(اویس کیانی)وزیرداخلہ محسن نقوی  نے کہا کہ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کیخلاف منفی مہم چلانے والوں کا علم ہے،صدر سے استعفیٰ لینے یا آرمی چیف کے صدر بننے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت اور عسکری قیادت کے درمیان گہرے اور باوقار تعلقات ہیں، پروپیگنڈا پھیلانے والوں کے مقاصد اور مفادات سے آگاہ ہیں ،آرمی چیف صرف پاکستان کی مضبوطی اور استحکام پر توجہ کررہے ہیں،من گھڑت بیانیے پھیلانے والے جو چاہیں کر لیں، پاکستان کو دوبارہ مضبوط بنائیں گے،پاکستان کو غیر مستحکم کرنیوالوں کا بیرونی دشمن قوتوں سے گٹھ جوڑ ہے،ملک دشمن پروپیگنڈے کیخلاف ہر ممکن اقدام اٹھایا جائیگا۔

لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ایشیا کپ میں ڈیڈ لاک برقرار، پی سی بی نے کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم جانے سے روک دیا، محسن نقوی جلد پریس کانفرنس کریں گے

ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچ کھیلنے کے مسئلے پر قائم ڈیڈ لاک برقرار ہے، اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ہونے والے میچ میں ٹیم کو شرکت سے روک دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیم کو ہوٹل سے اسٹیڈیم جانے سے روک دیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کو اپنے کمروں میں رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

اس حوالے سے پی سی بی میں اعلیٰ سطح کی مشاورت جاری ہے، جس میں چیئرمین محسن نقوی، سلمان نصیر اور دیگر اہم عہدیداران شامل ہیں۔

آج دبئی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے یو اے ای کے خلاف میچ شروع ہونا تھا، مگر پی سی بی کو اب تک انڈین ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کرنے کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کوئی حتمی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر آئی سی سی کی جانب سے ریفری کی تبدیلی کی تصدیق نہ ہوئی تو پاکستان کی ٹیم اسٹیڈیم روانہ نہیں ہوگی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پی سی بی کے دیگر حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور صرف آئی سی سی کی جانب سے ریفری تبدیلی کی تصدیق پر ہی ٹیم کو میچ کے لیے بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ اتوار کو پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے موقع پر اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان سلمان آغا کو بتایا تھا کہ ٹاس کے وقت شیک ہینڈ نہیں کیا جائے گا۔ اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان میڈیا منیجر کو بھی ہدایت دی تھی کہ اس واقعے کو ریکارڈ نہ کیا جائے۔

میچ کے بعد پاکستانی میڈیا منیجر نوید اکرم چیمہ نے ایشیا کپ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات کا اظہار کیا، جس پر اینڈریو رسل نے کہا کہ انہیں بھارتی بورڈ کی ہدایات موصول ہوئی ہیں، اور ان کا کہنا تھا کہ یہ بھارتی حکومت کی ہدایات ہیں۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف رویے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل نہ کیا گیا تو وہ ایشیا کپ کے باقی میچز میں حصہ نہیں لے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی سی سی ایشیا کپ پاکستان کرکٹ ٹیم پی سی بی ڈیڈلاک برقرار وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی  کرکٹ کو کرکٹ رہنے دے؛محسن نقوی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت منسوخ
  • ایشیا کپ میں ڈیڈ لاک برقرار، پی سی بی نے کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم جانے سے روک دیا، محسن نقوی جلد پریس کانفرنس کریں گے
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • محسن نقوی کی خضدار میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی تربت آمد، شہید کیپٹن سمیت 4 جوانوں کے جنازے میں شرکت
  • اسرائیلی سفاکانہ رویہ عالمی یوم جمہوریت منانے والوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، علامہ ساجد نقوی
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کو خراج عقیدت
  • محسن نقوی کا جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا لکی مروت اور بنوں میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین