تحریک انصاف نے علامہ راجہ ناصرعباس کو سینیٹ میں لیڈرآف اپوزیشن نامزد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
پی ٹی آئی کی جانب سے طے شدہ حکمتِ عملی کے تحت یہ نامزدگی سینیٹر بیرسٹر علی ظفر اور سینیٹر مشال یوسفزئی کی اڈیالہ جیل سے واپسی کے بعد سیکرٹری سینیٹ کے دفتر میں جمع کرائی جائے گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق علامہ راجہ ناصرعباس کی نامزدگی پر اتحادی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو سینیٹ میں باقاعدہ لیڈر آف اپوزیشن نامزد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علامہ راجہ ناصرعباس کی نامزدگی پر اکثریتی سینیٹرز کے دستخط مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے طے شدہ حکمتِ عملی کے تحت یہ نامزدگی سینیٹر بیرسٹر علی ظفر اور سینیٹر مشال یوسفزئی کی اڈیالہ جیل سے واپسی کے بعد سیکرٹری سینیٹ کے دفتر میں جمع کرائی جائے گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق علامہ راجہ ناصرعباس کی نامزدگی پر اتحادی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے، جبکہ جلد ہی اس فیصلے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ راجہ ناصرعباس
پڑھیں:
سینیٹ اجلاس میں نیشنل ایگری ٹریڈ اتھارٹی بل اور صحافیوں کے مسائل پر غور
سینیٹ کا اجلاس جمعرات، 27 نومبر 2025 کو شام 4 بجے ہوا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور اس کے بعد مختلف شعبوں سے متعلق سوالات کے جوابات دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:نوشہرہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے صحافی قتل
سینیٹر سید علی ظفر، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات، نے مرحوم سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے 15 جولائی 2025 کو اٹھائے گئے صحافیوں کے مسائل پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جس میں صحافیوں کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے سفارشات شامل تھیں۔
نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور ریسرچ کے وزیر رانا تنویر حسین نے اسٹینڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی بل 2025 پر مزید غور کے لیے تحریک پیش کی اور اس کی منظوری کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں:خضدار: یوم صحافت پر صحافی قتل، کیا مولانا صدیق مینگل کو کوئی تھریٹ تھا؟
اجلاس میں سینیٹر جان محمد نے وزیر خزانہ و ریونیو کی توجہ موجودہ اور سابق پارلیمنٹیرینز کے بینک اکاؤنٹس بلاک کیے جانے کی پالیسی کی وضاحت کی طرف دلائی، جبکہ سینیٹر محمد طلحہ محمود نے وزیر مواصلات کی توجہ چترال سے دیگر علاقوں کو جوڑنے والی سڑکوں کی خستہ حالت اور اس کی بحالی کے اقدامات کی طرف دلائی۔
اجلاس میں ملک کے زرعی اور غذائی سیکٹر کی بہتری، صحافیوں کے مسائل اور بنیادی انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان سینیٹ صحافی بل غذائی سیکٹر