اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا شو “لازوال عشق” کے خلاف دائر درخواست پر متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ احکامات عدالت عالیہ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے چیئرمین امن ترقی پارٹی فائق شاہ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران جاری کیے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ شو میں پیش کیا جانے والا مواد ملکی سماجی اقدار اور اخلاقی روایات کے منافی ہے۔ ان کے مطابق پروگرام کے مناظر اور مکالمے معاشرتی بگاڑ اور فحاشی کو فروغ دے رہے ہیں، جو نوجوان نسل پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں اور ان پر فوری پابندی کیلئے احکامات جاری کرنا بےحد ضروری ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور پیمرا کو ہدایت کی جائے کہ وہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشر ہونے والے مواد کی سخت نگرانی کو یقینی بنائیں۔

درخواست گزار نے مطالبہ کیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل سے بھی رہنمائی حاصل کی جائے تاکہ آئندہ اس نوعیت کے مواد کی نشریات کے لیے واضح اصول وضع کیے جا سکیں۔

عدالت نے وفاقی حکومت، پی ٹی اے، پیمرا، اسلامی نظریاتی کونسل اور نیشنل کمیشن فار کلچر اینڈ آرٹس (NCCIA) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وفاقی شرعی عدالت کے دفتر نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست پر اعتراضات اٹھا دیے

وفاقی شرعی عدالت کے دفتر نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔
درخواست میں وزارت قانون و انصاف اور وزارت پارلیمانی امور کے سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے۔ وفاقی شرعی عدالت کے دفتر نے کہا کہ آئینی ترمیم کے خلاف یہ درخواست شریعت کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔
درخواست گزار بیرسٹر علی طاہر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عدلیہ کی آزادی اور احتساب اسلام کے بنیادی اصول ہیں، اور یہ ترمیم ان اصولوں کو محدود کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریعت کورٹ اسلامی تعلیمات کے خلاف معاملات کی سماعت کر سکتی ہے۔
بیرسٹر علی طاہر نے مزید کہا کہ صدر اور فیلڈ مارشل کو دیا گیا تاحیات استثنیٰ غیر اسلامی ہے اور عدلیہ آزادانہ طور پر کیسز نہیں سن سکتی، جو کہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ انہوں نے 27 ویں ترمیم کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے اسے کالعدم کرنے کی استدعا کی۔
بعد ازاں وفاقی شرعی عدالت کے عملے نے درخواست کی نقول اسلام آباد بھیج دی ہیں اور رجسٹرار سے درخواست کی کہ سماعت کے لیے درخواست وصول کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور ہائیکورٹ کا ٹک ٹاک سے متعلق بڑا فیصلہ
  • پاکستانی ہندو کمیونٹی کی بھارتی وزیر دفاع کیخلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر دھرنے کی دھمکی، متنازع بیان واپس لینے کیلئے تین دن کا الٹی میٹم
  • ڈیٹنگ رئیلٹی شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید کے بعد عائشہ عمر کی وضاحت، سوشل میڈیا صارفین اب کیا کہتے ہیں؟
  • ان لینڈ فریٹ سبسڈی کی عدم فراہمی پر 16 شوگر ملز کی عدالت سے درخواستیں خارج
  • غنی امان چانڈیو، سرمد میرانی کیخلاف دھماکا خیز مواد رکھنے کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست مسترد
  • شیر افضل مروت کی ایف آئی آر منسوخی کیلئے دائر درخواست  پر فیصلہ محفوظ
  • وفاقی شرعی عدالت کے دفتر نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست پر اعتراضات اٹھا دیے
  • وفاقی آئینی عدالت: پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کیخلاف اپیل پر حکومت کو نوٹس جاری
  • سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن نوٹس کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • آئینی بینچ پر گورنر سندھ کے آرڈیننس کیخلاف ایک اور درخواست دائر