(سندھ پولیس ) خطرناک جرائم پیشہ افراد کے سرپرست آزاد
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
کراچی میںگٹکا ماوا ،منشیات ، فحاشی کے اڈے برقرار،نمائشی کارروائیاںکا سلسلہ جاری
بلوچ کالونی، جونیجو ٹاؤن نالہ کے قریب آبادی میں مجرمانہ سرگرمیاں، ڈیفنس میں فحاشی
ڈسٹرک ایسٹ کے علاقے بلوچ کالونی تھانہ کی حدود میں مبینہ پولیس کی سرپرستی میں 20 سے زائد مقامات پر گٹکا ماوا منشیات پانی چوری اور فحاشی کے اڈے قائم ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کی پریشانی میں اضافہ ۔ڈی ائی جی ایسٹ سے کاروائی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ایسٹ کے علاقے بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں جونیجو ٹاون کے قریب جھگیوں میں کٹکا ماوا کے کارخانے اباد ہیں کزشتہ دنوں رینجر نے چھاپہ مار کاروائی کے دوران بڑی مقدار میں گٹکا ماوا برمد کیا تھا۔لیکن ایس ایچ او بلوچ کالونی کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔کیو نکہ یہ کٹکا ماوا کا کارخانہ ایک سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والی شخصیت کا تھا۔اور ایس ایچ او بلوچ کالونی بھی اسی سیاسی جماعت کی چھتری کے سائے میں پناہ لیئے ہوے ہے۔منظور کالونی جونیجو ٹاون میں لقمان کو گٹکا ماوا بیچنے کی اجازت دی گئی ہے ۔گزشتہ دنوں افسران بالا کی انکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے لقمان پر نمائشی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔ لیکن ج بھی لقمان کا بھاری رشوت کیعوض تھانہ بلوچ کالونی کے علاقے میں کٹکا ماوا فروخت ہو رہا ہے.
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: منظور کالونی بلوچ کالونی گٹکا ماوا کے علاقے گلی نمبر کے قریب
پڑھیں:
سریاب کے قریب ریلوے ٹریک تباہ‘ ٹرینوں کی آمدورفت معطل
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) سریاب کے علاقے میں ریلوے ٹریک تباہ کر دیا گیا۔ ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے بعد پولیس بم ڈسپوزل سکواڈ کی نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اس سے قبل، کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے رپورٹ ہوئے جس میں پولیس چوکی اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ پہلا بم دھماکا قمبرانی روڈ کے نزدیک اس وقت ہوا جب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا۔ دوسرا دھماکا، جو ایک دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے ذریعے کیا گیا، اسی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب شرپسند عناصر نے پہلے دھماکے کی جگہ کی طرف جانے والی سی ٹی ڈی کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔