بی جے پی کی جاگیردارانہ ذہنیت اقلیتوں کے خلاف جرائم میں اضافے کی وجہ ہے، کانگریس
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
ذرائع کے مطابق کانگریس کے صدر نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2013ء سے 2023ء کے درمیان دلتوں کے خلاف جرائم میں 46فیصد اور آدیواسیوں کے خلاف جرائم میں 91فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ بی جے پی کی زیرقیادت حکومت ایک جاگیردارانہ ذہنیت کو پروان چڑھا رہی ہے جس سے پسماندہ برادریوں کے خلاف تشدد اور امتیازی سلوک میں اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کانگریس کے صدر نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2013ء سے 2023ء کے درمیان دلتوں کے خلاف جرائم میں 46فیصد اور آدیواسیوں کے خلاف جرائم میں 91فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں حالیہ واقعات کا حوالہ دیا جن میں رائے بریلی میں ایک دلت شخص ہری اوم والمیکی کا پیٹ پیٹ قتل، ہریانہ کے ایک آئی پی ایس افسر کے ساتھ ذات پات کی بنیاد پر امتیای سلوک، جس نے بعد میں خودکشی کر لی، چیف جسٹس آف انڈیا بی آرگوائی پر حملہ اور راجستھان میں بزرگ دلت خاتون کملا دیوی رائیگر پر مظالم شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ الگ تھلگ واقعات نہیں بلکہ آر ایس ایس۔ بی جے پی کی جاگیردارانہ ذہنیت کا ایک خطرناک مظہر ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح کی سیاست سے مساوات، انصاف اور بھائی چارے کی آئین کی ضمانتوں کو خطرہ ہے اور حکومت نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ کھرگے نے کہا کہ بھارت میں کسی انتہا پسند نظریے کے تحت نہیں بلکہ آئین کے تحت حکومت کی جانی چاہیے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے خلاف جرائم میں کہا کہ
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی، چاندی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی آگئی جبکہ چاندی کی قیمت بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 44 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 400 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 578روپے کی کمی سے 4 لاکھ 20 ہزار 600روپے کی سطح پر آگئی ہے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 924 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 60ہزار 597روپے کی ہوگئی۔
چاندی کی عالمی قیمت 50.13ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی ہے اور فی تولہ چاندی کی قیمت 34 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی ہے۔