڈز محض ایک سمر کیمپ نہیں بلکہ ایک مکمل لرننگ ایکسپیرینس ہے جو بچوں میں تجسس پیدا کرنے، اعتماد بڑھانے اور انہیں ڈیجیٹل دور کے چیلنجر سے نمٹنے کیلئے تیار کرنے کا ذریعہ ہے جہاں بچے عملی تجربات سے سیکھ کر اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں گے۔پروگرام کی تکمیل پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ والدین یا سرپرست 3 جولائی تک بچوں کی رجسٹریشن آن لائن کروا سکتے ہیں۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
فیس لیس ایسسٹمنٹ سسٹم اور اصلاحات سے کسٹمز ریونیو میں اضافہ ریکارڈ
کراچی:پاکستان کسٹمز اپریزمنٹ فیس لیس ایسسمنٹ سسٹم کے قیام اور محصولاتی اصلاحات کی بدولت کسٹمز ریونیو میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
چیف کلکٹر اپریزمنٹ ساؤتھ جمیل ناصر نے بتایا کہ جولائی 2025 میں کسٹمز اپریزمنٹ ساؤتھ کی کسٹمز ڈیوٹی میں47 فیصد اضافہ ہوا ہے اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 93 ارب 84 کروڑ 70لاکھ روپے کی وصولیاں کی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جولائی 2025 میں کسٹمز اپریزمنٹ ساؤتھ میں درآمدات میں سالانہ 50فیصد نمو ریکارڈ کیا گیا۔
چیف کلکٹر کسٹمز کے مطابق جولائی 2025 میں 342 ارب 56 کروڑ 60 لاکھ روپے کا مجموعی ریونیو حاصل ہوا، مذکورہ مہینے میں سینٹرل اپریزمنٹ یونٹ کے سبب ڈرائی پورٹ کی کارکردگی میں بھی بہتری ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فیس لیس ایسسمنٹ سسٹم کے باعث ڈیکلیئریشن اور ایسسمنٹ کی کوالٹی میں بہتری آئی ہے۔