پی ٹی اے سے تصدیق شدہ آئی فون 17 سیریز لانچ کردی گئیں، قیمت جانیے
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
آئی فون 17 سیریز کو باضابطہ طور پر پاکستان میں ایپل کے واحد مجاز تقسیم کار مرکنٹائل کے ذریعے پاکستان میں لانچ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی فون کی نئی سیریز میں چار ماڈلز، آئی فون 17، آئی فون 17 پرو، آئی فون 17 پرو میکس اور الٹرا سلم آئی فون ایئر شامل ہیں۔
تمام ماڈلز پی ٹی اے سے منظور شدہ اور مقامی نیٹ ورکس کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔ خریداروں کو پی ٹی اے کی رجسٹریشن کے لیے کوئی اضافی چارجز ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
مرکنٹائل نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ تمام ماڈلز باضابطہ وارنٹی اور بعد از فروخت سپورٹ کے ساتھ لانچ کیے گئے ہیں جو مستند چینلز کے ذریعے خریداری کرنے والے صارفین کے لیے سکون کا باعث بنیں گے۔
ذیل میں پی ٹی اے سے منظور شدہ آئی فون 17 سیریز کی قیمتیں بھی قارئین کیلئے پیش ہیں۔
آئی فون 17
256 جی بی – 399,000 پاکستانی روپے
512 جی بی – 482,500 پاکستانی روپے
آئی فون 17 پرو
256 جی بی – 520,500 پاکستانی روپے
512 جی بی – 603,500 پاکستانی روپے
1 ٹی بی 686,500 پاکستانی روپے
آئی فون 17 پرو میکس
256 جی بی – 565,000 پاکستانی روپے
512 جی بی – 648,500 پاکستانی روپے
1 ٹی بی – 732,000 پاکستانی روپے
2 ٹی بی – 898,500 پاکستانی روپے
آئی فون ایئر
256 جی بی – 480,000 پاکستانی روپے
512 جی بی – 563,000 پاکستانی روپے
1 ٹی بی – 646,500 پاکستانی روپے
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستانی روپے 512 جی بی 000 پاکستانی روپے آئی فون 17 پرو پی ٹی اے
پڑھیں:
ہفتے کے پہلے ہی دن سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ
سونے کی فی تولہ قیمت میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5400 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا ریٹ 4 ہزار 629 روپے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار33 روپے ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 54 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 9 سو 40 ڈالر فی اونس ہے۔